1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسی ایک حدیثِ مبارکہ پر عمل کر لیں دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائیں گے

Discussion in 'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' started by عبدالرحمن حاجی خانی زمان, Jul 18, 2014.

  1. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    Offline

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    Joined:
    Jun 10, 2014
    Messages:
    78
    Likes Received:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں فرمایا کہو دربار میں اس وقت حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ بھی موجود تھے – انہوں نے یہ حدیث مبارکہ تحریر کر کے اپنے پاس رکھ لی – بعد ازاں یہ فرمان کنزالاعمال مسند احمد میں نقل ہوا – بدو نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم میں امیر ( غنی ) بننا چاہتا ہوں – فرمایا قناعت اختیار کرو امیر ہو جاؤ گے – عرض کی میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں – فرمایا تقویٰ اختیار کرو عالم بن جاؤ گے – عرض کی عزت والا بننا چاہتا ہوں – فرمایا مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو ، باعزت ہو جاؤ گے – عرض کی اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں – فرمایا لوگوں کو نفع پہنچاؤ – عرض کی عادل بننا چاہتا ہوں – فرمایا جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو وہی دوسروں کے لیے پسند کرو – عرض کی طاقتور بننا چاہتا ہوں – فرمایا اللہ تعالی پر توکل کرو – عرض کی اللہ تعالی کے دربار میں خاص خصوصیت کا درجہ چاہتا ہوں – فرمایا کثرت سے ذکر کرو – عرض کی رزق کی کشادگی چاہتا ہوں – فرمایا ہمیشہ باوضو رہو – عرض کی دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں – فرمایا حرام نہ کھاؤ – عرض کی ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں – فرمایا اچھے اخلاق پیدا کر لو – عرض کی قیامت کے روز اللہ تعالی سے گناہوں سے پاک ہو کر ملنا چاہتا ہوں – فرمایا جنابت کے بعد فورًا غسل کیا کرو – عرض کی گناہوں میں کمی چاہتا ہوں – فرمایا کثرت سے استغفار کیا کرو – عرض کی قیامت کے دن نُور میں اٹھنا چاہتا ہوں – فرمایا ظلم کرنا چھوڑ دو – عرض کی چاہتا ہوں اللہ تعالی مجھ پر رحم کرے – فرمایا اللہ تعالی کے بندوں پر رحم کرو – عرض کی چاہتا ہوں اللہ تعالی میری پردہ پوشی فرمائیں – فرمایا لوگوں کی پردہ پوشی کرو – عرض کی رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں – فرمایا زنا سے بچو – عرض کی چاہتا ہوں اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا محبوب بن جاؤں – فرمایا جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا محبوب ہو – اسے اپنا محبوب بنا لو – عرض کی اللہ تعالی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں – فرمایا فرائض کا اہتمام کرو – عرض کی احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں – فرمایا اللہ تعالی کی ایسی بندگی کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو یا جیسے وہ تمھیں دیکھ رہا ہے – عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کیا چیز گناہوں کی معافی دلاے گی – فرمایا آنسو ، عاجزی ، بیماری – عرض کی کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گی – فرمایا دنیا کی مصیبتوں پر صبر – عرض کی اللہ تعالی کے غصے کو کیا چیز سرد کرتی ہے – فرمایا چپکے چپکے صدقہ اور صلح رحمی – عرض کی سب سے بڑی برائی کیا ہے – فرمایا بد اخلاقی اور بخل – عرض کی سب سے بڑی اچھائی کیا ہے – فرمایا اچھے اخلاق تواضع اور صبر – عرض کی اللہ تعالی کے غصے سے بچنا چاہتا ہوں – فرمایا لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  3. الکرم
    Offline

    الکرم ناظم Staff Member

    Joined:
    Jun 25, 2011
    Messages:
    3,090
    Likes Received:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
  4. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    Offline

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    Joined:
    Jun 10, 2014
    Messages:
    78
    Likes Received:
    92
    ملک کا جھنڈا:

Share This Page