1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جن کے ہونٹوں پہ ہنسی پائوں میں چھالے ہوں گے

Discussion in 'اردو شاعری' started by intelligent086, Dec 25, 2020.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    جن کے ہونٹوں پہ ہنسی پائوں میں چھالے ہوں گے
    ہاں وہی لوگ تمہیں چاہنے والے ہوں گے
    مے برستی ہے فضائوں پہ نشہ طاری ہے
    میرے ساقی نے کہیں جام اُچھالے ہوں گے
    شمع وہ لائے ہیں ہم جلوہ گہہ جاناں سے
    اب دو عالم میں اُجالے ہی اُجالے ہوں گے
    ان سے مفہوم غم زیست ادا ہو شاید
    اشک جو دامن مژگاں نے سنبھالے ہوں گے
    ہم بڑے ناز سے آئے تھے تری محفل میں
    کیا خبر تھی لبِ اظہار پہ تالے ہوں گے

    پرواز جالندھری​
     

Share This Page