1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیرا میرا ساتھ ہو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عامر شاہین, ‏11 جون 2007۔

  1. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    1- تیرا میرا ساتھ ہو

    کتنی حسیں وہ رات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو
    پیار کی کوئی بات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو

    کلی کلی ہو کھلی ہوئی ، روش روش ہو سجی ہوئی
    ہاتھ میں ڈالے ہاتھ ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو

    نرم نرم چھائوں ہو میٹھی میٹھی نیند ہو
    سپنوں کی بارات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو

    چاہتوں کی گرمیاں ،جذبوں کی ہوں نرمیاں
    پیار کی سوغات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو

    گرم گرم جسم ہوں ، سرد سرد ہو سماں
    دھیمی دھیمی برسات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو

    منزلوں کا ہو ارماں ،ساتھ نبھانے کا پیماں
    سفر کی یوں شروعات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو

    تنہا تنہا چاند کی ٹھنڈی ٹھنڈی چاندنی میں
    تُم سے اک ملاقات ہو ، تیرا میرا ساتھ ہو
     
    سید علی رضوی، آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    2-انجان موسم

    کل تیری چاہت کی بارش
    مجھ پہ برسا کرتی تھی
    تو اُس بارش سے
    میں بھیگا بھیگا رہتا تھا

    آج تیری چاہت کی بارش
    مجھ پہ تو برسا نہیں کرتی
    لیکن پھر بھی
    میں کیوں بھیگ سا جاتا ہوں
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    3- دل ٹوٹا
    جب عہدِ وفا کرکے توڑا ، دل ٹوٹا
    جب ساتھ میرا تم نے چھوڑا ، دل ٹوٹا

    جب چوٹ لگی پہلی پہلی درد اُٹھا
    جب درد بڑھا تھوڑا تھوڑا ، دل ٹوٹا

    منزل تک ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں
    رستے میں ہی جب مُنہ موڑا ، دل ٹوٹا

    تیری میری اک پھٹی ہوئی تصویر کے
    جب ٹکڑوں کو میں نے جوڑا ، دل ٹوٹا

    جو روک لیا کرتا تھا رستہ اُس نے شاہین
    جب گزرنے کو رستہ چھوڑا ، دل ٹوٹا
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    4-ایک ہنستا گلاب باقی ہے

    وصل کا ایک باب باقی ہے
    آخری یہ سراب باقی ہے

    میرے سارے سوال سیدھے تھے
    اس کا پھر بھی جواب باقی ہے

    وہ مجھے مل بھی چکا لیکن
    پھر بھی اک اضطراب باقی ہے

    موسموں کا ستم تو تھا پھر بھی
    ایک ہنستا گلاب باقی ہے

    کر لیے سب نے فیصلے لیکن
    تیرا میرا حساب باقی ہے

    اُٹھ گئے میکدے سےسب شاہیں
    تُو ہی خانہ خراب باقی ہے
     
    آصف احمد بھٹی، زنیرہ عقیل اور ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    5- یوں تو نہیں

    یوں تو نہیں کہ تم کو میری یاد نہ آئے
    اس ہجر میں ہونٹوں پہ تیرے فریاد نہ آئے

    جو راہ چنی اس سے تمہیں آخر کو لوٹنا ہے
    لوٹ آ ابھی کہ ہو کے کہیں برباد نہ آئے

    مجھ سے بچھڑنے والے دیتا ہوں دُعا تجھ کو
    تیری زندگی میں کوئی لمحہ ناشاد نہ آئے

    میں تو اُتر ہی جائوں تیرے دل سے ولیکن
    گزرا ہوا کوئی پل بھی تجھے یاد نہ آئے

    سجتا نہیں قفس میں شاہیں کا تڑپنا
    جب تک کہ خود دید کو صیاد نہ آئے
     
    سید علی رضوی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    6-گر تمہیں مجھ سے پیار ہو جائے

    جب کبھی میری یاد آنے پر
    دل تیرا سوگوار ہو جائے
    سوچ کر سبھی گُزرے لمحوں کو
    آنکھ تیری اشکبار ہو جائے
    جسمِ خاکی کے ویراں زنداں میں
    رُوح تیری بے قرار ہو جائے
    وقت کی نبض تھمی تھمی سی لگے
    ہر نفس تجھ پہ بار ہو جائے
    چاہتیں تیری کوئی ٹھکرا دے
    بے یقین اعتبار ہو جائے
    منزلیں سب سراب لگنے لگیں
    راہ بھی دشوار ہو جائے
    تیرا سویا ضمیر لے انگڑائی
    اور تُو شرمسار ہو جائے
    شبنمی آنسووں کی رم جھم سے
    صاف دل کا غبار ہو جائے
    تُم بصد ناز لوٹ کر آنا
    گر تمہیں مجھ سے پیار ہو جائے
     
    سید علی رضوی اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ عامر شاھین بھائی ۔ سارے کلام ہی اچھے ہیں۔ لیکن خلوص بھری محبت کے یہ اشعار

    بہت زیادہ پسند آئے۔

    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ بہت خوب :)
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    میرے کلام کو پسند کرنے کا بیحد شکریہ
     
  9. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    7- نرم رنم ہاتھ

    وہ نرم نرم ہاتھ جو سینے پہ دھر گیا
    احساس اُس کے لمس کا دل میں اُتر گیا

    اتنے قریب وہ میرے اتنے قریب آیا
    دونوں کے درمیاں سے ہوا کا گزر گیا

    میں اس میں گم تھا اور وہ مجھ میں ہوا تھا گم
    اُس وقت گویا وقت بھی تھا ٹھہر گیا

    آنکھوں کے راستے میرے دل میں وہ آیا لیکن
    دل میں نہیں وہ تو رگِ جاں میں اتر گیا

    جب سے جُڑا ہے اپنا مُقدر تمہارے ساتھ
    تب سے شاہین کا بھی مقدر سنور گیا
     
    Last edited: ‏4 جنوری 2019
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    8- مَیں بھول جائوں تجھے

    میں بھول جائوں تجھے ایسا کبھی ہوا ہی نہیں
    تیرے سوا میرے دل میں کوئی بسا ہی نہیں

    ملے تھے راہ میں یوں تو ہزار ہا چہرے
    میری نگاہ میں لیکن کوئی جچا ہی نہیں

    جو تم نے توڑ دیا تو کروں کیا اس کا گلہ
    سکون دل کو میرے تو کبھی ملا ہی نہیں

    تمام عمر کٹی انتظار میں اس کے
    وہ جس نے پیار کبھی مجھ سے تو کیا ہی نہیں

    یہی تھا اپنا ارادہ ، تیرا تقاضا بھی
    بچھڑ کے تجھ سے کوئی سانس میں جیا ہی نہیں

    سجائے رکھتا ہے شاہیں جو میرے خوابوں کو
    میری نظر نے تو اُس کو ابھی چھوا ہی نہیں
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شاھین بھائی ۔ ماشاءاللہ شاعری میں کافی عمدہ صلاحیتیں پائی ہیں آپ نے۔

    بہت خوب۔

    لیکن ذرا مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں اور دیکھیں کیسا دلچسپ پرچہ آپ کا منتظر ہے۔ ذرا حل کرکے دکھائیں :p

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic. ... 4343#34343

    شکریہ
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    9- سالگرہ سے پہلے

    ابھی تو اپنے ساتھ کو اک سال بھی نہ گزرا تھا
    کوئی گرہ ہی لگ جاتی
    بندھن سا اک بن جاتا
    جس کو ہم باندھے رکھتے
    جو ہم کو باندھے رکھتا
    پھر شاید ہم نہ بچھڑ پاتے
    لیکن ہم تو یوں بچھڑے
    کہ بچھڑنے کا کچھ غم بھی نہیں
    آنکھ کسی کی نم بھی نہیں
    شاید ! اس لیے کہ ہم میں
    کوئی بندھن ہی نہ بن پایا تھا
    پر یہ بھی اچھا ہوا شاید
    کیونکہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ِ
    بندھن جب ٹوٹا کرتا ہے
    تو دل بھی ٹوٹ سے جاتے ہیں‌
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    10- فاصلوں کے گلے

    آنکھ سے اشک سے کیا بہہ گئے
    دل کا سارا فسانہ کہہ گئے

    ایک یہ عشق کیا لاحق ہوا
    کام کتنے ادھورے رہ گئے

    بات اتنی بھی وہ آساں نہ تھی
    باتوں باتوں میں ہم جو کہہ گئے

    آج طوفاں اُٹھاتے ہو دل میں
    پھر نہ کہنا جو خود بھی بہہ گئے

    اِس قدر قربتوں کے ہوتے ہوئے
    فاصلوں کے گلے کیوں رہ گئے

    پھر بھی رُسوا ہوئے جانے کیوں
    تیرا ہر اک ستم تو سہہ گئے

    آج پہلی دفعہ چھلکا جو جام
    شرم کے مارے ہم بھی بہہ گئے

    اُس نے ایسی نظر سے دیکھا شاہین
    ہم بھی بس دیکھتے ہی رہ گئے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    11- مجھ سے بچھڑ کے

    مجھ سے بچھڑ کے رویا ہو گا
    چین سے وہ نہ سویا ہو گا

    ذکر سُنا ہو گا جب میرا
    یاد میں میری کھویا ہو گا

    میں بھی ہوں تنہا تنہا
    وہ بھی رویا رویا ہو گا

    کیا کیا چوٹیں کھائی ہوں گی
    کیا کیا درد سمویا ہو گا

    ہر منظر ہے نکھرا نکھرا
    آنکھوں کو اُس نے دھویا ہو گا

    میرے گناہوں کا یہ دھبہ
    میرے اشکوں نے دھویا ہو گا

    شاہین مجھے بھی نیند نہ آئی
    وہ بھی آج نہ سویا ہو گا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    12- اب کہہ دو نا

    اب تو میری آنکھوں میں صرف تمہارے سپنے ہیں
    اب تو میرے ہونٹوں پر فقط تمہارا نام ہے
    اب تو میرے اس دل پر صرف تمہارا راج ہے

    اب تو میری ساری صبہیں تم سے روشن ہوتی ہیں
    اب تو میری کل شامیں تم سے مہکا کرتی ہیں
    اب تو میری ساری راتیں تم سے جگمگاتی ہیں

    اب تو میرے ہر لمحے میں تیرا خیال گزرتا ہے
    اب تو ہر تصور میں تیرا سراپا سجتا ہے
    اب تو میرے ہر آنسو میں تیرا عکس جھلکتا ہے

    اب تو میری نس نس میں تم ہی تم سمائے ہو
    اب تو دل کی تنہائی میں تم ہی گھر بنائے ہو
    اب تو میرے سب خوابوں میں تم ہی تم آئے ہو

    اب تو میری ہر اک ادا تم کو چاہا کرتی ہے
    اب تو میری ہر اک نَوا تم کہ پکارا کرتی ہے
    اب تو میری ہر اک دعا تم کو مانگا کرتی ہے

    پھر کیوں میرے جیون کی یہ لمبی رات اندھیری ہو
    پھر کیوں میری آنکھوں کو نہ تیری دید سے سیری ہو
    اب کہہ دو نا ۔ ۔ ۔ ۔ تم میری ہو ! ! ! ! !
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. F@lZ@ @Ll
    آف لائن

    F@lZ@ @Ll ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2007
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت اچھی شاعری ہے مجھے بہت پسند ائ
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب

    بہت خوب عامر شاھیں صاحب
    بہت ھی خوبصورت شاعری ھے​
     
  18. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    اور مجھے آپ کی تصویر!

    ویسے ایک بات بتائیں آپ دوسروں کے لیے خوش رہنے کی دُعا تو کررہی ہیں لیکن خود اتنی اُداس کیوں دکھائی دیتی ہیں؟

    مغرور ہو رہا تھا جب حسن ماہتاب
    ایسے میں اس نے زلفوں کا پردہ جھٹک دیا
     
  19. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    مجھے تو سب سے پہلے ان کی انگلی میں“ سونے کا چھلا“ نظر آیا تھا۔ اور تصویر میں اداس سے کم بیزار زیادہ نظر آ رہی ہیں :84:
     
  20. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی نظر چھلے پر کیوں گئ ؟ کہیں وہ آپ کا چرایا ہوا تو نہیں ؟ اور آپ کسی کی اداسی کا اور کسی کی ہمدردی کا یوں مذاق کیوں اڑا رہی ہیں ؟
     
  21. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میری نظر چھلے پر کیوں گئی آپ بتائیے آپ کی نظر چھلے پر کیوں نہیں گئی؟میں نے ان کی اداسی کا مذاق نہیں اڑایا‌۔ ‌جو‌ مجھے ‌نظر آیا وہ میں نے بیان کر دیا۔ سبھی کو یہ اداس نظر آ رہی ہیں مگر مجھے توصاف بےزار نظر آتی ہیں۔ صرف ایک ڈر ہے کہ کہیں یہ بیزاری ان کے سونے کے چھلے سے متعلق نہ ہو :84:

    اب دیکھیں نا اپنے منہ سے تو کچھ شایئد نہ کہہ سکی ہوں تصویر ہی اس زاویے سے کھنچوائی جس میں سونے کا چھلا صاف نظر آ رہا ہے کہ “ سمجھدار لوگ“ خود ہی سمجھ جائیں ! :wink: :lol:
     
  22. خالہ رشتےوالی
    آف لائن

    خالہ رشتےوالی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جون 2007
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مجھ سے چنگا اس گل کو کون سمجھے گا؟
    ابھی پچھلے ہفتے میں نے بھی ایک فائزہ نامی کڑی کی بات پکی کروائی ہے
     
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اے لو عامر بھیا اب بولو :lol:

    ویسے خالہ جی میں نے تو سنا تھا اچھے رشتوں کا آجکل کال پڑا ہوا ہے لیکن آپ تو رشتے ٹوکرے میں ڈالے سر پہ رکھے “لڑی لڑی“ گھوم رہی ہیں :84: چلو کسی کا تو کم بنے گا نبھ گئی تو نبھ گئی نہیں تو قسمت کو الزام دے دیں گے :wink:
     
  24. خالہ رشتےوالی
    آف لائن

    خالہ رشتےوالی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جون 2007
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    توبہ توبہ توبہ
    مسز مرزا یہ کیسی باتیں کرتی ہیں آپ؟
    میرا ایک نام ہے میں کوئی اج سے یہ کام کر رہی ہوں
    میں نے تو اپنا رشتہ بھی خود ہی لبھا تھا
    میرے کرائے ہوئے رشتوں کے تو بچوں کو بھی کبھی طلاق شلاق نہیں ہوئی
    ہاں
     
  25. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ہر قسم کی خالہ اور آنٹی جی اور دیگر دوستوں سے درخواست ہے کہ پلیز ہر لڑی کو “گپ شپ “ کی لڑی بنانے سے اجتناب کیا جائے۔

    مثلاً یہ لڑی عامر شاھین نے اپنی شاعری کے لیے بنائی ہے اور اس میں گپ شپ میں بات کو کہاں‌سے کہاں‌لے جایا جا رہا ہے۔ گپ شپ کے لیے الگ سے چوپال اور لڑیاں‌موجود ہیں۔ انہیں استعمال کریں یا وہاں نئی لڑیاں‌بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

    شکریہ
     
  26. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    اداسی اور محبت کی باتوں کو خالہ رشتے والی اور مسز مرزا کہاں سے کہاں لے گئیں، اس پر تو فقط اتنا ہی کہا جا سکتا ہے!
    تو کی جانیں بھولیے مَجھے
    انار کلی دیاں شاناں
     
  27. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    13- تو بات کرنا

    اگر تمہیں میں کبھی بھلادوں تو بات کرنا
    میں دل سے تیرا نشاں مٹادوں تو بات کرنا

    تیری تمنا کہ چاند تارے تجھے سراہیں
    میں آسماں کو بھی نہ جھکادوں تو بات کرنا

    اگر کبھی میرے گھر میں آنے کا ہو ارادہ
    میں راہ میں پلکیں نہ بچھادوں تو بات کرنا

    گو تیرے رنگ ڈھنگ بھی بڑے خوب ہیں
    میں تجھ پہ اپنا نہ رنگ چڑھادوں تو بات کرنا

    تمہیں ہے شکوہ ہاتھوں پہ لکھی الجھنوں کا
    میں ان کو مہندی سے نہ سجادوں تو بات کرنا
     
  28. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    14- تیری صورت دل میں ہے

    اک مچی ہوئی قیامت دل میں ہے
    کوئی احساس ندامت دل میں ہے

    اس نے کہا تصویر اپنی تم کو دوں
    میں نے کہا کہ تیری صورت دل میں ہے

    بارہا توڑا ہے جس نے دل میرا
    پھر بھی کیوں اس کی چاہت دل میں ہے

    ایسی نظروں سے بھلا کیوں دیکھتے ہو
    کیا کوئی پھر شرارت دل میں ہے

    تم میرے ہو،تم میرے ہو،تم میرے ہو
    لکھی ہوئی یہ عبارت دل میں ہے

    اک فقط شاہین اس کی آرزو سے
    زندگی کی یہ حرارت دل میں ہے
     
  29. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    15- پینی پئے گئی

    اکھ ملائی تے پینی پئے گئی
    راہ نہ پائی تے پینی پئے گئی

    میرے درداں دا درد ونڈاوا
    ملیا نہ کائی تے پینی پئے گئی

    ملوانے دی کوئی وی گل
    سمجھ نہ آئی تے پینی پئے گئی

    عقل عشق دی میرے اندر
    ہوئی لڑائی تے پینی پئے گئی

    جانیا میں اوہ میرا اے
    نکلیا ہرجائی تے پینی پئے گئی

    اکھدا سی جیہڑا کدی نہ پیویں
    اج اوسے پلائی تے پینی پئے گئی

    شاہین حیاتی مکاون لئی
    موت نہ آئی تے پینی پئے گئی
     
  30. عامر شاہین
    آف لائن

    عامر شاہین ممبر

    شمولیت:
    ‏2 مئی 2007
    پیغامات:
    1,137
    موصول پسندیدگیاں:
    205
    ملک کا جھنڈا:
    16- دل نہ دکھانا

    دل نہ دکھانا تم سے کہا تھا
    بھول نہ جانا تم سے کہا تھا

    جانا تو تھا ہی تم کو مگر
    لوٹ کے آنا تم سے کہا تھا

    لوٹنا مشل ہو جائے گا
    دور نہ جانا تم سے کہا تھا

    ایک ہی چوٹ سے ڈِھ جائے گا
    گھر ہے پرانا تم سے کہا تھا

    بانٹنے سے ہی درد مٹا ہے
    غم نہ چھپانا تم سے کہا تھا

    خود بھی ساتھ ہی جل جاؤ گے
    خط نہ جلانا تم سے کہا تھا

    جتنا بھی چمکے سورج
    آخر ڈھل جانا تم سے کہا تھا

    شاہیں کو کبھی نہ بھول سکو گے
    بے شک آزمانا تم سے کہا تھا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں