1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دے تبسم کی خیرات ماحول کو ہم کو درکار ہے روشنی یا نبی

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمدانوش, May 22, 2009.

  1. محمدانوش
    Offline

    محمدانوش ممبر

    Joined:
    Sep 17, 2008
    Messages:
    69
    Likes Received:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    دے تبسم کی خیرات ماحول کو ھم کو درکار ہے روشنی یا نبی (صعلم)
    ایک شیرین جھلک ایک نوری ڈھلک تلخ وتاریک ہے زندگی یا نبی (صعلم)

    اے نوید مسیحا تیری قوم کا حال موسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا
    اسکے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یانبی (صعلم)

    کام ہم نے رکھا صرف اذکارسے تیری تعلیم اپنای اغیار نے
    حشر میں منہ دکھاییں گے کیسے تجھے ہم سے ناکردہ کار امتی یانبی (صعلم)

    دشمن جان ہوا میرا پنا لہو میرے اندر عدو میرے باہر عدو
    ماجراے تحیر ہے پر سیدنی صورت حال ہے دیدنی یا ن بی (صعلم)

    روح ویران ہے آنکھ حیران ہے ایک بحران تھا یک بحران ہے
    گلشنوں شہروں قریوں پہ ہے پرفشان ایک گھمبیر افسردگی یانبی (صعلم)

    سچ میرے درد میں‌جرم ہے عیب جھوٹ فن عظیم آج لاریب ہے
    ایک اعزاز ہے جہل و بے رہ روی ایک آزار ہے آگلی یانبی (صعلم)

    رازداں اس جہان میں بناون کسے روح کے زخم جاکر دکھاوں‌کسے
    ٍغیرے کے سامنے کیوں‌تماشا بنوں کیوں‌کروں دوستوں‌کو دکھی یانبی (صلعم)

    زیست کے تپتے صحرا پہ شاہ عربتیرے اکرام کا ابر برسے گا کب
    کب ہر ہوگی شاخ تمنا میری کب مٹے گی میری تشنگی یانبی (صعلم)

    یانبی اب تو آشوب حالات نے تیری یادوں کے چہرے بھی دھندلادیے
    دیکھ لے تیرے تایب کی نغمہ گری بنتی جاتی ہے نوحہ گری یانبی (صعلم)

    دعاوں کا طالب محمد انوش
     
  2. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    محمد انوش صاحب بہت ہی خوب اور یقین کریں کہ ایک ایک شعر پر دل جھوم جھوم رہا تھا۔۔۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔۔اور زیب اردو کرنے کے لیے بہت ہی شکریہ۔
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جزاک اللہ بہت‌خوب انوش جی بہت خوب :a180: :a180:
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ آنوش بھائی ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
    بہت درد بھرا کلام ہے۔ ایک شعر کی مجھے سمجھ نہیں آسکی اور نہ ہی اسکا وزن بنتا نظر آیا ہے۔

    اگر ہوسکے تو کوئی دوست وضاحت کرکے مجھے سمجھا دیں۔ اللہ آپکو جزا دے۔ آمین
     

Share This Page