1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دیسئ گھئ کے فواھد

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد سعید, ‏8 نومبر 2015۔

  1. محمد سعید
    آف لائن

    محمد سعید ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جولائی 2013
    پیغامات:
    47
    موصول پسندیدگیاں:
    42
    ملک کا جھنڈا:
    گو کہ کچھ سال پہلے تک یہ مانا جاتا تھا کہ گھی کا استعمال کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے مگر حالیہ کئی تحقیقوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرانے دیسی گھی جیسی اچھی چکنائی آپ کو تندرست اور توانا رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    چاہے آپ اپنی فٹنس کے حوالے پرجوش شخصیت ہوں جو کہ روزانہ ورزش کرتے ہیں یا اپنا وزن کچھ پاؤنڈز کم کرنا چاہتے ہیں، دیسی گھی کی معتدل مقدار میں دونوں چیزوں کا حل موجود ہے۔

    دیسی گھی کا طویل المدتی استعمال نہ صرف آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا شکار افراد کے لیے بھی مؤثر ہے۔

    پڑھیے: گھی: دوست یا دشمن؟

    اس کی وجہ یہ ہے کہ دیسی گھی آپ کے جسم میں موجود غیرضروری کولیسٹرول اور چربی (ایل ڈی ایل) جو کو کم کرتا ہے جس سے کھانے کے ہضم ہونے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں تو آپ کو یقیناً یہ کہا گیا ہو گا کہ گھی میں تلی ہوئی اور بنی ہوئی غذائیں آپ کے لیے نقصاندہ ہیں لیکن اب دل کے ماہرین نے بھی اس چیز کو تسلیم کر لیا ہے کہ گھی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کے لیے کافی بہتر ہوتے ہیں۔

    مزید یہ کہ گھی میں موجود وٹامن اے نظر سے متعلق بیماریوں کے خلاف مفید ہے جب کہ وٹامن ای جلد کے سیلز کو دوبارہ بننے میں مدد فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ معمولی جل کے بعد متاثرہ جلد پر گھی لگانے کا پرانا دیستی ٹوٹکا خاصا کارآمد ہوتا ہے۔
     
    غوری، فیاض بلوچ، دُعا اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ معلومات۔۔۔:)
    میں خود کافی ماہ سے کھانا زیادہ تر اسی میں پکارہی ہوں۔مگر روزانہ نا بھی پکاؤں تو کھاتے وقت تھوڑا سا ڈال لیتی ہوں۔مگر میں موٹی پھر بھی نہیں ہورہی ۔:(
     
    محمد سعید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دیسی گھی موٹاپے کا دشمن ہے بلکہ سمارٹ ہونے میں مدد دیتا ہے
     
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    وہ بات تو ٹھیک ہے مگر لوگ کہتے ہیں دیسی گھی کھانے سے صحت اچھی ہوتی ہے۔میری نہیں ہورہی نا:(
     
    محمد سعید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    صحت مند ہونا اور موٹا ہونا الگ الگ باتاں ہیں
     
  6. محمد بابر سلیم
    آف لائن

    محمد بابر سلیم ممبر

    شمولیت:
    ‏8 نومبر 2015
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    حضور نو وارد ہوں یہاں کسی بھی کوتاہی یا بے جا مخل ہونے کی پیشگی معازرت!!
    دیسی گھی۔۔۔۔۔۔۔ کم از کم ہمارے یہاں (کراچی میں) تو گوہر نایاب ہے ۔۔۔مل جائے تو کم بخت اتنا مہنگا کہ دو بچوں کے ہفتے بھر کے پوتڑوں اور اپنا اور بیگم کا پیٹ دو وقت بھرنے جتنی رقم صرف کرنی پڑتی ہے۔۔لیکن! اس قدر فوائد ہیں تو استعمال کر کے دیکھتے ہیں۔
    جزاک اللہ۔معلومات انتہائی مفید ہیں۔
     
    غوری اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زینت بزم بننے پر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ، روشنیوں کا شہر کراچی ، کیا بات ہے جی کراچی کی ۔ ویسے اندرون سندھ میں تو دیسی گھی کی فراوانی ہے ۔

    مندرجہ ذیل لنک پر آپ کا انتظار ہورہا ہے
    محمد سلیم بابر صاحب خوش آمدید
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    لاہور(نیوزڈیسک)روایتی یونانی طبی اور جدید سائنس کی ہزاروں سال کی تحقیق کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیسی گھی صحت اور کھانے کا ذائقہ بڑھانے کیلئے ایک مفید جزو ہے یہاں پردیسی گھی کے چند فوائد بیان کئے گئے ہیں۔

    کھانے کا ذائقہ: دیسی گھی استعمال کرنے سے کھانے کے ذائقہ میں بہتری آتی ہے اور ہزاروں سال سے کھانے پکانے کیلئے گھی کا استعمال کیا جا رہا ہے جس میں پکانے سے کھانا خوش ذائقہ ہو جاتا ہے۔

    خراب نہیں ہوتا: اچھی کوالٹی کا دیسی گھی ریفریجریشن میں رکھنے بغیر بھی خراب نہیں ہوتا جبکہ گھی کے کچھ نمونے 100 سال تک خراب نہیں ہوئے۔ گھی مکھن سے تیار کیا جاتا ہے جس میں دودھ سے دیہی اور پھر مکھن تیار کیا جاتا ہے۔

    غذائیت: گھی میں وٹامن AD اور E وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو استعمال کے بعد براہ راست جسم کو کاروبوہائیڈریٹ فراہم کرتا ہے اور جسم میں توانائی اور وزن فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

    گھی میں موجودہ غذائیت براہراست جگر کیلئے مفید ہے اور آسانی سے جسم میں جذب ہو جاتی ہے۔ گھی میں درمیانے درجے کے فیٹی ایسڈ کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں توانائی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

    وزن میں کمی:دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ توانائی کے نظام کو متوازن رکھنے، چربی جلاے اور وزن کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    مدافعتی نظام: دوسروں تیلوں کے برعکس گھی میں موجود ایسڈز آنتوں میں بیکٹریا جمع نہیں ہونے دیتا اور اس میں موجود فائبر مدافعتی اور نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔
    نظام انہضام: جدید تحقیق کے مطابق گھی جسم میں نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور اس میں موجود ایسڈز خوراک کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
    سوزش اور کینسر: محقیقین کے مطابق گھی بیماریوں سے بچاﺅ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے گھی میں موجود اجزاءجسم کی سوزش ختم کرتے ہیں جبکہ کینسر سے بچاﺅ میں بھی گھی کا استعمال معاون ہے۔ روایتی ادویات میں گھی ہزاروں سال سے سوزش کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    بھوک میں اضافہ: گھی میں موجود اجزاءنظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں جس کے نتیجہ میں بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ذہن کو سکون بھی فراہم کرتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق منفی جذبات ایک کیمائی عمل کے نتیجہ میں اُمڈ آتے ہیں۔ جو کہ جسم میں چربی جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ گھی اس کیمیمائی عمل کو روکنا ہے۔
    ادویات کی تیاری: روایتی طبی اور یونانی ادویات میں ہزاروں سال سے گھی استعمال کیا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یونانی اور طبی ادویات چونکہ جڑی بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہیں اور گھی ان میں جذب ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

    گھی کو تیار کرنے کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے۔ گھی مکھن کو پگھلا کر حاصل کیا جاتا ہے جو مناسب طور پر ذخیرہ کرنے سے کئی ماہ تک قابل استعمال رہتا ہے۔ اگر ایسے ریفریجریٹر میں ذخیرہ کیا جائے تو سالوں تک یہ قابل استعمال رہتا ہے۔


    نوٹ: ہمارے قریب خالص دودھ 65 روٹے لیٹر فروخت ہوتا ہے جہاں ہر وقت قطار لگی ہوتی ہے۔ وہاں دیسی گھی بھی فروخت ہوتا ہے۔ یوں تو میں نے بچپن میں دیسی گھی کھایا تھا۔ ماں کے ہاتھ کی چوری۔ پچھلے دنوں تھوڑا سا لیا اور اس کا استعمال کیا بہت خوش ذائقہ اور فائدہ مند محسوس ہوا۔ میں نے اسے فریج میں نہیں رکھا بلکہ کچن میں کاونٹر پر رکھا ہوا ہے۔ بالکل تازہ ہے۔ سبحان اللہ
     
    ھارون رشید، دُعا اور محمد سعید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محمد سعید
    آف لائن

    محمد سعید ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جولائی 2013
    پیغامات:
    47
    موصول پسندیدگیاں:
    42
    ملک کا جھنڈا:
    گڈ اس عادت کو جارئ رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    اس سے کیا ہوگا؟
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    خرچہ بڑھ جائیگا
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    گڈ پوائنٹ۔۔ مگر میری صحت نہیں بنے گی:(:p
     
  13. محمد سعید
    آف لائن

    محمد سعید ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جولائی 2013
    پیغامات:
    47
    موصول پسندیدگیاں:
    42
    ملک کا جھنڈا:
    وزن کم ھو جاے گا 85 سے 70 تک آ جاےگا۔۔۔۔
    صرور بنے گی۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں