1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عبدالقیوم چوہدری صاحب کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by تانیہ, Feb 8, 2015.

  1. تانیہ
    Offline

    تانیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 30, 2011
    Messages:
    6,325
    Likes Received:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔


    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  2. مریم سیف
    Offline

    مریم سیف ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Jan 15, 2008
    Messages:
    5,303
    Likes Received:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی تک کوئی جواب نہیں
     
  3. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن8)
     
    ثاقب عبید likes this.
  4. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ
    بچپن سے لیکر اب تک ہم میں سے بیشتر کے نصیب میں پرچے ہی آئے ہیں، کبھی ڈیٹ شیٹ کے ساتھ ا ور کبھی بغیر ڈیٹ شیٹ کے۔۔۔
    شکر ہے پندرہ دن کی گنجائش دی گئی تھی۔۔ ورنہ تو غیر حاضری ہی لگنی تھی۔
    تو اب آتے ہیں سوالوں کی طرف ۔ کوشش ہو گی کہ سب ہی سوالوں کے جواب دے دوں

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    محمد عبدالقیوم - خالو جان نے مبارکباد کے خط میں لکھ کر بھیجا تھا جسے والد مرحوم نے من و عن رکھ دیا۔
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    لقب نا پہلے کبھی رہا نا اب کوئی ہے۔ ۔۔۔۔۔ البتہ عرفیت بہت رہی ہیں ، اگر جواب میں ان کی اجازت ملی تو الگ سے لکھ دوں گا
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    41 سال 10 ماہ 21 دن
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    جبیل، سعودی عرب۔ 2012 سے
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    گریجویٹ (ابا جی مرحوم کے چِھتروں سے بہت ڈر لگتا تھااس لیے )
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    عمر کے ہر حصے میں مختلف رہے۔ آج کل واحد کام جسے مشغلہ کہہ سکتا ہوں روزانہ کی 6 کلومیٹر واک
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    آباء تو زمیندار ہی تھے اور خود بھی نام کا ہوں۔۔ لیکن فی الحال ایڈمن جمع (نام کی حد تک ) اکاؤنٹنٹ (اب یہ نہیں پتہ کہ یہ پیشے میں آتا ہے کہ نہیں)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    مستقبل کے بارے میں پرندوں والی روش ہے۔۔ نا آج تک کبھی آنے والی کل کے بارے میں سوچا، نا آئندہ سوچنے کا ارادہ ہے
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    میں اور ملک بلال صاحب ایک جگہ چمگادڑوں کا شکار کرتے رہتے ہیں ، بس اسی شکار گاہ میں ہماری اردو سے بھی تعارف ہوا
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف اچھا لگا شکریہ
     
  6. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ[/QUOTE]

    وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ :)

    آپ شاید بچپن سے لے کر پچپن تک کہنا چاہ رہے ہیں :p
    ویسے ڈَیٹ شَیٹ سے کسی "پرچے" کی یادیں تو نہیں وابستہ :p

    ماشاءاللہ یعنی آپ شروع سے ہی تابع فرمان ثابت ہوئےہیں ۔ جو نام رکھ دیا گیا اسے من و عن قبول کر لیا :)

    عرفیت لکھنے میں کیا ہرج ہے :) ویسے پھر بھی "کوئی" پیار سے کسی لقب سے تو بلاتا ہو گا
    :rolleyes:

    یہ تو دن ہوئے ۔ عمر میں راتیں تو نہیں شمار کی جاتیں؟ یا آپ بھی بقول غالب "شب ہائے ہجر کو حساب میں رکھے بغیر بتا رہے ہیں :)


    اس کے اپنے پاکستانی متعلقہ علاقہ جات کا بھی بتائیں۔ اور اوکاڑہ کا بھی :)
    کیوں کہ اپنے ھارون رشید بھائی بھی اوکاڑہ سے ہیں۔

    اب کس چیز سے ڈر لگتا ہے سچی سچی بتائیے گا
    :p

    بس صرف 6 کلو میٹر اپنے ھارون بھائی تو 6 کلومیٹر کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ۔ کیوں نعیم بھائی :)


    زمینداری سے اکاؤنٹنگ کی طرف کیسے جا نکلے

    پرندے گھر واپسی کا ضرور سوچتے ہیں :)

    لو جی اب آپ نے مجھے بشمول اپنے چمگادڑوں کا شکاری بنا دیا :(
    یا کوئی شیر کا شکاری بناتے
    ذرا رعب تو جمتا :mad:

    :)

    بہت اچھا لگا آپ کا تفصیلی تعارف پڑھ کر۔
    امید کرتا ہوں آپ اپنی شکار گاہ سے وقت فوقتا کچھ فرصت نکال کر ہماری چھوٹی سی پیاری سی محفل میں کو بھی رونق بخشتے رہیں گے۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں
    والسلام :dilphool:
     
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ چوہدری صاحب کیا تفصیلی تعارف کروایا ہے


    مگر پہلی بات یہ کہ آپ لوگوں نے کس چیز کا نام چمگادڑیں رکھا ہوا ہے۔

    دوری بات یہ کہ یہ اوکاڑہ شریف کا ذکر خیر کیسے ہورہا ہے ؟

    تیسری بات یہ کہ انا جی مرحوم کے چھیتروں سے ڈرتے ہی رہے ہیں یا کبھی فیض با ب بھی ہوئے ہیں ۔ ملک بلال صاحب کی طرح
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم بھائی عبدالقیوم چوہدری صاحب ۔ ہماری اردو کی محفل میں دلی خوش آمدید
    آپ کا تعارف پڑھ کر بہت اچھا لگا۔
    لیکن ملک بلال اور ھارون رشید بھائی کے تبصرہ جات نے آپ کا تعارف مشکوک بنا دیا :cfd:
     
  9. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ارے صاحب ، زندگی کے ہر پرچے سے کوئی نا کوئی یاد وابستہ ہے۔۔ البتہ یہ ضروری نہیں کہ ہر یاد خوشگوار ہی ہو:p

    عرفیتیں بہت رہیں۔دو تین کا ذکر کیے دیتا ہوں
    بہت چھوٹا تھا تو غصہ بہت آتا تھا ، ماموں زاد، خالہ زاد بہنیں جو عمر میں کافی بڑی تھیں کہتی تھی، ہر ویلے 'شوکدا ' رہندہ اے' تو پہلی عرفیت 'شوک' پڑی۔

    پھر ویسٹ انڈین کرکٹر میلکم مارشل کی طرز پر تیز گیند بازی کرنے کی وجہ سے کسی نے مارشل کہا اور سکول ختم ہونے تک اصلی نام سے کم اور اس عرفیت سے زیادہ جانا چاہتا تھا۔ حتیٰ کہ ارد گرد کے علاقوں کی ٹیمیں اکثر باہر کھیلے جانے والے میچز کے لیے بطور گیند باز ہمراہ لے جاتیں تھیں۔ جو ان دنوں بڑی قابل فخر بات ہوتی تھی۔ اس زمانے کی انعام میں ملی بنیانوں اور کچھ کپوں کو ہم نے بڑے عرصے سنبھال کر رکھا :p

    کچھ مزید بڑے ہوئے اور روزگار سے وابستہ ہوئے تو داڑھی اور مونچھیں (خصوصاً) بڑھا لیں، کسی کولیگ نے شرارتاً 'کرتار سنگھ' کے نام سے پکارا اور کچھ عرصہ اس عرفیت کے ساتھ گزرا، لیکن اس عرفیت اور حلیے میں میں اتنا رعب داب تھا کہ وہ بہت سے کام جو باقی لوگ انگاروں کے مول کروا پاتے تھے ، ہم صرف شکل دیکھا کر کروا لیتے تھے 8)
    لقب نہیں رہا

    قید میں راتیں شمار ہوتی ہیں۔
    شب ہائے ہجر بھی بہت رہیں۔۔ لیکن یہ وہ ضائع شدہ زندگی ہے جس کا مداوا کوئی نہیں

    ماشااللہ۔
    ھارون رشید صاحب اوکاڑہ شہر میں میں جی ٹی روڈ پر ایک مدرسہ ہے 'اشرف المدارس' ۔۔ شاید آپ نے دیکھ یا سن رکھا ہو۔ اس مدرسے سے وابستہ کچھ اہل علم سے میرا بہت قریبی تعلق ہے
     
    پاکستانی55 likes this.
  10. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    اجی ہمیں یہاں اقتباس لینا نہیں آ رہا۔۔۔ معذرت
    ۔۔۔۔
    فی الحال ٹیکسلا میں آباد ہیں، جبکہ آبائی علاقہ تحصیل کھاریاں ہے

    اب شاید بچوں سے ڈر لگتا ہے

    زمینداری سے حساب کتب کی طرف جانے کی اصل وجہ وہ شہری زندگی ہے جو بچپن سے گزارتے چلے آ رہے تھے۔ کئی مرتبہ جانے انجانے میں گاؤں پہنچے تو کچھ نہ کچھ زمینداری کے حوالے سے کیا یا کرنا پڑا۔۔۔ بس اس تھوڑےسے کیے کو بہت مشکل جانا اور حساب کتاب کو آسان ۔۔ دوسرے لفظوں میں فرار
    گھر واپسی ۔۔۔ بھی شاید کبھی ہو ہی جائے

    چمگادڑیں ۔۔ پرندے کہتے ہیں کہ یہ میمل ہیں، اور میمل کہتے ہیں کہ یہ پرندے ہیں
    ان خون آشام چمگادڑؤں نے سوشل میڈیا پر جگہ جگہ بسیرا کر رکھا ہے اور دین اسلام اور وطن عزیز کی عزت خاک میں ملانے کی ہر دم سعی کرتی رہتی ہیں۔ ایسی چمگادڑوں کا شکار عین وقت کی ضرورت ہے، جس میں ، میں ملک بلال صاحب کی معاونت کر کے خوشی محسوس کرتا ہوں

    ملک صاحب ۔۔۔ شیر کا بھی شکار کر لیں گے
     
    Last edited: Feb 13, 2015
    پاکستانی55 likes this.
  11. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    اجی ایسا ویسا۔۔۔۔ جسم کے مختلف حصوں ۔۔ خصوصاً کمرکو ذرا غور سے دیکھیں تو دنیا کے مختلف ملکوں کے نقشے یہیں سے مل جائیں گے :(
     
    پاکستانی55 likes this.
  12. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب
    مشکوک ۔۔۔ وہ بھلا کیسے
     
    پاکستانی55 likes this.
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید جیسے مشکوک بندے سے مشکوکانہ انداز میں مشکوکانہ دوستی کا تذکرہ
    چہ معنی دارد ؟؟؟ 8)
     
  14. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون صاحب سے شناسائی یہیں ہوئی ہے۔ ملک صاحب سے یاد اللہ تھوڑی پرانی ہو چلی
     
    ملک بلال and نعیم like this.
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شاید آپ سنجیدہ ہوگئے وگرنہ ھارون رشید بھائی سے سلام دعا اب اتنا مشکوک و مخدوش امر بھی نہیں :) وہ ہمارے بھی بھائی ہیں
     
  16. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ارے نہیں بھائی۔۔۔ہر گز سنجیدہ نہیں ۔
    لیکن یہ ہارون صاحب کی شخصیت مشکوک کیوں ہے بھلا ؟
     
  17. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    آپ وہ بات کیوں پوچھتے ہیں ، جو بتانے کے قابل نہیں ہے :)
     
    پاکستانی55 and نعیم like this.
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید بھائی یہاں آکر وضاحت فرمائیں
    ہم کچھ عرض کریں گے تو شکایت ہوگی
     
    پاکستانی55 likes this.
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    محترم چوہدری صاحب !

    یہ پیاری اردو کی دنیا ایک طلسمی دنیا ہے آپ فکر نہ کریں میں مشکوک ہوں تے فیر کی ہویا





























    آپ کو ایویں ہی چھیڑا جارہا ہے
     
  20. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی کہ لفظ مشکوک کے سنتے ہی جو خیالات آتے ہیں وہ بلکل صحیح ہیں۔
    :soch:
    نا جی۔۔۔ اتنے سارے پرانے ممبرن ایک تذکرہ بارہا کریں تو کچھ نہ کچھ رولا ہوتا ہے۔
    دھواں ایویں نہیں اٹھتا، تسی وی سوچو
     
    ھارون رشید likes this.
  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو مجھے بھی اپنا آپ مشکوک سا لگ رہا پے
     
  22. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    1122 کو کال کر دیں
     
    ھارون رشید likes this.
  23. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالقیوم چوہدری صاحب
    السلام علیکم
    آپ کا تعارف پڑھا اور دیگر تبصرے بھی جان کرخوشی ہوئی۔
    مگر جبیل سعودی عرب کا پڑھ کر اشتیاق ہوا کہ آپ سے مخاطب ہوں۔
    ناچیز بھی کچھ عرصہ الجبیل میں کام اور قیام کرچکا ہے اور حال ہی میں اس صنعتی شہر کو الوداع کہہ کر پاکستان لوٹا ہوں۔
    کیا آپ الجبیل میں نئے وارد ہیں؟ اگر نہیں تو ہماری ملاقات کیوں نہ ہوسکی۔
    امید ہے آپ کا قیام بخیر و خوبی انجام پائے گا۔
    مخلص
    غوری
     
  24. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تھانے کا نمبر نہی ہے
     
  25. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے 1122 کو بتائیں ، وہ تصدیق کریں کہ مشکوک ہی ہے تو پھر پولیس کو کال کیجیے گا۔
     
  26. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ غوری صاحب ۔
    بہت شکریہ۔
    جبیل میں قیام کو دو سال ہونے کو ہیں۔ فورم پرمیری حاضری ابھی ہوئی تو پہلے جاننے یا ملاقات کا کوئی وسیلہ کیسے بن پاتا !!!
    کہاں کام کرتے رہے ہیں ؟ کیا آپ مستقل لوٹ گئے ہیں ؟
     
  27. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    میں جبیل میں سعودی بن لادن گروپ (پیٹرولیم،کیمیکل و معادنیات) اور پی سی ایم سی میں کام کرتا رہا ہوں۔ جبکہ ینبع میں سعودی آرامکو میں بہت عرصہ کام کیا ہے۔ فی الحال ایگزٹ ری انٹری پر آیا ہوں مگر سوچتا ہوں یہیں ٹک جاوں کہ پاکستان میں بہت ذیادہ زندگی کے آثار ہیں۔
     
  28. عبدالقیوم چوہدری
    Offline

    عبدالقیوم چوہدری ممبر

    Joined:
    Feb 6, 2015
    Messages:
    61
    Likes Received:
    84
    ملک کا جھنڈا:
    ماشااللہ
    اگر آپ بہت عرصہ پردیس میں گزار چکے ہیں اور اب وطن میں حالات موافق نظر آتے ہیں تو ضرور رک جائیے
     
  29. UrduLover
    Offline

    UrduLover ممبر

    Joined:
    May 1, 2015
    Messages:
    812
    Likes Received:
    713
    ملک کا جھنڈا:

Share This Page