1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏9 اکتوبر 2012۔

  1. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]
     
  2. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    وقاص بھائی
    اسلام علیکم
    آپ کی پوسٹ غیر مناسب ہے۔ برائے مہربانی اسے حذف کردیں۔

    شکریہ
     
  4. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    میرا تو نہیں خیال کہ اس پوسٹ میں کوئی ایسی بات ہے۔۔۔۔
    البتہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ یہ ایک سوال ہے جس کا جواب کسی کے پاس نہیں؟
    میری ملالہ سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی میں اس پر ہونے والے حملے کی حمایت کررہا ہوں مگر مجھے یہ بتائیں کہ روزانہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والوں کو بین الاقوامی سطح پر توجہ کیوں نہیں ملتی؟
    وزیرستان میں ہونے والے ڈرون پر آپکے اراکین پارلیمنٹ کو تکلیف کیوں نہیں ہوتی؟
    لال مسجد میں تو آپکی فوج نے قوم کی سینکڑوں بچیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تب انکو یہ بزدلی محسوس نہیں ہوئی، لیکن ملالہ سے اتنی ہمدردی کیوں؟ ڈرون کے خلاف تو آپکی فوج کوئی ایکشن نہیں لے رہی، یہاں تک کے اپنے نوجوانوں کی شہادت پر کچھ نہ کرسکی۔ میں ملالہ سے ہمدردی کی مخالفت نہیں کرتا لیکن اس سے ہمدردی کرنے والوں کی اکثریت بھیڑ کی کھال میں بھیڑئیے ہیں، اور ان بھیڑیوں کے منہ سے مجھے ہمدردی اور انسانیت کے الفاظ اچھے معلوم نہیں پڑتے۔
     
  5. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    http://e.jang.com.pk/10-12-2012/karachi/page1.asp
    یہ آج کے اخبار کا فرنٹ پیج ہے۔ اب ذرا اسے غور سے دیکھیں کہ اس پر 4 دن پہلے ہوئے حادثے کی کتنی ہیڈنگز ہیں اور ڈرون حملے میں مرنے والے 18 لوگوں کے حالیہ حادثے کی کتنی۔
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    بھائی جان آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں اور ہم سبھی اس ظلم کا شکار ہورہے ہیں

    درحقیقت یہ قیامت بیرونی آقاوں کی برپا کی ہوئی ہے اور وہ تو چاہتے ہیں کہ ہم بحیثیت قوم ٹکڑوں میں بٹ کر دست بہ گریبان ہوجائیں تاکہ پہلے ہمیں اندرونی خلفشاریوں کے ذریعے کمزور کیا جائے اور پھر آسانی سے شکار کیا جاسکے۔

    مگر ہمیں اس وقت قومی یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہے اور کراچی کے ساحلوں سے کشمیر کی چوٹیوں تک یک زبان ہوکر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

    بس اتنی سی گزارش ہے اور انشاءاللہ ایک دن ہم پاکستانی دشمن کے دانت کھٹے کردیں گے اور ان کا صفایا کرکے دم لیں گے۔۔۔۔

    آپ کی توجہ کا خواست گار۔


    جزاک اللہ۔۔
     
  7. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    ان شاء اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  8. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکی محکمہ خارجہ کاملالہ یوسف زئی پر فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں بیان

    اسلام آباد (۱۲ ،اکتوبر ۲۰۱۲ء)___ہم ایک بچی پر تشدد کے بزدلانہ واقعہ کی مذمت میں پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ بدستور شریک ہیں۔ ہم نے صدرآصف زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت مختلف پاکستانی رہنماؤں کو ملالہ اوراُس کے آدرش کی حمایت میں آواز بلند کرتے سنا ہے۔ ہم نے بہت سےدیگر پاکستانی لوگوں کو اس تشدد کے خلاف ،جس کا تصور بھی محال ہے، بولتے سنا ہے ۔ہم ملالہ کی جلد ازجلد صحت یابی کے لئے پاکستانی عوام کی تمناؤں میں شریک ہیں۔

    ذیل میں وائیٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کے بیانات دیئے گئے ہیں۔

    وائیٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کا لڑکیوں کے پہلے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا گیا بیان

    وائیٹ ہاؤس -- ۱۱ ،اکتوبر ۲۰۱۲ء

    ریاست ہائے متحدہ امریکہ لڑکیوں کے اولین عالمی دن کے موقع پراپنے اس عزم مصمم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ امریکہ میں اور دنیا بھر میں لڑکیوں کے حقوق کے فروغ اور ان کے سماجی رتبہ کےلئے کام کرتارہےگا۔ ہم جانتے ہیں کہ جب لڑکیوں کو تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہوگی، وہ تشدد سے محفوظ ہوں گی اور اُنہیں اپنی صلاحیتیں بروئے کارلانے کے یکساں مواقع میسر ہوں گے توخاندانوں اور معاشروں کی ترقی کے زیادہ امکانات ہوں گے اور ملکوں کی خوش حالی کے بھی امکانات روشن ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اوبامہ حکومت نے اپنے تمام نوجوانوں کی معیاری صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے ، عورتوں اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کرنے بشمول بردہ فروشی کے سدباب اورتعلیم میں صنفی مساوات جس میں ایس ٹی ای ایم (سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ کے شعبے شامل ہیں) کے فروغ کے لئے کام کیا ہے۔

    ہمیں اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی یاددہانی کا خیال اس ہفتے میں پاکستانی طالبان کی جانب سے ۱۴ سالہ ملالہ یوسف زئی پر انتہائی ظالمانہ حملہ سے بھی ہوئی ہے۔ ملالہ کی بطور لڑکیوں کی تعلیم اور مواقع کی علمبردار ،بہادری اور عزم اُن بزدلوں کے برخلاف ممتاز نظر آتا ہے جو اُ س کی آوازکو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔ دیگر بہت سے پاکستانیوں اوردنیا بھر میں خیر سگالی کے جذبہ سے سرشار لوگوں کی طرح امریکی عوام بھی ایک ایسی لڑکی پر فائرنگ کے قابل مذمت واقعہ سے سکتے میں آگئے جس نے اسکول جانے کی جرات رندانہ کی اور ہم پاکستانی عوام کے ساتھ مل کرایک ایسے مستقبل کےلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جس میں ہر شہری کے لئے ترقی ، انصاف اور امن وآشتی ہو۔

    ہم ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں اور ہم اُس کی بہادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم یہاں امریکہ میں اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں اور ہم اُن قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں جو صنفی مساوات کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم اپنے کام جاری رکھنے اور ایک ایسی دنیا کے مشترکہ خواب کو شرمندہ تعبیرکرنےکے لئے جدوجہد کا عہد کرتے ہیں ،جہاں ہماری بیٹیاں مساوی حقوق، آزادی اور مواقع سے اُسی طرح استفادہ کریں جس طرح ہمارے بیٹے کرتے ہیں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]
     
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    بے شک ہمارے وطن کو بہت سی ہوش ربا سازشوں کا سامنا ہے۔ مگر ہمیں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا حق تو استعمال کرنا چاہیے؟

    بصورت دیگر دشمن کیلئے راستے ہموار ہوجائیں گے۔
     
  11. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    ايسی کوئ بھی تنظيم، فرد يا گروہ جن کے نزديک اپنے خونی مقاصد کے حصول کے ليے کمسن غير مسلح بچيوں پر بزدلانہ اور وحشی حملے کرنے ميں کوئ قباحت نہيں ہے، انھيں شہادت اور عظمت کے متلاشی مقدس مجاہد تو درکنار قابل قبول سياسی يا مذہبی قوت بھی قرار نہيں ديا جا سکتا۔ يہ واقعات اس حقيقت کو بھی واضح کرتے ہیں کہ دہشت گردی کا وہ عفريت جسے کچھ ميڈيا کے عناصر کی جانب سے اکثر بے تکی اور بے بنياد سازشی کہانيوں کے لبادے ميں اوڑھ کر توجہ سے ہٹا ديا جاتا ہے وہ ايک واضح حقیقت ہے جسے اجتماعی کاوشوں اور جدوجہد ہی سے ختم کيا جا سکتا ہے۔

    دہشت گردوں کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لينے کے باوجود يہ تاثر دينا کہ ملالہ يوسف زئ پر حملے ميں کوئ ان ديکھے خفيہ بيرونی ہاتھ ملوث ہيں، نا صرف يہ کہ واضح حقيقت سے انکار ہے بلکہ وہ ملالہ اور ان جيسے بےشمار افراد کی بہادری اور تکليف کو بھی نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جنھوں نے ان دہشت گرد تنظيموں کی غير انسانی سوچ اور بربريت کے خلاف جرات کا مظاہرہ کيا۔

    ميں ياد دلا دوں کہ ملالہ يوسف زئ کی وجہ شہرت يہی ہے کہ انھوں نے اپنی ساتھی طالبات اور خطے کے عام شہريوں کے خلاف ہونے والے ظلم اور بربريت کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔ يہ تاثر دينا کہ ان کے خلاف حملہ محض کسی غير ملکی سازش کا شاخسانہ ہے درحقيقت يہ ثابت کرتا ہے کہ ان کی تمام تر جدوجہد اور وہ بہادری اور شجاعت جس کے سبب انھيں عالمی سطح پر پذيرائ ملی، اس کی سرے سے کوئ وقعت ہی نہيں ہے کيونکہ اس تھيوری کے تحت تو دہشت گردی محض تخلياتی وبا ہے اور دہشت گرد گروہوں کا سرے سے کوئ وجود ہی نہيں ہے۔

    سازشی کہانيوں کے دلدادہ افراد جو "غير ملکی ہاتھ" جيسی اصطلاحات استعمال کر کے اپنے واضح نظريے کا پرچار کرتے ہيں اور حقائق کا انکار کرتے ہيں، انھيں بھی اس حقيقت کو ماننا پڑے گا کہ سازشی کہانيوں اور تخلياتی دنيا کے اصول و ضوابط کو سامنے رکھتے ہوۓ بھی اگر آپ ديکھيں تو يہ کہانی بالکل غير حقيقی لگتی ہے کہ وہ دہشت گرد جو خود کو بم دھماکوں ميں اڑا دينے کے درپے ہيں، وہ کسی غیر ملکی سيکورٹی کمپنی کے ايجنٹ ہوں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

     
     
  12. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    سبحان اللہ۔
    فواد بھائی طالبان آپ سے کہہ رہے ہیں کہ
    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
    وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچہ نہیں ہوتا​

    ڈرون حملوں میں اگر کوئی حکومت معصوم بچوں اور بچیوں کو مار دے تو ایسی حکومت کو ہم بہت تہذیب یافتہ سمجھتے ہیں پتہ ہے کیوں؟ کیوں کہ اس کے پاس ڈالر ہیں۔ دہشت گردی کے نام پر پورے پورے ملک تباہ کردئیے جائیں ۔ لاکھوں بچیوں کو قتل کردیا جائے، ہزاروں ماؤں کی گودوں کو اجاڑ دیا جائے اور ان کے بوڑھے والدین کے سہاروں کو چھین لیا جائے ایسی سیاست کو ہم کیا نام دیں؟ ریمنڈ ڈیوس جیسے قاتل کو رہائی دلوانا اور اسکی حمایت کرنا، پاکستان میں بدنام زمانہ ایجنسی بلیک واٹر کی موجودگی اور اس میں امریکی کردار انتہائی منصفانہ رویہ ہے۔ کیوں ؟؟؟
     
  13. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    ملالہ کی حمایت کو امریکہ کی حمایت اور حکومت پاکستان کی حمایت سمجھ لینا سنگین غلطی ہے۔۔میں ،آپ اور ہم سب جو اس فورم پر آتے ہیں عام پاکستانی عوام ہیں۔۔۔وہ عوام جنھیں سب اپنی اپنی عینک لگا کر دیکھتے ہیں اور جن کے دل کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔۔جنھیں سب اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔۔
    عوام نے کبھی امریکہ کی حمایت نہیں کی۔۔انھوں نے کبھی حکومت کی امریکہ نواز پالیسیوں کی حمایت نہیں کی۔۔ہم نے کب ڈرون اٹیکس پر خوشیاں منائیں۔۔بلکہ ہمیشہ ان کی مذمت ہی کی گئی۔۔۔ہم لوگ اپنے ملک میں صرف امن اور خوشحالی چاہتے ہیں جہاں ہمارے تمام بچے سکون سے تعلیم حاصل کر سکیں،جہاں ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو۔۔جہاں ہم اپنے بچوں کو پاکستان سے محبت کرنا سکھا سکیں۔۔۔ ملالہ پر حملے کو ہم جائز تصور کر لیں؟؟۔۔ ملالہ کی تکلیف پر تڑپ اٹھنے کا ہمیں کوئی حق نہیں صرف اس لیے کہ اسی طرح کے اور بچے بھی ڈرون اٹیکس میں مارے جارہے ہیں ؟؟یہ دلیل میری سمجھ سے باہر ہے۔۔وہ بچے کون ہیں وہ بھی تو ہمارے ہی بچے ہیں۔۔اور ملالہ کون ہے ؟وہ بھی تو ہماری ہی بیٹی ہے۔۔۔دونوں طرف سے ہم ہی مارے جارہے ہیں اور پھر آپس میں لڑ بھی ہم ہی رہے ہیں۔۔۔آفرین ہے ہم پر۔۔
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    حریم صاحبہ
    اسلام علیکم
    قابل رشک ہے آپ کی سوچ اورمعاملہ فہمی۔
    مگر ہمارے ديگر صارفین سادہ سی بات کو سمجھنے کی بجائے الھجاوکا شکار ہوجاتےہیں۔
    ہم نے یہاں پچھلے برسوں کئی ممالک میں تباہی اور برسوں سے قائم حکومتوں کو گرتے دیکھا۔
    یہ کھیل ابھی بھی کئی دیگر ممالک میں جاری ہے اور پورے کا پورا ملک کھنڈر بن کے رہ گیا۔
    ہمارے ہاں بھی یہی کھیل جاری ہے اور ہم لوگ حقیقت سے آنکھ بچا کر الزام ایک دوسرے پہ دھرتے چلے آرہے ہیں۔
    اس وقت حکومت کو ان عوامل کو آہنی ہاتھوں سے نبٹنا ہوگا اور عوام کو حق اور سچ کیلئے متحرک ہونا ہوگا۔۔۔۔۔۔
     
  15. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    حریم صاحبہ ٹھیک ہے آپکی بات کہ عوام امریکہ کی حمایت کبھی نہیں کرتی اور ملالہ سے ہمدردی کرنا کوئی بری بات بھی نہیں۔ ہم بھی اسے غلط نہیں کہہ رہے مگر ایک ملالہ ہی کیوں؟ کیا پاکستان میں ایک ہی لڑکی ہے جو معصوم ہے جسکے لئے پچھلے 4 دن ایک ہنگامہ برپا ہے۔ اور ان 4 دنوں میں جو دیگر لوگ مارے گئے ان کا خیال تو نہ میڈیا کو ہے اور نہ ہی عوام کو۔ آپ اپنے اس فورم کی ہی حالت دیکھ لیں۔ کیا ہمارے پاس گفتگو کرنے کے لئے کوئی اور موضوع ہے؟؟؟ نہیں نا۔
    آپ کیوں نہیں سمجھنا چاہ رہیں کہ قوم کی سوچ ایک گینگ نے ہائی جیک کی ہوئی۔ میڈیا کے ذریعے، سیاستدانوں کے ذریعے، بین الاقوامی حکومتوں کے ذریعے۔ ہم فکری طور پر ان کے غلام نہیں بن سکتے سمجھیں اس بات کو۔ صرف ملالہ کے لئے دعائیں نہ کریں بلکہ پوری قوم کے لئے اور اس سے آگے بڑھ کر پوری امت کے لئے دعا کریں۔ اور ملالہ کے معاملے سے بھی زیادہ سنجیدہ معاملات ہیں ان پر گفتگو کریں۔ ورنہ ایسے حادثات ہوتے رہیں گے(اللہ نہ کرے)۔ کسی پائیدار حل کی بات کریں
     
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    ملالہ مائی وند ایک پشتون بہادر خاتون تھیں جنھوں نے 27 جولائی 1880 میں برطانوی سامراج کے خلاف جنگ میں ہارنے والے اففانیوں کو نیا حوصلہ دیا اور انھیں وقار سے جینے کا درس دیا ۔

    ملالہ یوسف زئی کے والد محترم ضیاء الدین یوسف زئی درس و تدریس کے شعبے سے متعلق ہیں اور انھوں نے اپنی دختر نیک اختر کا نام اسی بہادر خاتون ہیروئن کی مناسبت سے رکھا اور اپنی بچی کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی۔

    ملالہ یوسف زئی کوئی معمولی بچی نہیں بلکہ کراچی میں ایک اسکول ان کے نام سے منسوب ہے۔ اور ملالہ یوسف زئی کو ستارہ امتیاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہادر قوم اور بہادر والد کی بہادر بیٹی ہے جس سے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور کئی برس ہراساں اور تکلیف دہ صورت حال کا مقابلہ کیا۔۔۔۔۔۔

    کیا ہم لوگ قوم کے غیر معمولی افراد کو خراج تحسین بھی نہیں دے سکتے؟


    [​IMG]


    ملالہ اپنے والد صاحب کے ساتھ


    [​IMG]


    ہمارا فورم بہت بہترین تفریح اور تربیت کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔

    انگلی اٹھانے سے کسی کی عزت میں کوئی کمی نہیں ہوتی بلکہ ہماری شخصیت عیاں ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔

    آپ کے پاس کوئی مثبت آئیڈیا ہو تو ضرور شیئر کریں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔


    والسلام علیکم
     
  17. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    بہت شکریہ ۔۔آپ نے ہمیں قوم اور ملت کے لیے دعا کرنے کی اجازت مرحمت فرما دی۔۔۔اور اب یہ بھی بتا دیں کہ ہم ملالہ کے لیے بھی دعا کریں یا نہ کریں۔۔۔؟میں ایک استاد ہوں ملالہ جیسے بہت سے بچے روزانہ میرے سامنے ہوتے ہیں۔۔۔مجھے دلی دکھ ہے کہ اییک بچی کو صرف علم ھاصل کرنے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا۔۔۔اب اس دکھ کا اظہار کرنے کے لیے بھی مجھے کسی کی اجازت چاہیئے ہوگی۔۔۔؟؟
    سنجیدہ معاملات کا حل اگر ان فورمز پر نکل سکتا تو اب تک ہمارے سارے مسائل حل ہوچکے ہوتے۔۔۔اور جہاں تک پائیدار حل کی بات ہے تو بسم اللہ کیجیے۔۔آپ ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے۔
     
  18. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    .......................
     
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    پاکستان کا اجالہ - ملالہ


    [​IMG]


    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پوری دنیا کےلئے مشعل راہ ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی کے والد کے نام اپنے ایک خط میں بان کی مون نے کہا کہ انہیں ملالہ پرقاتلانہ حملے کا سن کربہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے وہ ملالہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے بزدلانہ حملے سے انھیں گہرا دکھ پہنچا ہے۔

    بان کی مون نے کہا کہ ملالہ پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں اوروہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
     
  20. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    پہلی بات تو محترمہ میں نے آپکو امت کے لئے دعا کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ آپ سمیت تمام صارفین سے التجا کی ہے کہ خدارا وہ بھی قوم کی بیٹیاں ہیں جو ڈرون میں ماری جاتی ہیں، وہ جو مدرسے میں پڑھتی ہیں وہ بھی طالبات ہیں، ان کے لئے بھی دعا کریں انھیں کیوں آپ نے اپنی اس فارم پر کوئی نمایاں جگہ نہیں دی۔ ٹھیک ہے ملالہ کو آپ ایک غیر معمولی بچی سمجھتی ہیں مگر معمولی بچیوں کو بھی تو کوئی مقام دیں نہ۔ آپ ایک استاد ہیں اور بحمدہ تعالیٰ میں بھی ایک استاد ہو۔ آپ یہ بات بخوبی جانتی ہونگی کہ آپ کے کمرہ جماعت میں موجود تمام بچے آپ کے لئے یکساں اہمیت کے حامل ہونگے۔ آپ ان کو ان کی جنس ان کی شکل و صورت اور کپڑوں کی بنیاد پر الگ نہیں سمجھتی ہوں گی۔ یہاں تک کہ ان کی قابلیت کی بنیاد پر بھی نہیں۔ اگر خدانخواستہ کسی اسکول میں کوئی حادثہ ہوجائے اور بہت سارے بچے زخمی ہوجائیں تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ وہاں کےاساتذہ کو کیا کرنا چاہئے؟؟ کیا صرف اسکول کے قابل اور اچھے طالب علموں کے زخموں پر مرہم رکھنی چاہئے یا تمام طالب علموں کو دیکھنا چاہئے؟ اور اگر کچھ اساتذہ صرف اچھے طالب علموں کو دیکھ رہے ہوں اور دیگر کو بالکل نظر انداز کردیں اس پر کوئی اگر انھیں توجہ دلائے تو آپ یہ سمجھتی ہیں کہ کیا وہ انھیں اجازت مرحمت فرمارہا ہے؟؟
    اور جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ ہمارے اس فورم پر ملی و سیاسی، دینی و مذہبی کوئی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا لیکن ہمارے اس فورم پر ایک انتہائی اہم کام کیا جاسکتا ہے۔ اور وہ کام ہے ذہن سازی۔ اور استاد ہونے کی حیثیت سے آپکو اس کام کی اہمیت معلوم بھی ہوگی۔
     
  21. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    محترم وقاص صاحب!
    آپ جو کہنا چاہتے ہیں ہم سبھی بخوبی سمجھ چکے ہیں اور بلا وجہ بال کی کھال نکالنے کی سعی لاحاصل ہے۔

    آپ ذہن سازی شروع کرنا چاہتے ہیں بسم اللہ کیجئے ہم اگر ساتھ نہ دے پائے تو یہ بات یقیینی ہے کہ انگلی اٹھانے کی جسارت بھی نہیں کریں گے۔۔۔۔۔

    والسلام علیکم۔۔۔
     
  22. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    کوئی تو راز چھپا ہے اس واویلے میں
    ورنہ ہر روز مرتی ہے ملالہ یوسف زئی
    یہ کہہ رہی ہے تاریخ بن کر گواہ
    مقصد فرہنگ لے جائے جانیں کئی
     
  23. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    محترم غوری صاحب آپ یقینا بات سمجھ چکے ہیں اسی لئے ہماری بات اوپر جزاک اللہ پر ختم ہوچکی تھی مگر دوبارہ سے کنفویژن شروع کی گئی ہماری بات کی غلط ترجمانی کرکے۔ اگر مزید غلط ترجمانی نہ ہو تو مجھے بھی نئی لڑی کا آغاز کرنے کا موقع ملے۔
    جزاک اللہ
     
  24. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    بلاشبہ تمام طالبعلم اساتذہ کی یکساں توجہ کے حقدار ہوتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کلاس میں سب سے ذہین اور محنتی بچہ ہی استاد کا منظورنظر اور پسندیدہ ہوتا ہے۔۔بہر حال آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں آپ کو اپنا نقطہ نظر رکھنے کا پورا حق ہے۔۔اگر میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔۔
     
  25. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    بات صرف یہ ہے کہ کفار مسلمانوں کے دوست کب سے بن گے ؟؟؟
    اور امریکہ بہادر کا دل کب سے مسلمانوں کے لئے نرم ہو گیا وہ تو سنگ دل دہشت گرد ہے جس کے دامن پہ سینکڑوں ملالاؤں کا خون ہے ۔ مگر امریکہ بہادر کو کبھی ترس نہ آیا اور جب بات ملالہ کی آئی تو امریکہ اور اس کے چاہنے والے فورا میدان میں آگئے کہ چلوجو نمک کھایا اس کو حلال ہی کر دیں ۔ کیا ہم لوگ اب تک نہیں سمجے کہ یہ سب امریکہ کی چالیں ہیں کہ وہ ہر وقت پاکستان کو بدنام کرنے اور زمینی آپریشن کے لئے راستے ہموار کرنے کے چکر میں پڑا ہوا ہے
     
  26. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]
     
  27. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]
     
  28. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    [​IMG]
     
  29. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    ملالہ یوسف زئی کی صحت بہتری کی جانب گامزن !

    [​IMG]


    اس لڑی میں ملالہ یوسف زئی کی بحالی صحت کیلئے دعاء کی درخواست کی گئی۔۔۔۔۔۔

    اللہ تعالی ہماری قوم کی بہادر بیٹی کو صحت کاملا عطاء فرمائیں تاکہ ملالہ پاکستان کی ترقی میں اپنا پھرپور کردار ادا کرسکے۔۔۔۔۔ آمین۔

    [​IMG]

     
  30. وقاص قائم
    آف لائن

    وقاص قائم ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2009
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی ۔۔۔۔۔۔۔

    السلام علیکم تمام صارفین کو
    اس فورم پر موجود آپ سمیت تمام صارفین میرے لئے بھائی بہنوں کی طرح ہی ہیں۔ میرا بھی مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا اور نہ ہی اپنے موقف پر اتنی شدّت اختیار کرنا تھا۔ معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل ہم تمام لوگ ہی اتنے خلوص سے بات کررہے تھے کہ شدّت محسوس ہونے لگی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں