1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چه خوش باشد که دلدارم تو باشی

Discussion in 'اردو شاعری' started by سید شہزاد ناصر, May 31, 2015.

  1. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    چہ خوش باشد کہ دلدارم تو باشی
    ندیم و مونس و یارم تو باشی
    کیا ہی خوب ہو اگر میرا دلدار، ندیم، مونس، اور یار تُو ہو۔

    دلِ پردرد را درمان تو سازی
    شفای جانِ بیمارم تو باشی
    (اور کیا ہی خوب ہو اگر) میرے پُردرد دل کا علاج تُو کرے اور میری بیمار جان کی شفا تُو ہو۔

    ز شادی در همہ عالم نگنجم
    اگر یک لحظہ غم‌خوارم تو باشی
    اگر تُو ایک لحظے کے لیے میرا غم خوار بن جائے تو میں خوشی سے دنیا میں نہ سماؤں۔

    ندارم مونسی در غارِ گیتی
    بیا، تا مونسِ غارم تو باشی
    (اِس) غارِ دنیا میں میرا کوئی مونس و یار نہیں ہے؛ (اے یار) آ جا تاکہ تُو میرا یارِ غار بن جائے۔

    اگرچہ سخت دشوار است کارم
    شود آسان، چو در کارم تو باشی
    اگرچہ میرا کام سخت دشوار ہے لیکن جس وقت تُو شاملِ کار ہو جائے، میرا کام آسان ہو جائے گا۔

    اگر جملہ جهانم خصم گردند
    نترسم، چون نگهدارم تو باشی
    جب میرا نگہدار تُو ہو، تب خواہ پوری دنیا میری دشمن بن جائے، مجھے خوف نہیں ہو گا۔

    همی‌نالم چو بلبل در سحرگاه
    بہ بوی آنکہ گلزارم تو باشی
    میں ہنگامِ سحر اس امید میں بلبل کی طرح نالہ کرتا ہوں کہ میرا گلزار تُو ہو جائے۔

    چو گویم وصفِ حسنِ ماه‌رویی
    غرض زان زلف و رخسارم تو باشی
    جب میں کسی ماہ رو کے حُسن کے وصف بیان کرتا ہوں تو زلف و رخسار سے میرا مقصود تُو ہی ہوتا ہے۔

    اگر نامِ تو گویم ور نگویم
    مرادِ جملہ گفتارم تو باشی
    خواہ میں تیرا نام کہوں یا خواہ نہ کہوں، میری جملہ باتوں کی مراد تُو ہی ہوتا ہے۔

    از آن دل در تو بندم، چون عراقی
    کہ می‌خواهم کہ دلدارم تو باشی
    میں نے عراقی کی طرح اس لیے تجھ سے دل لگایا ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میرا دلدار تُو ہو۔

    (فخرالدین عراقی)
     
    Last edited by a moderator: Jun 1, 2015
  2. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب ۔ بہت خوب شئیرنگ ہے ۔
     
  3. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    عمر خیام likes this.
  4. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    دو بار اس کو پڑھا ہے ۔ بہت روانی ہے غزل میں ۔ ایک موسیقیت سی پائی جاتی ہے ۔
    بس ایک عرض ہے کہ کئی الفاظ سے " ہ" الگ ہوگئی ہے ، شاید آپ کو اپنے پی سی سے ٹھیک لگ رہی ہو لیکن مجھے ایسا ہی نظر آرہا ہے ۔ اس کو درست کرسکیں تو نوازش ہوگی ۔
     
  5. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے مراسلے کے بعد میں نے چیک کیا ہے مجھے تو املاء کی کوئی غلطی نظر نہیں آئی یہ میں نے ایک سائٹ گنجور سے کاپی کی ہے
     
    پاکستانی55 likes this.
  6. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اگر جملہ جهانم خصم گردند
    نترسم، چون نگهدارم تو باشی

    سبحان اللہ
    کیا خوبصورت کلام ہے
    شکریہ شاہ جی
     
  7. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    برادر !
    ذرا اب چیک کریں۔
    آپ کو یہ یہ شیئرنگ نستعلیق فانٹ میں نظر آ رہی ہے ؟اور کیا ہ درست ہو گئی ہے؟
     
  8. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    میرے لیپ ٹاپ پر یہ پرابلم ابھی تک ہے لیکن میں نے ڈیسک ٹاپ پر چیک کی ہے ، وہاں یہ بالکل ٹھیک ہے ۔ لیکن فکر چنتا نہ کریں ۔ اس سے شاعری کی خوبصورتی اور تسلسل میں چنداں فرق نہیں پڑا۔ شکریہ کہ آپ نے اس کو ذاتی توجہ سے نوازا۔
    سید شہزاد ناصر
     
  9. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
  10. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ آجکل آپ کہاں غائب ہیں آپ کی غیر حاضری بہت محسوس ہو رہی ہے
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page