1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لکھنوی زبان

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏25 نومبر 2006۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    زہے نصیب ! یعنی اب ہم جیسوں کو اپنی ادبی پیاس کی سیرابی کے لیے کسی بحر ذخار کی شناوری کی ضرورت نہیں ، اب یہ گوہر پارے ہمیں اس محفل کی دریابی پر آپ اور دیگر محترمین محفل کے فیض عام سے میسر ہوتے رہینگے ۔
     
    غوری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مئے الفاظ تو اس میکدہ ویراں کے اوراق پارینہ سے بھی بقدر ظرف میسر ہے مگر اس بزم میں مقرر آمد اور تازہ خطابت خاطر مغموم کے لیے ایک پیام شفا ہے۔ امید ہے کہ محبوب خان اور نعیم جیسے نابغہ روزگار صارفین کی بھی اس بزم میں جلد آمد ہو گی۔
     
    Last edited: ‏1 فروری 2015
    نعیم، غوری، محبوب خان اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ہونا تو نہیں چاہیے مگر ہوتا یہی ہے کہ اوراق پارینہ قصہ پارینہ ہو جاتے ہیں ، حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم ہر ورق کہن کی عرق ریزی کریں ، ہر قصہ گزشتہ سے کچھ فیض کشید کریں ، ہر روایت کو مشعل راہ بنائیں ، ہم لوگ لفظوں کے سحر سے آشنا ہی نہیں رہے ۔
     
    غوری اور واصف حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا آپ نے ،ہمارے فہم ناقص اور زعم فاسد نے ہمیں کہاں سے کہاں لا کھڑا کیا ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی روش کو اپنا نہیں سکے اور اس کا ہمیں کوئی رنج و محن بھی نہیں
     
    نعیم, غوری, آصف احمد بھٹی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    الفاظ سے محبت اور قصہ پارینہ سے انسیت سے تو ہم دور ہو ہی چکے ہیں مگر ہماری روزمرہ میں زبان فرنگ کی آمیزش جسے میرے ایک رفیق عالی ظرف طنزیہ طور پر "اردش" کہتے ہیں نے ستم بالائے ستم کیا ہے کہ ہماری نسل نو کے لیے اسلاف کا طریق تکلم قطعاً اجنبی ہو گیا ہے۔ لکھنوئی طرز گفت تو کجا عمومی اردو بھی اگر بغیر آمیزش زبان فرنگ بولیں تو وہ آپ کو دیدہ فگار دکھائی پڑتے ہیں۔
    اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ ہم اپنے اسلاف کی رقم طرازیوں سے کماحقہ فیض نہیں حاصل کر رہے اور علم و اخلاق کے لیے بیرونی ادب کا سہارا لے رہے ہیں۔اور یہ جاننے کے لیے کہ "اپنا کھونٹا چھوڑ کر دوسرے پر انحصار کرنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے"، زیادہ فہم و فراست ،سوچ بچار اور ذہن آزمائی کی چنداں ضرورت نہیں۔
     
    Last edited: ‏3 فروری 2015
    نعیم، غوری، آصف احمد بھٹی اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جوش ملیح آبادی کی تصنیف "یادوں کی بارات" پڑھ رہا ہوں۔ لکھنوی زبان کا جو مزہ اس کتاب میں ہے۔ شاذ ہی کہیں دیکھنے کو ملتا ہے۔ سوچ رہا ہوں کچھ اقتباسات اس لڑی میں یا الگ موضوع کے تحت ارسال کروں۔ آپ احباب کیا کہتے ہیں اس بارے میں
     
    نعیم اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اقتباسات ضرور ارسال کریں مگر اقتباسات کے زمرے میں۔ یہاں آپ اپنا کمال سخن رقم کریں تاکہ ہم سے کور چشم آپ کے ذخیرہ الفاظ سے بہرمند ہو سکیں۔
     
    نعیم، غوری، آصف احمد بھٹی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    بلال بھائی تو اب رشتہ ازدواج میں منسلک یونے کے بعدہی یہاں مشق سخن فرمائیں گے بقول شاعر
    شادی کے بعد شعر ہوئے ہیں کمال کے
    اردو سنور گئی میری بیگم کو پال کے
    منہ دھو کے پہلی بار جب آئی وہ سامنے
    مطلب سمجھ گیا میں عروج و زوال کے
     
    نعیم, ملک بلال, آصف احمد بھٹی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر صاحب کی بزلہ سنجی کا جواب نہیں ۔اب صاحب کمال ، ملک بلال نے اس پر جو تاثر قائم کیا ہے اسے دل میں نہ رکھیں بلکہ اس اردو کے صفحہ قرطاس پر بکھیر دیں ہمیں دلی مسرت ہو گی :adaab:
     
    آصف حسین اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اظہار بھی مشکل ہے ، چپ رہ بھی نہیں سکتے
    مجبور ہیں اف اللہ! کچھ کہہ بھی نہیں سکتے :(
     
    ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    ما بدولت خوش ہوئے :shandar:
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لکھنوی چھوڑے زمانے بیت گئے پرخدا لگتی کہیں کہ آپکے قطعے کی داد دیے بغیر رہ نہ پائے۔
     
    آصف حسین، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے :)
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بلال بھائی خاطر جمع رکھیں اور یوں جی سوختہ نہ ہوں۔ برادرم آصف اور برادرم نعیم تو یونہی چہلیں اور دل لگی کرتے ہیں۔ یوں بھی دولھا میاں سے لطیف چھیڑ ہماری روایات کا خاصہ ہے۔ یوں دھواں خارج کرنا چہ معنی۔۔۔
     
    نعیم، ارشین بخاری اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    برادرم بلال حضرات منسلک رشتہ ازدواج کا حال بھی بیان ہے کہ آپ دلگرفتہ نہ ہوں
    دو بجے تھے رات کے ہر سمت تھا گہرا سکوت
    اور میں فرما رہا تھا شوق سے مشق سخن
    جاگ اٹھی بیگم اچانک چیخ کر اس نے کہا
    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے قبلہ آصف صاحب کیونکہ ہم طائرینِ پابندِ سلاسل کے سربستہ راز یوں سرعام افشا کیے جارہے ہیں :p
     
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    ارے میاں کیوں ناراض ہوتے ہو ،طفل مکتب کو زرا طفل تسلی دی ہے:chp::ida:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    ارے آصف بھائی آپ کی طفل تسلیاں اپنی جگہ مگر
    کہاں تک راز دل افشا نہ کرتا
    مثل ہے یہ کہ مرتا کیا نہ کرتا
    آخرش آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل ہی جائے گا :nty:
     
    واصف حسین اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
    اس گلستاں میں سب اسیر ہوئے
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا پھر کیا ہوا
     
  21. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    پھر موصوف شوہر ہو گئے
     
    ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  23. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پرانے زمانے کے ایک استاد صاحب بڑی ثقیل قسم کی اردو بولا کرتے تھے اور ان کی اپنے شاگردوں کو بھی نصیحت تھی کہ جب بھی بات کرنی ہو تو تشبیہات، استعارات، محاورات اور ضرب المثال سے آراستہ پیراستہ اردو زبان استعمال کیا کرو۔
    ایک بار دوران تدریس یہ استاد صاحب حقہ پی رہے تھے۔ انہوں نے جو زور سے حقہ گڑگڑایا تو اچانک چلم سے ایک چنگاری اڑی اور استاد جی کی پگڑی پر جاپڑی۔
    ایک شاگرد اجازت لے کر اٹھ کھڑا ہوا اور بڑے ادب سے گویا ہوا:
    ’’حضور والا! یہ بندۂ ناچیز حقیر فقیر، پرتقصیر ایک روح فرسا حقیقت حضور کے گوش گزار کرنے کی جسارت کررہا ہے۔ وہ یہ کہ آپ لگ بھگ نصف گھنٹہ سے حقِ حقہ نوشی ادا فرما رہے ہیں۔ چند ثانیے قبل ایک شرارتی آتشی پتنگا آپ کی چلم سے بلند ہوکر چند لمحے ہوا میں ساکت رہا اور پھر آپ کی دستار فضیلت پر براجمان ہوگیا۔ اگر اس فتنہ کی بروقت اور فی الفور سرکوبی نہ کی گئی تو حضور والا کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔‘‘
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر کتنے بال جلے
     
  25. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    قبلہ ہارون بھائی طبعیت پہ گراں نہ گزرےتو ہم یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ اپنی گفت و شنید میں احتیاط فرمائیے مبادا کسی شریک مجلس کی طبعِ نازک پرآپکا بےتکلف اندازِ تحریر گراں گذرے ،تو خاکم بدہن حضورکی شامتِ اعمال کا ذمہ خودحضور کے سر ہی ہو گا۔
     
    آصف احمد بھٹی، غوری اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میرا سر پر بال ہے
     
  27. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    اور بالوں کے نیچے کا کاسہ ، کاسہ فقیر کی طرح خالی ہے
     
    آصف احمد بھٹی، غوری اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    روحوں کو روحیں پہچانتی ہیں ہاہاہاہاہا
     
    آصف احمد بھٹی، غوری اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    خوب حس مزاح آپ کی تو نعیم صاحب
     
    ملک بلال اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. مبشر ڈاہر
    آف لائن

    مبشر ڈاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2015
    پیغامات:
    46
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    ملک کا جھنڈا:
    محفل ِ لکھنوی اردو کی بیٹھک میں بیٹھے احباب کو سلام و آدا ب !۔ ۔ ۔ ۔
     
    ملک بلال اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں