1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے ماں ، تیرے قدموں کی کیا بات ہے

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by محمداکرم, Jul 23, 2011.

  1. محمداکرم
    Offline

    محمداکرم ممبر

    [​IMG]

    ماں وہ خوبصورت ہستی ہے ، جسکی محبت بھرپور، بے غرض اور بے لوث ہوتی ہے، اسی لئے اگر اللہ تعالیٰ کی بندوں سے محبت کا نمونہ زمین پر دیکھنا ہو تو ماں کی مثال دی جاتی ہے۔ بہت سے شاعروں نے ماں کی لازوال محبت کو اپنے اپنے انداز میں شعر کے قالب میں ڈھالنے کی سعی کی ہے۔ اس لڑی میں انشاءاللہ تعالیٰ ماں کے بارے میں لکھی گئی نظموں کو ایک جگہ یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس لئے دوستوں سے گزارش ہے کہ اس موضوع پر آپکے پاس جو بھی خوبصورت کلام موجود ہو، براہ مہربانی یہاں شیئر کردیں۔ شکریہ!!!
    تولیجئے ابتدا کرتے ہیں۔



    حسین محی الدین قادری کی خوبصورت نظم - اے ماں !

    *** *** ماں کے نام *** ***
    اے ماں ، تیرے قدموں کی کیا بات ہے
    کہ جنت بھی تلووں کی سوغات ہے
    خدا بھی مہرباں ، اگر تو ہو راضی
    وہ ناخوش، خفا گر تری ذات ہے
    [​IMG]
    تو ہے شبنم کبھی، تو ہے شعلہ کبھی
    پیار تیرا طوفاں بھی ہے دیپ بھی
    یہ گنگا، یہ جمنا، یہ راوی کی ٹھنڈک
    ترے ہی تبسم کی خیرات ہے
    [​IMG]
    تیرا چاند سا چہرہ تکتے رہیں
    تیرا جلوہ ہر روز کرتے رہیں
    تا ابد تو رہے ہم پہ سایہ فگن
    عجب تیری الفت کی برسات ہے
    [​IMG]
    یہ جتنے بھی سیپوں سے موتی بنے
    بہاروں کے آنگن میں تارے کھلے
    یہ فلک کی چمک، زندگی کی دھنک
    یہ ماں ہی کی واللہ طلسمات ہے

    اللہ تعالیٰ سب ماؤں کو سلامت رکھے، اور ہم سب کو ماں کی کماحقہ خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین!​
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: اے ماں ، تیرے قدموں کی کیا بات ہے

    اللہ کریم تمام ایمان والی ماؤں کو بی بی فاطمہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ تعالی عنہ کے طہارت والی چادر کے صدقے خوشیاں‌عطا کرے
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: اے ماں ، تیرے قدموں کی کیا بات ہے

    بہت خوبصورت کلام ۔ ماشاءاللہ
    محمد اکرم بھائی ۔ ہم تک پہنچانے کے لیے جزاک اللہ خیرا۔



    لیکن منتظمین و ناظمین ذرا توجہ فرمائیں کہ سیکشن "ذاتی شاعری " کا سیکشن ہے۔
     

Share This Page