1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

Discussion in 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' started by نعیم, Apr 12, 2011.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    مجھے جوملہ میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں‌میں ویب پیج بنانے کا طریقہ سیکھنا ہے۔ لیکن میں کمپیوٹر تکنیکیات سے نابلد ہوں۔
    کیا کوئی دوست آسان لفظوں میں مجھے ویب پیج بنانا سکھا سکتا ہے ؟

    بہت نوازش پیشگی۔
     
  2. عفت
    Offline

    عفت ممبر

    Joined:
    Feb 21, 2011
    Messages:
    1,514
    Likes Received:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    یہی گزارش میری طرف سے بھی ہے اگر کوئی ایکسپرٹ بھائی رہنمائی فرما سکیں تو نوازش ہو گی۔
     
  3. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    جوملہ میں تو میں نے کام نہیں کیا ہاں اگر ڈریم ویور یا وژول ویب ڈیولپر کا کہیں تو میں کسی حد تک رہنمائی کر سکوں گا۔
    نیز یہ بھی بتائیں کہ html, asp, php میں سے کس پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ جاوا استعمال کریں‌گے یا vb/vc۔
     
  4. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    واصف بھائی کیا ہی بہتر ہو اگر آپ اس بارے میں مبتدین کے لیے چھوٹا سا ٹیوٹوریل بنایں۔ اس سے بہت سوں کا فایدہ ہو گا۔ اور ہماری اردو پر تکنیکی مواد کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے ایسا کرنے سے امید ہے مزید صارفین بھی ملیں گے ۔ امید ہے درخواست پر غور فرمایں گے۔
     
  5. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 3, 2006
    Messages:
    10,073
    Likes Received:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    آپ کی رائے مناسب ہے۔ میں چند ایک Tutorial اردو میں‌ترجمہ کر کے پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔
    تکنیکی مواد کا ترجمہ کرتے ہوئے ہم اکثر اپنی اردو دانی کی دھاک بٹھانے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ڈرایئونگ پر ایک ترجمہ میری نظر سے گزرا جس میں سے چند ایک تراجم پیش خدمت ہیں۔
    بریک - پائیدان برائے قبضہ رفتار
    ایکسیلیٹر- پائیدان برائے تغیرِ رفتار
    انڈیکٹر- برقی قمقمہ برائے تبدیلیِ رخ

    میری کوشش ہو گی کہ ایسا ترجمہ کیا جائے جو قابل عمل ہو۔ ورنہ ڈرائیور کو بریک لگانے کا یوں‌کہا جائے گا "پائیدان برائے قبضہ رفتار دبائیے گا" اور اتنی دیر میں گاڑی درخت میں‌لگ چکی ہو گی۔
     
  6. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    عبدالرؤف اعوان صاحب بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں
     
  7. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    :201: اگر آپ نے اپنی کلاس میں بھی شگفتگی و برجستگی کا یہ عنصر برقرار رکھا تو یقینا بہت مزہ آیے گا آپ سے پڑھنے میں۔ :113:
     
  8. عبدالروف اعوان
    Offline

    عبدالروف اعوان ممبر

    Joined:
    Nov 30, 2008
    Messages:
    851
    Likes Received:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    ماشاءاللہ آج تو بڑی بڑی ہستیاں ویب ڈیزایننگ کی قطار میں لگی ہوئی ہیں :201: ، سب سے پہلے تو ہارون بھائی کی ریکمنڈیشن کا شکریہ۔ :222:

    چلیں جناب شروعات کرتے ہیں۔

    سب سے پہلے تو یہ سمجھتے ہیں کہ جمولہ ہے کیا ؟
    جمولہ کو انگریزی میں (CMS - Content Managment System) کہتے ہیں, جسکا مطلب آسان زبان میں یہ ہوا کہ جمولہ کو ایک بار انسٹال کرنے کے بعد آپ کو ایک معیاری ویب سائٹ بنانے کے لیے کوئی فنی مہارت درکار نہیں، اسے کونٹینٹ مینجمیٹ سسٹم کیوں‌کہتے ہیں ؟ اور یہ نسبتا آسان کیوں‌ہے ؟، وہ آگے دیکھتے ہیں۔

    جملولہ بھی کسی فورم یا کمپیوٹر میں انسٹال ہونے والے سافٹ ویر کی طرح ہے ، جو کہ (Jamoola)کمپنی کا تیار کردہ ہے۔آپ کو جمولہ کے لیے کوئی ویب پروگرامنگ یا موٹی موٹی ڈیزاننگ کی کتابیں پڑھنے کی ضرورت نہیں :201:

    آج کل ہر اچھی ویب ہوسٹنگ کمپنی جمولہ کو آپ کے ویب ہوسٹنگ پینل میں مفت فراہم کرتی ہے، بات کو تفصیل سے سمجھانے کے لیے میں‌نے اپنی ویب سایٹ‌ کے پینل کی تصویر لی ہے۔

    [​IMG]

    اب یہ ویب کونٹینٹ مینجمنٹ کیا بلا ہے ؟ :143:

    کونٹینٹس سے مراد ، صفحات یا ان صفحات میں چھوٹے چھوٹے سیکشن یا خانے ہیں جو آپ پہلی مرتبہ جمولہ انسٹال کرنے کے بعد بناتے ہیں، اگرچہ ان کی تعداد میں بعد میں بضرورت اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
    ایک مرتبہ جب پورا جمولہ کانفگر کر لیا جاتا ہے ، تو پھر اسکا حساب بھی فورم جیسا ہی ہو جاتا ہے ، بس جمولہ کے ایڈمن پینل میں جائیں اور مطلوبہ خانے میں اردو یا انگریزی میں ٹایپ کر دیں۔ اور سامنے والے صفحے پر پڑھنے والے کو ایسا ہی لگے گا جیسے کسی نے پوری دن رات کی پروگرامنگ سے ویب پیج بنایا ہے :201: :201:

    حاصل کلام :
    1- اپنی ویب سائیٹ کے سکرپٹ سیکشن میں جایں، اور جملولہ پر کلک کریں، اور کچھ ضروری معلومات لینے کے بعد یہ خودکار طریقہ سے انسٹال ہو جائے گا۔
    2- جملولہ میں حسب ضرورت اور حسب ذائقہ ویب پیج یا سیکشن بنا لیں :201:
    3- اسکے بعد جمولہ کے انتہائی خوبصورت ان گنت سانچوں میں سے کسی ایک کا لباس اپنی سائٹ کو پہنا دیں۔

    یہ ابھی میں نے رف آیڈیا دیا ہے ، اس پر کسی دن تفصیلا بات ہو گی۔ انشاءاللہ

    اور بس پھر دم دما دم، لیں‌منٹ 2 میں ، بنا دیا میں نے آپ کو بھی ویب ڈیولپر :201::201:

    اور میں نے کافی جگہ پر اردو میں‌، انگریزی کے الفاظ استعمال کیے ہیں ، کیونکہ مجھے انکی ایک تو اردو نہیں آتی ، اوپر سے میرا اردو کمزور ہے :201::201:
     
  9. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    آپ سب کا شکریہ ۔ بالخصوص واصف بھائی اور عبدالرؤف اعوان بھائی کا شکریہ
    عبدالرؤف بھائی آپ نے تو واقعی بہت آسان انداز میں جمولہ کا تعارف دے دیا ہے۔ لیکن میرے لیے یہ سب کچھ ایک "تعارف" سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔
    میں بھی یہی درخواست کروں گا کہ تھوڑا سا وقت نکال کر قدم بہ قدم مرحلہ وار step by step ٹیوٹوریل گائیڈ سی بنا دیں ۔ تاکہ بنیادی تکنیکی ٹرمینالوجی اور پریکٹیکل فیچرز سے آگاہی ہوجائے اور اس کو پڑھ کر مجھ جیسے کند ذہن اور نکمے لوگ بھی اپنی اپنی ویب سائٹ بنانے کے قابل ہوسکیں۔
    اور پھر ہم جیسے نالائق شاگرد آپ جیسے "استادوں" سے گاہے بگاہے سوالات بھی کرتے جائیں گے اور آپ کو انکے جوابات دینے ہوں گے۔

    بعض دیگر فورمز پر میں نے دیکھا ہے کہ بہت مشکل مشکل تکنیکی مہمات بہت آسان لفظوں میں وہاں کے صارفین کے لیے تیار کرکے اپ لوڈ کردی جاتی ہیں اور دنیا فیض پاتی ہے۔ تو ہماری اردو کیوں کسی سے پیچھے رہے

    پیشگی شکریہ
     
  10. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    عبدالروف بھیا بہت ہی اچھا تعارف کروایا آپ نے جمولہ یا جوملہ سے
    معلومات میں کافی اضافہ ہوا۔ نیز میں نعیم بھائی کی تجویز کی پرزور تائید کرتا ہوں۔ امید ہے غور فرمایں گے۔
    شکریہ
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    اس درخواست پر کوئی مزید عمل درآمد کی امید ہے یا نہیں ؟؟؟؟؟
     
  12. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    جواب: جوملہ میں ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

    ارے بھائیو!
    میں نے جوملہ سی ایم کا مکمل اردو ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا ہے۔ اس کی چند کلاسز یہاں شئر کر رہا ہوں
    پہلی کلاس


    دوسری کلاس




    مزید اسباق دیکھنے کے لئے

    یہاں کلک کریں

    اگر کوئی دشواری ہو تو رابطہ کریں ۔۔
     

Share This Page