1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرورِ کونین حضرت محمد ﷺ کی مرغوب اور پسندیدہ غذائیں

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از سین, ‏11 اکتوبر 2015۔

  1. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب سرورِ کونین حضرت محمد ﷺ کسی خاص قسم کے کھانے کیلئے اہتمام نہیں فرماتے تھے جس قسم کا کھانا سامنے آتا اسے تناول فرما لیتے۔ آپ ﷺ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا۔ اگر خواہش ہوتی توتناول فرما لیتے۔ اگر ناپسند سمجھتے تو چھوڑ دیتے تھے۔ آئیے ان چند غذائوں کا ذکر کرتے ہیں جو آپ ﷺ کو بہت پسند تھیں۔

    کھجور:
    حضور نبی کریم ﷺ کو کھجور بہت زیادہ پسند تھی۔ کھجور ہمارے نبی ﷺ کی مرغوب غذا رہی ہے۔ عجوہ کھجور نبی اکرم ﷺ کو سب سے زیادہ پسند تھی۔ ایک روایت میں آپ ﷺ نے کھجور کی اہمیت اس طرح بیان کی ہے کہ جس گھر میں کھجور نہ ہو اس گھر کے لوگ بھوکے ہیں۔ رسول ﷺ کا ارشاد ہے جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں ‌پہنچا سکتا۔ ایک اور جگہ ارشاد ہے عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔

    کدو:
    حضور اکرم ﷺ کو سبزیوں میں کدو بہت پسند تھا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے حدیث مروی ہے کہ آپ ﷺ کو ایک دعوت میں جو کی روٹی اور کدو گوشت کا شوربہ پیش کیا گیا۔ میں نے حضور نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ پیالے کے کناروں سے کدو تلاش فرما کر تناول فرما رہے تھے۔ میں اس روز کے بعد ہمیشہ کدو کو پسند کرنے لگا۔
    جو کی روٹی:
    سرور کونین حضرت محمد ﷺ جو کی روٹی کو بہت پسند فرماتے تھے۔ حضور ﷺ نے اپنی ساری زندگی میں کبھی بھی میدہ کی روٹی تناول نہیں فرمائی۔ ابو داﺅد میں حدیث ہے کہ آپ ﷺ نے جو کی روٹی کا ٹکڑا لیا اور اس پر کھجور رکھی اور فرمایا کہ یہ اس کا سالن ہے اور تناول فرما لیا۔

    روغن زیتون:
    تاجدار انبیاء ﷺ نے روغن زیتون کو بڑا پسند فرمایا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کا تیل کھاﺅ اور مالش میں استعمال کرو۔ اس لئے کہ وہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔
    سرکہ:
    ہمارے پیارے نبی ﷺ کو سرکہ بھی بہت پسند تھا۔ آپ ﷺ نے نہ صرف سرکہ کو تناول فرمایا بلکہ اس کی تعریف بھی فرمائی۔ حدیث میں ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ سرکہ بھی کیسا بہترین سالن ہے۔
    گوشت:
    آپ ﷺ نے گوشت کو کھانوں کا سردار فرمایا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے شوربے والا اور بُھنا ہوا گوشت شوق سے تناول فرمایا۔ حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں کہیں سے بکری کا گوشت آیا۔ اس میں سے دست کا گوشت خدمت اقدس میں پیش کیا گیا۔ آپ ﷺ نے اس کو دانتوں سے کاٹ کر تناول فرمایا۔

    آپ ﷺ کو نیا پھل بہت پسند تھا:
    پھل اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہیں۔ حضور اکرم ﷺ نے پھلوں کو بھی تناول فرمایا۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عادت مبارکہ تھی کہ جب بازار میں کوئی نیا پھل دیکھتے تو خرید کر بارگاہ نبوی ﷺ میں پیش کر دیتے تا کہ پھل پہلے حضور سرور کائنات ﷺ تناول فرمائیں

    http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/302546
     
    نعیم، محمد سعید، دُعا اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ شیئرنگ ہے ۔۔۔۔ شکریہ
     
    سین اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    سین اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔۔
    بہت بہت عمدہ شئیرنگ:)
    :jazakallah:
     
    سین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد سعید
    آف لائن

    محمد سعید ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جولائی 2013
    پیغامات:
    47
    موصول پسندیدگیاں:
    42
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    سین نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اہلِ ایمان کے لیے خوبصورت شئیرنگ ۔ جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 اور سین .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں