1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بروس لی کا نن چاقو سے ٹیبل ٹینس کھیلنا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از بزم خیال, ‏6 ستمبر 2009۔

  1. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
  2. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    بروس لی کا نن چاقو سے ماچس جلانا

     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ حیرت انگیز ۔۔۔ بلکہ ناقابلِ یقین حد تک حیرت انگیز کمال ہے۔
    میں نے دونوں کلپس زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھے ہیں۔
    بزم خیال بھائی ۔بہت شکریہ ۔
     
  4. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بزم خیال بھائی شئرنگ کے لئے شکریہ

    بروسلی بہت اچھا کھلاڑی تھا بے چارہ۔۔۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ سارے اچھے اتنی جلدی کیوں رخصت ہو جاتے ھیں


    بہت شکریہ اس شئیرنگ کا خیال جی
     
  6. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی میں نے بھی چند روز ہوئے پہلی بار دیکھے ہیں حالانکہ میرے بچپن میں بروس لی کی ایک فلم نے مجھے بدل کر رکھ دیا تھا بروس لی کو عام طور پر کراٹے کنگفو کے بادشاہ کی حیثیت سے جانا جاتا ہے مگر میں نے اسکے فن سے الگ طرح سے استفادہ کیا میرا ماننا ہے اگر زندگی میں کچھ سیکھا ہو دوسروں کو بھی اس میں شریک کرنا چاہیئے کیونکہ اس کے بعد سے اب تک میں ایک الگ زندگی جی رہا ہوں بات شائد لمبی ہو جائے لیکن اگر سوچا جائے اس کا ایک مثبت پہلو بھی نکلتا ہے کہ مایوسی انسان کو شکست خوردگی کے کنویں میں دھکیل دیتی ہے اور امید کی ایک معمولی کرن منزل تک پہنچا دیتی ہے

    13 سال کی عمر میں میں ایک کمزوراور دبلا پتلا لڑکا تھا 16 سالہ بڑا بھائی چھ فٹ قد کھلا ڈیل ڈول طاقتور وہ میرا بھائی ہی نہیں میرا دوست بھی تھا ہم دونوں اپریل کی ایک شام ٹی وی پر فلم دیکھ رہے تھے اسے ٹی وی سے کرنٹ پڑا اور وہ میرے ہاتھوں میں دم توڑ گیا اس بھائی کی یاد کے آنسو اج بھی نہیں خشک ہوئے
    میں اکیلا رہ گیا جسے کوئی انگلی بھی لگاتا بھائی کے سخت جواب کا سامنا کرتا ایک سال بعد سکول میں میری کلاس کے 5 لڑکے مجھے مار رہے تھے دوست بھاگ گئے کاظمی نامی کلاس فیلو نے میری جان چھڑائی وہ میرا دوست نہیں تھا لیکن میں اج بھی اس کا احسان مند ہوں۔ دوستوں سے اگلے روز شکوہ کیا پھر انہوں نے مارا پھر وہ میرے دوست نہیں رہےغرض ہر جگہ ذکر کسی کے دبلے پتلے کا ہوتا مثال میری دی جاتی وقت گزرتا رہا یہاں تک کہ میں اپنےکزنز کے ساتھ بروس لی کی فلم انٹر دی ڈریگن دیکھنے گیا لوگ اسے دیکھ کر تالیاں بجاتے مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ اگر یہ دبلا پتلا انسان طاقتور ہو سکتا ہے تو میں کیوں نہیں بس پھر کیا تھا جاگنگ باڈی بلڈنگ کراٹے باکسنگ کئی سال یہی معمول رہا سپورٹس میں تو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں حاصل کر پایا مگر خود اعتمادی میں بلیک بیلٹ ہو گیا سٹوڈنٹ لائف سے عملی زندگی تک ہر مقام پر میری خود اعتمادی نے مجھے نمایاں مقام دیا حالانکہ جسمانی لحاظ سے ہمیشہ دبلا پتلا رہا جسم کو توانا کرنے کے لیے جو کام میں نے شروع کیا اس نے میرے اعصاب اور ذہن کو اتنا طاقتورکر دیا کہ بعد میں زندگی میں جن سخت حالات کا سامنا مجھے کرنا پڑا اگر میں مضبوط نہ ہوتا تو یقیناً نفسیاتی مریض ہوتا اج بھی مجھے مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن میں ہتھیار نہیں ڈالتا جنگ کرتا ہوں اور خدا کی مدد کا مجھے ہمیشہ سہارا ہوتا ہے
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارے واہ بزم خیال بھائی ۔
    بروس لی سے زیادہ تو مجھے آپ کی زندگی کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ :)
    میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ جسمانی طاقت سے زیادہ مضبوط انسان کی خود اعتمادی ہوتی ہے۔
    اگر مناسب سمجھیں تو "عبدالرحمن سید " بھائی کی طرح اپنے حالاتِ زندگی کے وہ گوشے جو میرے جیسے نکموں کے لیے سبق آموز ہیں ۔ وہ ادبی سیکشن میں قلمبند کر یں نا۔
    شکریہ
     
  8. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام و علیکم
    نعیم بھائی میرا ظاہر دیکھ کر لوگ شائد مجھ پر رشک کرتے ہوں مگر جوانی میں جس طرح کے حالات کا سامنا تھا کمزور اعصاب کا آدمی شائد وہ زندگی نہ جی سکتا مگر میرے مولا نے مجھے سرخرو کیا جب میں پیدا ہوا میرے والد باون سال کے اور والدہ چالیس سال کی تھیں زندگی کا صرف ایک مشن تھا زندگی میں کہ بوڑھے والدین کی خدمت اور بیماری بھی ایسی خدا کی پناہ : میرا ایمان ہے کہ اللہ تعالی نے جس سے جو کام لینا ہوتا ہے اس کے لئے سبب پیدا کر دیتا ہے میں شاعر نہیں ہوں لیکن جو میں شاعری کرتا ہوں وہ میری عملی زندگی کا مشاہدہ ہے میرا کلام میری زندگی سے الگ نہیں کیا جاسکتا اور اسے سمجھنے کے لئے میری سوچ کو سمجھنا ضروری ہے اگر کبھی وقت ملا تو اپنی یادوں کو محفوظ کروں گا
     
  9. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بزم خیال بھائی اللہ آپ کو تمام نیک مقاصد میں کامیاب کرے آمین ثم آمین
     
  10. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    لک فارورڈ بھائی دعاؤں میں یاد رکھنے کا بہت شکریہ
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    خیال جی عقل کا تعلق اگر جسامت سے ہوتا تو سبھی بڑے لوگ بہت دراز قامت اور توانا ہوتے

    آپ میں اگر خود اعتمادی ھے ہمت ھے اور آپ محنتی ھیں تو آپ کسی کا بھی مقابلہ کر سکتے ھیں اور میں سمجھتی ہوں یہ سب خوبیاں‌آپ میں ھیں
    جیتے رہیں خوش رہیں‌ اور ترقی کی منازل طے کرتے رہیں
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپکی یادوں سے سبق سیکھنے کےلیے ہم مشتاق و منتظر ہیں۔ :yes:
     
  13. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ
    ہمیں اللہ تعالی کے حضور ہر وقت یہ دعا کرنی چاہیئے

    سُورةُ البَقَرَة
    اللہ کسی کو اس کی طاقت کے سوا تکلیف نہیں دیتا نیکی کا فائدہ بھی اسی کو ہو گا اور برائی کی زد بھی اسی پر پڑے گی اے رب ہمارے! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کریں تو ہمیں نہ پکڑ اے رب ہمارے! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا اے رب ہمارے! اور ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوا جس کی ہمیں طاقت نہیں اور ہمیں معاف کر دے اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا کارساز ہے کافروں کے مقابلہ میں تو ہماری مدد کر (۲۸۶)
     
  14. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی میں کوشش کروں گا کہ زندگی سے جو میں نے سبق سیکھا شئیر کر سکوں مگر ایک مشکل راہ میں حائل ہے میں زیادہ دیر کمپیوٹر پہ بیٹھ نہیں سکتا بیک کی پرابلم ہے اور ٹائپ کرنے سے کندھے کے پٹھوں میں تکلیف بڑھ جاتی ہے آج کل روز ہماری اردو میں آنے سے تکلیف بڑھ گئی ہے اور کام کی نوعیت بھی کچھ ایسی ہے دعا کیجیئے گا میں نے زندگی صبر اور اللہ تعالی کی شکر گزاری میں گزاری ہے اور اسکی عنایات بھی بے انتہا ہیں مگر بعض دنیاوی محبت کےماروں کے رویوں نے بہت تکلیف پہنچائی ہے

    بکھیرتا قہقہے حالات زمانہ نے سنجیدہ کر دیا
    اخلاص قلب کو رویہ انسانی نےرنجیدہ کر دیا
    جھکا نہ کبھی کسی کے سامنے سینہ تان لیا
    دیکھتا ہوں ستاروں کو تو زروں پر سجدہ کر دیا


    یہی ہے میری بزم خیال
    دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب قطعہ ہے۔
    اللہ تعالی آپکو دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
     
  16. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    :a180: خوب ھے جی خوب ھے
     
  17. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    بلا شبہ حیرت انگیز بات ہے جیکی چن یا جیٹ لی کی فلمیں بھی ایسی ہوتی ہیں لیکن وہ تو کیمرے کا کمال بھی ہوتا ۔
    جبکہ یہ فلم نہیں
     
  18. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بھائی آپ سب سے التماس کروں گا کہ قرآن کی آیات لکھنے کے بعد پوسٹ کا جایزہ لے کر دیکھ لیا کریں کہ آیا کہ وہ ٹھیک سے ڈسپلے ہو رہی ہے یا نہیں اگر ٹھیک ڈسپلے نہ ہوتو فونٹ تبدیل کر کے دیکھ لیا کریں کیونکہ بعض فونٹس میں زبر زیر یا بعض الفاظ ٹھیک سے نہیں آتے

    جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں