1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو زوال پذیر کیوں

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از سعدیہ, ‏9 مئی 2010۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    میرے خیال میں تو ہماری اردو میں عہد نو چل رہا ہے اور ھارون بھائی جس لگن سے سب ساتھیوں کو ساتھ چلا رہے ہیں اور ہر ایک کو حصہ بقدر جسہ زمہ داری میں شامل کرنے کے علاوہ مزید کے لیے کوشاں ہیں۔۔۔۔۔سو میرے خیال میں تو بہتری کی طرف ہم گامزن ہیں مگر مزید بہتری کی گنجائش تو ہر وقت رہتی ہے سو وہ ضرور زیر بحث ہو۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    بہتری کیلئے تجاویز بھی دیا کریں اور مجلس مشاورت میں بھی حاضری دیا کریں‌
     
  3. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    یہ گلے شکوے کن سے کیے جا رہے ہیں؟
     
  4. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    اللہ کا شکر ہے ہماری اردو میں گلے شکوے نہیں ہوتے ۔ ہم سب اپنی اپنی خامیوں کی خود ہی نشاندہی کرتے ہیں ۔ تاکہ بہتری کی صورت نکلتی رہے ۔ میں مصروفیت کی وجہ سے نیٹ پر کم وقت دے پاتا ہوں ۔ اس لئے ہر لڑی تک پہنچ نہیں پا تا ۔
    میری ایک تجویز ہے کہ ایک ایسی چسپاں لڑی بنا دی جائے جس میں کسی بھی " سنجیدہ موضوع " پر اظہار خیال کی نئی لڑی کا صرف لنک دیا گیا ہو تو وہاں سے با آسانی ان لڑیوں تک رسائی ممکن ہو گی ۔ اور لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہم سب کر سکیں گے ۔جیسا کہ اس سے پہلے دی گئی میری تجویز پر آپ کے مضامین کے نام سے ذیلی فورم بنا دینے سے لکھنے والے اسی میں لکھتے ہیں ۔ لیکن ابھی اس میں جوابی مراسلات کی کمی کی شکائت ہے ۔ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
    میں خود بھی گپ شپ کی لڑیوں میں زیادہ وقت گزارتا ہوں ۔ لیکن اس کے بر عکس معاشرتی مسائل اور رویوں پر تقریبا سو کے قریب میں نے معیاری تحاریر لکھی ہیں ۔دی آواز ناروے کے چیف ایڈیٹر زاہد رضوانی صاحب نے ایک ویب سائیٹ پر میری تحاریر پڑھیں تو اپنے اخبار کے لئے انہیں مانگا تھا ۔ چند ایک ان پیج میں کنورٹ کر کے ان کے اخبار تک پہنچا پایا ہوں ۔ http://www.theawaznorway.com/mahmoodulhaq.htm

    مگر بے حد افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں ان میں سےصرف چار کو ہماری اردو میں پوسٹ کر پایا ۔ آپ اسے میری سستی کہہ لیں یا کوتاہی ۔
    انشااللہ مزید تجاویز آپ تک پہنچانے کی کوشش کروں گا کیونکہ غور وخوض کے بعد کسی بہتر حکمت عملی کے اپنانے کی امید پیدا ہونے کی توقع ضرور ہو گی۔

    محمودالحق
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    محترم محمود صاحب ۔
    سب سے پہلے تو بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ کے مضامین "دی آواز" پر شائع کیے گیے۔ اللہ تعالی آپ کی عزت و توقیر میں مزید اضافہ فرمائے۔
    دوسرا آپ کی تجویز قابل غور ہے اس بات پر غور کرتے ہیں سب دوست مل کر۔
    تیسرا سنجیدہ مضامین پر جوابات کی کمی کی شکایت کافی حد تک ٹھیک ہے لیکن اس بارے میں آپ سمجھ سکتے ہیں کہ سنجیدہ مضامین کے قارئین تعداد میں کافی کم ہوتے ہیں۔ اور اگر کوئی پڑھتا بھی ہے تو جواب ارسال کرنے کے لیے آپ جیسا خوبصورت انداز تحریر کہاں سے لایے۔ آپ کے مضامین بہت اچھے ہوتے ہیں۔ میں خود آپ کے مضامین کا خاموش قاری ہوں اور اکثر آپ کے بلاگ "درِ دستک" پر آپ کے مضامین پڑھتا ہوں۔ لیکن کبھی تبصرہ نہ کر سکنے کی وجہ میری کم علمی ہے۔ صرف اتنا کہوں گا
    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
    اور رہی بات ہماری اردو پر گپ شپ کی تو نیٹ پر اردو کے بہت سے فورمز ہیں لیکن جو بات ہماری اردو میں ہے وہ کسی اور میں کہاں۔ یہاں سب دوست بہت اچھے ہیں ایک دوسرے سے گپ شپ کرتے ہیں اور دکھ سکھ بانٹتے ہیں۔ حالانکہ ہماری اردو کے زیادہ دوستوں کا رجحان گپ شپ کی طرف ہے ۔ لیکن یہاں جو سنجیدہ تحاریر ارسال کی جاتی ہیں اس معیار کی تحاریر بہت کم کم فورمز پر ملتی ہیں۔ میرا ذاتی نقطہ نظر بھی یہ ہے کہ تعداد کی بجاے معیار کو ترجیح دینی چاہیے۔ آپ جیسے مخلص اور باعلم دوستوں کا ساتھ رہا تو یہ سلسلہ یوں ہی آگے چلتا رہے گا۔ گپ شپ بھی ہو گی سنجیدہ باتیں بھی۔
    باقی رب کریم سے دلی دعا ہے کہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے
    شکریہ
    والسلام
     
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    ہماری اردو میں موجود گپ شب کے لڑیوں کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر اس کے باوجود اگر حاضری اور حصہ لینے کی شرح نکالی جائے تو ان میں زیادہ ہے سو اسے قبول کریں۔۔۔۔۔گو کہ میں خود بھی گپ شب کے کچھ ہی لڑیوں میں‌جاتا ہوں‌مگر ان کی موجودگی سے کوئی انکار نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رہا یہ پہلو کہ سنجیدہ موضوعات پر تبصرے کم ہوتے ہیں تو ایک مثال پیش خدمت ہے کہ ۔۔۔۔میرے موبائل پر اکثر بہت ہی اچھے فارورڈڈ یعنی لکھے لکھائے متنی پیغامات آتے رہتے ہیں اور میں صرف ان کو پڑھتا ہوں کہ جواب دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔۔۔سو کچھ سنجیدہ پیغامات اگر چوپال میں آتے ہیں تو حسب لیاقت بہت سے میری طرح پڑھ کے شکریہ ادا کرتے ہیں اور کچھ کچھ لفاظی بھی کرتے ہیں۔۔۔۔سو ہم جو مناسب سمجھتے کہ اسے دوسرے پڑھیں تو پھر ارسال کرنے میں دیر تو سستی کہلاتی ہے مگر تبصرہ نہ ہوتو اس کی سزا نہ بھیجنے کی صورت میں‌نہ دی جائے۔
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    خان جی بہت خوب زبردست لکھا ھے آ پ نے ،، سب سے زیادہ الزام گپ شپ کا مجھ پہ لگا میں نے آنا کم کر دیا کہ اگر میں روک ہوں تعمیری باتوں میں تو اس میں رکاوٹ نہ بنوں،،،،،،،،،،، آپ کا یہ پیغام مجھے تو بہت اچھا مکمل اور جامع لگا اور حقیقت اور اعلی ظرفی بھی
     
  8. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    السلام علیکم

    یہاں گفتگو کرنے کا مقصد ہی یہ ہونا چاہئے کہ بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے ۔ خوشی جی نے اس وجہ سے آنا کم کیا پڑھ کر اچھا نہیں لگا ۔ یہاں سب ہی ایک لڑی میں پروئے موتیوں کی طرح اہمیت رکھتے ہیں ۔ اور اپنا اپنا حسن خیال ۔ اس لئے یہاں کی جانے والی تنقید کو ذات سے منسلک نہ کیا جائے ۔ بلکہ مجموعی سطح پر حاصل بحث کیا ہے اسے دیکھنا چاہئے ۔ شروع میں مجھے بھی ایسا لگا اور میں نے تنقید بھی کی تھی ۔ اس پر میں نے ایک دن کی لڑی کے نام سے لڑی بھی بنائی تھی ۔ حقیقت میں گپ شپ کی لڑیاں زیادہ پزیرائی حاصل کرتی ہیں ۔ بعض لڑیاں صاحب لڑی کی توجہ سے عرصہ تک ایکٹو رہتی ہیں ۔اگر غور کریں بعض لڑیوں میں سب کو کچھ نہ کچھ کہنے کے لئے ایک ایک جملے کا ہدف دیا جاتا ہے ۔ جو حاصل بحث ہوتا ہے ۔
    اب میں آتا ہوں کچھ تکنیکی اضافہ جات کی گزارش کے ساتھ ۔
    اگر ہر چوپال میں ایک سے زیادہ ذیلی چوپال بنا دئے جائیں تو ہماری اردو پر ہر آنے والا اپنی پسند کے چوپال میں جانے میں اسانی محسوس کرے گا ۔ اب دیکھتے ہیں کہ کہاں کہاں اس کی ضرورت ہے ۔
    1 ۔۔ اردو ادب کے چوپال میں آپ کی مضامین اور ادبی طنز و مزاح کے نام سے زیلی چوپال ہیں ۔ اگر اس میں مزید ذیلی چوپال بنادئے جائیں ۔ جیسے میری کہانی یا میری ڈائری کے اوراق ، جہاں یادوں کی پٹاری جیسی تحاریر محفوظ ہوں ۔ اس کے علاوہ
    اردو کہانیاں ، اردو افسانے ،ناول ،سفر نامے ، آپ بیتی ، نئےقلم کار وغیرہ کے ذیلی چوپال ضرور ہوں
    2۔۔ اردو شاعری میں صرف آپ کی شاعری کے نام سے ذیلی چوپال ہے ۔ اگر اس میں مزید اضافہ کیا جائے تو نتائج بہتر ہو سکتے ہیں ۔ نامور شعراء کرام جیسے علامہ اقبال ، غالب ، میر تقی میر اور عصر حاضر کے شعراء کرام کے نام سے الگ الگ ذیلی چوپال بن جائیں ۔
    3۔۔۔ ایک انتہائی دکھ بھری اطلاع ، والدہ کیلئے دعائے صحت ۔۔۔ اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات کے فورم میں لکھے جاتے ہیں ۔ ان کے لئے ایک الگ سے کسی بھی نام سے چوپال ہو ۔ جو خوشی غمی کا ترجمان ہو ۔
    اسی طرح ایک ایک چوپال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے ۔
    اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری اردو میں پاکستان کے نام سے کوئی بھی چوپال موجود نہیں ہے ۔ جہاں تاریخ پاکستان ، تحریک پاکستان ، سیاست اور پاکستان جیسے ذیلی چوپال بن سکتے ہیں ۔


    والسلام
    محمود
     
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    خوشی جی آپ نے کم آکے بھی ظلم کیا۔۔۔۔۔۔دیکھیں کچھ لوگ بہت ہی مختصر لفظوں میں‌ بہت کچھ بیان کرجاتے ہیں اور آپ بہت کم لکھتے ہوئے بھی بہت زیادہ لکھتی ہیں۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ آپ سب سے زیادہ فعال تھی اس فورم میں‌مگر۔۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے کہ آپ بھی بہت سے باتیں دل پر لینی لگی ہیں۔۔۔۔حالانکہ آپ ہمیشہ ٹینشن کو صفر کرتے ہوئے بہت ہی اعلی گفتگو فرماتی رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوسکتا ہے پڑھنے والے یہ سمجھیں کہ آپ کی تعریف میں‌رطب السان ہوں مگر یقین کریں‌اس بات کی گواہی بہت سے دوسرے احباب دیں گے۔

    انسان آزادی پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔سو لکھتے ہوئے۔۔۔بولتے ہوئے۔۔۔۔کچھ کرتے ہوئے۔۔۔۔پڑھتے ہوئے۔۔۔۔۔اسے جس وقت یہ محسوس ہوتا ہے کہ میری آزادی میرے پاس نہیں ہے تو وہ رد عمل کا اظہار کرنا شروع کرتا ہے۔۔۔۔۔۔سو ہماری اردو میں آنے والوں‌کو ان کے اپنے گیت گانے تو دو۔۔۔۔۔۔پھر دیکھوں کہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ کیسے سریلے ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ریاض کرنے سے بیشتر ہی انھیں اگر پکے راگوں‌کو گانے پر مجبور کیا جائے تو پھر یاد رکھیں کہ پاکستان میں‌پرائمری سکول چھوڑنے والوں بچوں‌کی ایک بہت بڑی تعداد پڑھائی سے ڈر کے نہیں‌بلکہ اساتذہ اور دیگر لوگوں کے ڈانٹ ڈپٹ سے ڈر کر سکول چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔۔اور پھر مستری، چائے فروش، چھوٹو وغیرہ وغیرہ بن کر اس معاشرے سے اپنا انتقام کسی نہ کسی صورت لیتے رہتے ہیں۔۔۔۔جس کی وجہ سے آپ دیکھیں کہ ہمارے ہاں معاشرتی قدریں روز بروز ختم ہوتی جارہی ہیں گو کہ بہت سی دوسری اور لازما ہونگے وجوہات ۔۔۔۔مگر جہاں تک ہم اپنا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں کرتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں بہتری کی بات ہے تو کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں اس کی گنجائش اور ضرورت ہر وقت رہتی ہے۔۔۔۔اور نہ صرف اس بابت سوچا جائے بلکہ کرنے کی سعی بھی ضروری ہے۔۔۔۔۔بس زرا توازن ہو تو پھر کیا ہی بات ہے۔

    پیرا نمبر دو میں اپنے عمومی خیالات بیان کیے سو پیرا نمبر ایک میں خوشی جی کی پیغام پر تبصرہ کرنے کی ایک طفلانہ کوشش کی ہے۔
     
  10. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    بزم خیال جی کی تجاویز بہت اچھی ہیں۔
    میری ڈائری والا سیکشن تو میرے ذہن میں بھی تھا کے ہونا چاہیے۔
     
  11. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    ایک مشورہ میرا بھی ہے کہ کھیل کود والے سیکشن میں شاعری کے متعلقہ کچھ ٹاپکس ہیں۔ جیسا کہ بیت بازی، طرحی مشاعرہ، شعر مکمل کریں، اور مختلف الفاظ پر شعر لکھیں وغیرہ وغیرہ۔ ان سب ٹاپکس کو شاعری کے سیکشن میں ایک نیا سب سیکشن بنا کر وہاں منتقل کر دیا جاے تو بہتر ہو گا۔ جس کا نام شاعری کے متعلقہ کھیل ہو سکتا ہے یا کچھ اور بھی جو آپ مناسب سمجھیں۔ اس طرح شاعری کے سیکشن میں بھی ممبرز کا آنا جانا شروع ہو جاے گا ورنہ میں نے دیکھا ہے کہ وہاں بہت کم ممبرز جاتے ہیں۔
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    تمام احباب کا میں ذاتی طور پر مشکور ہوں آپ سب نے بہت ہی محبت کا ثبوت دیا ہے آپ سب کی تجاویز ایڈمن صاحب کے گوش گذار کردی گئی ہیں انشاء اللہ جلد ہی عمل ہوجائیگا ۔
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    ویڈیوز سیکشن میں ایک کیٹگری "تکنیکی ویڈیوز" کی بھی ہونی چاہیے۔
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    محترم منتظم اعلیٰ صاحب اور ناظمین سے گذارش ہے کہ آپ اپنی تجاویز سمیت مجلس مشاورت میں تشریف لائیں :boxing:
     
  15. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    کیوں وہاں کیا باکسنگ کا میچ ہونا ہے؟؟؟؟؟
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    آپ خاموشی سے منتظم اعلی کی ہدایت پر عمل کریں۔ مخول تو گپ شپ کی لڑیوں میں بھی ہوسکتا ہے ۔
     
  17. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    اس کی وضاحت ضروری ہے ۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آئی ۔ :confused:
     
  18. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    اسلام و علیکم ، میں اس لڑی میں بہت دیر سے آیا ہوں‌پر امید ہے تجاویز کا سسلہ جاری و ساری ہے۔

    اس ساری لڑی کو اگر میں ٹیگز کی صورت میں نکالوں تو ساری کی ساری گفتگو صرف چند باتوں کے گرد گھوم رہی ہے۔
    1- گپ شپ
    2- سنجیدہ موضوع
    3- ایک سے ذائد اکاونٹ
    4- سپارمنگ ( شکریہ،بہت خوب، اعلی ، کمال کر دیا) ، یعنی ایک لفظ کے پیغام

    میں‌ایک نہایت کھرا آدمی ہوں‌، اور میں کوئی بناوٹی بات نہیں کرتا محض اس لیے کہ دوسروں کو اچھی لگے اور میری بلے بلے ہو جائے۔

    %90 خامیاں جو بتائی جا رہی ہیں میں‌ان سے یا تو بلکل یا پھر جزوی متفق نہیں ہوں۔ پہلے تو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہماری اردو ہے کیا اور یہ کن لوگوں‌کے لیے ہے ؟
    میں کسی خاص‌طبقے کی بات نہیں‌کر رہا، پر میں نے تو آج تک نہ یہ کہیں پڑھا دیکھا ہے نہ ہی جب میں‌اس فورم پر رجسٹر ہوا تھا تو کسی ایسے قانون سے متفق ہوا ہوں‌کہ اس فورم پر سنجیدہ لوگوں‌ اور ان کی لڑیوں‌کی اہمیت زیادہ ہے ، یا وہ زیادہ مرتبے والے ہیں‌، اور باقی سب ایوں ہی ہیں۔

    یہ بات میں‌اس لیے کر رہا ہوں کہ اگر آپ تھوڑا سا غور کریں تو اپکو جواب خود ہی مل جائے گا، بقول ان لوگوں‌کے جو سنجیدہ لٹریوں‌میں گپ شپ کی مخالفت کر رہے ہیں ( ڈائریکٹ فایرنگ کے لیے معذرت ) ایسا کیوں‌ہوتا ہے کہ آپ کی لڑی میں ذیادہ ہجوم گپ شپ والوں کا رہتا ہے اور "سنجیدہ" کا کم ، اگر موازنہ کیا جائے تو ؟ ) , میرے بھائیو !! ، جس نے کچھ پوسٹ‌کرنا ہوتا ہے ، چاہے آندھی آ جائے تا طوفان اسے گپ شپ نہیں‌روک سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود گپ شپ بھی ، ھر 4-3 پیغام سنجیدہ ہوتا ہی ہے۔ میرانہیں خیال کہ یہ ممکن ہے کہ کوئی بھی موضوع 100% سنجیدہ رہ سکے ، اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ کے پڑھنے والے ، مختلف عمر، جگہ اور بیک گراونڈ‌ کے ہیں۔ اگر کوئی خاص‌طبقہ اس مضمون کو پڑھے گا تو یقینا ان کا رد عمل بھی آپ سا ہی ہو۔

    اب اگر آپ کہیں‌کہ ان گپ شپ والوں کو روک دو لڑیوں‌سے ، کیونکہ لڑی کا حسن خراب ہوتا ہے ، تو بھائی یہ کیسا حسن تھا جسے 2 سنجیدہ پوسٹ کے بعد ہی گرہین لگ گیا ؟، پھر آپ کہیں گے یہاں‌آپکا لکھا کوئی پڑھتا نہیں۔

    اب جس حد تک میں آپ کی بات سے متفق ہوں‌کہ جو لڑی واقعتا ہی بہت سنجیدہ اور غور طلب ہے ، اس میں اگر گپ شپ بھی ہے تو بہت کم ، یہاں سب با شعور لوگ ہیں، اور سمجھتے ہیں ، پر اگر جو لڑی آپ کی نظر میں انتہائی سنجیدہ ہے ، کوئی ضروری نہیں کے پڑھنے والے کو بھی وہ اتنی ہی سنجیدہ لگے، اس کی بییشمار وجوہات ہو سکتی ہیں ، اسکی اور آپ کی ذہنی قابلیت میں‌فرق ، جس خطے میں وہ رہ رہا ہے ، وہاں‌کے رہن سہن کے مطابق یہ عام یا انتہائی پریشانی والی بات نہ ہونا وغیرہ وغیرہ، اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اسے گپ شپ کا لایسنس مل گیا ، پر اگر آپ کی لڑی میں کوئی دو چار داییں‌ بائیں‌کے پیغام آ بھی گئے تو میرا خیال ہے ، اس سے لڑی کو کوئی نقصان تو نہ ہوا البتہ لڑی نیچے دبنے کی بجائے ذندہ رہی۔

    اس لمبی رام کہانی کا مقصد یہ تھا کہ آپ کو یا مجھے کوئی حق نہیں کہ کسی پر کسی قسم کی پابندی لگائی جائے، جتنا یہ فورم میرا ہے ، اتنا ہی آپ کا ہے، جیسے آپ کو بھی کہیں بھی پوسٹ کرنے کا حق ہے ، دوسرے کو بھی ہے ، بلکہ یہ تو خوش عین بات ہے ، کہ گپ شپ والے نے کچھ نہ کچھ لکھا تو نا آپ کو پڑھنے کے بعد ، کسی اور سنجیدہ کی طرح چلا تو نہیں گیا نہ چپکے سے ، اسکی مثال یہ ہے کہ باز سنجیدہ لڑیوں کو دیکھا سو بار گیا ہے اور جواب صرف 2 ہیں۔

    پر جہاں بات بدتمیزی ، غیر معیاری گپ شپ ، یا کسی کو ذچ کرنے کی ہے ، تو یہ دوسرا ماملہ ہے اور اسکی کسی بھی شرط پر کسی کو اجازت نہیں۔

    باقی رہی سپارمنگ ، تو میں اسکے سخت خلاف ہوں‌، اور انشاءاللہ ، میں ایک واننگ دینے کے بعد پیٍغام کو خود خذف کروں گا۔

    باقی بات رہی دو آڈیز کی ، تو اس میں کونسا مسلہ ہے ؟ ، یہ تو مجھے یہ دو آڈیز والی بات پڑھنے کے بعد یاد آئی کہ میں نے بھی اس فورم پر ایک اور آڈی بنائی تھی ، پر ااستعمال ایک بار ہی کی۔
    دو آیڈی والا تو زیادہ شاباش کا مستحق ہے، وہ بیچارہ چڑی چھکے کی طرح‌ادھر ادھر ہی محنت کرتا ہے ، کبھی آپنی تعریف میں اور کبھی اسی جگہ پوسٹ کرنے میں‌جہاں اسے اپنی آڈی سے شرم محسوس ہو۔ اسکی محنت تو ذیادہ ہوئی ۔

    مجھے مسلہ کسی کی دو آیڈیز سے نہیں ، بشرطہ کہ وہ اس اصول کو مدنظر رکھے کہ بھیس بدلنے سے وہ کسی سے بدتمیزی یا دل آذاری نہ کرے ، اور اگر ایسا ہوتا ہے ، تو کم از کم میں اس بات میں شرم بلکل محسوس نہیں کروں گا کہ اسکی آڈی سے اسکی پرانی آڈی کا آئ پی نکال کے دونوں‌آڈیز کو بین کرنے سے، چاہے وہ اپنی اصلی آڈی سے جتنا مرضی معتبر ہو۔

    باقی یہ جو انتظامیہ کی سستی والا رولا ہے ، اس پر انتظامیہ میں‌کافی سنجیدہ طور پر بحث کو اٹھایا گیا ہے ، اور انشاءاللہ جلد ہی ، آپ تبدیلیاں دیکھیں گے۔

    اور سب سے آخر میں ، میرا نہیں خیال کہ کسی بھی رکن کو فورم میں‌اپنا آنا اس لیے کم کرنا چاہیے یا کسی قسم کے احساس کمتری میں شکار ہونا چاہئے کہ دوسرے یہ چاہتے ہیں یا کوئی دیکھے گا تو کیا سوچے گا کہ میں صرف ایک ہی کام کر رہا ہوں۔ مت بھولیں کہ آپ سب ہماری اردو میں کسی نہ کسی طرح‌اپنا شیئر ادا کر رہے ہیں ، جس کے لیے ہم سب آپ کے مشکور ہیں۔

    باقی ، کسی کا دل دکھا ہو، کسی کے نازک جزبات مجروح‌ہوئے ہوں ، ایک تو وہ اب سے تھوڑا سا صبر سے کام لینا شروع کر دیں‌، اور دوسرا میں معذرت خواہ اس لیے نہیں ہوں‌کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق مجھے بھی ہے ، پر آپ کا بھی یہ حق بجا ہے کہ آپ مجھ سے اختلاف کریں۔

    :flor::flor:
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    عبدالرؤف اعوان بھائی ۔
    آپ کی باتیں بہت کھری اور قابل غور ہیں۔ امید ہے آپ جیسے قابل افراد کی آمد سے "ہماری اردو" مزید ترقی کے زینے طے کرے گی۔ انشاءاللہ ۔
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    رؤف بھائی آپ کی تمام باتوں سے متفق ہوں‌
     
  21. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    اگر گپ شپ درمیان میں نہ ھو تو اردو کو کبھی بھی فروغ حاصل نہ ھوگا۔۔کیوں کے اسں کام کےلئے پہلے آپ کو وہ ماحول بناناھوگاکہ لوگ اس اردو کے ماحول سے محبت کریں اور خود ھی اس کی طرف مائل ھوجائے۔پیار محبت ھی وہ چابی ھے جس سے آپ بڑی آسانی سے ھر تالہ کو سکتے ھیں۔خیر میری اپنی زبان پشتو ھے لیکن پھر بھی ھم چاہتے کہ اردو کو فروغ ملے کیونکہ اگر کو ئی شخص اپنی قومی زبان سے محبت نہ رکھتا ھو تو لازم کہ وہ خود کو پاکستانی نہیں سمجھتا۔۔۔
    ااردو کے زوال کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ھےکہ سرکاری سطح پر اس کے لئے کچھ نہیں ھو رھا ھے۔اگر کوئی شخص اردو ڈگری کسی ملازمت کے لئے آگے کریں تو اس کو رد کیا جاتا ھے کیونکہ آج کل ھمارے ملک کے لوگوں کے ذہنوں پر انگریزی سوارھے۔۔انگریزوں نے خود کہا تھاکہ ھم مسلمانوں کو جسمانی طوپر آذادی دیں گے لیکن ذھنی طو پر وہ ھمارے غلام ہی ھونگے۔۔۔ان کی بات میں کتنی سچائی تھی نتیجہ ھمارے سامنے ھے۔۔۔
    اس تھوڑی بہت گپ شپ اور مزاق سی ھی اردو زندہ ھے اگر یہ بھی نا ھو تو آپ لوگوں سے گذارش ھےکہ پھر اردو کے جنازے میں مجھے بھی شرکت کا موقع دیں اور ثواب دارین حاصل کریں ،،،شکریہ،،،والسلام
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    زین بھائی ۔ اپنے خیالات اور تاثرات سے ہمیں‌آگاہ کرنے کے لیے شکریہ ۔
    اردو زبان سے آپکی محبت اور لگاؤ قابل تعریف ہے۔ ماشاءاللہ
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    اب تو ہماری اردو کا زوال عروج میں بدل جانا چاھیے

    اب بھی اسی پہ بحث جاری ھے
    چہ معنی دارد؟؟
     
  24. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو زوال پذیر کیوں

    خوشی جی وہ کیسے ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں