1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس دل کی عمارت میں تم جلوہ دکھا جانا

Discussion in 'اردو شاعری' started by intelligent086, Jan 19, 2021.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اس دل کی عمارت میں تم جلوہ دکھا جانا
    یا نور مبیں بن کر آنکھوں میں سما جانا

    اپنا تو شکستہ دل اک خانۂ ویراں ہے
    قدموں سے اسے اپنے آباد بنا جانا

    عشاق کے مرقد پر حسرت یہی کہتی ہے
    تم فتنۂ محشر ہو سوتوں کو جگا جانا

    ان خاک نشینوں سے ملنا تمہیں لازم ہے
    عشاق کے کوچہ میں بھولے سے تو آ جانا

    مدت سے پیاسا میں بیٹھا ہوں ترے در پر
    اک جام محبت کا خود آ کے پلا جانا

    اس گردش قسمت نے سرگشتہ کیا یاں بھی
    اے خضر رہ الفت تم راہ بتا جانا

    آئے نہ سر بالیں گر میرے دم مردن
    اب بہر دعا دلبر مرقد پہ تو آ جانا

    کیا کیا نہ جفا مجھ پہ ہوتی ہے شب فرقت
    الفت نے تری مجھ کو پابند وفا جانا

    یہ عشق جمیلہؔ کا اے خضر رہ الفت
    محبوب کے جلوہ کو اسرار خدا جانا
    جمیلہ خدا بخش​
     

Share This Page