1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیوٹی ٹپس

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیوٹی ٹپس
    تحریر : نجف زہرا تقوی
    آنکھوں کی خوبصورتی حُسن کو چار چاند لگا دیتی ہے،اسی لیے خواتین میک اپ کرتے ہوئے آنکھوں کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھتی ہیں۔بالخصوص پلکوں کو دلکش بنانے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے،لیکن آپ کے لیے ایسے آسان نسخے حاضر ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنی پلکوں کو لمبا اور دلکش بنا سکتی ہیں۔

    موائسچرائز یا مرطوب رکھنا:عام طور پر خواتین پلکوں کے بال گرنے سے پریشان رہتی ہیں ۔اسے میڈا روسس کہا جاتا ہے اور کئی ادویات استعمال کرنے کے باوجود اس سے چھُٹکارا نہیں ملتا،لیکن انہیں موئسچرائز کر کے اس بیماری سے چھُٹکارا پایا جا سکتا ہے۔چند قطرے زیتون کے تیل یا کاسٹر آئل کے لیں اور اسے پلکوں پر لگا دیں،اس عمل کو ہفتے میں دو بار دُہرائیں جو نہ صرف پلکوں کو گرنے سے بچائے گا بلکہ گھنا بھی کر دے گا۔

    اچھی کوالٹی کا مسکارا استعمال کریں:اکثر خواتین عام استعمال کر لیے ہلکی کوالٹی کا مسکارا استعمال کرتی ہیں جو پلکو ں کو نقصان پہنچاتا ہے۔اس لیے ہمیشہ اچھی کوالٹی کا ہربل مسکارا ہی استعمال کریں جس میں وٹامن اور منرلز شامل ہوں۔
    سونے سے قبل میک اپ صاف کر دیں:سونے سے قبل میک اپ بالخصوص پلکوں پر لگا مسکارا اور کاجل فوری صاف کر دیں کیونکہ اس کا زیادہ دیر پگا رہنا پلکوں کے بالوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔میک اپ کے اثرات مکمل ختم کرنے کے لیے پٹرولیم جیلی کا استعمال کریں۔

    زائد المیعاد میک اپ کٹس:میک اپ کٹس جو اپنی مُدت پوری کر چُکی ہوں ان کے استعمال سے سختی سے گریز کریں،کیونکہ ان پراڈکٹس میں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو جلدی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں اور اسی سے پلکوں کے بال گرنے لگتے ہیں،لہٰذا انہیں فوری طور پر ہٹا دیں۔چہرے پر سے کیلوں کا خاتمہ کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا لیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ شامل کریں اور پھر دو حصے پانی ملائیں۔ایک پلیٹ میں اس کا مکسچر بنا لیں اور کسی برش سے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔اس نسخے کورات کے اوقات میں استعمال کرنے سے فائدہ ہو گا اور آپ کو کچھ دنوں میں ہی کیلوں سے نجات مل جائے گی۔

    بلیک ہیڈز دور کرنے کے لیے:انڈے کی سفیدی کا ماسک سب سے آسان ماسک کہلاتا ہے۔یہ ماسک وقتی طور پر نہ صرف کھُلے مساموں کو ٹائٹ کرتا ہے بلکہ ان کی اندرونی صفائی بھی کرتا ہے۔اس کے استعمال سے بلیک ہیڈز کا دھیرے دھیرے خاتمہ ہوتا ہے اور نئے بلیک ہیڈز بننے کا عمل سُست ہو کر ختم ہو جاتا ہے۔یہ بات یاد رکھیں کہ انڈے کی سفیدی کو جب ماسک کے طور پر لگائیں تو اس کی انتہائی پتلی یا باریک تہہ ماسک کے طور پر لگائیں۔

    دار چینی اور شہد کا ماسک:دار چینی اور شہد کا ملاپ بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔شہد جو کہ اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کا حامل ہے۔یہ آپ کی جلد کو ایکنی اور بیکٹیریا سے دور رکھتا ہے جو چہرے پر دانوں یا ایکنی کا سبب بنتے ہیں،جبکہ دار چینی پائوڈر چہرے کی جلد کو شگفتگی اور تازگی بخشتا ہے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں