1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حلیم دلیا

Discussion in 'گھر اور دسترخوان' started by intelligent086, Nov 27, 2020.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حلیم دلیا

    اجزاء: دلیا ایک پائو،مونگ کی دال ایک پائو،بون لیس چکن1/2کلو،ٹماٹر ایک پائو،پیاز ایک عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،زیرہ دو چائے کے چمچ،پسی لال مرچ1-1/2چائے کا چمچ، ہلدی 1/2 چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،باریک کٹی ہری مرچ چار عدد،ہرا دھنیا 1/2 گٹھی، تیل 1/2کپ،حلیم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
    ترکیب: دلیا اور مونگ کی دال کو دو گھنٹے پہلے بھگو دیں۔اب ان میں دو گلاس پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔جب وہ گل جائے تو چولہا بند کر دیں،پھر تیل گرم کر کے اس میں پیاز برائون کر لیں۔اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ اور بون لیس چکن شامل کر کے پانچ منٹ ڈھک کر پکا لیں۔اب ٹماٹر،زیرہ،پسی لال مرچ،ہلدی اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں،پھر اس میں حلیم مصالحہ اور اُبلا ہوا دلیا شامل کر کے دس منٹ دَم پر رکھیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر سرو کریں۔​
     

Share This Page