1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اورایک ہم کہ پھنسے ہُوے ہیں بُجھارتوں میں،بشارتوں میں

Discussion in 'اردو شاعری' started by ساجد, May 30, 2006.

  1. ساجد
    Offline

    ساجد ممبر

    Joined:
    May 30, 2006
    Messages:
    61
    Likes Received:
    18
    اورایک ہم کہ پھنسے ہُوے ہیں بُجھا

    پڑھی ہیں بہت سی باتیں،حکایتوں میں،روایتوں میں
    کہ وار دیتے تھےلوگ جانیں،مروّتوں میں،محبتوں میں
    مُباحثوں نے تو آئینوں کو مزید حیران کر دیا ہے
    کہ الجھے ہیں عشق کے بل،صراحتوں میں،وضاحتوں میں
    حرُوف میرے ہیں تلخ تر،تو ہیں زہر آلُود لفظ تیرے
    ورق ورق ہے لہُو کہانی،کہاوتوں میں،عِبارتوں میں
    ہیں ایک وہ کہ آسماں کو اپنا مسکن بنا رہے ہیں
    اور ایک ہم کہ پھنسے ہُوے ہیں بُجھارتوں میں،بشارتوں میں
    یہ عَہد کیا ہے کہ خُونِ آدم کبھی بھی ارزاں نہیں تھا اتنا
    کہ فرق کرنا ہُوا ہے مُشکِل ہلاکتوں میں،شہادتوں میں
    یہ سانحہ کیا ہُوا ہےآرش،رہے سلامت نہ گھر،نہ اعضاء
    کہ بھُول بیٹھے ہیں صُورتیں بھی رقابتوں میں،عداوتوں میں
     
  2. ثناء
    Offline

    ثناء ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    245
    Likes Received:
    5
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔

    آپ نے بڑی خوبصورت غزل پیش کی ہے۔ امید ہے اس میں مزید اضافہ فرماتے رہے گے
    اگر ہو سکے تو شاعر کا نام ضرور لکھیں۔ شکریہ
     
  3. ساجد
    Offline

    ساجد ممبر

    Joined:
    May 30, 2006
    Messages:
    61
    Likes Received:
    18
    ہمت افزائ کا شُکریہ۔
     

Share This Page