1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مجھے یاد تیری جو آنے لگی ہے-----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏15 ستمبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    مجھے یاد تیری جو آنے لگی ہے
    خیالوں کو رنگیں بنانے لگی ہے
    -----------
    ہوا جرم ہم سے محبّت جو کی ہے
    تبھی ہم کو دنیا ستانے لگی ہے
    ----------
    جو منزل سے واقف نہیں خود ہی دنیا
    ہمیں راستہ وہ دکھانے لگی ہے
    -------------
    محبّت ہی کی ہے نہیں جرم اس میں
    یہ دنیا مگر تلملانے لگی ہے
    --------
    کئے جرم دنیا نے پھلے برس جو
    مٹانے کو گنگا نہانے لگی ہے
    -----------
    وہ آئے ہیں ملنے مجھے آج خود سے
    محبّت کرشمہ دکھانے لگی ہے
    -------------
    یہ دنیا دباتی ہے کمزور کو ہی
    ہمیں تب ہی دنیا دباتے لگی ہے
    -------
    جدائی میں صدمے سہے میں نے اتنے
    مری آنکھ آنسو بہانے لگی ہے
    -------------
    کبھی پھر محبّت کرے گا نہ ارشد
    یہ کاغذ پہ دنیا لکھانے لگی ہے
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ کاوش۔۔۔ بہت خوب


    ہوا جرم ہم سے محبّت جو کی ہے
    تبھی ہم کو دنیا ستانے لگی ہے

    ==== ہوا جرم ہم سے جو کر لی محبت
    "ہے" ردیف کا حصہ ہے اس لیے دوسرے مصرعے میں ہی ہونا چاہیے ورنہ عیب شمار ہوتا ہے


    جو منزل سے واقف نہیں خود ہی دنیا
    ہمیں راستہ وہ دکھانے لگی ہے

    ==== یہ دنیا جو منزل سے واقف نہیں خود
    ہمیں اب یہ رستہ دکھانے لگی ہے

    ==== یہ دنیا دباتی ہے کمزور کو ہی
    ہمیں تب ہی دنیا دباتے لگی ہے

    ہمیں اس لیے یہ دبانے لگی ہے
     
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    اگر اِسے یوں کرلیا جائے ؟
    تری یاد رہ رہ کے آنے لگی ہے
    تصور کو رنگیں بنانے لگی ہے
     
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تجویز!
    محبت ہی کی ہے خطا تو نہیں جو
    ہمیں دنیا آنکھیں دکھانے لگی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔
    ہمیں آنکھیں دنیا دکھانے لگی ہے
     
    Last edited: ‏16 ستمبر 2020
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    لگی ہے ہمیں راہ بتلانے دنیا
    ہنسی آپ اپنی اُڑانے لگی ہے
     
    Last edited: ‏16 ستمبر 2020
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محبت ہے گویا گناہِ کبیرہ
    یہ دنیا ہمیں کاٹ کھانے لگی ہے

    متعدد اشعار میں دنیا کی تکرار؟
     
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وہ آئے ہیں ملنے خدا کی ہے قدرت
    محبت مری رنگ لانے لگی ہے
     
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    دباتی ہے کم زور کو ہی یہ دنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ دیکھیں آپ ہی کے الفا ظ کی ترتیب کاردوبدل ہے(جو بھی کچھ ہے محبت کا پھیلاؤ ہے)
    سو ہم کو بھی یہ اب دبانےلگی ہے

    لفظ دنیا کی بازگزشت یہاں بھی(پھر وہی شام وہی غم وہی تنہائی ہے۔۔۔۔۔۔دل کو سمجھانے تری یاد چلی آئی ہے)
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ لفظ پہلے ہے کہ پچھلے ہے یا کیا؟
    ہوئے پاپ دھرتی پہ اتنے برس جو
    تو دھرتی بھی گنگا نہانے لگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(حالیہ غیر معمولی بارشیں )

    ہوئے پاپ جگ میں جو اِتنے برس تو
    یہ دھرتی بھی گنگا نہانے لگی ہے
     
    Last edited: ‏16 ستمبر 2020
  10. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    جدائی کے صدمے جو میں نے ہیں جھیلے
    مری آنکھ اب خوں بہانے لگی ہے
     
  11. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ہوا عزمِ ارشد نہ چاہت کرے گا
    غزل تب یہ جاکر ٹھکانے لگی ہے
     
    Last edited: ‏16 ستمبر 2020
  12. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    محمّد سعید بھا ئی اور اور انتہائی قابلِ قدر خان صاحب ، دونوں دوستوں نے بہت خوبصورت تصوّرات دئے ہیں ، بہت بہت شکریہ آپ دونوں کا
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں