1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کوارٹر فائنل میں، سرفراز احمد کی سنچری

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏15 مارچ 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سرفراز احمد نے 120 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی
    ----------------------------------------------------
    آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پول بی کے میچ میں پاکستان آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
    آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 237 رنز بنائے۔
    تفصیلی سکور کارڈ
    جواب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 46.1 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔
    سرفراز احمد نے 120 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
    عمر اکمل نے ان کا ساتھ دیا اور 29 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 20 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
    120 رنز کی شراکت کے بعد احمد شہزاد 71 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 63 رنز سکور کر کے تھامسن کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
    [​IMG]
    احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا
    ----------------------------------------------------
    پاکستان کو دوسرا نقصان جلد ہی ہوا جب حارث سہیل تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
    مصباح الحق نے 45 گیندوں میں 39 رنز سکور کیے۔ انھوں نے تین چوکے اور دو چھکے مارے۔ان کا اپنا پیر وکٹ کو لگا جس کے باعث وہ آؤٹ ہوئے۔
    اس سے قبل کپتان پورٹرفیلڈ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں اور 124 گیندوں میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 100 رنز سکور کیے۔
    پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، سہیل خان اور راحت علی نے دو دو اور احسان عادل اور حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    پاکستان کو پہلی کامیابی احسان عادل نے دلوائی جب انھوں نے سٹرلنگ کوایل بی ڈبلیو کردیا۔ سٹرلنگ نے امپایر کے فیصلے کے خلاف ریویو لینے کے لیے پورٹرفیلڈ سے مشورہ کیا جنھوں نے ان کو ایسا کرنے سے منچ کردیا۔
    پاکستان کو دوسری وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر اس وقت ملی جب جوائس کو وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔ جوائس نے 11 رنز سکور کیے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پورٹر فیلڈ نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے
    --------------------------------------------------------------------
    آئرلینڈ کی کی تیسری وکٹ 86 کے مجموعی سکور پر گری جب نائل او برائن 12 رنز بنا کر راحت لی کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
    پاکستان کو چوتھی کامیابی 134 کے مجموعی سکور پر ملی جب بیلبرنی 36 گیندوں میں 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ شاہد آفریدی نے حارث سہیل کی گیند پر پکڑا۔
    شاہد آفریدی نے سہیل خان کی گیند ایک شاندار کیچ پکڑ کر کپتان پوٹرفیلڈ کو آوٹ کیا۔ پورٹر فیلڈ نے 131 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز سکور کیے۔
    آئرلینڈ کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی گیری ولسن تھے جنھوں نے 38 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ وہ سہیل خان کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
    راحت علی نے اپنی دوسری وکٹ سٹیورٹ تھامسن کوآؤٹ کر کے لی۔ تھامسن نے 15 گیندوں میں 12 رنز بنائے اور ان کا کیچ عمر اکمل نے پکڑا۔
    آئرلینڈ کے کیون او برائن صرف آٹھ رنز بنا سکے اور وہاب ریاض کی گیند پر صہیب مقصود کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
    وہاب ریاض نے اپنی تیسری وکٹ مونی کو آؤٹ کر کے لی۔ مونی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    ڈاکرل آخری گیند پر 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
    پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد عرفان انجری کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
    احسان عادل اب تک اس عالمی کپ میں کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں۔
    دوسری جانب تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو ڈراپ کر کے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
    پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں ایک اہم موڑ پر کھڑی ہیں کیونکہ آج کی شکست اس عالمی ایونٹ میں ان کا آخری دن ثابت ہو سکتی ہے۔
    [​IMG]
    احسان عادل نے چوتھے اوور ہی میں سٹرلنگ کو ایل بی ڈبلیو کیا
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    محمد عرفان انجری کے باعث نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
    ------------------------------------------------------------------------
    دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
    پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تیسرے جبکہ آئرلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔
    دونوں ٹیموں کے چھ چھ پوائنٹس ہیں تاہم نیٹ رن ریٹ میں پاکستان آئرلینڈ سے آگے ہے۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی .194 ہے جبکہ آئرلینڈ کا نیٹ رن ریٹ منفی 1.014۔
    دونوں ٹیموں کو تین میچوں میں کامیابی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کواٹر فائنلز کے آغاز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آج اپنا چھٹا اور آخری میچ کھیل رہی ہیں۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2015/03/150315_cwc_pakistan_ireland_match_rh
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    قومی ٹیم نے قسم توڑ دی ،100رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنالی
    [​IMG]
    آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2015میں قسم توڑتے ہوئے 100رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنا لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز اس سے قبل 30رنز کی شراکت ہی قائم کر سکے تھے اور نہ ہی قومی ٹیم کو اچھا سٹارٹ دے سکے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازو ںکی جانب سے ورلڈ کپ 2015میں پچھلے پانچ میچوں میں ٹوٹل سکور 52رنز بنائے تھے لیکن آئرئش ٹیم کیخلاف سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 100رنزکی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کر کے ہد ف کے تعاقب میں اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ۔احمد شہزاد نے دلیرانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہاف سینچری بھی مکمل کی جبکہ دوسری جانب سرفراز احمد بھی آئرئش باولروں کو" ٹھکانے "لگانے کیلئے بھرپور انداز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔
    http://dailypakistan.com.pk/cricket-world-cup-2015/15-Mar-2015/203330
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈ کپ 2015،سرفرازاحمد کا وہ اعزاز جو کسی پاکستانی بیٹسمین کے پاس نہیں
    [​IMG]
    ایڈ یلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد نے سینچری بناکر ایک اور قابل فخر اعزاز اپنے نام کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ 2015میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سینچری سکور نہیں کی گئی لیکن یہ ریکارڈ بھی سرفراز احمد نے آج کھیلے گئے آئرلینڈ کیخلاف میچ میں سینچری بنا کر توڑ دیاہے ۔ورلڈکپ 2015میں صرف دو ٹیمیں ایسی تھیں جن کے بلے بازوں کی جانب سے سینچری سکور نہیں کی گئی جن میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیم شامل تھی لیکن سرفراز احمد نے یہ ریکارڈ توڑتے ہوئے سینچری مکمل کرکے قومی ٹیم کا سرفخر سے بلند کر دیاہے ۔
    ورلڈکپ2015ء، پاکستان نے آئرلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
    http://dailypakistan.com.pk/cricket-world-cup-2015/15-Mar-2015/203337
     
    ملک بلال اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت مبارک ہو سبھی پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یہ جیت اور یہ خوشی
    اللہ بری نظر سے بچائے اور ہمیشہ اسی طرح کامیابی و کامرانی سے نوازے ۔۔۔۔آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نشیب و فراز سے نکالنے والا سرفراز
    [​IMG]
    سرفراز احمد سینچری اسکور کرنے کے بعد سجدہ کرتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
    ---------------------------------------------------------------
    سرفراز احمد کو عوام کے بھرپور دباؤ کے بعد ورلڈ کپ میں موقع دیا گیا اور اس نوجوان وکٹ کیپر بلے باز نے 'وہ آیا اور چھا گیا' کے مصداق ورلڈ کپ میں اپنی کرشماتی کارکردگی سے تمام ہی ناقدین کے منہ بند کر دیے۔
    اگر اعدادوشمار پر نظر دوڑائی جائے تو مصباح الحق ایک بار پھر سب سے اوپنر نظر آتے ہیں لیکن سرفراز کی دو میچوں کی کارکردگی نے ان کی پرفارمنس کو بھی دھندلا دیا ہے ، احمد شہزاد نے بھی ایک آدھ اچھی اننگ کھیلی لیکن دیگر بلے باز ابھی تک کچھ کرنے یا کرنے کے حوالے سےشاید فیصلہ نہیں کر سکے۔
    اگر اب تک پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں سب سے ذیادہ رنز بنانے والےپاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں کپتان مصباح الحق 52.66 کی اوسط سے 4 نصف سینچریوں کی مدد سے 316بنا کر سرِ فہرست ہیں۔
    اوپنر احمد شہزاد 2 نصف سینچریاں بنا کر 37.00 کی اوسط 222 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
    وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے اس ورلڈ کپ میں کُل 2 میچز کھیلے ہیں اور انہوں نے150.00کی اوسط 150 رنز بنائےہیں جس میں ان کی آئر لینڈ کے خلاف سینچری بھی شامل ہے۔ وہ تیسرے نمبر پر وجود ہیں۔
    واضح رہے کہ سر فراز احمد کوآخری 2 میچز میں اوپنر ناصر جمشید کی جگہ ان کی ناقص بلے بازی کی وجہ سے کھلایا گیا تھا۔ ناصر جمشید نے 3 میچز میں کُل 5 رنز بنائے ہیں۔
    بلے باز عمر اکمل اس ورلڈ کپ میں صرف ایک نصف سینچری بنا کر 28.00 کی اوسط 144 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ حارث سہیل 27.00 کی اوسط 124 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ناصر جمشید کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اس کا جواب آج نہیں تو کل ٹیم انتظامیہ کو دے نا ہی ہو گا کہ سرفراز کو ابتدائی میچوں میں کیوں نہیں کھلایا گیا ۔
    یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ آخر صہیب مقصود اور عمر اکمل کا ٹیلنٹ کس موقع پر نکھر کر سامنے آئے گا اور کیا یہ کبھی مشکل وقت میں ٹیم کے کام بھی آئے گا یا نہیں۔
    ان تمام سوالوں کے جوابات کی پوری پاکستانی قوم منتظر ہے لیکن سرفراز نے جو کر دکھایا اس نے یقیناً پوری پاکستانی قوم کے سر فخر سے پھر بلند کر دیے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1018403/
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سرفراز کا کمال، پاکستان کوارٹر فائنل میں
    پاکستان نے ورلڈ کپ کے آخر گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
    آئرلینڈ کی ٹیم پاکستانی باؤلنگ کے آگے ٹِک نہ سکی اور 238 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ولیم پورٹر فیلڈ نے 107 رنز کی خوبصورت اننگ تراشی۔
    جواب میں پاکستان نے احمد شہزاد کی 63 رنزکی اننگز اور سرفراز احمد کی ناقابلِ شکست 101 رنز کی اننگز کی بدولت میچ میں کامیابی حصل کی۔
    [​IMG]
    آئرش کپتان پورٹر فیلڈ نے 1 چھکا اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فوٹو رائٹرز
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    گیری ولسن اپنے شریک بلے باز پورٹر فیلڈ کو سینچری مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستانی باؤلر وہاب ریاض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ فوٹو اے پی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نصف سینچریمکمل کر کے جشن منا رہے ہیں۔ فوٹو اے پی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے پہلی وکٹ کے لئے 120 رنز کی بہترین شراکت قائم کی۔ فوٹو اے پی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ہارس سہیل رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ رہے ہیں جبکہ ائرش کھلاڑی جشن منا رہے ہیں۔ فوٹو اے پی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اوپنر سرفراز احمد نے 6 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اور مین اآف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فوٹو اے یف پی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کپتان مصباح الحق اس ورلڈ کپ میں ہٹ وکٹ آٓؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ فوٹو اے پی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سرفراز اس ورلڈ کپ میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سرفراز نے ایک دفعہ پھر پاکستانی ٹیم کو سرفراز کر دیا۔
    زبردست
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے سلیکٹرز قومی سوچ نہیں رکھتے ،جس کا ثبوت انکی پریس کانفرنس میں سرفراز کو سپیشلسٹ بیٹس مین نہ ماننا ۔اور اپنی من پسند کا بندہ ٹیم میں شامل کرنا ۔مگر سرفراز نے سب کے منہ بند کر دئیے ہیں اور سب مل کر دعا کریں
    کہ سرفراز اسی طرح سینچریاں سکور کرے اور ہم عالمی کپ جیت جائیں
     
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں