1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الفاظ معنی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏18 دسمبر 2006۔

  1. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اب مجھے “کھڑکا ہوا“ کا مطلب بھی سمجھا دیں :oops: ۔۔ مشکل الفاظ کا آسان الفاظ میں ترجمہ کریں نا۔مشکل کو اور مشکل کر دیا ہے۔ :84:

    ساتھ میں ہی، تقوٰی کا مطلب بھی بتا دیجیئے گا- ساتھ میں کوئی مثال بھی دیں تو بھلا ہو گا۔
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کھڑکا ہوا - کا لفظی معنی کمزور یا اپنی بنیادوں سے ہلا ہوا ۔۔۔ جیسے کھڑکا ہوا دروازہ ایسا دروازہ ہے جو جھولتا ہو۔ اسی خوبی کے وجہ سے بہت پرانی چیز کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے مثلا کھڑکی ہوئی موٹر سائیکل۔ انسان کے لیے جب یہ لفظ استعمال ہو تو اشارہ دماغی حالت کی طرف ہوتا ہے۔

    تقویٰ - پرھیزگاری۔ اسی سے ہے متقی یعنی پرھیزگار
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    کوئی مجھے لفظ “ تبحُرّ “‌کا معنی یا مفہوم بتا سکتا ہے ؟
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    میرے خیال میں تبحُرّ کے معنی کسی چیز کے بارے میں بہت زیادہ علم رکھنا۔۔ یا اس چیز کے بارے میں انتہائی گہرائی میں جا کر جاننا۔۔۔ ویسے یہ عربی زبان کا لفظ ہے ۔۔۔

    آپ کو کچھ معلوم ہوا ہے تو بتائیں۔۔۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    شکریہ ۔ کاشفی ۔ جزاک اللہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں تبحُرّ کے معنی کسی چیز کے بارے میں بہت زیادہ علم رکھنا۔۔ یا اس چیز کے بارے میں انتہائی گہرائی میں جا کر جاننا۔۔۔ ویسے یہ عربی زبان کا لفظ ہے ۔۔۔
    آپ کو کچھ معلوم ہوا ہے تو بتائیں۔۔۔
    [/quote:3hbfqopj]

    کاشفی بھائی ۔ آپ کا بتایا گیا معنی کافی حد تک درست ہے ۔
    تبحر عربی زبان کا لفظ ہے ، بحر سے نکلا ہے، جس کے معنی گہرے پانی کے ہیں۔
    تبحر کا معنی گہرائی ، عمیق ہونا وغیرہ کے ہیں۔

    یہ لفظ عام طور پر کسی شخصیت کی علمی وسعت و گہرائی کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی فلاں امام کا “علمی تبحر “ کمال پر تھا۔ وغیرہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    نعیم بھائی آپ نے بلکل درست فرمایا ہے۔۔۔
     
  8. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نعیم بھائی ۔ آپ کا بھی شکریہ
     
  9. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    خان صاحب آپ تو ابھی کل تک چھوٹی سی تھیں اتنی جلدی بڑی کیسے ہو گئیں بھئ۔۔۔۔ :176:
     
  10. صارم مغل
    آف لائن

    صارم مغل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2007
    پیغامات:
    230
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    کیا "رعنائی خیال" کا مطلب کو ئی مجھے بتا سکتا ہے؟
     
  11. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    رعنائی فارسی زبان کا لفظ ہے۔ مونث ہے جس کے معنی، تازگی، خوبصورتی، خوش نمائی اور نزاکت کے ہیں۔
    رعنائی خیال کا مطلب بنتا ہے۔ خیالات کی خوبصورتی، حسین خیالات وغیرہ۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    رعنائی فارسی زبان کا لفظ ہے۔ مونث ہے جس کے معنی، تازگی، خوبصورتی، خوش نمائی اور نزاکت کے ہیں۔
    رعنائی خیال کا مطلب بنتا ہے۔ خیالات کی خوبصورتی، حسین خیالات وغیرہ۔[/quote:3d1m9d94]


    وغیرہ وغیرہ کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اسکی شعری مثال یہ ہے

    تھی وہ اک شخص کے تصور سے
    اب وہ رعنائیِ خیال کہاں
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    واصف صاحب
    کیا ‘کھوچل‘ اور ‘گھنی‘ بھی اردو گرائمر کے لفظ ہیں؟
    اگر ہیں‌تو ان کا سادہ مطلب کیا ہے؟ :143:
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی اگرچہ یہ اردو لغت کے الفاظ نہیں ہیں مگر عوام میں مستعمل ہیں۔ یہ الفاظ ایسے ہی ہیں جیسے انگریزی کے slangsہوتے ہیں۔ لغت میں نہ ہونے کے باوجود عام بول چال میں استعمال ہوتے ہیں۔
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی نے ان الفاظ کی بنیاد آپ کے سامنے بیان کر دی ہے۔ کوئی باقاعدہ اردو لغت کے الفاظ نہیں ہیں۔

    بلکہ یہ پنجابی میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔
    کھوچل کا معنی ۔غیرمعمولی ہشیار چالاک، Extra-ordinary clever

    اور گھُنّی ۔ کو پنجابی میں میِسنی بھی کہتے ہیں۔
    گھُنا مرد، یا گھنّی عورت ۔ ایسے افراد جو دل کا راز یا حال چہرے کے تاثرات سے عیاں نہ ہونے دیں۔ اور انکی ظاہری سادگی کو دیکھ کر کوئی آدمی انکے اندر کی چالاکی کو نہ جان سکے۔ شکل سے بھولے بھالے اور اندر سے پورے کھوچل ہوں۔

    امید ہے سمجھ آ گئی ہو گی۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
  18. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    نعیم صاحب۔ پتہ نہیں کیوں میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ آپ نے اپنی ہی تعریف کر دی ہے :hasna:
     
  19. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    واصف بھائی نے ان الفاظ کی بنیاد آپ کے سامنے بیان کر دی ہے۔ کوئی باقاعدہ اردو لغت کے الفاظ نہیں ہیں۔

    بلکہ یہ پنجابی میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔
    کھوچل کا معنی ۔غیرمعمولی ہشیار چالاک، Extra-ordinary clever

    اور گھُنّی ۔ کو پنجابی میں میِسنی بھی کہتے ہیں۔
    گھُنا مرد، یا گھنّی عورت ۔ ایسے افراد جو دل کا راز یا حال چہرے کے تاثرات سے عیاں نہ ہونے دیں۔ اور انکی ظاہری سادگی کو دیکھ کر کوئی آدمی انکے اندر کی چالاکی کو نہ جان سکے۔ شکل سے بھولے بھالے اور اندر سے پورے کھوچل ہوں۔

    امید ہے سمجھ آ گئی ہو گی۔[/quote:1ic9s00g]

    نعیم بھائی بہت پیاری وضاحت کی ہے۔
     
  20. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    شکریہ واصف صاحب
     
  21. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    نعیم صاحب وضاحت کا شکریہ
    اس کا مطلب اپ کھوچل بھی ہیں ‌اور میسنے بھی اور گھنی بھی:yes:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پہلی وضاحت تو یہ کہ گھنّی خواتین کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ مردوں کےلیے گھُنّا کہیں گے۔

    دوسری بات یہ کہ اگر میری آپ کی ملاقات ہی نہیں تو آپ کو کیسے پتہ کہ میں ان تینوں تعریفات جیسا ہوں ؟
    کیوں خواہ مخواہ لوگوں کو شک کا موقع دیتی ہیں آپ ؟ :237:
     
  23. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ماشااللہ میں اپ کی باتوں سے بھی اندازہ کر سکتی ہوں اور باقی سب بھی کر سکتے ہیں
    گھنا جی:zuban:
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لاحاصل جی ۔ سچی بتاؤں۔ آپ کا پورا پیغام بہت اچھا لگا۔ باتوں سے اندازہ کرنے سے بھی آپ کی توجہ کی طرف اشارہ ملتا ہے
    آپ کا گھنّا جیییییییی کہنا بھی اچھا لگا۔ بلکہ دل چہئوں مہئوں کرنے لگا ہے
    اور آخر میں آپ کی سمائلی :zuban: اگر بغیر ہاتھوں کے ہوتی اور صرف سرخ زبان نکال رہی ہوتی تو بس پھر تو نہ پوچھیں کتنا مزہ آتا :86: :86: :86:
     
  25. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    علامہ اقبال رح۔ کا ایک شعر پڑھا ہے۔

    خوار جہاں میں کبھی ہو نہیں سکتی وہ قوم
    عشق ہو جس کا جسور ، فقر ہو جس کا غیور

    جسور کا معنی کیا ہوتا ہے ؟
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جسور فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معانی ہیں‌، بہادر، جرات مند

    مذید تفصیل کے لیے یہ دیکھیں

    [​IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب واصف بھائی ۔ مجھے بھی اس لفظ کے معنی معلوم نہیں تھے۔ شکریہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایک اور لفظ ہے “قندوز“ اسکا کیا معنی ہے ؟
     
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کافی تلاش کے بعد بھی قندوز کے لفظی معانی معلوم نہیں‌ہوئے۔
    البتہ قندوز افغانستان کا ایک شہر ہے اسکی تفصیل یہ ہے۔

    [​IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ واصف بھائی ۔
     
  30. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جِبران جو کہ اک نام ہے اس کے معنی درکار ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں