1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بنیادی اصطلاحات

'ویب ڈیزائننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کورس' میں موضوعات آغاز کردہ از مناپہلوان, ‏15 مئی 2013۔

  1. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    ایچ ٹی ایم ایل کے متعلق بنیادی اصطلاحات

    1۔ ویب یا ویب سائٹ:
    ’’ویب‘‘ کا لغوی مطلب مکڑی کاجالا ہوتا ہے، اور ’’سائٹ‘‘ جگہ کو کہتے ہیں، تو ویب سائٹ کا مطلب ہوا کہ مکڑی کے جالے میں کوئی جگہ
    اب آئیے اس کے اصطلاحی معنیٰ اور اس کی وجہ تسمیہ کی طرف
    اصطلاحی معنیٰ:
    ویب سائٹ اصل میں ایک جیسے یا متعلقہ ویب پیجز کے مجموعے کا نام ہے، جو اپنا ایک یو آرایل اور آئی پی رکھتا ہے، جس کو دنیا بھر میں انفرادیت ہوتی ہے، یعنی ایک ہی نام سے دوسری ویب سائٹ نہیں بن سکتی
    وجہ تسمیہ:
    ویب پیجز کے اس مجموعے کو ویب سائٹ اس لئے کہا جاتا ہےکہ جس طرح مکڑی اپنے جالے میں مخصوص جگہ سے کوئی خوراک کی صورت میں چیز حاصل کرنے کے لئے جالے کے بنے ہوئے راستوں پر چل کر وہ چیز حاصل کرلیتی ہے، اس طرح ایک شخص دنیا بھر میں پھیلے ہوئے انٹر نیٹ کے جال (جو بالکل مکڑی کے جالے کی طرح گنجلک ہے بلکہ اسی طرح مربوط اور یہاں تک کہ جس طرح جالے میں ایک مخصوص طرز پر جالے ملے ہوتے ہیں اسی طرح نیٹ ورک کی مختلف ٹوپالوجیز بھی ہیں) میں سے کوئی مخصوص سائٹ کو نکال سکتا ہے
     
    ظہیرعباس راہی، سانا، پاکستانی55 اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    2۔ آئی پی ایڈریس:
    یہ کسی بھی ویب سائٹ کا اصل ایڈریس آئی پی ایڈریس ہوتا ہے یہ نمبروں کی صورت میں ہوتا ہے اور اس کو یادرکھنا بہت مشکل ہے اسلئے ہم یوآرایل استعمال کرتے ہیں، اس کے 2 ورژن ہیں آئی پی ورژن 4 اور آئی پی ورژن 6، اگر موقع ملا تو ان ورژنز کے متعلق بھی گفتگو ہوگی کیونکہ اس کا تعلق بھی نیٹ ورکنگ کی فیلڈ سے ہے اور اس کی سب نیٹنگ وغیرہ تمام چیزیں نیٹ ورکنگ کا کورس اگر ہوسکا تو اس میں بتائی جاسکتی ہیں
     
    bilal260، محبوب خان، پاکستانی55 اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    3۔ ویب پیج:
    ویب پیج مختلف ٹیگز (tags) کے مجموعہ کا نام ہے، جو کہ کسی پیج کی فارمیٹنگ (formatting)، ڈیزائننگ (designing) اور انٹریکشن (interaction) کے لئے استعمال ہوتے ہیں
    اس سے پہلے میں آپ کو ایک اصطلاح سے متعارف کروادوں وہ ہے
    (WYSIWYG (What-You-See-Is-What-You-Get
    اس کو وزی وگ پڑھا جاتا ہے
    اور اس سے مراد ہوتا ہے کہ جس طرح آپ نے لکھا ہے ویسا ہی وہ ڈسپلے ہو یا پرنٹ میں نظر آئے جسطرح کہ آپ ورڈ کی ایک فائل میں لکھتےہیں تو جہاں آپ بولڈ کرتے ہیں وہاں بولڈ ہوجاتاہے ، اور نمبرنگ، انڈنٹنگ (indenting) وغیرہ تمام چیزیں فوری اپنی آؤٹ پٹ کی شکل میں ظاہر ہوجاتی ہیں اس کو WYSIWYG کہتے ہیں
    اس کے برعکس اگر آپ نےلکھا کچھ تھا لیکن نظر کچھ اور آرہا ہے تو پھر اس کو NON-WYSIWYG کہتے ہیں جسطرح آپ اگر فورم میں بی بی کوڈ ایڈیٹر استعمال کریں تو ٹیگ وغیرہ جو آپ استعمال کریں گے وہ اس وقت تو نظر آرہے ہوں گے لیکن اصل پیغام جب آپ کے سامنے آئے گا تو اس وقت اس کا انداز کچھ اور ہوگا، تو ہمارا یہ کورس بھی NON-WYSIWYG سے تعلق رکھتاہے کیونکہ ہم اس میں مختلف ٹیگ استعمال کریں گے لیکن ان میں سے کچھ بھی نظر نہ آئے گا بلکہ اُس ٹیگ کے لگانے سے اس کی کارکردگی (functionality) ظاہر ہوگی
    اور فورم کے حوالے سے آپ اس کو یوں سمجھ لیں کہ بی بی کوڈ ایڈیٹر ایک NON-WYSIWYG فارمیٹنگ کی مثال ہے
    اور رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر ایک WYSIWYG فارمیٹنگ کی مثال ہے
    تواب ویب پیج کے متعلق بتاؤں کہ اس کو ایچ ٹی ایم ایل میں تیار کیا جاتا ہے اور اسکے ٹیگز کو استعمال کیا جاتا ہے، اس طرح یہ ایک NON-WYSIWYG فارمیٹنگ کی مثال ہے۔ امید ہے بات سمجھ آگئی ہوگی
     
    bilal260، مزمل شیخ بسمل، محبوب خان اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    4۔ ٹیکسٹ ایڈیٹر (Text Editor) :
    آپ کو ویب پیج بنانے کے لئے ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر (Text Editor) بھی درکار ہوگا، جس میں آپ اسکا کوڈ لکھ سکیں، یہ کوئی مشکل یا پریشانی والی بات نہیں ہے آپ ونڈوز (windows)میں موجود نوٹ پیڈ (notepad) یا ورڈ پیڈ (wordpad) کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں
    لیکن میں آپ کو اس کے لئے پروگرامرز نوٹ پیڈ (programmer's notepad) کا مشورہ دوں گا، میں نے اس کو کافی سود مند پایا ہے اور تقریبا بیسیوں ایڈیٹرز میں سے کئی خصوصیات میں ممتاز ہونے کی بنا پر اس کو منتخب کیا ہے، اس میں اگرچہ آٹو کمپلیشن (auto completion) کی سہولت موجود ہے لیکن ابھی ہم اس کو استعمال نہیں کریں گے،
    اس ایڈیٹر کو یہاں سے فری حاصل کیا جاسکتا ہے
    فری ڈاؤن لوڈ پروگرامرز نوٹ پیڈ
    یہ کافی ہلکا پھُلکا سافٹ ویئر ہے اور سادہ سے کمپیوٹر پر بھی آسانی سے چل سکتا ہے
     
    bilal260، محبوب خان، ھارون رشید اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    سادے نوٹ پیڈ کی نسبت پروگرامرز نوٹ پیڈ استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اس میں کوڈ کو مختلف رنگوں کی بنا پر آسانی سے پڑھ سکتے ہیں اور مختلف ٹیگز کو ان کے مخصوص رنگ کی بنا پر پورے کوڈ میں الگ سے شناخت کر سکتے ہیں۔ اچھا کوڈ لکھنے کے لیے انڈینٹنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے نیسٹگ کا جائزہ آسانی سے لیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ ایچ ٹی ایم ایل کوڈ کے کام کرنے میں کوڈ کا ایک لائن میں ہونا یا الگ الگ لائنوں اور ٹیب اسپیسنگ میں ہونا غیر اہم ہے۔ مگر کوڈ کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے ٹیب اسپیسنگ یا انڈینٹنگ بہت اہم ہے خصوصا نئے سیکھنے والوں کے لیے۔
     
    bilal260، علی یوسفزئی، محبوب خان اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    5۔ ٹیگ (tag)
    جیسا کہ اوپر گزرا کہ ویب پیج مختلف ٹیگز(tags)کا مجموعہ ہوتا ہے، تو آئیے دیکھئے کہ ٹیگ کیا ہوتے ہیں اور ان کی کی اقسام ہیں
    ٹیگ بنیادی طور پر ویب پیج کے مواد کو ڈسکرائب (describe) کرتے ہیں کہ وہ کس انداز میں اور کس طرح لکھے جائیں اور یہ کی ورڈز (keywords) ہیں یعنی مخصوص الفاظ ہیں جن کا معنیٰ پہلے سے تعین شدہ (predefined) ہے، مثلا موٹا کرنے کے لئے کا <b> ٹیگ استعمال کریں اور نیچے لائن لگانے کے لئے <u> کا ٹیگ،
    ویب پیج بنیادی طور پر ٹیگز اور سادہ الفاظ یعنی ٹیکسٹ (plain text) پر ہی مشتمل ہوتا ہے
    ٹیگ کی دو اقسام ہیں
    پیئرڈ ٹیگز(paired tags):
    یہ ایسے ٹیگ ہوتے ہیں جو جوڑے کی صورت میں ہوتے ہیں یعنی دو ٹیگ ہوتے ہیں ان میں سے ایک اوپننگ (opening) ہوتا ہے اور دوسرا کلوزنگ (closing) ہوتا ہے اور دراصل ٹیکسٹ پر کام بھی یہی کرتے ہیں ، ان دونوں جوڑوں (pairs) کے درمیان وہ ٹیکسٹ لکھ دیا جات ہے جس پر ٹیگ اپلائی (apply)کرنا ہے
    اس کی مثالیں درج ذیل ہیں
    ایچ ٹی ایم ایل:
    <u>oururdu</u>
    <b>oururdu</b>
    <u><b>oururdu</b></u>
    آپ اگر غور سے دیکھیں تو کئی چیزیں آپ سمجھ جائیں گے کہ آغاز کا ٹیگ (opening tag) صرف دو اینگل بریکٹس (angle brackets) کے درمیان ہے جبکہ اختتامی ٹیگ (closing tag) کے نام سے قبل ایک سلیش (slash) بھی لگائی گئی ہے جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ اختتامی ٹیگ (closing tag) ہے
    اور دوسری بات یہ بھی آپ نے دیکھی کہ ایک ٹیگ کے اندر دوسرا ٹیگ آسکتا ہے، لیکن جب ہم نے ٹیگز کو بند کرنا ہے تو جو سب سے آخر میں ٹیگ کھلا ہوگا وہ سب سے پہلے بند ہوگا، یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح ریاضی میں بریکٹس کو بند کیا جاتا ہے، جس عمل کو پروگرامنگ کی زبان میں nested depth کہتےہیں
    سنگل یا اَن پیئرڈ ٹیگز (single or unpaired tags):
    یہ ایسے ٹیگ ہوتے ہیں جن کو کسی خاص ٹیکسٹ پر اپلائی نہیں کیا جاتا بلکہ یہ تنہا ہوتے ہیں ،ا ن کا جوڑا نہیں ہوتا، مثلا لائن کو ختم کرنا تو اس کے لئے کسی ابتدائی یا اختتامی ٹیگ کی حاجت نہیں ہے
    اس کی مثال درج ذیل ہے
    ایچ ٹی ایم ایل:
    oururdu.com<br />
     
    پاکستانی55 اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    6۔ ایچ ٹی ایم ایل (HTML) :
    یہ ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگوئج (HyperText Markup Language) کا مخفف ہے یہ پروگرامنگ لینگوئج (Programming Language) نہیں ہے،
    پروگرامنگ لینگوئج (Programming Language) اور مارک اپ لینگوئج (Markup Language) کا مختصر فرق درج ذیل ہے
    مارک اپ لینگوئج(Markup Language):
    مارک اپ لینگوئج (Markup Language) ایسی زبان ہوتی ہے جو کہ صرف ڈسپلے کو بیان کرتی ہے اور کمپیوٹر اس کو سمجھنے کے لئے انٹر پریٹنگ (interpreting) کا عمل کرتا ہے
    پروگرامنگ لینگوئج (Programming Language) :
    پروگرامنگ لینگوئج (Programming Language) ایسی زبان ہوتی ہے جس میں کمپیوٹر کو معمولی جمع، تفریق سے لے کر انتہائی پیچیدہ مسائل کو حل کروانے کے لئے ہدایات دی جاتی ہیں کمپیوٹر پہلے اس کو کمپائل (compile) کر کے سورس کوڈ میں تبدیل کرتا ہے پھر اُس کوڈ کوسمجھ کر عمل کرتا ہے

    اب انٹر پریٹنگ (interpreting) اور کمپائلنگ (compiling) میں فرق سمجھئے
    انٹرپریٹنگ(interpreting):
    یہ ایسا عمل ہے کہ جس میں
    پروسیسر اس کو سطر بہ سطر پڑھتا ہے ، اور جہاں کہیں غلطی آئے وہیں رُک جاتا ہےاور جب وہ درست ہوجائے تو آگے چلتا ہے
    اس کی معلومات کو کہیں محفوظ نہیں کیا جاتا ، ہر بار نئے سرے سے انٹر پریٹنگ(interpreting) کی جاتی ہے
    کمپائلنگ(compiling) :
    یہ ایسا عمل ہے کہ جس میں
    اس میں پروسیسر سطر بہ سطر پڑھتا ضرور ہے لیکن غلطی پر رُک کر نشاندہی کرنے کی بجائے مکمل پروگرام کو پڑھتا ہے اور پھر تمام پروگرام کی غلطیاں اکٹھی بتا دیتا ہے
    جب تک مکمل پروگرام درست نہ ہوجائے یہ اس کو آگے نہیں چلاتا یعنی سورس کوڈ نہیں بناتا
    اس کی معلومات سورس کوڈ کی صورت میں محفوظ ہوجاتی ہیں اور دوبارہ اس کو کمپائل (compile) نہیں کرنا پڑتا


    ایچ ٹی ایم ایل (HTML) کے مختلف ورژنز ہیں ہم ان میں سے HTML5 کے متعلق پڑھیں گے، جو کہ کافی زیادہ خصوصیات کا حامل ہے، اور ڈھیروں نئے ٹیگز کے ساتھ آیا ہے
     
    bilal260، پاکستانی55 اور محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    7۔ ویب براؤزر (Web Browser):
    اس سے آپ تمام احباب واقف ہوں گے، ویب براؤزر(Web Browser) کا اصل مقصد ویب پیج (Web Page) کو اس کی خصوصیات (characteristics) کے ساتھ ظاہر کروانا ہے، جن کو مختلف ٹیگز (tags) کی مدد سے لکھا جاتا ہے
    کیونکہ جو WYSIWYG سافٹ وئیرز ہوتے ہیں وہ تو لکھنے کے موقع پر ہی اسکا ڈسپلے (display) دکھا دیتے ہیں جبکہ ایچ ٹی ایم ایل چونکہ NON-WYSIWYG کی قبیل سے ہے اس لئے اس کے ڈسپلے (display) کو دیکھنے کے لئے ویب براؤزر (Web Browser) کا سہارا لینا پڑتا ہے
    ویب براؤزر (Web Browser)کی مشہور مثالیں درج ذیل ہیں
    google chrome
    mozilla firefox
    internet explorer
    opera
    netscape
    safari وغیرہ
     
    ظہیرعباس راہی، bilal260، علی یوسفزئی اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. علی یوسفزئی
    آف لائن

    علی یوسفزئی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2013
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    33
    ملک کا جھنڈا:
    مناپہلوان جناب ان پوسٹوں کی بھی ایک عدد پی ڈی ایف فائل بنا کر یہاں پر شئیر کر کے بندے کو شکریہ ادا کرنے کا موقعہ دیں۔ :cool:
     
  10. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    علی یوسفزئی بھائی دراصل اصطلاحات ابھی مکمل نہیں ہیں، پہلا سبق چونکہ مکمل ہوچکا ہے اس کی پی ڈی ایف فائل بنا کر اپ لوڈ کردی گئی ہے، اصطلاحات میں چونکہ اضافہ متوقع ہے اس لئے اس کو ابھی تک کتابی شکل نہیں دی جاسکی
     
  11. علی یوسفزئی
    آف لائن

    علی یوسفزئی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2013
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    33
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ معلومات فراہم کرنے کا۔
     
    محمد کاشف اختر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں