1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از معصومہ, ‏26 دسمبر 2012۔

  1. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    سادہ اور ابلے ہوئے چاول بنانا بہت آسان ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے قابل محترم غوری جی چاول بنانے سے قاصر ہیں یا یوں کہہ لیں ان کا تجربہ اس حوالے کچھ خاص اچھا نہیں :sad0126: تو آیئے مل کر انہیں چاول بنانے کی کچھ ٹپس اور ریسیپیز شئیر کرکے ان کی کچھ مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
    تو غوری جی حاضر ہوجائیں ۔ ۔ ۔ ۔

    چاولوں کو دھو کر تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیں۔

    الگ سے دیگچی میں اتنا پانی لیں جس میں چاول اچھی طرح ڈوب سکیں، دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں۔ چٹکی بھر نمک بھی ڈال لیں۔ جب پانی اُبلنے لگے تو پانی نتھار کے صرف چاول دیگچی میں ڈال دیں۔ چاولوں کی قسم پر منحصر ہے، کچھ چاول جلدی گل جاتے ہیں، کچھ کو تھوڑی دیر زیادہ چولہے پر رکھنا پڑتا ہے۔ جب ہلکی سی کنی باقی رہ جائے تو چولہے سے اتار کر پانی نکال دیں۔ نتھارنے کے بعد تھوڑا سا مکھن یا گھی ڈال کر اچھے سے ملا کر دوبارہ ہلکی سی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اُبلے ہوئے چاول تیار ہیں۔

     
    حسان خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    شکریہ معصومہ جی!
    مجھے حریم صاحبہ نے بھی ایک طریقہ بتایا تھا وہی ٹرائی کروں گا۔
    مگر آپ کی طرف سے چاول دھونے، نمک، نتھارنے اور مکھن کا اضافہ ضرور کروں گا۔
    انشاءاللہ اگلے چند دنوں میں کوشش کرتا ہوں اور بفضل اللہ ٹھیک بن گئے تو تصویر بھی پوسٹ کروں۔۔۔۔۔۔۔

    تھینکس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    جی ضرور:n_great:
    ہمیں انتظآر رہے گا اور ہماری دعا ہے کہ آپ اپنے اس مشن میں کامیاب رہیں آمین
     
  4. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    لیکن نمک ایک چٹکی سے زیادہ ڈالنا ہوگا ورنہ چاول پھیکے رہ جائین گے
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    اچھی شئیرنگ کا شکریہ
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    اچھے چاول کا نام بھی بتا دیں!
     
  7. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    غوری بھائی ہمت کریں تو یہ معرکہ بھی آسانی سے سر کر سکتے ہیں انشااللہ
    مدد کے لئے میری ہیلپ لائن 24 گھنٹے ان کے لئے منتظر رہے گی ;)
     
  8. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    باسمتی چاول ویسے تو بہت ہی اچھے ہوتے ہیں‌ لیکن چاولوں کی اقسام اور ان کے نام بہت سارے ہیں اپنے اپنے علاقے کے حساب سے :150:
     
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    ٹھیک ہے آج ہی ٹرائی کرتاہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  10. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    اور چاولوں کے ساتھ کباب ہوں تو کیا ہی بات ہے
     
  11. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    ہادیہ جی آپ پہلے غوری جی کو چاول تو بنانے دیں :p_wife:
     
  12. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    کرنل کے چاول لیجئے گا غوری بھائی پاکستانی مل جائیں تو اچھی بات ہے ورنہ انڈین بھی ٹھیک رہتے ہیں۔:6:
     
  13. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    ارے بابا ، کباب تو باہر سے بھی مل جائیں گے بنے بنائے
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    میں نے مسور کی دال بنارکھی ہے وہی کافی رہے گی آج کیلئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  15. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    مگر ادی یہ تو بتائیں غوری بھائی کو کہ جس طریقے سے آپ نے ترتیب بتائی ہے وہ گیس کے چولھے پر ہے :mashallah:
    اب ہیٹر پر بھی چاول بنانے کی ترتیب بتا دیں غوری بھائی کو تو ان کا بھلا ہوگا :176:
     
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    بھلا ہو حریم خان صاحبہ کا کہ ان کی بتائی ہوئی ترکیب مجھے بہت اپیل کی اور ارادہ تھا کہ اگلے ہفتے کسی دن ٹرائی کروں گا۔ مجھے پورا یقین تھا کہ حریم خان صاحبہ کی ریسیپی سے میں مشکل ترین کام سر انجام دے سکوں گا اور اپنی زندگی میں چاول پکانے کا ریکارڈ بھی قائم کرسکوں گا۔

    کچھ دن بعد عمر خیام صاحب نے حریم خان صاحبہ کی ریسیپی کی تعریف کی اور میرے ارادوں کو تقویت ملی اور مجھے آسودگی حاصل ہوئی کہ اگلے ہفتے یادگاری پکوان تیار ہوجائے گا۔

    اللہ بھلا کرے اسما، جی کا کہ آپ نے آج میرے لئے ایک لڑی کا اجراء ہی کردیا۔ اور ہم لوگ ٹھہرے پٹھان، کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیتے اور احسان کا بدلہ عزت و اکرام سے لوٹاتے ہیں۔

    آفس کے بعد میں نے مزید کراکری خریدی اور پاکستانی باسمتی چاول لئے، ثابت مسور کی دال، سیفید چنوں کی پیک بوتل لی اور الکبیر کے مٹن کباب لئے۔ مگر کباب وہیں واپس کردیئے۔ کیونکہ ارادہ تھا کہ چاول کے ساتھ ثابت مسور یا سفید چنوں کی ڈش تیار کرلوں۔

    ابھی چاول رکھے ہی تھے کہ پاکستان سے فون آگیا۔ میں نے چاول مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 50 منٹ پہ رکھے اور بقول حریم خان صاحبہ 10 منٹ تک ابالیں۔ سوچا 7 بجے کام ہوجائے گا۔

    مجھ سے بڑے بھائیوں میں جاوید اختر، ان سے بڑے پرویز اختر اور سب سے بڑے عبدارلرحمن ہیں، جبکہ مجھ سے چھوٹے بھائی عبدالشکور بابر ہیں۔

    فون جاوید بھائی نے کیا اور بات طویل ہوگئی میں نے انھیں بتایا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ چاول تیار کررہا ہوں اس لئے فی الحال اجازت دیں پھر بات کروں گا۔

    میں نے گھڑی دیکھی تو 7 بج کر 10 منٹ ہوچکے تھے۔ میرے پاوں سے گویا زمین ہی نکل گئی۔ یعنی 10 منٹ کی جگہ 20 منٹ؟

    اللہ کا شکر ہے کہ چولہا ہلکی آنچ پہ تھا بچت ہوگئی ۔ میں نے چاولوں کو چمچے سے ہلایا۔ تھوڑے سے لگے مگر معمولی۔

    خیر چاول ٹھیک بن گئے ہیں اور اس وقت میں ڈنر کررہا ہوں اور اپنے کرم فرماوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور ہماری اردو پیاری اردو فورم کا بھی کہ مجھے کوئی تو ڈھنگ کا کام سیکھنے کو ملا۔۔۔

    مجھے زندگی میں موقع ملا تو میں اپنے کرم فرماوں کے احسان کا بدلہ جلد چکا دوں گا۔۔۔۔۔۔

    میں نے ہر مرحلے کی علیحدہ تصویر بھی بنائی ہے اگر آپ لوگ چاہیں تو ضرور پوسٹ کروں گا۔ فی الحال ون ڈش پہ تشریف لائیں اور میرا کارنامہ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔۔

    جزاک اللہ

    والسلام علیکم

    عبدالقیوم خان غوری
     
  17. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    واہ جی واہ
    غوری بھائی آپ پہلے بتاتے کہ آپ نئی لڑی والے دن چاول بنائیں گے تو اسی دن ہی آپ کے لئے نئی لڑی بنا دیتے ۔ :176:
     
  18. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    نصراللہ بھائی

    آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔
    واقعی آج میں بہت خوش ہوں اس کامیاب تجربے پہ۔
    اور اپنے تمام محسنوں کیلئے دل سے دعاء نکل رہی ہے۔۔۔۔۔
    ساہنو وی کھانا پکانا آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بائے بائے رز بخاری والو!:hands:
     
  19. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
  20. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    پاکستانی باسمتی چاول (ایک بول)
    [​IMG]

    پانی (دو بول)
    [​IMG]
    پین (ایک بول پانی)
    [​IMG]
    پانی (دو بول)
    [​IMG]
    ابال کے رکھے ہوئے چاول۔۔
    [​IMG]
    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

    منسلک کردہ فائلیں:

  21. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    مکھن۔۔۔۔۔۔
    [​IMG]
    نتھارنے کے بعد مزید پکنے کیلئے رکھے گئے چاول۔۔۔
    [​IMG]
    مکھن اور نمک کی آمیزش کرتے ہوئے۔۔۔
    [​IMG]
    تیار شدہ چاول
    [​IMG]
    سلاد۔۔۔۔
    [​IMG]
    جاری ہے۔۔۔۔۔
     

    منسلک کردہ فائلیں:

  22. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    الحمدللہ میرا پہلا تجربہ کامیابی سے ہمکنار ہوا جس میں ہماری اردو پیاری اردو کے مہربانوں کی توجہ اور خلوص شامل رہا۔
    ملاحظہ فرمائیں میرا ڈنر:
    [​IMG]
     

    منسلک کردہ فائلیں:

  23. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    ماشاء اللہ آپ کے چاول تو بہت اچھے بنے ہیں..۔لیکن سچی بات یہ ہے کہ میں نے آپ کو صرف پلاو بریانی والے چاول پکانے کا ایک ٹوٹکا بتایا تھا :139:کہ چاول نرم نہ ہوجائیں۔۔باقی تو آپ نے خود ہی کمال دکھایا ہے۔
    بریانی اور پلاو کے چاول بنانے اور سادہ چاول ابالنے میں فرق ہوتا ہے۔۔چاول ابالنے میں پانی ڈبل سےزیادہ لیا جاتا ہے اورایک کنی رکھ کر چاولوں کو چھلنی میں نتھار لیا جاتا ہے اور دوبارہ چولہے پر رکھ کے آئل یا مکھن وغیرہ ڈال کر دم دیا جاتا ہے۔
     
  24. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    بالکل صحیح حریم جی ، مجھے بھی صرف دو پیالی پانی پریشان کر رہا تھا
     
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    حریم صاحبہ
    آپ کی اخلاقی مدد کے باعث میں اس مشکل کام میں کامیاب ہوگیا۔ آج بھی چاول بنائے ہیں۔۔۔۔۔۔
    جس سے میں کوسوں دور بھاگتا رہا وہ اس قدر آسان بنا دیا آپ نے کہ کمال ہی ہوگیا۔۔۔۔۔
    سوچتا ہوں یہ ڈش تو بہت آسان ہے پھر کیوں سبزیاں وغیرہ کاٹو اور پکاو۔۔۔۔۔۔۔


    اور یہ بتائیں اتنے دن کہاں غیر حاضر رہیں آپ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:doh:
     
  26. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    کام کوئی بھی مشکل نہیں ہوتا۔۔۔ایک دوسرے کی ہمت بندھانا ہمارا اخلاقی فرض ہے
    غائب کہیں نہیں تھی۔۔بس کبھی کبھی کسی کام کو دل نہیں کرتا۔
     
  27. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    آپ کے خیالات بہت عمدہ ہیں۔ ماشاءاللہ
    اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ کسی کام کو دل نہ چاہے تو کسی ایک کو خبر دینی چاہیے!
     
  28. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    خبر کرنے کو بھی دل نہ چاہے تو۔۔۔۔:mad:
     
  29. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    اچھا وہی بات نکلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    فی الحال تازہ پھولوں کی خوشبو لیجئے کہ پھول ماحول میں خوشگوار تبدیلی کا باعث ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
    ۔:222:
     
  30. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

    کون سی بات نکال لی ۔۔مجھے بھی تو پتا چلے [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں