1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏1 اگست 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ



    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے
    روزہ کہے گا اے میرے رب ! میں نے اسے دن میں کھانے پینے اور شہوت کے کام سے روکے رکھا تھا ، لہذا اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما ، قرآن کہے گا اے رب ! ہم نے اسے رات میں سونے سے روکے رکھا تھا ، لہذا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالٰی ان دونوں کی سفارش قبول فرمالے گا.
    (مسند احمد :2/176 – مستدرک الحاکم :1/554 ، بروایت عبد اللہ بن عمرو)

    http://i49.tinypic.com/2e5uqs1.jpg
     
  2. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    بھت خوبصورت شئیرنگ کی آپ نے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    آج کل ہر کام کمپیوٹر پہ نہایت کامیابی سے فروغ پارہا ہے۔
    پہلے وقتوں میں بنک کے حسابات دستی سرانجام دیئے جاتے تھے اور اپنے اکاونٹ کا بیلنس جاننے کیلئے کئی درخواستیں لکھی جاتی تھیں اور پھر کہیں جاکر اکاونٹ کی تفصیل حاصل ہوتی تھی۔
    آج ہم سب لوگ آن لائن اپ ڈیٹیڈ معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔
    اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ بندوں کی زرا سی نیکی بھی برابر محفوظ کی جاتی ہے اور آخرت میں ہم لوگ اپنے تمام اعمال پائیں گے۔
    اور جس کی نیکیاں (اعمال صالحہ) برائیوں سے ذیادہ ہوئیں اسے نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا اور وہ جنت کا مستحق ہوگا۔

    جہاں تک روزہ اور قرآن کی بات ہے۔ میری عرض ہے کہ روزہ ہمارے جسم کیلئے نہایت فائدہ مند ہے اور ہماری شخصیت میں اعلی خواص پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اور جہاں تک قرآن کی بات ہے یہ نسخہ کیمیا آنے والے تمام وقتوں میں ہمارے لئے ہدایت نامہ ہے۔

    اللہ آپ کو جزائے خیر عطاءفرمائے۔۔۔ آمین۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    السلام علیکم غوری بھائی ۔
    اکثر دوست جب روزہ یا دیگر عبادات کے دینی و روحانی فوائد سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف مادی فوائد بیان کرتے ہیں تو میرے خیال میں ہم عبادات کی اصل روح اور اسکے اجروثواب کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
    چونکہ انما الاعمال بالنیات کا حکم واضح ہے۔ لہذا انسان جو نیت کرے گا اسکو اسکا اجر بھی ویسا ہی ملے گا۔
    روزہ ، نماز وغیرہ سمیت ہر عبادت اگر "رضائے الہی اور اخروی اجروثواب" کے لیے کی جائے گی تو ہی بندہ ان اخروی نعمتوں کا حقدار ٹھہرے گا اور ضمنی طور پر دنیوی و مادی ثمرات سے بھی بہرہ یاب ہوجائے گا۔
    لیکن اگر نیت ہی دنیوی و مادی فوائد بنا لی جائے۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ روزہ کے جسمانی صحت پر بہت فوائد مثلا وزن کم کرنا ، معدہ کا فنکشن بہتر کرنا، نظام انہضام کی درستگی وغیرہ وغیرہ ہیں۔ تو پھر خدانخواستہ "نیت کے مطابق ثمر" کے مصداق آخرت میں کاغذ کورا ہی نہ رہ جائے۔

    اللہ پاک ہم سب کو اپنی رضا و خوشنودی کا متلاشی بنا کر عبادات میں اخلاص عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    نعیم بھائی پہلے وقتوں میں علم ناپید تھا۔ خط تک لکھوانے کیلئے لوگ کسی پڑھے لکھے کو ڈھونڈتے تھے۔ اب جبکہ ہم انٹرنیٹ کے ذریعے عالموں جیسی باتیں کرسکتے ہیں آج کے دور میں ہمیں ایسی بات کرنا چاہیے جو قرآن و سنت کے مطابق ہو۔

    میں نے قرآن مجید میں تحقیق کی اور پورے قرآن میں یہ لکھا ہے کہ جنت میں جانے کیلئے ایمان اور اعمال صالحہ ہے۔

    اور اس لڑی میں یہ استدلال اختیار کیا گیا ہے کہ قیامت میں روزہ اور قرآن بندے کی سفارش کریں گے۔

    نعیم بھائی قرآن مجید میں واضح طور پر ایمان اور اعمال صالحہ کا ذکر ہے اور یہاں روزے اور قرآن کو حجت بنایا جارہا ہے جو سراسر قرآنی تعلیمات سے متصادم ہے۔

    بھئی ہم جانتے بوجھتے غلطی کا ارتکاب کیوں کریں۔ بلکہ ہمیں اپنے بہن بھائیوں سے بات کرکے اپنی اصلاح کرنا چاہیے۔

    روزے ہم پہ فرض ہیں اس لئے ہمیں ہر صورت ماہ رمضان میں روزے رکھنا ہیں اور دین میں ہر ایک حکم میں انسانیت کی بھلائی اور خیر ہے۔

    مجھے اعتراض ہے کہ ہم لوگ آج بھی قدیم زمانے کی طرح اسلام کو اسطرح پیش کرتے ہیں جیسے ہمارے مخاطب جاہل ہیں۔

    آپ قرآن میں روزے کے احکامات دیکھیں کس قدر واضح اور بغیر جھول کے ہیں۔

    ہم سب بہن بھائیوں کو چاہیے کہ باہمی افہام وتفہیم کی راہ اختیار کریں۔ اور حق بات کا ساتھ دیں۔

    والسلام علیکم
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    استغفر اللہ العظیم۔
    مجھے تو صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نظر آیا ہے
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے
    روزہ کہے گا اے میرے رب ! میں نے اسے دن میں کھانے پینے اور شہوت کے کام سے روکے رکھا تھا ، لہذا اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما ، قرآن کہے گا اے رب ! ہم نے اسے رات میں سونے سے روکے رکھا تھا ، لہذا اس کے بارے میں میری سفارش قبول فرما ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالٰی ان دونوں کی سفارش قبول فرمالے گا.
    (مسند احمد :2/176 – مستدرک الحاکم :1/554 ، بروایت عبد اللہ بن عمرو)

    آپ کا مطالعہ قرآن اپنی جگہ ۔ لیکن امت میں لاکھوں کروڑوں بھی مطالعے کرکے آجائیں تو صاحبِ قرآن سیدنا محمد مصطفے سلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین پاک کی گرد جتنا بھی فہم القرآنی کا دعوی نہیں کرسکتے۔
    اور روزے و قرآن کی شفاعت و سفارش کی نوید خود صاحبِ قرآن سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دے رہے ہیں۔
    مراسلہ نگار محترمہ "زینب" بہن نے تو اپنی طرف سے ایک لفظ بھی نہیں‌لکھا تو پھر آپ کا یہ فرمان "لوگ اسلام کو پیش کرتے ہیں" بہت ہی ناقابلِ فہم ہے۔ کیونکہ اوپر بیان کی گئی حدیث "کسی لوگ" کا پیش کردہ اسلام نہیں بلکہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا پیش کردہ اسلام ہے۔ اور یہی عین اسلام ہے۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    کتبِ احادیث میں شفاعت کے موضوع پر باقاعدہ تفصیلی ابواب قائم ہیں اور شفاعت کی اہمیت سے اہلِ ایمان انکار نہیں کرسکتا
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    نعیم بھائی اسلام ہماری لائف لائن ہے۔ اس لئے اس بارے میں سرراہ گفتگو کرنا میری سرشت میں نہیں بلکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اسلام کے بارے میں واضح استدلال اختیار کیاجائے اور حتی المقدور یہی کوشش کرتا ہوں کہ اسلام کی روح قرآن مجید سے استفادہ حاصل کیا جائے۔

    زینب صاحبہ نے بالکل خلوص نیت سے لڑی کا آغاذ کیا ہوگا مگر زینب صاحبہ کی عمر میں ہماری سوچ بھی ممکن ہے انھی کی طرح ہو مگر رفتار زمانہ اور علماء کی صحبت میں ہم نے بہت کچھ سیکھا اور یہ بھی سیکھا کہ اسلام کے بارے میں بحث و مباحثے سے احتراز کیا جائے۔

    اور ایک بات ذہن میں رکھیے کہ اپنی اصلاح اور تربیت کا اہتمام انسان کو خود ہی کرنا ہوتا ہے کوئی دوسرا شخص ہمیں تعویز کی طرح علم نہیں پلا سکتا۔ بلکہ یہ طویل المدت پراسس ہوتا ہے۔ جس میں بہت سے مراحل طے کرنا ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ تعلیم انسانی سوچ کو جلا بخشتی ہے اور بہت سی گتھیاں سلجھاتی ہیں۔ اور ہماری سوچ میں اعتماد اور ٹھہراو پیدا کرتی ہے۔

    میں نے عہد کرلیا ہے کہ اس فورم میں بحث و مباحثے سے احتراز کروں۔

    اللہ ہماری راہنمائی فرمائیں۔
     
  9. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    قرآن مجید کے شارح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اس لیے قرآن مجید کو حدیث کی روشنی میں سمجھنا ضروری ہے۔نعیم صاحب نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دے دیا ہے۔بحث و تمحیص تعمیری ہو تو درست ورنہ غلط اور اسلام کے شرعی امور میں بحث وہ لوگ کریں جو باقاعدہ علوم اسلامی کے فارغ التحصیل ہوں۔زیادہ علم نہ ہو تو خاموش رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔شکریہ۔
     
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش

    حضرت علم حاصل کرنا اپنی جگہ مگر قارغ التحصیل ہونا سمجھ نہیں آیا۔

    جماعت اسلامی بے بانی اور موجود دور کے معروف علماء میں مولانا ابوالاعلی مودودی کا نام نامی بہت معروف ہے اور آپ نے کسی مستند جامعہ سے ڈگری نہیں لی۔

    آپ کی کیا رائے ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں