1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حکایاتِ شیخ سعدی

Discussion in 'گپ شپ' started by احتشام محمود صدیقی, Dec 5, 2011.

  1. احتشام محمود صدیقی
    Offline

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    Joined:
    Apr 1, 2011
    Messages:
    4,538
    Likes Received:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    آج حکایاتِ درویش یاد آگئ۔

    درویش اور کُتا

    پہلی کہانی

    ایک درویش کو ایک کُتے نے کاٹ لیا ۔ درد کے مارے درویش کے آنسو نکل آئے ۔ اس کی ننھی بیٹی پوچھنے لگی “بابا ۔ رو تے کیوں ہے ؟” وہ بولا “کُتے نے کاٹا ہے”۔ بیٹی بولی “کُتا آپ سے بڑا تھا؟” درویش بولا “نہیں ۔ بیٹی”۔ پھر بیٹی بولی” تو آپ بھی اُس کو کاٹ لیتے”۔ درویش بولا”بیٹی ۔ میں انسان ہوں اسلئے کُتے کو نہیں کاٹ سکتا”۔
    ہم میں کتنے ایسے انسان ہیں جو اپنے ہر عمل سے پہلے اُسے انسانیت کی کَسوَٹی پر پرکھتے ہیں ؟

    دوسری کہانی

    ایک درویش نے ایک کُتا پال رکھا تھا ۔ بادشاہ کا وہاں سے گذر ہوا تو از راہِ مذاق درویش سے پوچھا “تم اچھے ہو یا تمہارا کُتا ؟” درویش نے کہا “یہ کُتا میرا بڑا وفادار ہے ۔ اگر میں بھی اپنے مالک کا وفادار رہوں تو میں اس کُتے سے بہتر ہوں کہ میں انسان ہوں ورنہ یہ کُتا مجھ سے بہتر ہے”۔

    آج کتنے لوگ ہیں جو اپنے خالق و مالک کے وفادار ہیں
     
  2. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حکایاتِ شیخ سعدی



    بات تو سچ ہے مگر۔۔۔۔!!!!:121:
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حکایاتِ شیخ سعدی

    بہت خوب اچھا سلسلہ ہے مزید انتظار رہے گا
     
  4. خوبصورت
    Offline

    خوبصورت ممبر

    Joined:
    Oct 9, 2011
    Messages:
    6,517
    Likes Received:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حکایاتِ شیخ سعدی

    بہت پیارا سلسلہ ہے۔۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔ مزید انتظار رہے گا۔۔ :a180:
     

Share This Page