1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غوریات

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏4 مارچ 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات


    گلشن زیست کی گلیوں میں نہ کھو جانا
    رشتوں کی بھول بھلیوں میں نہ کھو جانا

    ہر چہرے میں اک اور چہرہ چھپا ہوا ہے
    سوشل میڈیا والی کلیوں میں نہ کھو جانا

    غوری – 4 مارچ 2021

     
    ناعمہ غلام محمد اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    بے سبب دل گرفتہ نہ ہوا کیجئے
    بے سبب برانگیختہ نہ ہوا کیجئے

    یہ زندگی آپ کو ملی ہے مستعار
    بے سبب آپ رنجیدہ نہ ہوا کیجئے

    نصیب سے بڑھ کے کچھ نہیں ملتا
    بے سبب یوں شکستہ نہ ہوا کیجئے

    غوری 4 مارچ 2021
     
    ناعمہ غلام محمد، زنیرہ عقیل اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    خوشخبری ہے ان لوگوں کیلئے جو تنگ دستی کا سامنا کرتے ہوئے دست دراز کریں اور نہ صبر کا دامن چھوڑیں بلکہ اپنے رب کی نعمتوں کا شکر بجا لائیں. تمام انبیائے کرام بہترین خاندان کے چشم و چراغ رہے ہیں. اگر وہ دنیا داری اختیار کرتے تو انہیں ہر طرح کی آسائشیں بلا کسی روک ٹوک حاصل رہتیں. جیسے ہی انہوں نے راہِ راست کو چنا, حق کی آواز بلند کی, سچائی و ایمان داری کو اپنایا تو اپنے بے گانے ہوگئے نفرت چہار سو پھیل گئی اور غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑا.


    ناز و نعم میں پلنے والے انتہائی محترم اور قابلِ قدر ہستیوں کی اولادوں اور ربِ کائنات کے پیارے اور چنندہ انبیائے کرام اور اس کے بعد بزرگ ہستیوں کو ہزیمت اٹھانا پڑی. پریشانی دیکھنا پڑی. تکلیف اٹھانا پڑی مگر پائے صداقت اور امانت نہیں ڈگمگائے.

    میں سوچتا ہوں قانونِ قدرت یہی ہے کہ اپنے چہتوں کو اپنے پیاروں کو تکلیفوں, آزمائشوں, مصیبتوں, بیماریوں, قید زندان, قید تنہائی اور دیگر ناداریوں میں سے گزار کر انہیں کندن بنائیں تاکہ جنت کا پروانہ عطا کیا جائے.

    وہ تمام لوگ جو سعئ مسلسل کرکے بھی دنیا کی آسائشیں حاصل نہ کرسکیں. معاشرتی طور پہ انہیں وہ پزیرائی نہ مل سکے جس کے وہ حق دار ہیں اور دھوکے باز اور کم ظرف لوگ ان کے دین دار ہوں مگر تہی دامنی نے ان کے صحن میں ڈیرے ڈال رکھے ہوں تو ایسے لوگوں کیلئے بہت بڑی خوش خبری ہے کہ وہ ایمان داری اور سچ کا دامن تھام کے رکھیں. آخرت میں جنت کے دربان ان کے استقبال کیلئے بے قرار ہوں گے.

    غوری 4 مارچ 2021
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    اللہ کے نیک بندے وہ ہیں جن کے سامنے رب کا ذکر کیا جائے تو خشیتِ الہی کے سبب ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں.
    غوری4 مارچ 2021


     
    زنیرہ عقیل اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    کچھ لوگ اس زندگی کو سب کچھ سمجھ لیتے ہیں اور آخرت کے بارے میں لاشعوری طور پہ تصور کرتے ہیں کہ یہ پرانے زمانے کے لوگوں کا عقیدہ ہے.

    ایسے افراد دیسی لوگوں سے کوئی میل نہیں رکھتے. نہ سوچ میں نہ عقائد میں اور نہ ہی طرز زندگی میں.

    ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کو پہلے دین کی اساس یعنی اللہ تعالی کے احکامات; اسلامی اقدار اور نماز روزہ پہ سنجیدگی اور سختی سے عمل کروایا جائے اور اچھے تعلیمی اداروں کے ذریعے تعلیم دلوائیں.
    جب انٹرمیڈیٹ میں پہنچیں تو خصوصی توجہ دیں تاکہ پروفیشنل تعلیم کے لئے اہلیت حاصل کرسکیں.

    والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کی بڑی بڑی فیسیں بچپن میں نہ ادا کریں بلکہ وہ رقم انہی بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے محفوظ کرلیں.

    یاد رکھیئے ایک وقت ایسا ہوتا ہے جب خوب کمائی ہوتی ہے اور ایک وقت ایسا آن پڑتا ہے کہ ہاتھ تنگ ہو جاتا ہے.
    اس لئے برے وقت کیلئے ضرور کچھ پس انداز کرکے رکھنا سود مند ثابت ہوتا ہے. اپنی کمائی کو احتیاط سے خرچیں. اپنی صحت پہ بالکل بوجھ نہ ڈالیں. سادگی کو اپنائیں تاکہ خوشحال زندگی گزرے.

    غوری
    3 مارچ 2021
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    جس طرح آج کل لوگ سادہ لوح اور غریب انسانوں سے ملتے ہیں; کاش یہ لوگ دنیا کی زندگی بھی اسی بے اعتنائی سے گزاریں.

    غوری
    3 مارچ 2021
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات
    انسانی تاریخ میں کچھ کردار ایسے ہیں جنہیں کسی غلط کاری کے سبب سزا وار قرار دے کر زندان میں ڈال دیا جاتا ہے تاکہ انہیں اپنے کئے پہ شرم ساری ہو اور احساسِ ندامت کی وجہ سے اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور اطاعت و بھلائی کا رستہ اختیار کریں تاکہ صاحب اختیار ان پہ مہربانی فرمائیں.

    لیکن کیا عجب تماشہ ہے کہ سزا وار مجرم قید خانے میں بھی نت نئے منصوبے بناتا ہے کہ کس طرح دوسرے افراد کو زچ کرنا ہے. کس طرح غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھنا ہیں اور وہ تمام حرام کاریاں سرانجام دینی ہیں جو اس کا رعب و دبدبہ بڑھائے اور اس کے ان دیکھے اور غیر یقینی مستقبل کو عیاشی و تمکنت پہ ممیز کر سکے.

    بعینہ حضرت انسان کو رب کائنات کے ایک حکم کے نا ماننے کی پاداش میں جنت سے بے دخل کر دیا گیا اور زمین جیسے سیارے پہ پھینک دیا گیا اور یہ بھی بتا دیا کہ واپس جنت کا حق دار بننے کے لئے کسی کو زچ نہیں کرنا. کسی کا حق نہیں مارنا. بلکہ خیر و بھلائی کا راستہ اختیار کرکے اپنے رب کو راضی کرنا ہے اور واپسی جنت کا امیدوار بننا ہے.

    اس مختصر اور مشکل زندگی کو ہم لوگ اپنے اصل مقصد سے ہٹ کے پائیدار اور مزے دار بنانے میں گزار دیتے ہیں.

    یاد رکھیئے! اپنی حقیقی منزل پہ سچے دل سے نظر رکھنے والے کبھی ذاتی شخصیت کو پروان نہیں چڑھاتے اور ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کے رب کے حضور سر بسجود رہتے ہیں کہ اللہ تعالی راضی ہوجائے اور جنت کی واپسی کا رستہ ہموار ہو جائے.

    دنیا کی رنگینیاں; دنیا کا عیش و آرام اور ساری نمود و نمائش جنت کی دل نشیں اور دل فریب حیاتِ جاوداں کے مقابل ہیچ ہے.

    فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے عارضی دنیا یا پائیدار جنت؟

    غوری
    3 مارچ 2021
    لاہور پاکستان
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    گارے والی مٹی سے تخلیق ہوا انسان
    اور پوری کائنات کا ملا امتیازی نشان

    پھر اسکی اطاعت کا جاری ہوا فرمان
    مگر ابلیس کو تکبر نے کر دیا نا فرمان

    راندۂ درگاہ ہوا مردود سردارِ شیطان
    لیکن اشرف المخلوقات کہلایا انسان

    اک دن نافرمانی کا مرتکب ہوا انسان
    پھر غضب میں آ گیا مالکِ کل جہان

    آدم کو سہنا پڑا بے دخلی کا نقصان
    حوا کو زخمِ تنہائی نے کیا پریشان

    پھر آہستہ آہستہ بحال ہوئے اوسان
    آدم اور حوا کی دعاؤں کو ملا امان

    اور رحمتِ خداوندی ہو گئی مہربان
    زمین ہوئی بچھونا اور چھت آسمان

    نہ پوشاک نہ کھانا اور نہ کوئی مکان
    چہار سو عالمِ ہو تھا اور زمین ویران

    دکھ اور تکلیف نے مسلسل کیا ہلکان
    نت نیا رنگ بدلتا رہا یہ نیلگوں آسمان

    وقت کے ساتھ ساتھ سیکھ گیا انسان
    زیبائش, تزئینِ حسن و لہلہاتے کھلیان

    آج کی ترقی ہے عقلِ انساں کی ترجمان
    پر کسی انساں کو میسر نہیں ہے انسان

    غوری
    یکم مارچ 2021
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات
    الفت کا بیج اہلِ دل کےہاں کاشت ہوتا ہے. اگر اس کی بروقت اور مناسب آبیاری کے مواقع میسر ہو جائیں تو یہ محبت کا روپ اختیار کرلیتا ہے.

    محبت میں اخلاص ہو اور ظرف میں وسعت ہو تو یہ پروان چڑھ کے عشق کی منازل طے کرلیتی ہے.

    عشق خود پسندی نہیں ہے بلکہ یہ خود سپردگی ہے. عشق جاں نثاری ہے. عشق کی منزل جیت نہیں. عشق بار بار ہار کے جیت کا جشن مناتا ہے.

    عشق انسان کو احساس, انس, قربانی سے روشناس کرواتا ہے اور عشق انسان کو قربِ الہی کا درس دیتا ہے.

    محبت کے سفر میں نفرت کا گزر نہیں ہوتا. کہ چاہت کا مطلب ہے دوسروں کا خیال رکھنا ان کی عزت و آبرو میں اضافے کا باعث ہونا. ان کی دلجوئی کرنا اور جہاں ضرورت ہو غم کا مداوا کرنا.

    عشق انسان کو دنیا میں ہر دل عزیز بناتا ہے اور اللہ تعالی کا پیارا بنا دیتا ہے.

    محبت کی راہوں میں تکلیف دینا, ایذا پہنچانا, شکوہ و شکایت کرنا آپ کے عشق کو بٹہ لگانے کے مترادف ہے.

    ہجر کی سنگینیوں کو خوش دلی سے پی جا. اک جھلک کے سہارے عمر گزار دے. مہرو وفا کی مٹھاس کو اپنی گفتگو میں اتار لے. اداس لمحوں میں اپنے رب سے راز و نیاز کر تاکہ تو قرب الہی حاصل کرکے برگزیدہ اور چنندہ بندوں میں شمار ہوکے سرخرو ہو سکے.

    غوری
    27 فروری 2021
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    حسن پرستی کا اک ہی فسانہ ہے
    ہر انساں پری چہرے کا دیوانہ ہے

    غربا کے لئے ہر موسم بے گانہ ہے
    امرا کے لئے ہر موسم عاشقانہ ہے

    غوری
    26 فروری 2021
     
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    زندہ ہوں کہ جان باقی ہے
    زندہ ہوں کہ اڑان باقی ہے

    زندہ ہوں کہ انسان باقی ہے
    زندہ ہوں کہ پہچان باقی ہے

    زندہ ہوں کہ مکان باقی ہے
    زندہ ہوں کہ مہمان باقی ہے

    زندہ ہوں کہ سامان باقی ہے
    زندہ ہوں کہ دوکان باقی ہے

    زندہ ہوں کہ فرقان باقی ہے
    زندہ ہوں کہ قرآن باقی ہے

    غوری
    25 فروری 2021
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    بے درد زمانے نے کچھ اس طرح
    مجھ پہ ظلم اور ستم روا رکھے

    کہ رؤاں رؤاں چھلنی چھلنی ہوا
    مگر ہم نے گلے حشر پہ اٹھا رکھے

    غوری
    24 فروری 2021
     
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    ہر روز صبح سویرے قدرت کی شگفتہ اور روح پرور تازگی اپنے حسن اور جمال کے ساتھ جلوہ افروز ہوتی ہیں.

    مگر ہم میں سے چند لوگ ایسے نظاروں اور قدرت کے بے مثال شاہکار کی راعنائیوں سے مستفیذ ہو پاتے ہیں.

    قدرت ہر دم مہربان ہے; آپ اللہ تعالی سے جڑے رہو کہ وہ رحمن ہے; کریم ہے اور رحیم ہے.

    غوری
    24 فروری 2021

    میرے گھر کی چھت میرا گلستان
    151288406_2373112952832565_9068568870028218895_o.jpg
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    تم کیا جانو
    مجھ پہ کیا
    گزر گئی ہے
    اک بہتا ہوا
    سنگدل دریا
    روح میں یوں
    اترا ہے کہ آگ
    اور پانی یکجا
    ہو گئے ہیں اور
    نہ شرارہ باقی رہا
    نہ پیاس بجھی

    غوری
    22 فروری 2021
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ غوری بھائی۔ بہت عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے۔
    جزاک اللہ خیر۔ سلامت رہیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب
     
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    بریتِ خونخار زہر سے ممکن ہے
    بریتِ غمخوار مہر سے ممکن ہے

    بریتِ گل زار شرر سے ممکن ہے
    بریتِ جاں نثار ثمر سے ممکن ہے

    غوری
    22 فروری 2021
     
  18. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    قدرت کا ہر فن پارہ حسین و جمیل ہے
    فطرت کا ہر نظارہ حسین و جمیل ہے

    آسمان کا ہر ستارہ حسین و جمیل ہے
    قرآن کا ہر سیپارہ حسین و جمیل ہے

    زندگی کا ہر اشارہ حسین و جمیل ہے
    بندگی کا ہر شمارہ حسین و جمیل ہے

    سمندر کا ہر کنارہ حسین و جمیل ہے
    مقدر کا ہر سہارا حسین و جمیل ہے

    پیار کا ہر شرارہ حسین و جمیل ہے
    تبسم کا ہر انگارہ حسین و جمیل ہے

    غوری
    22 فروری 2021
     
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    کیسا کمال ہو گیا
    جینا محال ہو گیا

    کوئی ہم دم نہ رہا
    جینا محال ہو گیا

    شوقِ تمنا مٹ گیا
    جینا محال ہو گیا

    زمانہ جب بگڑ گیا
    جینا محال ہو گیا

    غوری زندہ ہے مگر
    جینا محال ہو گیا

    غوری
    22 فروری 2021
     
  20. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    شکریہ اے زندگی
    تیرا قرض دار ہوں

    نت نئے اسلحہ سے
    مرا سینہ چاک کیا

    غلبۂ نیند غالب رہا
    نیند اجنبی ہوگئی

    میں ہنوز جاگتا رہا
    لوگ بے خبر سوگئے

    کوئی آرزو مند رہا
    کوئی بامراد ہوگیا

    غوری
    21 فروری 2021
     
  21. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اشعارِ غوریات

    ڈر کے راستوں پہ چلتے چلتے
    میری لیاقت قابلِ رشک ہوگئی

    فقر دھمکاتا رہا مسلسل مجھے
    لیکن خوف سے انسیت ہوگئی

    کبھی صاحب کے بگڑتے تیور
    کبھی حسد کرنے والے ہمعصر

    کبھی کام سے متعلق باریکیاں
    کبھی اداس رتوں کی تاریکیاں

    کبھی تلاش معاش کے لئے سفر
    کبھی اپنوں کے ساتھ کی فکر

    کبھی اولاد سے بے پناہ محبت
    کبھی ہجرِ نورِ چشم کی اذیت

    فکرِ فردا سے غوری آذاد ہوگیا
    یوں حزیں دل میرا شاد ہو گیا

    غوری
    20 فروری 2021
     
  22. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    یا الہی اس کارخانۂ زندگی کا واحد مالک آپ ہیں. ہمیں زندگی موت خوشی غمی دینے میں آپ کا کوئی شریک نہیں.
    تمام انبیاء تیرے پیامبر ہیں.
    تمام انبیاء تیرے حکم کے تابع ہیں.
    تمام انبیاء تیری رحمت کے محتاج ہیں.
    حضرت آدم کی معافی آپ نے قبول فرمائی.
    حضرت ابراھیم کی مدد آپ نے فرمائی
    تمام انبیاء آپ کے احکام کے تابع رہے
    تمام انبیاء کی داد رسی آپ نے کی.
    اے مالک کل جہاں آپ ہم سے بہت نزدیک ہیں اور ہماری تکالیف سے باخبر ہیں. اور ہم سب کو جنت میں جانے پہ راضی ہیں.
    یا الہی ہمیں ایمان کی حقیقی روشنی عطا فرما دیجئے.
    ہمیں تمام انبیاء کے اصل مقام کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمایئے.
    ہمیں تیری خدائی اور کبریائی میں کسی کو شریک نہ کرنے کی ہدایت فرمایئے.
    اور ہمیں ایسے عقائد سے دور فرما دے جو تیری خدائی اور حاکمیت سے متصادم ہوں.

    غوری
    19 فروری 2021
     
  23. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    تم ہرا کر مجھے دیکھ لو
    تم ڈرا کر مجھے دیکھ لو

    تم ستا کر مجھے دیکھ لو
    تم مٹا کر مجھے دیکھ لو

    میں ارادوں کا پاسبان ہوں
    میں وعدوں کا نگہبان ہوں

    نہ کوئی خوفِ ترکِ دنیا ہے
    نہ ہی کوئی اشتیاقِ تمنا ہے

    میری امیدِ وصل بعید تر ہے
    میری شنیدِ اجل شدید تر ہے

    غوری 5 مارچ 2021
     
  24. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    یاد کرنے والے منتظر رہے ہے
    یاد آنے والے بے خبر رہے ہے

    دل دھڑکے دھڑکن کے دم سے
    دھڑکن ہمیشہ بے خبر رہے ہے

    غوری
    8 ماچ 21
     
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    یاد کرنے والے منتظر رہے ہے
    یاد آنے والے بے خبر رہے ہے

    دل دھڑکے دھڑکن کے دم سے
    دھڑکن ہمیشہ بے خبر رہے ہے

    غوری
    8 ماچ 21
     
  26. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    ہواؤں میں سمٹی ہوئی
    فضاؤں میں رچی ہوئی

    نگاہوں میں بسی ہوئی
    ایک شبیہ ہے کمال کی

    غوری 8 مارچ 21
     
  27. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    چاروں طرف رہتے ہیں
    پر سامنے آ سکتے نہیں

    ذرا بات ہو جائے کبھی
    ملاقات ہو جائے کبھی

    غوری 8 مارچ 21
     
  28. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    ہر ایک کا محِب ہوں
    ہر ایک کا محبوب ہوں

    سمندر میں اترنے والا
    دھنک رنگ غروب ہوں

    غوری 8 مارچ 21
     
  29. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    لوگ تربیت اور ماحول کے مطابق طرزِ عمل اختیار کرتے ہیں.

    نوے کی دہائی کے بعد والدین او-لیول, اے-لیول اور دیگر لیول عبور کروانے کیلئے اولاد سے زیادہ محنت کرتے رہے مگر تربیت کا کوئی اہتمام نہ کرسکے.
    بالی وڈ نے ہماری تہذیب کو تہس نہس کیا. افغان جہاد نے کلاشن کوف اور نشہ کی بھر مار کی.جبکہ جنگ برائے دہشت گردی نے معاشی, معاشرتی اور سماجی مسائل پیدا کئے اور چادر و چہار دیواری کے تقدس کو نا صرف پائمال کیا بلکہ جنسی بے راہروی کو فروغ دیا.

    جبکہ ہمارے پروردہ حکمرانوں کی بے حسی اور لوٹ مار نے ہمارے ماحول پہ کاری ضرب لگائی اور ہمارے اداروں میں اقربا پروری کی بنیاد رکھ کے اہلیت ایمانداری اور اخلاقیات کا جنازہ ہی نکال دیا.
    اللہ کا شکر ہے کہ ملک و قوم ابھی تک قائم ہیں.

    ایک دور تھا جب ہم بہت کمزور تھے بڑے بڑے ممالک ہمارے معاملات طے کرتے تھے اور ہم پہ احسان جتاتے تھے. برائے نام امداد کا ایسا واویلا کرتے کہ ان سے بڑھ کر ہمارا کوئی خیرخواہ نہیں.

    جمہوریت کا نعرہ متعارف کروانا اور اس کے لئے لوگوں کو پروجیکٹ کرنا اور الیکشن پہ اثر انداز ہونا الیکشن خریدنا. گویا اپنی مرضی کو ہم پہ مسلط کرنا.

    اگر ملک توڑنے کیلئے سول مارشل لاء لگایا جاسکتا ہے تو ملک جوڑنے کیلئے کیوں نہیں؟

    آج ہوائیں موسمِ بہار والی ہیں ان سے فائدہ اٹھانا ہوگا.

    ضرور کوئی ایسا اقدام اٹھایئے کہ ملک کو قوم سرخرو ہوں اور دشمن اپنے انجام کو پہنچیں.

    پاکستانی قوم سچ اور حق کا ساتھ دینے میں بڑی ممتاز ہے.

    غوری
    9 مارچ 21
     
  30. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    آج کے پاکستان میں انصاف کی عدم دستیابی نے لاکھوں متاثرین کو بری طرح متاثر کیا.

    ظلم و بربریت اور ناجائز قبضہ مافیہ نے لاکھوں یتیموں, مسکینوں اور کمزور لوگوں کو بے آسرا کردیا.

    سفارش, نقل اور اقربا پروری نے لاکھوں ذہین اور ایمان دار لوگوں کو مملکت خداداد پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے سے محروم کر دیا.

    ایک طرف نادار اور ایمان دار قرض دار ہوگئے دوسری طرف سردار اور بااختیار دیوانہ وار مال دار ہوگئے.

    غربت, بے سروسامانی اور بے بسی دنیاوی زندگی میں پل صراط کی حیثیت رکھتے ہیں.

    ان حالات سے نبردآزمائی کیلئے رب الکریم اپنے پیاروں کے حوصلوں کو ایسی جلا بخش دیتے ہیں کہ کڑی سی کڑی مشکلیں آسان ہوجاتی ہیں. اور آخرت میں ان کیلئے بڑا انعام ہے بشرطیکہ وہ ایمان اور صبر کی پاسداری کریں.

    قاتلوں, ظالموں اور غاصبوں کیلئے لمحۂ فکریہ ہے کہ وہ جن لوگوں کے واسطے بد اعمالیاں کرتے رہے اور بے پناہ مال جمع کرتے رہے کیا یہ لوگ انہیں دنیا میں عزت و توقیر سے نوازتے رہے؟ کیا انہیں آخرت کے انصاف اور گرفت پہ کوئی شک ہے؟ کیا وہ لوگ اللہ تعالی کو انسانوں کی طرح نعوذباللہ جذباتی سمجھتے ہیں کہ ذرا گڑگڑائیں گے اور معافی مل جائے گی؟

    اللہ تعالی نور ہے اور نور حق کے زمرے میں آتا ہے.

    یاد رکھیئے اس دنیا میں حق اور سچ پہ چلنے والے آخرت میں ضرور سرخرو ہوں گے اور دنیا میں دنیا میں فساد مچانے والے اپنے رب کے حضور ضرور پیش ہوں گے اور انجام پائیں گے.

    غوری
    10 مارچ 2021
     

اس صفحے کو مشتہر کریں