1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

New3 امریکا نے عافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عطاءالرحمن منگلوری, ‏20 جولائی 2013۔

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:

    اسلام آباد: امریکا نے قیدیوں کے تبادلوں کے معاہدے پرعافیہ صدیقی کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہرکردی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کو 2 معاہدوں کی پیشکش کی ہے ۔

    معاہدہ ہونے پر عافیہ اپنی باقی سزا پاکستان میں پوری کر سکیں گی۔قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر 15نکاتی ایجنڈا تیارکیا جا رہا ہے۔ امریکا سے معاہدے کیلیے وزارت داخلہ کی ٹاسک فورس نے بھی منظوری دیدی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق کمیٹی کی سفارشات منظورکرلیںحتمی منظوری کے لیے سفارشات کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سے متعلق قائم کمیٹی کی 20 سفارشات منظور کر لیں، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعدڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے امریکا سے رابطہ کیا جائے گا۔دریں اثنا ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کے لئے کئے گئے حالیہ اقدامات پر عافیہ فیملی میں مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کوششوں کو سراہا اور خیر مقدم کیا ہے۔
    http://http//www.express.pk/story/152204/
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    الحمد للہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بالآخر حق جیت گیا۔۔۔۔۔
    اللہ تعالی عافیہ صدیقی صاحبہ کو صحت کاملہ عطاء فرمائیں اور انھیں جلد از جلد پاکستان کی سرزمین نصیب ہوسکے۔

    آمین۔
     
  3. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    آمین یا رب العلمین۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عافیہ صدیقی صاحبہ کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا، پاکستان کی عوام اسے کبھی بھی نہیں بھلاسکتی!
    دنیا ٹی وی پہ پاک امریکہ دوستی کے اشتہارات کتنا بڑا تضاد ہے؟
    میری دعاء ہے عافیہ صاحبہ جلد از جلد ارض پاکستان تشریف لائیں !
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عافیہ صدیقی صاحبہ کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا، پاکستان کی عوام اسے کبھی بھی نہیں بھلاسکتی!
    دنیا ٹی وی پہ پاک امریکہ دوستی کے اشتہارات کتنا بڑا تضاد ہے؟
    میری دعاء ہے عافیہ صاحبہ جلد از جلد ارض پاکستان تشریف لائیں !
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    دوستوں کی ایک غلط فہمی دور کر دوں۔ معاہدے کے شقوں کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا جا رہا بلکہ یہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے ۔ یعنی اگر ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان بھیجا جاتا ہے تو بدلے میں امریکہ بھی کسی قیدی کی ڈیمانڈ کر سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ شکیل آفریدی کی ڈیمانڈ کر لے جس نے اسامہ کے لیے جاسوسی کی تھی۔ مزید یہ کہ معاہدے کی شق کے مطابق پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ کو ایک مجرم دہشت گرد تسلیم کرنا ہو گا۔ اسی صورت میں انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ اور جو سزا ان کو امریکی عدالت میں دی گئی ہے وہ برقرار رہے گی ۔ اور باقی سزا وہ پاکستان کی جیلوں میں پوری کریں گی۔ جو کہ اتنی سزا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ زندہ حالت میں جیل سے باہر نہ آ سکیں گی۔
    تانیہ
    غوری
    پاکستانی55
    @عطاءالرحمن منگلوری
     
    محبوب خان، پاکستانی55 اور تانیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    سب طفل تسلیاں تب تک کسی بات پہ یقین نہیں جب تک ڈاکٹر عافیہ پاکستان نہ آ جائے باقی گورنمنٹ کا ایسی باتیں کرنا و کمیٹیاں بنانا ایسا ہی ہے جیسا محلے کی کسی مائی کا کمیٹی ڈال کے مکر جانا ۔۔۔۔۔ہاہا۔۔۔۔امریکہ کی کمینگی پہ جتنا یقین ہے اتنا ہی عوام اپنے سیاستدانوں پہ بےیقینی کا شکار ہے ڈاکٹر عافیہ ویسے کیوں نہیں پاکستان آسکتی جیسے ریمنڈ ڈیوس یہاں سے گیا اور پھر یہ کونسا انصاف ہے کہ ڈاکٹر عافیہ ایک پاکستانی شہری امریکی عدالت کی دی ہوئی سزا کاٹے
     
    محبوب خان، غوری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان واپسی ہم سب کے لئے باعث اطمینان اور خوشی کی خبر ہوگی۔
    ہم پس منظر میں جھانکنا شروع کریں تو بہت کرب ناک باتیں دھرانا پڑیں گی (گرے ہیر لیڈی،باگرام، ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں مقتول کی بیوہ کا بیان وغیرہ وغیرہ)۔
    اللہ تعالی جس قدر جلد اسے پورا کریں بہتر ہے۔۔۔۔۔
     
  10. "ابوبکر"
    آف لائن

    "ابوبکر" ممبر

    شمولیت:
    ‏19 نومبر 2011
    پیغامات:
    178
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں