1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انار میں جوان رکھنے والے مرکب موجود،انسانوں پر تجربہ

Discussion in 'میڈیکل سائنس' started by intelligent086, Jun 20, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    انار میں جوان رکھنے والے مرکب موجود،انسانوں پر تجربہ
    upload_2019-6-20_2-52-50.jpeg

    انار کے اہم اجزا دل کو توانا رکھتے ہیں اور اس میں موجود قیمتی اینٹی آکسیڈنٹس کئی اقسام کے کینسر کو روکتے ہیں
    جنیوا(نیٹ نیوز)انار کے اہم اجزا دل کو توانا رکھتے ہیں اور اس میں موجود قیمتی اینٹی آکسیڈنٹس کئی اقسام کے کینسر کو روکتے ہیں، اب لذیذ اور ہردلعزیز پھل انار کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس میں ایک خاص مرکب بڑھاپے کو روکنے اور تادیر جوان رہنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔یورولائتھن اے نامی مرکب انار میں پایا جاتا ہے اور ایک عرصے تک سائنسدان اس کے جادوئی خواص سے واقف تھے ، جب یو اے کو چوہوں اور بعض کیچووں پر آزمایا گیا تو ان کی عمر میں اضافہ دیکھا گیا، اس کے بعد سائنسدانوں نے اسے انسانوں پر آزمانے کا فیصلہ کیا۔سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اگلے مرحلے میں اس پھل سے یو اے نکالا اور اسے انسانی آزمائش میں ایسے بزرگوں کو دیا جو بیمار بھی تھے ۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس سے مائٹوکونڈریا کی عمررسیدگی کا عمل سست پڑا اور کسی قسم کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوئے ۔مائٹوکونڈریا انسانی خلیات کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے جو خلیے کے لیے توانائی پیدا کرتا ہے ۔ اس سے قبل ورزش کے مائٹوکونڈریا پر عین یہی اثرات دیکھے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ یو اے کسی غذا میں نہیں پایا جاتا،اس کی کچھ مقدار انار اور رسبزیوں میں پائی جاتی ہے ۔​
     

Share This Page