1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تو بھی تھا وہاں مالک ؟

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خزاں رسیدہ, ‏15 جولائی 2017۔

  1. خزاں رسیدہ
    آف لائن

    خزاں رسیدہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جولائی 2017
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھا تو نے کچھ مالک؟

    آرٹ گیلری تیری

    اور یہ اس کی تصویریں

    بے رحم رواجوں کی

    مکڑیوں کے جالوں میں

    نیم جاں مناظر کی

    ڈھیر پر سے کوڑے کے

    روٹی چنتے بچوں کی

    شہر کے سلم نامی

    بے نصب ٹھکانوں کی

    کتنی بے وقعت ہیں یہ

    جب تلک پکاسو سا

    کوئی اک مصور ان

    بھوک کھائے ڈھانچوں کو

    پینٹنگ میں نا جڑ دے

    کیمرہ کوئی جب تک

    ان سلم ٹھکانوں کو

    اوسکر میں نا دھردے

    آج کی نمائش میں

    نامور مصور کے

    فن یہ اونچی بولی کا

    وہ جو اک تماشہ تھا

    تو نے دیکھا تھا مالک؟

    میرے بھوکے ہاتھوں میں

    کوڑے والی روٹی کا

    وہ جو ایک ٹکڑا تھا

    سوکھے پھول کے جیسا

    وہ جو میرا چہرہ تھا

    آج کی نمائش میں

    کتنا قیمتی تھا وہ

    آج اک مصور نے

    کتنا مہنگا بیچا تھا

    میری گندی بستی کے

    غم زدہ سلم نے جو

    صرف چند لمحوں کا

    افتکار جیتا تھا

    تو نے دیکھا تھا مالک؟

    تو بھی تھا وہاں مالک؟

    تو بھی رویا تھا مالک
     

اس صفحے کو مشتہر کریں