1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by امین عاصم, Jul 4, 2014.

  1. امین عاصم
    Offline

    امین عاصم ممبر

    Joined:
    Jun 26, 2006
    Messages:
    61
    Likes Received:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    احباب کی خدمت میں ایک غزل پیش کر رہا ہوں

    یہ سمندر ہے نہ صحرا کی طرح ہے اے دوست
    وقت بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے اے دوست

    میرے دامن کی خدا خیر کرے، اک دنیا
    میرے پیچھے تو زلیخا کی طرح ہے اے دوست

    قیس و رانجھا ہے مکیں جس میں، وہ کاشانہء دل
    جھنگ اور قریۂ لیلیٰ کی طرح ہے اے دوست

    مہرباں حد سے زیادہ تو کبھی یوں ہی خفا
    کیا کہوں، تو بھی تو دنیا کی طرح ہے اے دوست

    وقت نے پھینک دِیا ہجر کے غم خانوں میں
    اب تری یاد ہی پرسا کی طرح ہے اے دوست

    دے کے آواز بلاؤں گا لپٹ جاؤں گا
    غم مجھے ایسے شناسا کی طرح ہے اے دوست

    جب حسیں کوئی نظر آئے ، لرز اٹھتا ہے
    دل بھی اک صاحبِ تقویٰ کی طرح ہے اے دوست

    حال کچھ یوں ہے مرا، یاد کسی کی عاصم
    اب مجھ ساغر و مینا کی طرح ہے اے دوست

    امین عاصم
     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بہت خوب @امین عاصم جی
    داد قبول فرمائیے۔
     
    امین عاصم likes this.
  3. این آر بی
    Offline

    این آر بی ممبر

    Joined:
    Jan 13, 2008
    Messages:
    1,495
    Likes Received:
    108
    جب حسیں کوئی نظر آئے ، لرز اٹھتا ہے
    دل بھی اک صاحبِ تقویٰ کی طرح ہے اے دوست

    واہ :)
     
  4. احمد صمد خان
    Offline

    احمد صمد خان ممبر

    Joined:
    Jul 26, 2014
    Messages:
    2
    Likes Received:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    میرے دامن کی خدا خیر کرے، اک دنیا
    میرے پیچھے تو زلیخا کی طرح ہے اے دوست
    سوال ہے جواب دیجیے گا۔

    کوئی پوچھے ان سے دامن ہے کس سبب زلیخاں کے ہاتھ
    یوسف تو دامن تلے چھپاتے تھے اے دوست
     
  5. محمداحمد
    Offline

    محمداحمد ممبر

    Joined:
    Jul 12, 2006
    Messages:
    125
    Likes Received:
    3
    مہرباں حد سے زیادہ تو کبھی یوں ہی خفا
    کیا کہوں، تو بھی تو دنیا کی طرح ہے اے دوست

    واہ واہ ۔۔۔! بہت خوب امین عاصم صاحب۔

    بہت اچھی غزل ہے۔
     

Share This Page