1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

'اردو ادب و شعر و شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداکرم, ‏29 مئی 2011۔

  1. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
    یہ خوبصورت کلام شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا ہے، جسے ابرارالحق نے انتہائی خوبصورت انداز میں پڑھا ہے۔ میں آج تک ابرارالحق کو صرف گانے گانیوالا سمجھتا تھا ، لیکن محسوس ہوتا ہے کہ جیسے جیسے انسان حقیقت آشنا ہوتا چلا جاتا ہے ، اسکی ترجیحات میں تبدیلی آنے لگتی ہے، اور ابرار الحق میں یہ تبدیلی مجھے بہت اچھی لگی۔ یہ خوبصورت کلام میں نے چاہا کہ آپ دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کروں ، تو لیجئے حاضر خدمت ہے:


    کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباسِ مجاز میں
    کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں

    تو بچا بچا کہ نہ رکھ اسے ، ترا آئینہ ہے وہ آئینہ
    جو شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہِ آئینہ ساز میں

    نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں
    نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں

    جو میں سربسجدہ ہوا کبھی ، تو زمیں سے آنے لگی صدا
    تیرا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں

    [fv]1566971553406[/fv]​
     
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    :a165:
    بہت خوب
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    بہت ہی عمدہ دل فریب
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    شبنم مجید نے بھی خوبصورت انداز میں اقبال کا کلام پڑھا ہے۔

     
  5. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    فکر سوز اور فکر ساز خوبصورت جی
     
  6. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    بہت اچھی غزل پوسٹ کی آپ نے ۔۔۔
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    بہت خوب محمد اکرم جی اور واصف بھائی۔
    شکریہ دونوں احباب کا!
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    بس کچھ لوگ خاص طور پر جو نہیں جانتے اس مصرعے میں:
    کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباسِ مجاز میں

    لفظ "منتظر" کو ت پر زبر پڑھا کریں۔۔۔۔۔مجھے یقین ہے کہ ہماری اردو کے تمام احباب جانتے ہونگے۔۔۔۔۔پھر بھی اکثر لوگوں کو اسے غلط پڑھتے ہوئے سنا ہے۔۔۔سو برائے توجہ پیش کردیا۔
     
  9. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    شکریہ محبوب بھائی!
    آپ نے اصلاح فرمائی! جزاک اللہ! میں "مُنتِظر" ہی پڑھتا تھا اور ابرار کی آواز میں "مُنتَظر" سن کر کچھ تذبذب کا شکار تھا۔ شکریہ آپ کی رہنمائی کا۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    منتطِر کا معنی (ظ زیر ): انتظار کرنے والا
    منتظَر کا معنی (ظ زبر): جس کا انتظار کیا جائے
     
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    اوہ یعنی کسی حد تک میں بھی ٹھیک تھا۔ لیکن اس شعر کے حوالے سے منتظِر واقعی مناسب نہیں‌ لگ رہا تھا۔
    محبوب بھائی اور نعیم بھائی بہت بہت بہت شکریہ آپ نے علم میں اضافہ فرمایا۔
    جزاک اللہ
     
  12. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    بہت خوب:a165:
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباس مجاز میں

    میں شکر گزار ہوں ڈاکٹر راشد حمید صاحب کا۔۔۔۔۔جن سے میں نے یہ سیکھا۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب اقبالیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔۔۔۔۔ان کی کتاب جو پی ایچ ڈی تھیسس ہے۔۔۔۔اقبال کا تصور تاریخ ۔۔۔۔جسے اقبال اکیڈمی والوں نے کتابی صورت میں چھاپا ہے۔۔۔۔اور جسے صدارتی ایوارڈ بھی ملا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں