1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو زبان کو کیسے ترقی دی جائے

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از معظم, ‏6 فروری 2008۔

  1. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    سلام مسنون
    اگر اردو زبان کو ترقی دینا ہے تو ہم سب اردو بولنے والوں کو ملکر اس زبان کے دائرے کو وسعت دینا ہوگا اور اسے نثر و نظم کی دنیا سے بالاتر لیجانا ہوگا اور یہ تبھی ممکن ہو گا جب اس زبان میں تمام علوم و فنون کی کتابیں موجود ہوں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر فن کی اصطلاحات کو اردو میں منتقل کیا جائے اور ڈکشنریاں وجود میں لائی جائیں، میں تو اس امر پہ کوشاں ہوں۔ دیگر اردو دانوں اور کسی بھی فن و شعبے کے متخصصین سے گزارش ہے کہ وہ بھی اس امر پہ توجہ کریں اور اگر ہو سکے تو ایک دوسرے کے مشترکانہ تعاون سے اس امر کو جامہ عمل پہنائیں۔
    طالب دعا
    ڈاکٹر محمد معظم جاوید حیدری صدر منیر میڈیکل ریسرچ سینٹر
    moazzamhaidari@yahoo.com
     
    آصف احمد بھٹی اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جی ڈاکٹرصاحب۔ آپکی بات درست ہے۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ڈاکٹر صاحب آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں اللہ آپ کو آپکے مشن میں کامیاب فرمائے
     
  4. مسئھایل197
    آف لائن

    مسئھایل197 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 دسمبر 2009
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جی بالکل درست فرمایا ہے آپ نے
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دور جدید میں الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی خدمات کو بروئے کار لا کر کم از کم قومی سطح پر اردو ادب کی محافل سجا کر اور مشتہیرین سے استدعا کی جا سکتی ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق بچوں کے ذہنوں کو اردو کی طرف مائل کرنے کے لیے کوشش کی جائے
     
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    سرسیدکے ایماء اور اُن کے رُفقاء کی تقلیدمیں ہی سہی مولوی عبدالحق کے مقدمات اور چند طبع زاد کتابیں فروغِ اُردُو اور ترویج ِ ادب کا بہترین نصاب ہیں۔ اُردُو کے جیدادیبوں کے چراغ اِسی نور سے روشن ہیں مگر اِس پہلو سے کون غور کرے؟
    • کم لکھواچھالکھو
    • کم بولو سچ بولو
    بولنےمیں تووہ وہ نمک مرچ اور مسالے کہ واہ واہ !لکھنے میں یوں لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اپنا لکھا آپ پڑھنا بھی گوارہ نہیں۔
    • اپنا لکھا خود پڑھو اور ہزار بار پڑھوپھر پیش کرو،پیش کرکے بھی پیشِ نظر رکھوجیسے غالب نےکہا:
    آرائشِ جمال سے غافل نہیں ہنوز
    پیشِ نظر ہے آئینہ دائم نقاب میں​
    • اُردُو کونظم و نثر کے دائرے سے کیونکر نکا ل دیا جائے البتہ اُنھیں اپنی تحریریں شایع نہ کرنے دی جائیں جو اُردُو کے حق میں کمپیوٹر کی نارسائیوں سے بالجبر کے مرتکب ہیں۔ اُن تحریروں کو تصحیح، اِصلاح،دُرستگی،نوک پلک سنوارنے اور زبان وبیان کے عینی معیار پر لاکر شایع کرنے کا بندوبست کیا جائے۔ ورنہ دنیائے نیٹ پر جو حشر اُردُو کا اُردُو والوں کے ہاتھوں ہے وہ کسی اور زبان کا اُس کے بولنے والوں سے نہیں ۔یہ ہمیں معلوم نہیں یاہمیں اِحساس نہیں یا ہمیں پروانہیں۔۔۔۔۔
    رکھیوغالؔب مجھے اِ س تلخ نوائی میں معاف
    آج کچھ درد میرے دل میں سوا ہوتا ہے​
     
    Last edited: ‏20 دسمبر 2018
    ملک بلال اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے افسوس ہے کہ ہماری تحریریں آپ کے مشورے کے مطابق نوک پلک سنوارنے سے پہلے ہی اشتراک کی جاتی ہیں
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ صاحبہ !
    آپ کے رسپونس کا بہت بہت شکریہ،اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔آپ میری ہمت بندھاتی ہیں،میں الفاظ نہیں پاتا کہ شکر اداکروں مگر پھر بھی بہت بہت شکریہ کہ یہی ایک شیوہ فرسودہ ابنائے روزگار کا ہے ،شکریہ یونہی کیا کرتے ہیں اور یہی کہا کرتے ہیں :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا بہت بہت بہت شکریہ!
    خوش رہیں،آباد رہیں،لکھتی رہیں،پڑھتی رہیں،خوب ترقی کریں،کمال کو بھی رشک آئے آپ وہ کمال پائیں،آمین۔
     
    Last edited: ‏20 دسمبر 2018
    ھارون رشید اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیرا کثیرا
    آپ کی خوبصورت دعاؤں کے لیے ممنون ہوں
    میرے لیے آج آپ کے الفاظ کی ابتدا زنیرہ صاحبہ سے ہوئی تعجب خیز تھی
    صاحبہ میں کچھ دوری محسوس ہوئی
    کیا مجھ سے کسی بات پر نالاں ہیں؟
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں ہرگز نہیں!!!!!!!!!!!!!!!!
    اے شوق منفعل یہ تجھےکیا خیال ہے!
    صاحبہ،بی بی،جی کے لاحقوں میں میرے لیے یہی مفاہیم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عزت مآب ، عفت مآب
     
    ھارون رشید اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
    بس یہی جاننا تھا کہ مجھے سے ناراضگی تو نہیں ..!!
    بہت مشکور ہوں آپ کی محبت کے لیے


    بیٹھے ہو میر ہو کے در کعبہ پر فقیر
    اس روسیہ کے باب میں بھی کچھ دعا کرو
    میر تقی میر
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میر صاحب کوجن واقعات نے میر بنایا(میرِ سخنوراں)اگر اُن کے لیے کوئی دعا کی جاتی تو وہ یقیناً اُن کے حق میں بددعاہوتی۔دل کی وہ تڑپ جس سے قامت خمیدہ،رنگ شکستہ اور بدن نزارتھایہی تو دراصل وہ خمیر تھا جس سے میر، میر تھاورنہ تو شیخ رشید تھا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عجب طرح کا یہ مضموں بندھا کہ واہ ہی واہ
    سبب جو اس کا بیاں میں کروں خدا گواہ ہے
     
  14. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ!
    سخن فہم،سخن سنج ،سخن شناس :زنیرہ!
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    Urdu.jpg
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کا غالب حکمران طبقہ انگریزی زبان کا رسیا ہے۔ کیوں کہ اُن کے مفادات اب تک انگریز آقاؤں سے منسلک ہیں۔ وہ روز مرہ زندگی میں انگریزی وضع قطع کو ترقی کا زینہ سمجھتے ہیں اردو زبان کا اپنی کی اہمیت کو کھو دینا ہمارے لمحہ فکریہ ہے لہذا شعبہ ہائے زندگی کے تمام حلقوں کو اردو کی ترویج کے لئے بھرپور جدوجہد کرنی ہو گی۔

    اپناؤ گے جو دوستو تم اردو زبان کو
    روکے گا پھر نہ کوئی تمھاری اُڑان کو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں