1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اپنے دوست بنئیے

Discussion in 'آپ کے مضامین' started by نادر سرگروہ, Mar 2, 2009.

  1. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    اپنے دوست بنئیے
    خوشی

    اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کسی کو دوستوں کی ضرورت ہوتی ھے مگر دوستی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں ایسا سنا تھا مگر میں نہیں سمجھتی کہ انسان کبھی سوچتا ھے کسی سے دوستی سے پہلے

    خیر میں جو بات کرنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ ہمیں اپنے آپ سے دوستی کرنی چاہیے کیونکہ اپنی ذات سے اچھا دوست نہیں ہوتا اپنی ذات سے اچھا نقاد کوئی نہیں‌ہوتا
    ہماری غلطی پہ ہمارا اپنا ضمیر جتنی لعنت ملامت کرتا ھے کوئی اور نہیں کر سکتاپھر خود سے دوستی کا فائدہ یہ ہوتا ھے کہ ہم کسی کے مذاق کا نشانہ نہیں بنتے کیونکہ دوستی میں اکثر ہوتا ھے کہ ہم اپنی بہت سی ایسی باتیں اپنے قریبی دوست سے شئیر کر دیتے ھیں اور پھر وہی باتیں ہمارے لئے سزا بن جاتی ھیں کیونکہ جب وہ باتیں ہمارا دوست اپنے قریبی دوست سے شئیر کرتا ھے تو وہ اک خبر بن جاتی ھیں

    ایسا ہونا کوئی انہونی نہیں اکثر ایسا ہی ہوتا ھے ہم بہت سی باتیں اپنے بہن بھائیوں سے شئیر نہیں کرتے دوستوں سے کر دیتے ھیں اور دوست کیا کرتے ھیں یا شاید وہ دوست ہوتے ہی نہیں ،

    دوستوں کے درمیاں باتیں امانت ہوتی ھیں اور وہ اس کے امین ہوتے ھیں ہمارا مذھب بھی ہمیں یہی سیکھاتا ھے مگر ہم شاید ایسی باتیں لکھتے تو ھیں مگر ان پہ عمل نہیں کرتے

    غلطیاں کس سے نہیں ہوتیں ایک انسان جو اپنی کی ہوئی غلطی پہ خود پشیمان ہوتا ھے اس کو اور شرمندہ کرنا کیا زیادتی نہیں اس کے ساتھ ، اس طرح تو وہ ساری زندگی اس ملامت سے خود کو آزاد نہیں کر پاتا جو اس کا ضمیر اسے کرتا رہتا ھے

    جیسے ایک بچے سے جب پہلی بار کوئی نقصان ہوتا ھے کوئی کھلونا یا گھر کی قیمتی چیز ٹوٹ جاتی ھے تو وہ خود پریشان ہو جاتا ھے ڈر جاتا ھے اس پہ اگر اس کے والدین اسے ڈانٹنا یا مارنا شروع کر دیں تو بچے پہ اس کا کوئی اچھا اثر نہیں پڑتا

    ہم کیوں دوسروں کی جستجو میں لگے رہتے ھیں کیوں کسی کے بارے میں جاننے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتے کیوں دوستیوں کا ناٹک رچا لیتے ھیں کیوں اس سے آخر حاصل کیا ہوتا ھے

    کسی کی ہنسی اڑا لینے سے کیا تسکین ملتی ھے کئی بار لوگوں کا کسی پہ ہنسنا اسے نفسیاتی مریض بنا دیتا ھے مگر ہم لوگ اس بات کی قطع پرواہ نہیں کرتے کہ ہمارا چند گھڑی کا ہنسی ٹھٹھا کسی کی زندگی کا عذاب بن رہا ھے

    ہمیں اپنی عزےیں بڑی عزیز ہوتی ھیں ذرا سی بات پہ ہم لڑنے مرنے پہ اتر آتے ھیں مگر دوسروں کے بارے ایسی بات کر جاتے ھیں (جانے میں کہیں یا انجانے میں اس سے بحث نہیں‌) جو اس کے وقار کو ٹھیس پہنچاتی ھیں
    کیا ہم دوسری کی عزتوں کا پاس نہیں کر سکتے کیا انسان اتنا خود غرض ھے انسان کے پاس ہوتا کیا ھے روپیہ پیسہ یہ سب آنے جانے والی چیزیں ھیں رہنے والی شے ھے تو اس کا نام اس کی عزت

    ہم کیوں خود کو اعلی و افضل ثابت کرنے کے چکر میں دوسروں کو پاؤں کی دھول بنا دینا چاہتے ھیں ہمارا مذھب تو کہتا ھے سب انسان برابر ھیں اعلی کوئی ھے تو اپنے تقوی کی وجہ سے

    خیر بات کہاں سے کہاں نکل گئی شاید میں اچھی لکھاری ہوتی تو بہتر طریقے سے لکھ پاتی

    بس اپنے دوست بنیئے خود سے دوستی کیجئے اپنے باتیں خود کو بتائیں اور جن باتوں کو راز رکھنا چاھتے ھیں وہ قریبی دوست کو بھی مے بتائیں کیونکہ اس کے بھی قریبی دوست ہو سکتے ھیں

    بس مجھے یہی کہنا ھے کہ اپنے دوست بنیئے
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    نادر جی الگ سے اسے ایک لڑی بنا کے پیش کرنے کو میں کیا سمجھوں دوستی یا مزید دشمنی :soch: :soch: :soch: :soch: :soch:
     
  3. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    نادر بھائی سے تو آپ دوستی کر لیں۔۔۔۔اچھے دوست ثابت ہونگیں۔۔۔۔

    ماشاء اللہ خوشی جی۔۔بہت اچھی باتیں کرتی ہیں آپ۔۔۔ماشاء اللہ
    اور نادر بھائی کا بھی شکریہ جنہوں نے آپ کی گئی باتوں کو ایک لڑی میں ایک مضمون کی شکل میں پرو کر ہم سب کو خود سے دوستی کرنے کا سبق پڑھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت ہی خوب۔۔۔

    نادر بھائی آپ کو خوشی جی کی دوستی مبارک ہو۔۔۔
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بہت خوب۔ دوستی کے موضوع پر ایک بھرپور تحریر بن گئی ۔

    نادر خان بھائی ۔ آپ نے جس بھی " جذبے" کے تحت یہ تحریر ہم تک پہنچائی ۔
    بہت سی داد اور شکریہ قبول کیجئے۔ :hpy:
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    تحریر بن گئی ھے مطلب :soch:
     
  6. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    :hasna: نادر جی،چلیں اب اپنے آپ سے دوستی کرتے ہیں،لیکن اس دوستی میں‌میرے دوست کا نام کیا ہونا چاہئے اور کردار کیا ہونا چاہئے ؟
    ویسے اچھا مراسلہ ہے،آزما لیں‌تو خرج نہیں
     
  7. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    '
    '
    بے مثال صحب !۔۔۔
    اُس دوست کا کردار کیا ہونا چاہئے۔۔۔ یہ بتانا میرے لئے ذرا مشکل ہے۔
    ہاں! اُس دوست کا نام کیا ہونا چاہئے ۔۔۔ یہ ضرور بتا سکتا ہوں۔
    مجھے ذرا سوچنے کا موقع دیں۔

    آآآآں‌ںںںں
    ہاں۔

    اُس دوست کے بہت سے ناموں سے ایک نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    " ضمیر " ہونا چاہئے۔
     
  8. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    واہ جی واہ،بہت خوب
     
  9. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    نادر بھائی کوئی تازہ تازہ شاہکار تو عنایت کریں ہمیں ‌پڑھنے کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :dilphool:
     
  10. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    '
    '
    جی حضور !
    پُرجوش پُوری حکم کریں اور
    ہم عمل نہ کریں ؟؟؟
     
  11. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    شکریہ بھائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے مل گئی آپ کی ای میل۔۔۔۔ :dilphool:

    خوشی جی سے شیئر کر سکتا ہوں کیا؟
     
  12. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    '
    '
    ضرور۔۔۔
    شوق سے
     
  13. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    '
    '
    ضرور۔۔۔
    شوق سے[/quote:1mzlvx8c]

    بھائے صرف شوق سے نہیں۔۔بھرپور شوق و خروش سے۔۔۔ :dilphool:
     

Share This Page