1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الفاظ معنی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏18 دسمبر 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی میں‌آپ اردو الفاظ اور محاورں کے معنی پوچھ سکتے ہیں۔

    جواب دینے والوں‌سے گزارش کہ معنی کے ساتھ جملہ میں‌استعمال کر کے بھی بتائیں‌تاکہ پوچھنے والے کو لفظ کا استعمال بھی معلوم ہو سکے۔ شعری مثالیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
    ابتدائی لفظ میں‌خود دے کر اس کے معنی بھی دے رہا ہوں۔

    لفظ - جوئے شیر
    معنی - جو معنی نہر اور شیر معنی دودھ ۔ مکمل معنی دودھ کی نہر۔
    پس منظر - شیریں فرہاد کے قصے میں فرہاد نے جو دودھ کی نہر نکالی تھی اس سے مروج ہے ۔ مشکل کام کے معنوں میں‌مستعمل ہے۔
    مثال
    زندگانی کی حقیقت کوہکن کے دل سے پوچھ
    جوئے شیر و تیشہ و سنگِ گراں ہے زندگی
     
    ماریہ نور، عتیق انصاری اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت خوب واصف بھائی!

    بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے، اِس سے ہم جیسے کم علموں کا بہت بھلا ہوگا۔
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    گرگ کیا ہوتا ہے ؟؟
    اور اس کا صحیح تلفظ کیا ہو گا ؟ کیا آپ اعراب سے واضح کر سکتے ہیں ؟
    مہربانی ہو گی
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لفظ فارسی سے اردو میں آیا ہے
    گُرگ ۔ بھیڑیا
    اسی سے لفظ گرگے بھی نکلا ہے جس کے معانی آلہ کار یا چیلے کے ہیں۔

    اسی سے محاورہ ہے “گرگ باراں دیدہ“ یعنی کھلی آنکھوں والا بھیڑیا

    اس کی روایت یہ ہے کہ سردی میں‌جب خوراک کی کمی ہو جاتی ہے تو بھیڑیے ایک دائرے میں‌بیٹھ جاتے ہیں‌اور ایک دوسرے کو گھورتے رہتے ہیں۔ بھوک اور تھکان کے باعث جس نے بھی آنکھ جھپکی سب اس پر ٹوٹ پرتے ہیں اور پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں۔ (واللہ اعلم اس روایت میں کتنی حقیقت ہے)۔ سردیاں ختم ہونے کے بعد جو بھیڑیا بچ جاتا ہے گرگ باراں دیدہ کہلاتا ہے۔

    اردو میں‌گرگ باراں دیدہ چالاک اور شاطر شخص کو کہا جاتا ہے۔‌
     
    ماریہ نور، سید شہزاد ناصر اور (deleted member) نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    شکریہ واصف بھائی :)
     
  6. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی غلوپسندی کا کیا معنی ہے؟
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    حماد بھائی جواب میں‌تاخیر پر معذرت۔ آپ کے پوچھے گئے لفظ کے کوئی مناسب معنی معلوم نہیں۔ کوشش کی مگر کامیابی نہیں ‌ہوئی۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غلو کے دو معنی مجھے ملے ہیں۔

    1۔۔۔۔ حد سے تجاوز کرنا
    2۔۔۔۔ کینہ و بغض رکھنا

    اب ان دونوں یا کسی ایک کو اپنانا غلوپسندی کہلائے گا
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نعیم بھائی۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اپسراء کا معنی؟

    اپسراء کا کیا معنی یا مفہوم ہے ؟؟
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اپسراء خوبصورت عورت کے معنوں میں‌استعمال ہوتا ہے۔
    اس کے لفظی معنی پری کے ہیں

    مثال(شاید کسی گانے کے بول ہیں)

    تو ہے پری یا اپسراء
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ واصف بھائی !
     
  13. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !
    واصف بھائی ،امید ہے کہ آپ بفضل اللہ خیریت سے ہونگے
    کافی دنوں سے ایک لفظ دماغ میں کھجلی کر رہا تھا اور مطلب بھی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا سو میں نے سوچا کہ آپ کی لڑی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ سے پوچھ لیا جائے
    اور وہ لفظ ہے :اٹکل پچو کرنا
     
  14. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اٹکل پچو

    اگر کسی شخص کو کوئی کام نہ آتا ہو اور وہ اس پر تجربے کرے تو اسے اٹکل پچو کہتے ہیں۔ اسی کو انگریزی میں hit and trial کہتے ہیں۔ یہی اٹکل پچو حکیم صاحب کریں تو انہیں نیم حکیم کہتے ہیں۔ اور بقول شاعر
    نیم حکیم خطرہ جاں
    نیم ملا خطرہ ایمان
     
  15. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    واصف بھائی !!

    آپ نے نیم ملا اور نیم حکیم تو بتا دیا۔ شکریہ

    نعیم کے کیا معنی ہوتے ہیں


    شکریہ اِن ایڈوانس
     
  16. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    واصف صاحب کھوچل کے معنی بتائیے ، آپ کی مہربانی اور بہت لوگوں کا بھلا ہوگا۔
     
  17. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    کھوچل کے معنی ہیں ۔۔ کھڑکا ہوا، جو کھڑک چکا ہو،


    اور کوئی حُکم ؟؟
     
  18. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ذرا واصف صاحب کو ہلکا سا ایک ڈنگ (بغیر مصالحے کے) مار کے جگا دیں ، یہ لڑی شروع کر کے سو جاتے ہیں ۔
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    شیر افضل بھائی لڑی تو میں‌نے شروع کی ہے مگر کبھی یہ دعویٰ نہیں‌کیا کہ ہر لفظ کا مطلب مجھے آتا ہے۔ جس لفظ کا مطلب مجھے حتمی طور پر نہیں معلوم اس پر میں‌خاموشی اختیار کرتا ہوں کیونکہ
    چپ چنگی ہوندی اے نکمی باں باں کولوں​
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی “ ریختہ “ کے کیا معنی ہیں جو آپ نے اپنے دستخطوں مین بھی لکھا ہوا ہے کہ

    ریختہ کے استاد تمہی نہیں‌ہو غالب

    امید ہے جواب مرحمت فرمائیں گے
     
  21. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ریختہ ۔۔۔۔ اردو کا پرانا نام ہے

    ریختہ کے تمہی استاد نہیں ہو غالب
    سنتے ہیں اگلے زمانے میں‌کوئی میر بھی تھا
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ واصف بھائی ! :)
     
  23. پوش خان
    آف لائن

    پوش خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 فروری 2007
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    غلو کے معنی ہے "حدسے زیادہ مبالغہ کرنا" تو "غلوپسندی" کے معنی ہوئے جس کو حد سے زیادہ مبالغہ کرنا پسند ہو ۔

    مثال : بھارتی میڈیا بہت زیادہ غلو پسند ہیں
     
  24. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    [font=Arial, sans-serif]واصف بھائی اک لفظ “ دلددر“ کا کیا مطلب ہے[/font]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دلدّر کا معنی ہے : مفلسی، پریشانی، ناداری، افلاس ، بدنصیبی و مصیبت زدگی وغیرہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی

    کیا بات ھے کہ اب کافی عرصہ سے کوئی مطلب نہیں پوچھ رھا ھے ؟؟؟؟
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرحمن سید بھائی ۔ یہ دنیا ہے ہی مطلب کی۔ جب کسی کا مطلب نکل جائے تو کوئی نہیں پوچھتا۔

    جب مطلب درکار ہوگا تو پھر کوئی آ کر پوچھ لے گا :p
     
    واصف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کوئی ناقہ کے معنی اور مفہوم بیان کرے تو عین نوازش ہو گی۔
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واصف بھائی ۔ قرآن مجید میں ناقہ کا لفظ سورہ ھود اور سورہ بنی اسرائیل (سورۃ الاسراء) ، سورہ الشعراء اور سورہ القمر میں حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کے لیے آیا ہے

    مزید مفہوم تو کوئی عربی یا اردو دان ہی بتلا سکتے ہیں۔ لیکن مجھ ناقص العقل کو یہی معانی دستیاب ہوئے ہیں۔

    کہ ناقہ کا معنی قرآن مجید میں اللہ تعالی کے مقرب نبی حضرت صالح :as: کی اونٹنی کے لیے استعمال ہوا ہے۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ نعیم بھائی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں