1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایسا بھی ہوسکتا ہے

Discussion in 'گپ شپ' started by ھارون رشید, Aug 7, 2010.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کوئی کام خوشگوار موڈ میں کرنے جارہے ہیں‌مگر نتیجہ الٹ‌نکل آئے میرے ساتھ اکثر ایسا ہوتا رہا ہے پہلا واقعہ پیش خدمت ہے
    - - - - - - - - - - - - - - - - - -- - -- - - - - - -​


    بہت پرانی بات ہے سینما جانے کا بہت شوق ہوتا تھا مگر ابا جی کے جوتے سے بہت ڈر لگتا تھا
    مگر ایک بار عید کے دن ہمت کرکے میں اپنے دوستوں کیساتھ سلطان راہی مرحوم کی فلم "قسمت"دیکھنے چلا ہی گیا
    فلم بہت اچھی تھی یوسف خان کا ڈبل رول تھا انہوں نے خوب ہنسایا ۔

    مگر قسمت کی ستم ظریفی اس بات کا پتا ابا جی کو بھی چل گیا جیسے ہی فلم دیکھ کر نکلے تو ابا جی باہر گیٹ پر موجود تھے مگر رش کی وجہ سے انہوں نے مجھے نہیں دیکھا میں نے دوڑ‌لگائی اور دوسرے گیٹ‌سے نکل گیا کسی نے اس بات کی خبر ابا جی کودیدی ، دوسرا رستا لمبا تھا میں وہاں سے ذرا دیر سے گھر پہنچا مگر ابا جی پھر مجھ سے پہلے گھر کے دروازے پر موجود تھے ، پھر انکا جوتا تھا اور میری کمر
    ابا جی کے سامنے کسی کی بولنے کی مجال نہیں تھی میرے چچا بھی کچھ نہیں‌کہ رہے تھے مگر دادی جان کو پتا چل گیا انہوں نے ابا جی کو ایک عدد کان کے پیچھے لگائی اور میری جان چھڑائی
     
  2. احمد کھوکھر
    Offline

    احمد کھوکھر ممبر

    Joined:
    Aug 5, 2008
    Messages:
    61,332
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    ہارون بھائ یہ تو خوشگوار یادوں کی لڑی میں لکھتے
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    اس میں خوشگواریت کہاں تھی
     
  4. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    اباجی سے جو آپ کی حوصلہ افزائی ہوئی تھی سینما دیکھنے پر احمد بھائی شاید اس طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    خوشگواریت آپ کے لئے نہ سہی ہمارے لیے تو تھی ناں:a12::a12::a12:
     
  6. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    بڑے سنگ دل ہیں آپ لوگ کچھ تو ھارون بھائی کا احساس کریں
    تمہیں اٹکھیلیاں سوجھی ہیں وہ بے زار بیٹھے ہیں۔
     
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    کہاں :takar:
     
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    یہ لڑی آپ کیلئے بنائی تھی تفصیل کیلئے خوشگوار یادیں دیکھیں :hathora:
     
  9. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    چلیں جناب لکھ دیتا ہوں کیا یاد کریں گے۔
     
  10. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    لکھیں گے تو ضرور یاد رکھوں گا کہ کیا لکھا ہے
     
  11. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    میں نے لاٹری والی لڑی میں لکھا تھا کہ میں نے اگر لاٹری کا ٹکٹ لیا تو ضرور نکلے گا۔ اس کے پس منظر میں واقعہ یہ ہے کہ ایک جاننے والے صآحب ہیں ہمارے وہ لاہور گئے ان دنوں پرائز بانڈز کا کافی سلسلہ چل رہا تھا۔ انہوں نے وہاں سے ایک پرائز بانڈ خریدا۔ اپنے دیگر کام نپٹائے اور واپسی پر داتا صاحب حاضری دینے چلے گئے۔ ذہن میں پرائز بانڈ بھی تھا۔ چنانچہ وہاں گئے تو بقول ان کے انہوں نے جہاں اور دعائیں کیں وہاں یہ دعا بھی کی کہ "اللہ میاں داتا صاحب دے صدقے میرا بانڈ کڈھا دے" اور ان کی دعا قبول بھی ہو گئی لیکن کچھ مختلف انداز میں۔ جناب ہوا یہ کہ دعا مانگنے کے بعد جب موصوف داتا صاحب کے دربار شریف سے باہر نکل رہے تھے تو اس بھیڑ میں کسی نے ان کی جیب کاٹ لی۔ اور ان کا بانڈ واقعی نکل گیا۔ جب باہر آ کر انہوں نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو ہاتھ بغیر رکے نیچے چلا گیا تو ان کو علم ہوا کہ ان کی دعا قبول ہو چکی ہے۔ بیچارے یہ کہہ کر وہاں سے واپس آ گئے کہ
    "واہ داتا صاحب ! صدقے جاواں تہاڈیاں سمجھاں دے۔"
    اس لئے میں نے بھی کہا تھا کہ اگر میں لاٹری ٹکٹ لوں گا تو وہ لازمی نکلے گا۔ کہیے کیا خیال ہے آپ کا؟ ایسا بھی ہو سکتا ہے ؟
     
    ھارون رشید likes this.
  12. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    ہاہاہاہاہااااااااااا

    آپ داتا سرکار نہیں مینار پاکستان پہ چلے جانا
     
  13. احمد کھوکھر
    Offline

    احمد کھوکھر ممبر

    Joined:
    Aug 5, 2008
    Messages:
    61,332
    Likes Received:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    :201::201: بلال بھائ پھر احتیاط کرنا آپ
     
  14. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    جی میں وہ بانڈ یا لاٹری کا ٹکٹ آپ کو جمع کروا کے پھر داتا صاحب جاؤں گا۔ لیکن آپ چیٹنگ نہ کر جایئے گا۔ کیوں کہ اللہ تعالی نے "کڈھا تے دینا ای اے "
     
  15. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    ص آیا ہو گا ہارون بھائی کو :soch:
     
  16. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    جی مجھے تو ایک بار ہی آیا آپ تو ماشاء اللہ عادی ہیں
     
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    کسی اور کیساتھ ایسا ہوا ہے تو وہ بھی لکھ دے
     
  18. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    ایسا تو کچھ نہیں ہوا مگر بہت سے واقعات میں‌سے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتا ہوں ۔
    اب تو ہم بہت مصلحت پسند ہو گئے ہیں معمولی سے معمولی بات پر دسیوں مرتبہ سوچتے ہیں مگربہت سال پہلے جب میں اسکول میں تھا تب طبیعت کچھ کھلنڈری سی تھی میں شرارتی تو کبھی نہیں رہا مگر بیوقوفی کی حد تک دلیر یا تجسس پسند تھا ( حالانکہ اب اِن خامیوں پر میں نے قابو پالیا ہے ) اکثر ایسی ایسی حرکتیں کر جاتا تھا کہ بعد میں خود بھی حیران ہوتا تھا ، ہماری والدہ صاحبہ بلکل انپڑھ ہیں نہ ہی وہ قرآن پڑھی ہیں بیچ میں ایک بار کوشش کی تھی مگر پھر جانے کیوں چھوڑ دیا ، مگر اپنی کم علمی بلکہ لا علمی کے باوجود اُن کی کوشش ہمیشہ یہ ہی رہی کہ ہم بھائی بہن کچھ پڑھ لکھ جائیں ، مجھ پر خصوصا ( کہ میں سب سے بڑا ہوں ) کچھ زیادہ ہی نظر رہتی تھی میری عمر اُس وقت تقریبا تیرہ چودا سال تھی کہ شب رات کے رات والدہ صاحبہ نے مجھے محلے کے باقی لڑکوں کے ساتھ قیام لیل کے لیے مسجد بھیجا ، ہم لوگ آدھی رات تک تو مسجد میں نوافل ادا کرتے رہے پھر ایک ایک کر کے نکل آئے اور گلی کے نکڑ پر بنے تھڑے پر بیٹھ کر گپیں لگانے لگے ہمارے علاقے کو دو قبرستان لگتے ہیں ایک ہمارے شمال مین ہے اور دوسرا جنوب میں دونوں قبرستان ہم سے دو ڈھائی کلو میٹر دور ہیں شمالی قبرستان قدرے چھوٹا ہے اور ابھی اُس میں مزید قبروں کی کافی جگہ تھی اِس لیے زیادہ تر لوگ اپنے مردے وہیں دفناتے تھے جبکہ جنوبی قبرستان بہت پرانا اور بڑا ہے اور کافی عرصے سے بند ہے ہم سب بڑے قبرستان کی طرف چل پڑے ہم آٹھ لڑکے تھے اور دو دو کی ٹولیون میں آگے پیچھے چل رہے تھے میں اور میرا سواتی ( ولی محمد ) دوست سب سے پیچھے تھے پختہ سڑک قبرستان کے درمیان سے گزرتی ہے اور دونوں طرف قبریں ہے اُس روز بہترین چاندنی رات تھے اور سڑک پر لگے کھمبوں کے سب بلب بھی سلامت تھے ، قبرستان کے بیچوں بیچ لب سڑک ایک چھوٹا سا مزار بھی ہے جس کے باہر پانی کی ایک سبیل بھی ہے ہم لوگ مزار کے باہر بیٹھ کر پانی پینے لگے میرا سواتی دوست کچھ مذہبی سا تھا وہ اور میں اُٹھ کر مزار اور دوسری قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے لگے باقی اُٹھ کر یونہی ٹہلنے لگے ، اچانک وہ سب چیخنے لگے اور قبرستان سے باہر کی طرف بھاگنے لگے ہم دونوں حیران و پریشان ہو گئے میں نے لپک کر سب سے پیچھے والے لڑکے کو پکڑ لیا اور اُس سے پوچھا کہ کیا ہوا ؟ وہ ایک طرف اشارہ کر کے کہنے لگا ، وہاں ایک بہت بڑی قبر ٹوٹی ہوئی ہے اور اُس میں سے دھواں نکل رہا ہے ، اور خود کو مجھ سے زبردستی چھڑا کر باہر کی طرف بھاگ گیا ، میرا دوست کہنے لگا کہ کوئی چرسی بیٹھا چرس پی رہا ہوگا یہ لوگ یونہی ڈر گئے ہیں ، میں نے کہا چلو دیکھتے ہیں ، قبرستان میں کیکر کی بہتات تھی ہم نے دو بڑی بڑی جھاڑیاں توڑ لیں اور دونوں اُس سمت چلے گئے دور سے ہی ہمیں ایک قبر کے پیچھے سے دُھواں اُٹھتا نظر آیا ہم قریب گئے تو دیکھا کہ قبر کے بلکل پاس ایک بہت بڑا گڑھا تھا جو لمبائی اور چوڑائی میں تین قبروں کے برابر تھا ، دھواں اُس میں سے نکل رہا تھا کچھ دیر تو ہم لوگ ایک دوسرے کو دیکھتے رہے پھر مین نے آگے بڑھ کر گڑھے میں جھانکا میرا دوست بھی پاس آگیا ، وہ ایک ادھیڑ عمر عورت تھی انتہائی کالی سیاہ اور بد شکل اُس نے ایک دم کالے سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور قبر کے مردے ( ڈھانچے ) کے ساتھ آنکھیں بند کئے لیٹی ہوئی تھی اور منہ ہی منہ میں کچھ پڑھ رہی تھی اُس کے پیروں میں مٹی کی ہنڈیاں دبی ہوئی تھے جس میں کوئلے جل رہے تھے اور انتہائی بدبودار دھواں نکل رہا تھا اُسے ہمارا بلکل بھی پتہ نہیں چلا وہ یونہی عجیب عجیب الفاظ بولتی جا رہی تھی ، ہم لوگ گڑھے کے کنارے بیٹھ گئے میں نے جھک کر اُسے اپنے ہاتھ میں پکڑی جھاڑی سے ٹہوکا دیا اُس نے آنکھیں کھولی اور ہمیں دیکھ کر ایسی دہشت ناک چیخ ماری کے ہم دونوں بھی ڈر گئے اور گھبرا کر پیچھے ہو گئے وہ ایک جھٹکے سے اُٹھی اور گیند کی طرح اچھل کر گڑھے سے باہر آئی ہمارے سنبھلنے تک وہ ایک طرف دوڑ لگا چکی تھی ہم بھی اُس کے پیچھے دوڑے مگر وہ ایسے بھاگ رہی تھی کہ جیسے اُس کے پیر زمین پر ہی نہ لگ رہے ہوں وہ چیختی جا رہی تھی اور بھاگتی جا رہی تھی دو منٹ میں ہی وہ ہماری نظروں سے اُوجھل ہو گئی قبرستان کے باہر کھڑے ہمارے دوست بھی ڈر گئے قریبی آبادی کے بھی کئی لوگ گھروں سے نکل آئے ہم دونوں باہر نکلے تو اچھا خاصا مجمع اگھٹا ہو گیا تھا ہم نے اُنہیں ساری بات بتائی سب لوگ ہمارے ساتھ قبرستان میں آئے ہنڈیاں اب بھی گڑھے نما قبر میں اُلٹی پڑی تھی اگلے دن لوگوں نے اُس گمنام قبر کو پھر سے بند کیا ، اُس کے بعد امی نے مجھے کئی دن تک گھر سے نکلنے نہیں دیا ۔
     
  19. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    ایک اور واقعہ بھی سن لیں ۔
    آج ایک نہایت ہی دلچسپ واقعہ سنانا چاہتا ہوں ، اُس وقت ہم آٹھویں کلاس میں تھے کہ ہمارے ایک کلاس فیلو عثمان کی حادثاتی طور پر شادی ہوگئی ، حادثاتی سے مراد ہے کہ اُس کی شادی اچانک ہو گئی اور ہوا یوں کہ شادی اُس کے بڑے بھائی طارق کی تھی اور ہم سب لوگ طارق بھائی کی بارات لیکر ہی اُس کے تایا کے گھر گئے مگر طارق بھائی اپنی ایک کالج فیلو کے چکر میں نکاح سے کچھ دیر پہلے ہی وہاں سے غائب ہو گئے گھر والوں نے بارات واپس لانے کے بجائے اُس لڑکی سے عثمان کا ہی نکاح پڑھوا دیا وہ لڑکی عثمان سے آٹھ سال بڑی تھی ، ہم سب دوستوں کے لیے یہ سب بہت عجیب تھا ہم سب میں سے ایک دوست اچانک ہی شادی شدہ ہو گیا تھا ، اب وہ شرم کے مارے ہم سب سے کنی کترانے لگا مگر شادی کے کچھ دن بعد ایک دن ہم لوگوں نے اُسے پکڑ ہی لیا اور اُس سے چٹخارے لینے لگے چونکہ شادی کچی عمر کے لڑکوں کا سب سے دلچسپی والا موضوع ہوتا ہے سو ہم سب اپنی معلومات بڑھانے کے لیے اُس سے عجیب عجیب سوال کر رہے تھے اور وہ بیچارہ اُلتے سیدھے جواب دے رہا تھا ، مین نے پوچھا ، یار عثمان یہ بتا کہ شادی کرنے کے بعد تیر زندگی میں کیا فرق پڑا ہے ، وہ کچھ دیر سوچتا رہا پھر بولا ،’’ کچھ خاص نہیں بس پہلے میرے کمرے میں میں اکیلا سوتا تھا اب باجی بھی ہوتی ہے ‘‘ ( وہ شادی سے پہلے اپنی بیوی کو جو کہ اُس کے تایا کی بیتی تھی باجی کہتا تھا بلکہ ہم سب دوست اُسے باجی ہی کہتے تھے )
     
  20. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    یادیں جو آنی شروع ہوئی ہیں تو آتی ہی چلی جا رہی ہیں ،
    ہم لوگوں میں جلد شادی کا رواج ہے چونکہ اب تک میرے خاندان میں سوائے دو تین لڑکوں اور دو تین لڑکیوں کے کسی نے بھی کالج کا منہ نہیں دیکھا بلکہ اکثر تو ہائی اسکول بھی نہیں دیکھ سکے سو اِس لیے زرا سے ’’ سیانے ‘‘ ہوتے ہیں لڑکیاں گھروں کا کام کاج اور لڑکے روزی روزگار کی تلاش شروع کر دیتے ہیں اور پھر جیسے ہی لڑکا کچھ کمانے لگے اُسکی شادی خانہ آبادی کر دی جاتی ہے ،
    میرا پھوپھی ذاد بھائی زاہد ( جو کہ میرا ہم عمر اور دودھ شریک بھائی بھی ہے کہ ہم بچپن میں دونون کو ہماری اپنی ماؤں کے علاوہ دو اور رشتے دار خواتین نے بھی اپنا دودھ پلایا ہے ) جب اِس دور میں پہنچا یعنی کچھ کمانے کے لائق ہوا تو فورا اُس کے لیے لڑکی کی تلاش شروع ہوئی ( میں یہ بتا دوں کہ زاہد اچھا خاصا خوش شکل ہے مگر کبھی کبھی جب وہ جوش یا غصے میں ہو تو ہکلاتا ہے ) وہ چونکہ خود ماں باپ سے شرماتا تھا اِس لیے اُس نے مجھے اپنی پسند بتائی کہ میں پھوپھی جان سے اُس کا ذکر کروں لڑکی اُس کے والد کے چچازاد بھائی کی بیٹی تھی ، میں نے یونہی چھڑنے کے لیے کہا ، یار تجھے اُس کی کیا بات پسند آئی ہے جو تو اُس سے شادی کرنا چاہتا ہے ، وہ کچھ دیر شرمیلی مسکراہٹ دکھاتا رہا پھر ایک دم جوش میں آگیا اور بولا ، یی یار آآ آصص ف ا ایک بب بار مم میں اُن کے گھگھ ھر گیا تھا تو اُو سس نے مم مجھے چچ چائے بنا کک کر دی ، مم میں نن نے مممنع کیا تو کک کہنے للل لگی ،’’ پپ پپ پئیے جج جناب ‘‘ ، بب بس یی یار مم مجھے اُس کی یہ ’’ پپ پپ پئیے جج جناب ‘‘ کہنا بہت پپ پسند آیا ۔
     
  21. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ایسی عادتیں ابھی تک نہیں پڑیں اور اللہ آئندہ بھی بچائی رکھے
     
  22. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    مگر بچے جانی ، آپ کو جھنگا لالہ ہو تو پیش کرنا ہی ہوگا ۔
     
  23. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    یہ ہے کیا میرے خیال میں اس سے ایسا بھی ہو سکتا ہے
     
  24. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    آآآآآپ نے تووووو ببہت مذذذاق کیا ہہہہو گا بے چارے کیساتھ
     
  25. عفت
    Offline

    عفت ممبر

    Joined:
    Feb 21, 2011
    Messages:
    1,514
    Likes Received:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    آصف بھٹی صاحب آپ نے بہت مزے کے واقعات شیئر کیے ۔ کیا وہ قبرستان والا واقعہ بالکل سچا ہے؟؟؟؟
     
  26. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    بلکل سچا ہے ، بلکہ ایسے دو تین واقعات اور بھی ہے ، کبھی وہ بھی سناؤ گا ۔
     
  27. عفت
    Offline

    عفت ممبر

    Joined:
    Feb 21, 2011
    Messages:
    1,514
    Likes Received:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    اففففففففففففف
    اب اتنا ڈرائیں تو نا
    میں بھاگ جاوں گی
     
  28. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    بھاگ کر کہاں‌ جائینگی ، یہ تو بری بات ہے ، اچھے لڑکیاں ایسی باتیں نہیں :no: کرتی ۔
     
  29. عفت
    Offline

    عفت ممبر

    Joined:
    Feb 21, 2011
    Messages:
    1,514
    Likes Received:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    تو پھر کیسی باتیں کرتی ہیں؟؟؟؟؟
    اچھی لڑکیاں؟؟؟؟
    ہمیں بھی تو پتا چلے :176:
     
  30. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایسا بھی ہوسکتا ہے

    مجھے کیا پتہ ، مین کوئی لڑکی ہوں‌ ، آپ خود ہی کسی اچھی سی لڑکی سے پوچھ لیجئے ، اور ہاں‌ کوئی اچھی سی لڑکی ملے تو اُسے سلام کہہ دیجئے گا ۔
     

Share This Page