1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جمعۃالمبارک!!!

Discussion in 'مہمان خانہ' started by Guest, Feb 29, 2008.

  1. Guest
    Online

    Guest مہمان

    اسلام علیکم
    آپ سب بہن بھایئوں کا شکریہ
    میں صرف اتنا کہنے آئی تھی کہ میں کسی سے بھی “اب“ ناراض نہیں ہوں۔ میرا دماغ پہلے ہی کافی گھوما ہوا تھا اور وہ پیغام پڑھکر اور گھوم گیا تھا۔ آپ لوگوں کی میرے دل میں بہت عزت ہے اور رہے گی۔ نبی :saw: کے نام پہ جو رشتہ بھی جوڑا جائے وہ کبھی نہیں ٹوٹتا۔
    “یہ تعلق ہے ایسا تعلق جو کبھی ٹوٹتا ہی نہیں ہے“​

    بس آپ اپنی بہن کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں اور آپ کی یہ ناچیز بہن بھی اپنی دعاؤں میں آپ کو آپ کی فیملی سمیت یاد رکھے گی۔ دعا کیجیئے گا کہ اللہ سبحان و تعالیٰ نے جو ذمہ داری میرے کندھوں پہ ڈالی ہے میں ان سب فرائض کو پوارا کر سکوں۔ آج جمعہ کا دن ہے سوچا میں نے اپنے پچھلے پیغام میں کافی کڑوی کڑوی باتیں لکھ دی تھیں۔ 3 دن سے ہونے سے پہلے بات کلیئر ہو جانا چاہیئے۔ اگر مجھے ذاتی پیغام کرنے دیا جاتا تو شائد یہ نہ ہوتا۔ :takar:
    خیر دعاوں میں یاد رکھیئے گا
    اللہ حافظ :khudahafiz:
    مسز مرزا باجی
     
  2. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    الحمد للہ
    اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے آپکو صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق بخشی ۔بس اب آپ سے گذارش ہے کہ آپ جلدی سے آجائیں تاکہ ہم سب لوگ بھی گپشپ سیکشن میں جاکر اپنا اپنا موڈ بحال کرسکیں جب سے آپ گئی ہیں میں نے تو گپ شپ میں کوئی ھلہ گلہ نہیں کیا اور اب تو میرے ہاتھوں مین کھجلی ہونے لگی ہے کہ میں جلد از جلد وہان جاکر مریم ، لاحاصل ، اور نعیم بھائی کی واٹ لگاؤں۔
     
  3. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    اندازِ بیاں گرچہ مرا شوخ نہیں ہے
    شاید کہ اُتر جائے ترے دل میں مری بات​


    وعلیکم السلام:

    ہماری پیاری اُردو کی پیاری مسز مرزا باجی!
    (یہ میں مکھن نہیں لگا رہا، حقیقت ہے، کیونکہ کہ آپ کو منانے کے لئے جتنے پیغامات میں پڑھ چکا ہوں، شاید میں ہماری اُردو چھوڑ کر جارہا ہوتا تو مجھے بھی اس طرح منایا نہ جاتا :) )

    کیسی ہیں آپ؟ اُمید کرتا ہوں پہلے سے بہتر ہوں گی۔ :)

    مجھے لگ رہا ہے جیسے یہ آپ کا الوداعی پیغام ہے۔ لیکن مجھے دکھ ہو گا اگر آپ ہم سب کی محبتوں کو ٹھکرا کر چلی جائیں گی۔ ہم سب کی محبتیں آپ کو یاد دلانے کے لئے میں وہ پیغامات اقتباس کر کے یہاں بھی لگانا چاہوں گا، کیونکہ آپ اور کچھ دیکھیں نہ دیکھیں، یہ لڑی دیکھنے تو ضرور آئیں گی۔

    نعیم بھائی کے پیغامات۔۔۔۔

    کاشفی بھائی کے پیغامات۔۔۔۔
    یہ کیا ہے مسز مرزا؟ یہ کیا ہے؟ آپ کو ایسا پیار ملے گا کہیں؟ اگر آپ ان سب کا پیار ٹھکرا دیں گی، تو یقین مانیں آپ اپنا بڑا خسارہ کریں گی۔

    آپ کو منانے کے لئے اور بھی بہت لمبے لمبے پیغامات اُس لڑی میں تھے، جہاں آپ نعیم بھائی بلکہ ہم سب سے ناراض ہوئی تھیں۔ زاہرا نے میری اجازت کے بغیر ہی وہ لڑی ختم کر دی ہے۔ غلط کیا انہوں نے۔ ابھی میں نے انہیں ایسا کرنے پر ڈانٹا ہے۔ میں بھی یقیناً وہ لڑی ختم کر دیتا، لیکن وہاں جو پیغامات آپ کے منانے کے لئے کئے گئے تھے انہیں اِس لڑی میں ضرور کاپی کر دیتا۔

    تاکہ آپ کو مزید احساس ہوتا کہ آپ تو بِنا ان لوگوں کا احساس کئے چل دیں، لیکن ان لوگوں کو آپ کا کتنا احساس ہے آپ کو وہ پیغامات پڑھ کر بخوبی انداہ ہو جاتا۔

    پتا نہیں میں کیا لکھ رہا ہوں، لیکن جو بھی ہے، برائے مہربانی آپ اگر ہمیں کچھ سمجھتی ہیں تو آپ واپس آئیے پلیز۔[/quote:39fqkhr5]


    بچھڑا کچھ اِس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
    اِک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا​


    یہ وہ پیغامات ہیں جو میری نظر سے گذرے، اس کے علاوہ بھی کچھ ہوں گے۔

    خیر۔۔۔۔۔ بات یہ ہے کہ جب اتنا منانے کے باوجود بھی آپ سوائے اپنے پیغاماٹ حذف کرنے کے اور کچھ نہیں کر رہی تھیں، تو مجبوراً مجھے آپ کا اکاؤنٹ کسی صورت روکنا پڑا۔

    ہاں وہ ذاتی پیغامات کے نہ ملنے کا جو آپ نے شکوہ کِیا، وہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ ہم نے ایسا کوئی بین نہیں کِیا۔ آپ خود سوچیں ذاتی پیغام پر پابندی لگانے سے کیا آپ اپنے پیغامات ختم کرنے سے رُک سکتی تھیں؟ یا آپ کو منایا جا سکتا تھا؟ تو ہمیں کیا ضرورت تھی آپ کے ذاتی پیغامات کو بین کرنے کی؟ ہاں آپ کی قطع و برید کی سہولت ختم کر کے ہمیں فائدہ ضرور ہو سکتا تھا، لیکن ہم نے تو وہ بھی نہیں کِیا۔

    اب مختصر یہ کہ:

    اگر آپ سب کی التجاؤں اور محبتوں کو سامنے رکھتے ہُوئے واپس آنا چاہیں (آپ کو آنا چاہیئے) اور چاہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ بحال کِیا جائے تو ناچیز حاضر ہے۔

    میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب کی محبتوں کی لاج رکھتے ہُوئے واپس آ جائیں گی، اور نعیم بھائی کی معمولی غلطی کو درگزر کرتے ہُوئے پھر سے اُسی طرح۔۔۔۔۔ :computer:

    آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    آپ کا بھائی۔
     
  4. Guest
    Online

    Guest مہمان

    السلام علیکم۔۔۔بجیا آجائیں پلیز

    السلام علیکم بجیا۔آپ نے ہم سب کو معاف کردیا بہت خوشی ہوئی۔جزاک اللہ۔۔ باجی نعیم بھائی بہت اچھے انسان ہیں ۔۔۔نعیم بھائی سے غلطی ہو گئی معاف کردیں پلیز۔۔نعیم بھائی سے نادانستہ طور پر ہوا جو کچھ بھی ہوا۔۔۔مجھے امید ہے کہ آپ نعیم بھائی اور ہم سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھے گیں اور ہم سب کو سب سے اچھی پیاری بہن کی طرح اپنے مفید مشوروں سے ہم سب کو گائیڈ کرتی رہے گیں جیسے پہلے آپ سب کو گائیڈ کرتی رہتی تھیں۔۔۔۔‌۔۔ اور جو بھی غلط فہمی ہوئی ہے اس کو دور کر لیں پلیز۔۔۔ہم سب سے گپ شپ لگائیں پلیز۔۔۔

    اُٹھ گئے گوانڈھوں یار
    رَبّا ہُن کِہیہ کریے
    اُٹھ چلّے ہُن رہندے ناہیں
    ہویا ساتھ تیار
    رَبّا ہُن کِہیہ کریے
    ڈاڈھ کلیجے بل بل اُٹھے
    بَھڑکے بِرہوں نار
    رَبّا ہُن کِہیہ کریے
    بُلھا شَوہ پیارے باجھوں
    رہے اُرار نہ پار
    رَبّا ہُن کِہیہ کریے
    اُٹھ گئے گوانڈھوں یار
    رَبّا ہُن کِہیہ کریے

    بجیا ہم سب کی جو جو باتیں آپ کو بری لگی ہیں ان سب باتوں کے لیئے معافی اور معزرت پلیز۔۔۔نعیم بھائی کو معاف کردیں۔۔پلیزآجائیں فورم پر۔۔۔۔دل صاف کر لیں۔۔۔پلیز۔۔۔۔
     
  5. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    باجی آ رہی ہیں۔۔ :86: ۔۔ باجی آپ کو پتا ہے۔۔ میں پہلی بار یہاں لڈی ڈال رہی ہوں۔۔ وہ بھی آپ کے واپس آنے کی خوشی میں۔۔ :hasna:
     
  6. آبی ٹوکول
    Offline

    آبی ٹوکول ممبر

    ڈیڈی کیٹڈ ٹو مائی ڈیئرسٹ سسٹر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
    ٹُر چلے دلدار دلاں دے وطنوں چُک مہاراں
    اُجڑی بستی نظریں آوے کنڈ دتّی جد یاراں۔
    جب تک آپ نہیں آئیں گی میں گپ شپ سیکشن میں کوئی پوسٹ نہیں کروں گا اور خود کو صرف اسلام سیکشن تک محدود رکھوں گا ۔۔۔۔یہ میرےاحتجاج کا ایک طریقہ ہے آپ کو منانے کے لیے۔۔۔دیکھیے کتنے دن ہوگئے ہیں میں نے کولا بھی نہیں پیااور آئندہ سے میں کولا بھی نہیں پیوں گا اب تو آجائیں :rona: ۔۔ دیکھیں نے پلیز میں کولا پینے کے لیے مرا جاراہا ہوں پلیز۔۔۔
     
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    واپسی کا شکریہ باجی
     
  8. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    پیاری بہن مسز مرزا جی
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    دعا ہے کہ آپ جہاں اور جس حال میں بھی ہوں‌ اللہ تعالی آپکو اپنی حفاظت میں‌ رکھے اور آپکو ہمیشہ خوش وخرم رکھے ۔۔۔۔۔۔ آمین

    بہن جی ہم سب آپ سے عمر، علم، تجربہ، عقل، فراست، سوچ، خیالات، نیز ہر لحاظ سے چھوٹے ہیں۔ اس لیئے آپ کو کچھ سمجھانے کی بات کوشش کروں‌ گا تو یہ چھوٹے منہ سے بڑی بات بن جائے گی ۔ بہن جی آپ سے التجا، درخواست، گذارش، سب کچھ ہے، کہ آپ براہ مہربانی واپس آجائیں۔۔۔ دیکھیں بہن جی اگر نعیم بھائی کا مقصد آپ کو ناراض کرنا ہوتا تو بہت پہلے کرچکے ہوتے، اور اگر وہ پیغام لکھتے ہوئے ان کے ذہن میں‌ یہ خیال بھی آجاتا کہ آپ اس سے اتنا ناراض ہونگی، تو مجھے یقین ہے کہ وہ کبھی بھی نہ لکھتے۔۔۔۔
    انسان خطا کا پتلا ہے، اور زندگی میں کبھی بھی خطا کر سکتا ہے، لیکن بڑا پن یہ ہے کہ انسان غلطی معاف کردے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بات اور کہوں بہن جی کبھی آپ نے محسوس کیا ہو کہ جن پر زیادہ مان ہوتا ہے یا پھر جن سے زیادہ بے تکلفی ہوتی ہے ، ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انسان کبھی بھی محتاط نہیں‌رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مطلب سمجھ رہیں ہیں‌نا آپ یعنی کسی انجانے آدمی سے گفتگو کرتے ہوئے تو انسان بہت سوچ سمجھ کر بولتا ہے لیکن اپنوں سے بہت بے ساختگی اور بے تکلفی سے گفتگو کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ نعیم بھائی کا آپ سے پیار اور اپنائیت تھی کہ ایسی بات بھی انہوں نے بڑی آسانی سے کردی۔۔۔۔ کوئی اور ہوتا جس سے ایسا رشتہ نہ ہوتا تو کبھی بھی ایسی گفتگو نہ کرتے۔

    باقی آپ سے درخواست ہے کہ جس دن سے آپ گئی ہیں (زندگی میں‌انسان آتے جاتے تو رہتےہیں، لیکن یہ احساس کہ آپ اس بزم سے ناراض ہیں‌۔ بہت تکلیف دہ ہے۔۔۔۔) تمام بزم کا ماحول بہت ہی خراب اور اجڑا اجڑا سا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ گپ شپ کی لڑیوں میں بھی صرف میں ، کاشفی، اور مریم بظاہر اس طرح بات کرتے ہیں کہ شائید بہت خوش ہیں، لیکن اللہ جانتا ہے کہ اس گفتگو کا کوئی مزہ نہیں‌آتا۔۔۔۔۔۔۔

    بہن جی ہم یہاں بیٹھ کر تو آپ سے صرف درخواست ہی کر سکتے ہیں، اگر آپ کے پاس ہوتے تو یقینا‌آپ کے پاؤں بھی پکڑ لیتے۔۔۔۔۔۔۔۔

    آخر میں یہ ایک پنجابی دوھڑا آپ کے لئے لکھ دیتا ہوں۔۔۔۔۔



    کسے یکدم آن کے دسیا ہے توں وطنوں جھوک لداؤں ایں، چھوڑ کے جاؤں ایں
    پہلے ڈھیر تھکیڑے میری قسمت وچ، ہن کوئی نوا (نیا) بھار چواؤں ایں، چھوڑ کے جاؤں ایں
    تیری سنگت نے یار سنبھالیا ہاہ، کیوں ستے ہوئے زخم جگاؤں‌ ایں، چھوڑ کے جاؤں ایں
    منیر نہ پکڑیے بانہہ غیراں دی، ایہا گل آخر منواؤں ایں، چھوڑ کے جاؤں ایں


    اب اس سے زیادہ اور کیا لکھوں۔۔۔۔۔۔۔ شائید زندگی میں‌ آج تک کسی کے ناراض ہونے پر اتنی التجا نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہن جی آجائیں نا۔۔۔۔۔۔۔ پلیززززززززززززززززززززز

    اور اگر آپ نہ آئیں تو یہ یقینا آپ کی مرضی ہوگی ، ہم آپ کو مجبور تو نہیں کرسکتے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    صرف آپ کے لئے دعا کرسکتے ہیں اور وہ ہم کرتے رہیں‌گے۔
    اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔ آمین

    آپ کے بہت سارے بھائیوں میں سے ایک بھائی
     
  9. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    سب نے اتنا لمبا چوڑا لکھا اب میں کیا لکھوں
    بس اتنا ہی کہوں گی آپ واپس آ جائیں پلیز :rona:
     
  10. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    جو بھی بچھڑے ہیں کب ملے ہیں فراز
    پھر بھی تو انتظار کر شاید :soch:
     
  11. محمدعبیداللہ
    Offline

    محمدعبیداللہ ممبر

    مسسز مرزا باجی آپ کی واپسی دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی ہے کہ بیان سے باہر ہے اور آپ کے جانے کے مجھے پتہ کاشفی سے چلا تھا اور کاشفی کی ان دنوں حالت ہی بہت خراب تھی بہت ہی زیادہ اداس ہوا ہوا تھا اور آن لائن لگاتار 4 سے 5 گھنٹے تک رہتا مگر میرے ساتھ اسکی اک ہی بات ہوتی کہ پتہ نہیں باجی کو کیا ہوا ہے جیسے بھی وہ نہ جائیں واپس آ جائیں ایسی باتیں ہوتی تھی اسکی

    اور
    عبدالجبار بھائی آپ نے میرا پیغام نہیں ڈالا نا :rona:
    اور عبدالجبار بھائی مسز مرزا باجی کا اکاؤنٹ چیک کریں کہیں ان ایکٹو تو نہیں ہوا ہوا؟؟؟؟
     
  12. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    کیا مطلب؟؟ باجی آ گئی ہیں؟؟ :mashallah: ۔۔ آپ کو کیسے پتا؟؟
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    میرا خیال ہے عبید اللہ بھائی نے یہ لڑی بذات خود بہت لیٹ دیکھی ہے ۔ اور پہلا پیغام پڑھ کر یہ بھی اسی غلط فہمی کا شکار ہوگئے جس کا آپ سب لوگ ہوگئے تھے کہ باجی واپس آرہی ہے۔ ورنہ تو کوئی ایسا اشارہ نہیں ملتا کہ جس سے مسزمرزا باجی کی واپسی کا پتہ چلتا ہو۔ :-(
     
  14. زمردرفیق
    Offline

    زمردرفیق ممبر

    ہاں تبھی کہوں کہ ۔۔۔کوہی بندا مجھ سے بحث کرنے والا نیہں آ رہا ہے اب پتہ لگا کہ مسز مرزا جی۔۔۔۔کہیں سیر کو نکلی ہیں
    خیر جی ولیکم بیک جی
    جی آیاں نوں
     
  15. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    سب بہنوں بھایئوں کو اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ

    جبار بھائی نے کہا کہ اسی لڑی میں آ کر میں وجہ بیان کروں۔ ویسے تو میں گھڑے مردے اکھاڑنے کے حق میں نہیں ہوں لیکن اب چونکہ مجھ سے وضاحت مانگی گئی ہے تو یہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں وضاحت پیش کروں۔ پیغام تھوڑا لمبا ہو جائے گا لیکن اب تو آپ کو پڑھنا ہی پڑے گا!
    یہ 2007 کا واقعہ ہے۔ میں نے اپنی ایک جاننے والی سے ان کی ڈائری مانگی اس میں ایک نعت شریف تھی جس کے بول بہت پیارے تھے مجھے اس نعت سے ایک خاص قسم کا تعلق محسوس ہوا تھا اور میں اس کو اپنی ڈائری میں محفوظ کرنا چاہتی تھی لیکن ان محترمہ نے مجھ سے ڈائری چھین لی۔ دکھ مجھے بہت ہوا تھا اسی رات میں نے مسجد نبوی کا تصور کر کے کہا یا رسول اللہ میں تو صرف نعت لکھنا چاہ رہی تھی۔۔۔۔۔خیر خلاصہ یہ کہ دوسرے دن ہی میں گوگل پہ ڈھونڈتی ڈھونڈتی اس فورم پہ آگئی۔۔۔۔آپ مجھے چاہے کچھ بھی کہیں پاگل یا پھر جو بھی۔۔۔۔میرا کامل یقین ہے کہ میں اس فورم پہ اس لیئے آئی تھی کیونکہ میرا ایک بہت اچھے نعت گو بھائی سے رابطہ ہونا تھا۔ وہ صرف ایک نعت تھی جس کے بول تھے

    [center:3m3ijazo]اس کو نہ چھو سکے کبھی رنج و بلا کے ہاتھ
    اٹھے ہیں‌جس کے حق میں رسولِ خدا کے ہاتھ[/center:3m3ijazo]

    اب یہ ہوتا ہے کہ نعیم بھائی نعت شریف لکھتے ہیں مجھے بھیجتے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مجھ سے اس کی طرز بھی بن جاتی ہے اور میں اس کو میلاد شریف میں پڑھ بھی لیتی ہوں :mashallah:

    اب آپ خود ہی سوچیں مجھے غصہ آنا تھا کہ نہیں؟ آپ کا سوال اپنی جگہ پہ ٹھیک ہے کہ ہمیں کیوں بیچ میں لا کے پٹخ دیا۔ مجھے اپنے الفاظ کی سختی کا اندازہ ہو گیا تھا اسلیئے میں نے دوسرے یا تیسرے دن معذرت بھی کر لی تھی۔ میں بھی تو انسان ہوں اور غصہ مجھے بھی آتا ہے اور کبھی کبھار تو عام انسانوں سے زیادہ آ جاتا ہے :takar: لیکن اللہ تعالیٰ احساس بھی دلا دیتے ہیں لا حول ولا قوۃ الا باللہ!!!

    آپکی بہن
    مسز مرزا
     
  16. عبدالجبار
    Offline

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ Staff Member

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:

    پڑھ لیا پورا پیغام۔ :) لمبی چوڑی نہیں لکھوں گا۔ فقط اتنا کہوں گا کہ کبھی کوئی آپ سے بُرا سلوک کرے، یا آپ کو لگے کہ کسی نے بُرا سلوک کِیا تو ایک بار اُس کی وضاحت ضرور طلب کر لینی چاہیئے۔ ضروری نہیں کہ وہ ہی غلط ہو۔ یہ تو چھوٹے بچے بھی جانتے ہیں کہ "غصہ عقل کا دشمن ہے" تو خاص کر غصہ میں اپنے پیاروں کا خیال رکھنا چاہیئے۔ :yes:

    باقی مجھے اپنی پیاری باجی کی واپسی کی کتنی خُوشی ہے، وہ میرے پاس الفاظ ہوتے تو ضرور بتاتا۔ :222: اور ہاں آپ نے سچ کہا تھا کہ:
    میں واقعی ناراض نہیں تھا، خفا ہوتا تو آپ کا اکاؤنٹ کیوں بحال کرتا۔ :suno: :dilphool:

    اللہ پاک اپنے حبیب :saw: سے صدقہ سے ہمیں اِس خوبصورت رشتے میں بندھا رہنے اور اِک دوجے کی غلطیاں یا نادانیاں درگزر کرنے کا حوصلہ و توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
     
  17. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    مسز مرزا جی،!!!!!!

    اسلام علیکم
    میری اچھی بہن دیکھیں سب لوگ آپ کو کتنا احترام کا درجہ دیتے ھیں، آپ کے جانے سے اس محفل کی رونق آدھی رہ گئی تھی،میں امید کرتا ھوں کہ آب مجھے اپنا بڑا بھائی سمجھتے ھوئے تمام رنجشوں کو بھلا دیں گی، اور دوبارہ اس ھماری پیاری اردو کی محفل میں تشریف لا کر آپ پھر سے رونقیں دوبالا کردیں گی، دیکھیں سب لوگ آپ سے بہت سی امیدیں لگائے ھوئے بیٹھیں ھیں،!!!!!!!

    آب دیکھیں تو سہی ایک خوشخبری تو آپ نے سنی بھی نہیں کہ اللٌہ کے فضل وکرم اور اس کے حبیب (ص) کے طفیل سے میری برسوں کی دلی خواھش بھی پوری ھونے جارھی ھے، کہ آپ کی دعاؤں سے اب میرا تبادلہ مدینہ منورہ ھوگیا ھے، اور مجھے 15 جولائی تک یہاں سے جانے کے احکامات ملیں ھیں، اور 9 جون کو میری شادی کی 29ویں سالگرہ بھی ھے، اس کے علاؤہ آپ کی بھتیجی کی رخصتی کی ایک اھم ذمہ داری سے فارغ ھوکر آگیا ھوں اور ساتھ ھی اپنی بہو کو اپنے بیٹے کی سسرال سے رخصت کرا کر یہاں لے آیا ھوں، میں چاھتا ھوں کہ ان تمام خوشیوں کو سمیٹتے ھوئے آپ اس محفل میں تشریف لائیں، اور مجھے مبارکباد اور دعائیں بھی دیں!!!!!!

    خوش رھیں،!!!!!
     
  18. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    مسز مرزا جی،!!!!1
    آپکے لئے اور تمام بہن بھائیوں اور بچوں کیلئے، میری بیٹی کی رخصتی کے موقعہ پر لی گئی دو تصویریں،!!!!!!


    [​IMG][​IMG]
     
  19. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Re: ???????????!!!

    ????????? ??? ????? ?? ?? ?? ??? ???? ???! ???? ?? ?? ??? ?? ?? ???? ?? ????? ???? ??? ????? ??? ???? ?????????? ???? ?? ?? ???? ????? ??? ??? ?????? ???
    ?? ??? ??? ?????? ?? ???? ???? ?? ??? ??? ??? ????????!
     
  20. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Re: ???????????!!!

    ??? ????? ??? ???? ???!!!!!!!
    ??? ?????
    ????????? ????!!!!!
     

Share This Page