1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خلا باز کے ہیلمٹ میں پانی بھر گیا

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏17 جولائی 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    واقعہ اٹلی کے خلا باز لوکا پرمیٹانو کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ منگل کو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ 'اسپیس اسٹیشن' کی مرمت کی غرض سے اسٹیشن کے باہر خلا میں موجود تھے۔

    [​IMG]

    بین االاقوامی خلائی اسٹیشن پر تعینات خلابازوں کو اس وقت عجیب و غریب صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جب خلا میں چہل قدمی کے دوران میں ایک خلا باز کے ہیلمٹ میں پانی بھرگیا۔

    امریکی خلائی ادارہ 'ناسا' کے مطابق واقعہ اٹلی کے خلا باز لوکا پرمیٹانو کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب وہ منگل کو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ 'اسپیس اسٹیشن' کی مرمت کی غرض سے اسٹیشن کے باہر خلا میں موجود تھے۔

    'ناسا' کے مطابق پرمیٹانو کے ہیلمٹ میں جمع ہونے والا پانی اتنا زیادہ تھا کہ وہ ان کی آنکھوں، ناک اور منہ میں داخل ہوگیا جس کے باعث وہ ریڈیو کے ذریعے سننے اور بولنے سے بھی معذور ہوگئے تھے۔

    اس صورتِ حال پر امریکی شہر ہیوسٹن میں قائم 'ناسا' کے 'مشن کنٹرول روم' نے دونوں خلابازوں کو فوری طور پر چہل قدمی ترک کرکے واپس 'اسپیس اسٹیشن' پہنچنے کا حکم دیا۔

    'ناسا' حکام کے مطابق پانی کے ہیلمٹ میں داخل ہونے کی وجہ سے اطالوی خلا باز کی حالت اتنی غیر ہوچکی تھی کہ انہیں 'اسپیس اسٹیشن' تک پہنچنے کے لیے اپنے ساتھی کرسٹوفر کیسیڈی کی مدد لینا پڑی۔

    پرمیٹانو اور کیسیڈی کے خلائی اسٹیشن واپس پہنچنے کے بعد وہاں موجود باقی چاروں خلاباز وں نے تیزی سے اطالوی خلابازکو سنبھالا اور انہیں ان کے ہیلمٹ سے نجات دلائی۔

    حکام کے مطابق اطالوی خلاباز کے ہیلمٹ میں جمع ہونے والا پانی نصف لیٹر تک تھا۔

    تاحال 'ناسا' حکام پانی کے اخراج کے مقام کا تعین کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ خلاباز کے 'ہیلمٹ' میں موجود اس 'ڈرنک بیگ' سے خارج ہوا ہوگا جسے خلا باز خلا میں چہل قدمی کے دوران میں پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 'ناسا' کی جانب سے 'بین الاقوامی خلائی اسٹیشن' پر موجود خلابازوں کی خلا میں طے شدہ چہل قدمی کو درمیان میں شاذ ہی روکا جاتا ہے۔ لیکن منگل کو پیش آنے والے واقعے کے بعد 'ناسا' حکام کو چھ گھنٹے دورانیے پر مشتمل چہل قدمی ہنگامی طورپر ڈیڑھ گھنٹے ہی میں ختم کرنا پڑی۔

    وائس آف امریکہ
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔وہ پانی پی گیا ہوگا۔۔۔۔۔اس لیے کہ یہ پینے کا پانی تھا۔۔۔مگر بیگ میں رساؤ کی وجہ سے سارا کچھ ہیلمٹ میں آگیا۔۔۔۔۔مگر خلاء میں کچھ بہتا نہیں اس لیے رساؤ بس یک دم ہوا ہوگا۔۔۔۔۔۔اور پانی جہاں تک دباؤ کی وجہ سے پھیلا۔۔۔۔اسے ہٹانا آسان نہیں تھا۔۔۔۔نہ بھائی صاحب بول سکتے تھے اور نہ سن سکتے تھے۔۔۔۔۔مگر حل ہوگیا۔۔۔۔ھارون بھائی تسی فکر نہ کرو۔۔۔۔سب خیر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اتنے اچائی میں جاکے اس طرح تو ہوتا ہی ہے۔
     
    ھارون رشید اور تانیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب بھائی میں آپ سے متفق ہوں کہ ایسے کاموں میں ایسا تو ہوتا ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ھارون رشید اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی۔۔۔۔ہمیں تو ھارون بھائی کی فکر کی فکر تھی۔۔۔۔ورنہ ہم کہاں اور خلائی علم کہاں۔۔۔۔۔:wink:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہا ہاہا
    بے شک رمضان میں روزے داروں کو فکر لاحق ہوناقدرتی عمل ہے۔۔۔۔مگر افطاری کے وقت فکر رفوچکر ہوجاتی ہے۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں