1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by intelligent086, Dec 11, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں
    کیا کیا نہ سکوں پایا سرکارﷺ کے قدموں میں


    دل کا تھا عجب عالم ان کے در اقدس پر
    سر پر تھا عجب سایہ سرکارﷺ کے قدموں میں


    وہ رب محمدﷺ کا تھا خاص کرم جس نے
    عالم نیا دیکھلایا سرکارﷺ کے قدموں میں


    جب سامنے جالی کے اشکوں کی سلامی دی
    سو شکر بجا لایا سرکارﷺ کے قدموں میں


    تارا تھا کہ جگنو تھا گوہر تھا کہ برگ گل
    جو اشک کہ لہرایا سرکارﷺ کے قدموں میں


    سانسوں کا تموج بھی اک بار لگا مجھ کو
    وہ مرحلہ بھی آیا سرکارﷺ کے قدموں میں


    وہ اپنے گناہوں کا احساس تھا بس تائب
    جس نے مجھے تڑپایا سرکارﷺ کے قدموں میں


     

Share This Page