1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بارے میں جب بھی سوچا ہے

Discussion in 'اشعار اور گانوں کے کھیل' started by حنا شیخ 2, Feb 11, 2018.

  1. حنا شیخ 2
    Offline

    حنا شیخ 2 ممبر

    Joined:
    Oct 6, 2017
    Messages:
    1,643
    Likes Received:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    بارے میں جب بھی سوچا ہے
    اس کا چہرہ نظر میں ابھرا ہے

    تجربوں نے یہی بتایا ہے
    آدمی شہرتوں کا بھوکا ہے

    دیکھیے تو ہے کارواں ورنہ
    ہر مسافر سفر میں تنہا ہے

    اس کے بارے میں سوچنے والو
    دیکھ لو اب یہ حال اپنا ہے

    کون بندش لگائے خوشبو کی
    عشق فطرت کا اک تقاضا ہے

    یاد آئی ہے جانے کس کس کی
    لب پہ جب ذکر اس کا آیا ہے

    فکر کی تلخیوں میں گم ہو کر
    آدمی بے سبب بھی ہنستا ہے

    آرزو مند کوئی ہو تو کہوں
    میرے دل میں بھی اک تمنا ہے

    میرے چہرے پہ جو لکھا ہے نظرؔ
    غور سے کس نے اس کی سمجھا ہے
    جمیل نظر
     
    زنیرہ عقیل likes this.

Share This Page