1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تاریخ بھی امام صاحب نے بتانی ہے

Discussion in 'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' started by عبدالرحمن حاجی خانی زمان, Jun 14, 2014.

  1. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    Offline

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    Joined:
    Jun 10, 2014
    Messages:
    78
    Likes Received:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    پرانے زمانے کے لوگ بہت سادہ تھے تعلیم کی کمی تھی-یہاں تک کہ ان کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا تھا کہ آج تاریخ کیا ہے - گاؤں کے لوگوں نے یہ ڈیوٹی بھی اپنے امام مسجد صاحب کو دی ہوتی کہ آپ ہی تاریخ بھی بتایا کریں - امام صاحب بھی تو اسی بستی کا رہنے والا ہوتا تھا اس نے اپنی ترتیب لڑائی ایک بکری اور ایک سلور کا ڈبہ رکھ لیا بکری کے دودھ سے چاے کا کام ہو جاتا اور اپنی تاریخ یاد رکھنے کے لیے ڈبہ میں ایک مینگن روزانہ ڈال دیتا تھا – جو بھی پوچھتا امام صاحب کمرے میں جاتے ڈبہ سے مینگن کی گنتی کرتے اور آ کر تاریخ بتا دیتے – ایک دن سردی کی لمبی رات تھی ڈبہ غلطی سے بکری کے نزدیک رہ گیا رات کو بکری نے مینگن کے ساتھ ڈبہ بھر دیا – صبح ایک آدمی نے آ کر پوچھا امام صاحب آج تاریخ کیا ہے – امام صاحب کمرے میں گئے جہاں ڈبہ رکھا تھا دیکھا وہ تو بکری نے بھر دیا پسینہ پسینہ ہو گئے باہر آکر ان صاحب کو کہتے ہیں آج ساٹھ ( 60 ) تایخ ہے اس نے جواب دیا امام صاحب یہ ضرور ہے کہ میں ان پڑھ آدمی ہوں مجھے اتنا پتہ ضرور ہے کہ ایک مہینہ تیس دن کا ہوتا ہے تو ساٹھ تاریخ کیسے ہو گئی – امام صاحب نے جواب دیا یہ میں نے تیرے ساتھ رعایت کی ورنہ آج تاریخوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے -
     
    پاکستانی55 and غوری like this.
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب بھی ایسا ہوتا ہے۔
     

Share This Page