1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی راہنماؤں کے حقیقی لطیفے

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏22 نومبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جنرل فیض علی چشتی بیان کرتے ہیں جنرل ضیاء الحق کے ہمراہ ہم فرانس کے دورے پر گئے، وفد کے ارکان کو ایک اعلی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ۔ اسی شام جنرل ضیاء الحق کے دروازے پر دستک ہوئی ، صدر مملکت نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ دروازے پر سفید وردی میں ملبوس ایک گورا کھڑا ہے جس کے کندھے اور سینے پر کافی تمغے اور پٹیاں لگی ہوئی تھیں۔
    صدر مملکت اسے دیکھ کر فوراً تپاک سے ہاتھ ملایا ، بغلگیر ہوئے اور اسے اندر آنے کی دعوت دی ۔ علیک سلیک اور خیر خیریت دریافت کرنے کے بعد صوفے پر بٹھایا اور فرانس کے قومی حالات اور فرانس پاکستان فوجی تعاون پر بات چیت شروع کی۔
    چند منٹوں‌کے بعد گورے شخص نے کہا " جناب مجھے آپکی باتیں‌سمجھ نہیں‌آرہیں۔ لیکن پھر بھی میرے لائق جو خدمت ہے وہ بتائیں میں حاضر ہوں "
    جنرل ضیاء الحق حیران ہوگئے۔ اور اب اس شخص کا تعارف پوچھا ۔ جس پر گورا بولا
    "جناب میں اس ہوٹل کا بیرا ہوں ۔ اور آپکی سروس کے لیے آیا تھا۔ کوئی خدمت ہوتو بتائیے"
    جنرل چشتی بیان کرتے ہیں کہ یہ سن کر صدر ضیاالحق بڑے شرمندہ ہوئے۔ اس گورے کو رخصت کیا ۔ اور بعد میں، میں نے صدر مملکت سے پوچھا ۔ آپ نے اس بیرے کو کیا سمجھا تھا ۔
    جنرل صاحب کہنے لگے۔۔۔۔
    " میں سمجھا تھا فرانسیسی بحریہ کے ایڈمرل ملاقات کے لیے آئے ہیں۔ "
    اسکے بعد ہم دونوں‌جنرل ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔ :hasna: :hasna: :hasna:
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201: :201: :201: :201:
     
  3. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
  4. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    نعیم بھائی لطیفہ تو اچھا تھا لیکن میں نے نوٹ کیا ہے کہ جنرل ضیاء کے لیئے آپ ہمدردانہ جذبات رکھتے ہیں۔اگر یہ غلط فہمی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں اور اگر واقعی ایسا ہے تو ایک ڈکٹیٹر کے لیئے ہمادردانہ جذبات کیوں؟ :nose:
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11

    نعیم بھائی لطیفہ تو اچھا تھا لیکن میں نے نوٹ کیا ہے کہ جنرل ضیاء کے لیئے آپ ہمدردانہ جذبات رکھتے ہیں۔اگر یہ غلط فہمی ہے تو میں معافی چاہتی ہوں اور اگر واقعی ایسا ہے تو ایک ڈکٹیٹر کے لیئے ہمادردانہ جذبات کیوں؟ :nose:[/quote:3fmu6vga]
    مسزمرزا جی ۔
    لطیفے میں تو نعیم صاحب نے جنرل ضیاء الحق کی حماقت بیان کر دی ہے۔
    کیا ہمدردانہ جذبات ایسے ہوتے ہیں ؟ :hasna: :hasna: :hasna:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مسزمرزا بہنا جی ۔ یہ صرف ایک لطیفہ تھا ۔ جنرل ضیا الحق مرحوم پر تبصرہ کسی سیاسی گفتگو میں ہوجائے گا۔

    فی الحال ۔ اسی سلسلے میں اگلا سچا لطیفہ سنئیے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    محترمہ بےنظیر بھٹو جب 1993 میں‌دوسری بار وزیراعظم بنی تو انہوں نے پی پی پی کے سردار فاروق لغاری کو صدر پاکستان منتخب کروایا۔ جب چاہتی لغاری صاحب کو اپنے پاس طلب کر لیتی تھیں۔ پہلے انہیں مسٹر لغاری اور بعد مسٹر پریذیڈنٹ کہہ کر پکارتی تھیں۔
    عینی شاہدین کے مطابق جب آخری دور میں دونوں میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے تو بےنظیر خود چل کر ایوانِ صدر گئیں اور لغاری صاحب سے ملاقات میں انہیں " بھائی لغاری " کہہ کر مخاطب کیا۔
    فاروق لغاری نے کہا " میڈم ۔ یہ ملاقات وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیاں ہے۔ بہن بھائی کے درمیان نہیں۔ اس لیے بھائی بھائی کی بجائے سیاسی حالات پر بات کیجئے۔ "
    تاکید کے باوجود بھی جب بےنظیر بھٹو " بھائی لغاری " کہنے سے باز نہ آئیں تو فاروق لغاری اٹھ کھڑے ہوئے ۔ اپنی اہلیہ کو بلا کر کہنے لگے " تمھاری نند آئی ہیں۔ ان سے گپ شپ لگاؤ۔ میں ضروری کام سے آفس جارہا ہوں " اور گاڑی میں بیٹھ کر باہر چلے گئے۔
    اسکے تھوڑے دن بعد ہی صدر لغاری نے بےنظیر کی حکومت توڑ کر نگران حکومت بنا ڈالی ۔


    بحوالہ : حکمرانوں نے کیسے گل کھلائے ۔۔ (غریب اللہ غازی )
     
    راحت جی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :201: اچھا ہے :201:
     
  8. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    :201: واہ نعیم بھائی ۔ آپ نے یہاں وکھری رونق لگا رکھی ہے۔ بالکل نئی ٹائپ کے لطیفے ہیں :201:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    احباب کی پسندیدگی کا شکریہ :a191:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صدر یحییٰ خان عیش و عشرت کا دلدادہ تھا۔ ایک روز قصرِصدارت میں مشہور خوبصورت اداکارہ ترانہ کو بلوایا ۔ اداکارہ ترانہ صدر یحییٰ سے ملاقات کے لیے اپنی کار پر سوار پریذیڈنٹ ہاؤس پہنچی۔ سنتری نے گاڑی کو بلاروک ٹوک اندر جانے دیا ۔ رات گئے جب ملاقات کے بعد واپس جانے لگی تو مرکزی دروازے پر موجود چاق و چوبند جوان نے اداکارہ ترانہ کو پرزور سیلیوٹ کیا ۔ اس پذیرائی پر اداکارہ ترانہ رک گئی اور سنتری سے پوچھا
    " جب میں اندر گئی تھی تو تم نے سیلیوٹ نہیں‌کیا تھا۔ جب کہ اب واپس جاتے ہوئے تم سیلیوٹ کررہے ہو؟ اسکی کیا وجہ ہے ؟ "
    سپاہی نے بلاجھجک جواب دیا
    " میڈم ! داخل ہوتے وقت آپ صرف ترانہ تھیں۔ اب صدرِ مملکت سے ملاقات کے بعد آپ " قومی ترانہ " بن چکی ہیں۔ اور قومی ترانے کو سیلیوٹ کرنا میرا فرض ہے "

    :hasna: :neu: :hasna:​

    اقتباس از : حکمرانوں نے کیسے گل کھلائے ۔۔ (غریب اللہ غازی )
     
    راحت جی نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

    :201: :201: :201: :201:
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ نعیم صاحب ۔ :201: :201: :201: بہت منفرد قسم کے لطیفے ہیں۔
    بہت مزہ ایا ۔۔ شکریہ :201:
     
  13. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نعیم بھائی کے ارسال کردہ سب ہی لطیفے بہت عمدہ ہیں۔ :201: :201: :201:
    میرے پاس بھی غریب اللہ غازی کی اِسی کتاب میں سے کچھ لطیفے موجود ہیں۔ سو اُن میں سے ایک یہاں ارسال کر رہا ہوں۔


    1998ء کے شروع میں وزیر اعلٰی پنجاب جناب شہباز شریف بھل صفائی کے سلسلہ میں قصورگئے تو انھوں نے ایک گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ کیا۔ اسکی پانچویں جماعت کے سترہ بچوں میں سے کسی کو معلوم نہ تھا کہ پاکستان کا دارالحکومت کہاں واقع ہے۔ حتٰی کہ کوئی بچہ بانیِ پاکستان کا نام بھی نہ بتا سکا۔ وزیر اعلیٰ نے پوچھا ‘‘نوازشریف کون ہے۔‘‘ تو ایک بچہ نے معصومیت سے جواب دیا ‘‘بابرہ شریف کا بھائی؛؛ :suno: :takar:

    بحوالہ : حکمرانوں نے کیسے گل کھلائے ۔۔ (غریب اللہ غازی )
     
    راحت جی اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: بہت اچھے جی بہت اچھے :hasna:
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :201: :hasna: :201: :hasna: :201:
     
  16. مانوس اجنبی
    آف لائن

    مانوس اجنبی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2008
    پیغامات:
    117
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہا ہا ہا ہا اہ اہا ہا
     
  17. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :201: تو پھر قصور کس کا ہوا ؟ :201:
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب آزاد بھائی ۔ اچھی شئیرنگ ہے :hasna:
     
  19. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب نعیم بھائی ایک ہی بار میں کوئی دو تین لطائف لکھ دیا کریں یا لگتا ھے مجھے بھی یہ بک خریدنی پڑے گی
    :hasna:
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ملک معراج خالد مرحوم نگران وزیراعظم بنے تو انہوں نے قوم کو سادگی سکھانے کے لیے اپنے لیے ہر قسم کا سرکاری پروٹوکول منع کردیا ۔ ایک دن وہ مال سے گذررہے تھے کہدیکھا کہ پولیس نے ہرطرف ٹریفک جام کررکھی ہے۔ آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد انہوں نے گاڑی کے قریب گذرتے ایک پولیس کانسٹیبل سے پوچھا
    " بھإئی ۔ پچھلے آدھے گھنٹے سے ٹریفک کیوں بند ہے ؟ ۔
    کانسٹیبل نے انہیں پہچانے بغیر کہا " جناب گورنر پنجاب خواجہ رحیم گذر رہے ہیں"
    ملک معراج خالد نے موبإئیل پر خواجہ رحیم سے رابطہ کیا اور کہا کہ " آپ کے پروٹوکول میں میں بھی پھنسا ہوا ہوں۔ "
    خواجہ رحیم نے قہقہہ لگایا اور کہا " ملک صاحب ۔ معذرت۔ لیکن اب تو میرے گذرنے کے بعد ہی ٹریفک کھلے گی اور میرے گذرنے میں ابھی 1 گھنٹہ باقی ہے"
    چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ خواجہ رحیم کا قافلہ کافی دیر بعد گذرا ۔ اور سادگی پسند وزیراعظم صاحب کی گاڑی کو 2 گھنٹے کے بعد آگے بڑھنا نصیب ہوا۔ :hasna:

    بحوالہ : حکمرانوں نے کیسے گل کھلائے ۔۔ (غریب اللہ غازی )
     
  21. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :hasna: کوئی حال نہیں ۔ :hasna: آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے :hasna:
     
  22. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    :hasna: :hasna: :hasna:
    سارے لطیفے پڑھ کے بہت مزہ آیا
    :hasna: :hasna: :hasna:
     
  23. عثمان حیدر
    آف لائن

    عثمان حیدر ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مارچ 2008
    پیغامات:
    1,423
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    نعیم بھائی میری ریکویسٹ نہیں دیکھی آپ نے
    :rona:
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

    لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں‌مانیں گے :boxing:
     
    عنایت علی خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دوبارہ بیان فرمادیں :hands:
     
  26. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    اچھے لطیفے ہیں :hasna: :hasna:
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب کی پسندیدگی اور ہنسنے کا شکریہ ۔
    اب مزہ تو جب ہے کہ ہم ایسے مزاحیہ حکمرانوں کو اپنا لیڈر نہ بننے دیں۔
     
  28. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    لطیفے پاکستانی حکمرانوں کے اتنے ہیں کہ بیان نہیں کرسکتے۔

    کچھ عرصہ پہلے وزیر پانی وبجلی نے بیان دیا کہ پاکستان 2030 میں بجلی میں‌خودکفیل ہوجائے گا۔

    اسی طرح بلوچستان کے وزیراعلٰی سے صحافیوں نے پوچھا کہ عوام کو روٹی نہیں مل رہی وہ کیا کریں تو وہ کہنے لگے کہ پیسٹری کھالیں، جب پوچھا گیا کہ پیسٹری دستیاب نہ ہوتو کیا کریں تو فرمانے لگے کہ ڈبل روٹی کھالیں۔
     
    راحت جی نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :a180:
     
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :201: :201: :201: :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں