اردو ادب میں اپنی پسند کی کتابوں کے نام شئیر کریں - اگر ہو سکے تو کتاب کا موضوع ' مصنف اور آن لائن پڑھنے کا لنک (اگر موجود ہو )بھی شئیر کریں
جواب: اردو ادب کی کتابیں ' ڈاکٹر سلیم اختر کی کتاب اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ یہ کتاب میں نے بمبئی سے خریدی۔ جسے کتابیات پبلیکیشن، دہلی نے شائع کیا ہے۔ چو نکہ ڈاکٹر سلیم اختر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ یقینا" یہ کتاب آپ کو وہاں بھی ملے گی۔ نیٹ پر یہ کتاب دستیاب ہے یا نہیں ، اس کا مجھے علم نہیں۔
جواب: اردو ادب کی کتابیں یادوں کی برات جوش ملیح آبادی کی تحریر ھے جس میں جوش سے وہ سب بھی لکھا جو شاید انھیں نہیں لکھنا چاھیئے تھا بہت خوبصورت کتاب ھے مکتنہ شعر وادب نے شائع کی ھے لاہور سے
جواب: اردو ادب کی کتابیں ایک بات کی وضاحت کر دوں میں یہ کتاب آج کل پڑھ رہی ہوں میری پسندیدہ کتاب نہیں ھے یہ کیونکہ ابھی تک پوری پڑھی ہی نہیں
جواب: اردو ادب کی کتابیں ارے واہ مونا جی ! یہ تو بہت اچھی لڑی دھونڈ لائیں آپ۔ میں تو سوچ رہا تھا ایسی ایک لڑی بنانے کے بارے میں۔ چلیں اچھا ہو گیا کہ پہلے سے ہی بنی ہوئی ہے۔ یہاں اچھی اچھی کتابوں کی معلومات ملا کریں گی۔ ہو سکے تو کچھ تعارف بھی دے دیا کریں۔
جواب: اردو ادب کی کتابیں یہ کتاب مجھے درکارہے کسی کے پاس لنک ہوتو پلیز بتادیں یہ کتاب مارکیٹ میں دستیاب نہیںہے
جواب: اردو ادب کی کتابیں حال ہی میں ''اداس نسلیں '' پڑھا ہے ۔۔۔۔انٹرنیٹ پہ لنک نہیں ملا۔۔۔ویسے بھی میں کتابی صورت میں پڑھنا پسند کرتی ہوں
جواب: اردو ادب کی کتابیں زُلف و زنجیر ارشدُالقادری اِسلامی واقعات کی ایسی کِتاب کہ پڑہنے والا کہانی کا حِصّہ بن جاتا ہے
جواب: اردو ادب کی کتابیں اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ پاکستان میںیہ کتاب سنگ میل پبلیکشنز نے شائع کی ہے۔ اس کا isbn 969-35-1101-8 ہے۔ یہ کتاب آپ کو سنگ میل والوں سے مل جائے گی۔ ان کا ٹیلیفون نمبر 042-7220100 اور 042-7228143 ہے۔ یہ نمبر کتاب پر لکھے ہیں اور چونکہ لاہور کے نمبروں میں ایک فگر کا اضافہ ہو گیا ہے اس لیے انکوائری سے بھی رابطہ کر لیجئے گا۔ آن لائن خریداری کے لیے یہاں کلک کریں۔ http://www.sangemeel.com/ProductDetail.aspx?ProductID=9693511018
جواب: اردو ادب کی کتابیں کچھ ای-بکس یہاں موجود ہیں اپنی پسند کی بکس آپ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں http://www.bashaoorpakistan.com/ebooks/
جواب: اردو ادب کی کتابیں شکریہ سین جی اور بہت شکریہ ان ساتھی کا جنہوں نے یہ لڑی شروع کی ۔۔۔بہت زبردست
جواب: اردو ادب کی کتابیں لوح ایام مختار مسعود ایک مفید اور نہایت معلوماتی کتاب http://www.annamaesflowerscattery.com/images/divider_129_DARK_BLUE_DESIGN.gif
جواب: اردو ادب کی کتابیں ویسے تو ناول زیادہ نہیں پڑھتا لیکن اجکل گیریل گارشیا مارکیز کا نوبل انعام یافتہ ناول تنہائی کے سو سال پڑھ رہا ہوں
جواب: اردو ادب کی کتابیں نعیم کلاسرا نے بہت خوبصورت ترجمہ کیا اس کا اردو میں اور اس شاندار ناول کے کیا ہی کہنے