1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بانی ایم کیوایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت انہیں پیسے دیتا ہے، مصطفیٰ کمال

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏22 جون 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت اُنہیں پیسے دیتا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الطاف حسین، عمران فاروق جیسے بڑے کو مار سکتا ہے تو کسی کو بھی مارسکتا ہے، میں نے 2016 میں یہ بات کی تھی لیکن عدالت نے آج ثابت کیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت انہیں پیسے دیتا ہے، میرے سامنے اس نے کہا کہ بھارت پیسے دیتا ہے، ہمیں بانی ایم کیو ایم کے ساتھ رہنے کا دنیاوی فائدہ تھا لیکن ہم نے اللہ کے خوف سے ان سے دوری کی۔

    ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عمران فاروق کو قتل کیا، ان کے خاندان بھی تباہ ہوگئے، کیا بانی ایم کیو ایم کو آج ان لوگوں کے گھر والوں کی فکرہوگی؟ نسل در نسل ان لوگوں کو برباد کردیا گیا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے آنے کے بعد شہداء قبرستان میں تالے پڑ گئے، ہمارے قول و فعل میں اب تک کوئی تضاد نہیں، ہمیں مہاجروں کا غدار کہا گیا، اب ایک بھی لاش نہیں آرہی ایسی غداری قبول ہے۔
     
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    مصطفی کمال تو ایک سویلین اور سیاسی بندہ ہے
    92 ء میں اس وقت کے کراچی کور کمانڈر جناب نصیر اختر نے ایم کیو ایم پر جناح پور بنانے کی کوشش کا الزام لگایا تھا
    نہ صرف الزام لگایا تھا بلکہ پنجاب سے صحافیوں کو بلا کر ایک پریس کانفرنس میں باقاعدہ انہیں نقشے دکھائے تھے جنہیں نائن زیرو سے برآمد کئے جانے کی بات کہی گئی
    مگر ہوا کیا
    17 سال بعد خود نیشنل میڈیا پر آکر تمام الزامات واپس لئے اور کہا جناح پور کے نقشوں والی بات جھوٹ تھی ایسے کسی قسم کے نقشے نہیں برآمد ہوئے تھے
    ان کا کچھ نہیں گیا مگر برداشت کیا صرف کراچی والوں نے
    11 سالہ سخت ترین ریاستی آپریشن
    25 ہزار بےگناہ نوجوانوں کی لاشیں
    سینکڑوں گھر دربدر ، ایک پوری نوجوان نسل کو خاک نشین کیا گیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مہاجر قوم نے اس وقت ایک وردی میں موجود شخص کے بمع ثبوت دعووں کو مسترد کردیا تھا تو آج ایک سیاسی مخالف کی محض باتوں پر کیسے یقین کرے گی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    موجودہ عمران فاروق کا کیس دیکھ لیں
    عمران فاروق بھائی جب تک زندہ تھے ریاست کی نظر میں وہ سنگین جرائم میں ملوث ایک دہشت گرد تھے
    یہاں تک کہ ان کے سر کی قیمت 7 لاکھ بھی مقرر کی گئی تھی جو آج تک قائم ہے
    مگر قدرت کا کھیل دیکھیں کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے ججوں کو دو بار انہیں معصوم لکھنا پڑا اور دوسری طرف انعامی رقم دینے کے بجائے عمر قید کی سزا دینی پڑی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    شہداء قبرستان پر تالا
    تو جناب شہادتیں تو اب بھی ہورہی ہیں
    کچھ دن قبل آصف پاشا بھائی کو شہید کیا گیا
    16 ماہ لاپتہ رکھنے کے بعد ان کی لاش مضافاتی علاقے کی جھاڑیوں سے ملی
    حیرت کی بات ہے ان کی نعش ملنے کے بعد سارا دن نیوز چینل پر انہیں لندن کا دہشت گرد کہا جاتا رہا جب کے ہمارا دعوی ہے کہ آصف پاشا کے خلاف کراچی میں تو کیا پورے ملک میں ایک بھی ایف آئی ار نہیں درج تھی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپریشن اور قتل و غارت گری کے باوجود ہر حکومت میں شامل رہی
    اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ لاشوں کی قیمت وصول کی یا لاشوں پر سیاست کی
    اور وردی والے کی حکومت میں بھی تو شامل رہے
    12 مئی کو وردی والے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا گیا
     
  5. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ارے جناب ووٹ ملے تھے تو وزارتیں ملیں تھیں
    چاہے بےنظیر ہو نواز شریف ہو یا مشرف
    کسی نے کوئی احسان نہیں کیا
    مشرف دور میں سندھ کی گورنری ملی جو اس کے جانے کے بعد بھی رہی
    مشرف دور میں کراچی اور حیدرآباد کی مئیر شپ تھی جو اس سے پہلے بھی تھی ، جانے کے بعد فوج کی نگرانی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کراچی حیدرآباد کے علاوہ میرپورخاص کی مئیر شپ الطاف حسین کے حصے میں آئی وہ بھی سنگل میجوریٹی کے ساتھ تینوں شہروں میں ایم کیو ایم جیتی
    این اے 246 کے الیکشن جس میں پوری میڈیا پاور اور تمام تر اختیارات کے استعمال کے بعد ، ہر پولنگ بوتھ پر اسٹیشن پر یہاں تک کہ ووٹ ڈالنے کی جگہ پر بھی رینجرز کھڑا کرنے کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ الطاف حسین کو ہرا نہیں سکی
    یہ سب اس بات کے ثبوت تھے کہ مہاجر قوم نے الطاف حسین کے خلاف ہر منفی پروپیکنڈے چاہے وہ جناح پور کا ہو ، را کے ایجنٹ کا ہو بھتہ خوری کا ہو یا بوری بند لاشوں کا ، ان سب کو مسترد کیا اور الطاف حسین پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا
    مگر یہ سب باتیں اس وقت کی ہیں جب الطاف حسین ایک پارلیمانی راہ پر یقین رکھتا تھا اب حالات بدل گئے ہیں راستے بدل گئے ہیں
    اب پارلیمانی سیاست کو اللہ حافظ کہہ دیا گیا ہے
    اب دیکھیں کیا ہوتا ہے
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جب سندھ پر اور خصوصی طور پر کراچی پر 88 سے اب تک حکمرانی کی
    تو پھر یہ رونا دھونا اور واویلا کس بات کا ہے
    کراچی پر حکومت آپ کی حیدر آباد پر حکومت آپ کی اور اپنی ہی حکومت میں اپنے لوگوں کو تحفظ نہ دینے والی پارٹی کا معصوم عوام کو کیا فائدہ
    تمام نوجوانوں کی اموات کی ذمہ داری خود اپنے سر لینی چاہیے

    دوسری بات میجوریٹی اور ووٹ کی ہے تو جناب زرداری صاحب اور نواز شریف صاحب دس پرسنٹ اور لوٹ مار کے شہنشاہ گردانے جانے کے بعد بھی
    میجوریٹی سے ووٹ حاصل کرتے رہے ہیں اور حکومتیں بناتے رہے ہیں کوئی سندھ پر کوئی پنجاب پر تو کیا ہم اسے عوام کے اعتماد کا نام دیں جس طرح آپ دے رہے ہیں؟

    پاکستان میں ووٹ حاصل کرنے کو اعتماد سے منسلک کرنا درست نہیں ہے
    کراچی میں جماعت اسلامی کے اتنے بڑے ووٹ بینک کے باوجود ہارنا یا حصہ نہ لینے کو اعتماد سے مترادف تصور نہیں کیا جا سکتا

    اور رحمٰن ملک کے بریف کیس تو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں
     
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    97 کے الیکشن میں جب بےنظیر نے فوج کی مخافت میں الیکشن لڑا تو ان کو سیٹیں ملیں 18 اور پر طرف نواز شریف چھایا رہا
    مگر وہ ہی نواز شریف جب 2002 میں فوج کے مدمقابل آیا تو اس کی سیٹیں تھیں 19
    جبکہ مسلم لیگ ق کی سیٹیں تھیں 126
    اسی مسلم لیگ ق کے سر سے جب فوج نے ہاتھ ہٹایا تو 2008 کے الیکشن میں ان کی سیٹیں رہ گئیں 50 ، 2013 کے الیکشن میں صرف 2
    آج فوج کے لاڈلے ہیں عمران خان جن کے پاس ہیں 149 سیٹیں حالانکہ پچھلے دو الیکشن میں بالترتیب ان سیٹیں تھیں 35 ، 1
    تو جناب یہ حال ہے آپ کی نظر میں مقبول لیڈران کا
    جب تک فوج کے منظور نظر ہوں گیم میں ان رہتے ہیں اور جہاں بغاوت کی وہاں یا تو مار دیے جاتے ہیں یا اہل پنجاب ہوں تو نااہلی پر اکتفا کردیا جاتا ہے
    جب کے کراچی کی سیاست ہمیشہ سے مختلف رہی
    ایوب خان کے مقابلے مادر ملت کی سپورٹ سے لیکر آج تک کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات پر ووٹ نہیں دیا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    این اے 246 کے ضمنی الیکشن نے کراچی کی سیاست کا رخ موڑا
    فوج جس نے الطاف حسین پر زبردستی اور گن پوائنٹ پر ووٹ حاصل کرنے کا شوشہ چھوڑا ہوا اس کو الطاف حسین کے ہارنے کا یقین تھا جبکہ الطاف حسین کو اپنی قوم پر
    الطاف حسین سمجھ رہا تھا میڈیا کے کیمروں اور رینجرز کے زیر نگرانی الکشن جیتنے کے بعد ٹھپہ مافیا کا لیبل ایم کیو ایم پر سے اتر جائے گا
    اور فوج سمجھ رہی تھی الطاف حسین کے ہارنے کے بعد اس کا چیپٹر ہمیشہ کے لیے کلوز ہوجائے گا
    چونکہ آگے بلدیاتی الیکشن بھی کھڑے تھے اس لئے جماعت اسلامی نے عمران خان کے اتحادی ہونے کے باوجود اپنا بندہ الگ کھڑا کیا
    الیکشن ہوئے اور ہوا وہ جو اللہ کو اور مہاجر قوم کو منظور تھا
    یعنی الطاف حسین تقریبا ایک لاکھ ووٹ لے کر جیتا جبکہ فوج کا بندہ اور موجودہ سندھ کا گورنر محض بیس ہزار ووٹ لے سکا اور بقول آپ کے بڑے ووٹ بینک رکھنے والی جماعت اسلامی کی ضمانت ضبط ہوئی
    اس کے بعد بلدیاتی الیکشن بھی ہوگئے
    کراچی میں بڑے ووٹ بینک رکھنے والی جماعت اور فوج کے لاڈلے کی جماعت کا اتحاد بھی کچھ نہ کرسکا اور الطاف حسین جیت گیا
    حیدر آباد میں 13 جماعتوں کا اتحاد الطاف حسین کو نہ ہرا سکا
    میرپورخاص بھی اللہ کے کرم کے ساتھ الطاف حسین کی جھولی میں آگیا
    اتنا سب کچھ بھی ہوگیا مگر مہاجر قوم کے منڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا
    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کا مئیر ایک سال تک جیل میں پڑا رہا ، چھوٹنے کی ایک ہی شرط تھی لاتعلقی کا اعلان
    آج کے بڑے بڑے نام عمران اسماعیل { گورنر سندھ } ، علی زیدی { وفاقی وزیر برائے سمندری امور } فیصل ووڈا { وزیر آبی زخائر } یہ وہ نام ہیں جو اس بلدیاتی الیکشن میں ٹاؤن کے الکیشن بھی ہار گئے تھے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بقول جیو کے الطاف حسین کی مالی حالت اتنی خراب ہے کہ انہیں اپنے آفس پر برائے فروخت کا بورڈ لگانا پڑا
    بقول سیاسی مخالفین کے الطاف حسین نے بھتے اور چندے سے لندن میں درجنوں پراپرٹی بنا رکھی ہیں
    بقول محمد انور کے 90 کے دہائی سے انڈیا سے پیسا لیے جارہے ہیں
    بقول میڈیا کے 2020 میں انڈیا سے مدد مانگ لی
    بقول بریگیڈیئر امتیاز کے جنرل حمید گل کی جانب سے سے بھیجے گئے بریف کیس کو الطاف حسین نے واپس کردیا
    بقول ایک عظیم ہستی کے رحمان ملک کے بریف کیس
    اب کیا جھوٹ اور کیا سچ مگر میں جو بات کہنا چاہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ
    ایم کیو ایم کے مرکز سے جناح پور کے نقشے برآمد ہونا ہو یا 120 گر کے مکان سے 3 ٹرک اسلحہ نکلنا
    12 مئی جیسے سانحات کروانے کے الزامات ہوں یا سانحہ بلدیہ میں آگ کا معاملہ ہو
    نیٹو کا اسلحہ استعمال کرنے کی بات ہو یا حکیم سعید کو شہید کرنے کا الزام ہو
    مہاجر قوم الطاف حسین پر لگائے ان تمام الزامات کو بےبنیاد سمجھتی تھی اور آج بھی سمجھتی ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ ایم کیو ایم کی تخلیق بھی فوج کے سر جاتی ہے
    اورآج کل فوج سے نالاں ایم کیو ایم ضیاء الحق کی پیداوار گردانی جاتی ہے
    دوسری بات کلاشنکوف کلچر جو جنرل ضیاء الحق صاحب نے متعارف کروایا وہ تجربہ بھی ایم کیو ایم پر ہوا؟
    اور والا سوال اپنی جگہ کراچی حیدرآباد اور میر پور خاص کے حکمران ہونے کے باوجود ایم کیو ایم مظلوم کیسے ہو گئی؟
    کبھی کسی نے رحمٰن ملک کے بریف کیس کو کھول کے دیکھا ہے؟
    اور ہاں الطاف حسین کا کوئی کاروبار نہیں نہ ہی وہ نوکری کرتا ہے لیکن لندن میں مزے سے رہ رہا ہے کیسے؟
    لبیک یا رسو ل اللہ والوں نے کیسے اتنے ووٹ لیے؟

    ویسے یہ عظیم ہستی کون ہے ؟
    سوال کرونگی تو آپ کچھ بولوگے یعنی بولنے کا موقع دیا آپ کو................................
    سمجھ سمجھ کے بھی جو نہ سمجھے میری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بقول آپ کے "مہاجر قوم الطاف حسین پر لگائے ان تمام الزامات کو بےبنیاد سمجھتی تھی اور آج بھی سمجھتی ہے"
    لیکن
    پوری مہاجر قوم نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے کارکن کے بارے میں کہہ سکتے ہیں
    کیوں کہ مہاجر قوم اور ایم کیو ایم مخلتف ہیں پوری مہاجر قوم ایم کیو ایم نہیں ہے
    کراچی میں جتنی پارٹیاں ہیں ان سب میں مہاجر موجود ہیں
    جب ایم کیو ایم فوج کی سر پرستی میں تھی تو ان کے بھی بڑے ٹھاٹھ باٹھ تھے
    اور عروج و زوال تو پارٹیوں میں آتا رہتا ہے
    ایم کیو ایم کے کارکن کی یہ حالت الطاف حسین کی وجہ سے ہے
    اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو آج یہ حال نہ ہوتا
    یہاں کارکن مسائل سے دو چار ہیں ان کی وجہ سے اور وہاں وہ نئے نئے مسائل پیدا کرتا ہے
    کبھی ناچتا ہے اور کبھی گاتا ہے

    بس ساتواں انسان بھائی ................. پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھاؤ
     
  12. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    سنی سنائی باتوں پر یقین کرنا یقینا آپ کا حق ہے اور اس پر یقین کر لینے کی کوئی ٹھوس وجہ بھی ہوگی جو فی الحال آپ نے پوسٹ نہیں کی
    مگر مجھے ٹھوس دلیل چاہیے
    ضیاء نے الطاف حسین کو سپورٹ کیا یا پھر الطاف حسین کو ضیاء دور میں کوڑے اور جیل کی سزا ہوئی
    کلاشنکوف کلچر کو اے پی ایم ایس او نے پرموٹ کیا یا اس کی ذمہ دار ضیاء کی من پسند جماعت اسلامی کی طلبہ تنظیم جمعیت تھی
    ایک کمرے کے گھر میں رہنے والا لندن میں عیاشی کر رہا مگر پانامہ جیسے اسکینڈلوں میں نام نہیں آتا
    پچھلے 13 سال سے کئی لوگ ثبوتوں سے بھرے بیر کیس لے کر لندن کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین بری ہورہا ہے
    لندن میں ہوئے قتل میں اسکاٹ لینڈ کلئیر کر رہا ہے مگر پاکستانی عدالتیں مجرم ٹہرا رہی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    92 کے آپریشن کے بعد کسی جمہوری دور میں کراچی یا پاکستان میں الیکشن ہوئے ہی نہیں
    مشرف کے مارشل لاء میں جب الیکشن ہوئے تو ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا کیونکہ ایم کیو ایم نے نا 99 کا فوجی اقدام کو قبول کیا تھا اور نہ ہی مشرف کو سپورٹ بلکہ ان کا مطالبہ تھا پہلے ملک میں جنرل الیکشن کرائے جائیں
    جنرل الیکشن کے بعد کرائے جانے والے الیکشن میں حصہ بھی لیا اور دنیا کو منوایا بھی بلدیاتی کام کیسے کئے جاتے ہیں
    تیسرے الیکشن کا پہلے ہی بتا چکا ہوں مئیر منتخب ہوجانے کے باوجود ایک سال تک حلف اٹھانے نہیں دیا گیا ، جب تک کہ لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا
    لاتعلقی کے اعلان کے بعد کی کارکردگی سب کے سامنے ہے
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سنی سنائی نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بالواسطہ یا بلا واسطہ
    جس طرح ایم کیو ایم کا زور توڑنے کے لیے پاک سر زمین یا اس قسم کی دوسری پارٹیز جیسے مہاجر قومی موومنٹ وغیرہ کا الزام فوج کے سر ڈالا جاتا ہے
    اسی طرح اس دور میں جماعت اسلامی کا زور توڑنے کے لیے ایم کیو ایم کی تخلیق بھی فوج کے ہاتھوں ہوئی. اور اندرون سندھ پی پی پی کا زور توڑنے کے لیے جی ایم سید کو سپورٹ کیا
    غوث علی شاہ کئی بار پبلک میں یہ کہہ چکے ہیں کہ ضیاء الحق کی ہدایت پر کراچی میں ایم کیو ایم کو انہوں نے بنوایا تھا۔ گویا (مبینہ طور پر ) ”مہاجروں کے حقوق“ کے لئے الطاف حسین کی قیادت میں جو سیاسی پارٹی بنی اُسے ایک پنجابی آرمی چیف اور صدر کی ہدایت پر ایک سندھی وزیر اعلیٰ نے بنوائی۔
    یہ ایک ایسی حقیقت ہے، جس سے کراچی (اور پاکستان) کی صحافتی برادری بخوبی واقف ہے۔
    الطاف حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ جی ایم سید سے ان کے گاؤں جاکر ملے اور ان سے ایک ”خفیہ معاہدہ“ کیا تھا۔
    اس ملاقات کی تصویری خبر محمد صلاح الدین نے اپنے پرچہ میں شائع کردی تھی۔ یہ وہی صلاح الدین ہیں، جنہیں ایم کیو ایم نے 1994 میں گولی مارکر شہید کردیا تھا۔ الطاف اور جی ایم سید میں کیا معاہدہ ہوا تھا۔ یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ لیکن ایک صاحب نے جو ایم کیو ایم میں اے پی ایم ایس او کے دور سے ہیں اور فاروق ستار و گورنر عشرت العباد کے بہت قریب بتلائے جاتے ہیں، نے ایک ملاقات میں کہا تھا کہ ہمارا جیئے سندھ سے یہ معاہدہ ہے کہ پہلے سندھو دیش بنے گا۔ پھر مہاجروں کا جناح پور۔ جب میں نے کہا کہ کیا وہ اتنے بے وقوف ہیں کہ سندھو دیش بنانے کے بعد وہ ”سندھ کا کریم“ کراچی کو سندھ سے الگ کرکے آپ کو دے دیں گے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلیں ہیں۔ اس معاملہ میں اقوام متحدہ بھی ”فریق اور شریک“ ہے ۔
     
  14. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    غوث علی شاہ وزیر اعلی بنے اپریل 1985 میں
    الطاف حسین نے پارٹی کا اعلان کیا مارچ 1984 میں
    خیال رہے ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس کی طلبہ تنظیم پارٹی بننے سے پہلے تھی یا یوں کہہ لیں ایم کیو ایم کا جنم طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او سے ہوا
    ورنہ ہر جماعت پہلے بنتی آرہی ہے اور اس کی طلبہ تنظیم بعد میں
    اے پی ایم ایس او کی بنیاد الطاف حسین نے جون 1978 میں رکھی
     
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ضیاء الحق کا مارشل لاء لگا مارچ 1976 میں اور ختم ہوا اگست 1988 میں
    الطاف حسین کو فوجی عدالت سے 9 ماہ قید بامشقت اور پانچ کوڑوں کی سزا ہوئی اکتوبر 1979 میں
    دوسری بار گرفتار ہوئے اکتوبر 1986 میں
    اور تیسری بار گرفتار ہوئے اگست 1987 میں
    میرے خیال سے یہ تینوں ادوار ضیاء کے مارشل لاء کے تھے
     
  16. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے میں سمجھ رہا تھا کہ یہاں آپ اپنی سیاسی شعور کو استعمال کرتے ہوئے ایک ڈبیٹ کر رہی ہیں
    مگر ایک بار پھر جناح پور کا نام آیا سائین جی ایم سید کا نام آیا سندھودیش کی بات آئی تو دماغ میں کچھ کھٹکا ہوا
    آپ جس جگہ سے کاپی پیسٹ کر رہی ہیں وہ کالم نویس زیادہ تو جماعت اسلامی سے متاثر ہیں
    جبکہ ہم آپ کے خیالات کو باچا خان کا پیروکار سمجھ رہے تھے جیسا کہ آپ نے کہا تھا
    خیر
    جی ایم سید سے ملاقاتوں کا الطاف حسین اپنی کئی تقریروں میں اعتراف کرچکے ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی نہیں تھیں
    ان ملاقاتوں میں کوئی خفیہ ڈیل ہوئی تھی یا نہیں ، یہ ہمیں نہیں پتا آپ یا وہ کالم نویس ضرور جانتے ہونگے کہ وہ خفیہ معاہدہ خفیہ کیوں نہیں رہا
    جناح پور کے نقشوں کی برآمدگی کا فوج کی طرف سے دعوی اور اس پر مہاجر قوم کا ردعمل پھر 17 سال بات ان ہی فوجی حلقوں سے تردید کی بات تو میں پہلے ہی کرچکا ہوں
    مگر سندھو دیش کی تحریک کو الطاف حسین کی طرف سے اوون کرنے کے بعد کی کیا صورتحال ہوتی ہے ، اس پر مہاجر قوم کیا ردعمل دیتی ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا
    مگر جس طریقے سے پچھلے دس دن سے اندرون سندھ اور کراچی حیدر آباد میں بلا تفریق چھاپہ مار کاروائیاں ہورہی ہیں اور سندھی مہاجر نوجوانوں کو غائب کیا جارہا ہے اس سے فوج کی بوکھلاہٹ ظاہر ضرور ہوگئی ہے
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم اگر آپ کو یاد ہو تو اوپر میں نے ایک فقرہ لکھا تھا

    سوال کرونگی تو آپ کچھ بولوگے یعنی بولنے کا موقع دیا آپ کو................................
    سمجھ سمجھ کے بھی جو نہ سمجھے میری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے

    تو آپ نے بالکل نہیں سمجھا
    اس میں کوئی شک نہیں کہ میں باچا خان کی پیروکار ہوں
    لیکن میں نے کہا تھا کہ سوال کرونگی تو آپ کچھ بولوگے یعنی بولنے کا موقع دیا آپ کو................................

    اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ مجھ سے وہ سوال سن رہے ہیں اور وہ خیالات سن رہے ہیں جو لوگوں کے ہیں
    اور آپ بولو آپ واضح کرو
    کڑوے سوالات کے میٹھے جوابات دو

    جس طرح سنا اس دور کے صحافی ہمارے لیے جو صفحات لکھ کر چھوڑ گئے ہیں اس کے مطابق پی پی پی اور جماعت اسلامی کے مقابلے میں ایم کیو ایم وجود میں آئی
    تو سوالات بھی انہی کے آپ کے سامنے رکھے ہیں

    باچا خان، جی ایم سید ، الطاف حسین یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم پرستی کا پرچار کیا
    اور وجوہات صوبوں کو خودمختاری نہ دینا اور مرکز کی تابعداری میں حقوق غصب ہونا شامل ہیں

    الطاف حسین بھی باچا خان کے پروکاروں میں سے ہیں
     
  18. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    سمجھ سمجھ کے بھی جو نہ سمجھے میری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے
    آپ کا بہت بہت شکریہ جو آپ نے تشریح کردی
    ورنہ اتنے سمجھدار نہیں ہیں ہم
    ہاں البتہ کوئی تازہ غزل یا شعر ہوتا آپ کا تو یقینا تھوڑا دماغ لگا کر اس کو سمجھ ہی جاتے
     
  19. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    کڑوے سوالات کے میٹھے جوابات
    اگر آپ مجھ سے پوچھتیں کیا ایم کیو ایم نے نیٹو کا اسلحہ غائب کرکے نائن زیرو چھپایا تھا تو میرا جواب ہوتا نہیں
    اگر آپ تھوڑا بحث کرتیں اور کہتیں تو یہ کیسے ممکن ہے نائن زیرو پر چھاپہ مارنے والی رینجرز کی ٹیم کے سربراہ کرنل طاہر نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے مرکز سے نیٹو کنٹینرز سے چوری ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ہے
    تو میں جواب دیتا
    جناب رینجرز حکام نے یہ بات صحافیوں کے سامنے اور ایک بار سپریم کورٹ کے سامنے بھی کہی ضرور ہے مگر اس کے جواب میں
    امریکن سفارت امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کنٹینروں کی چوری کی خبر غلط ہے ۔
    انہوں نے مزید کہا کہ کہ امریکہ اور نیٹو افواج کثرت سے سفارتی اور دفاعی سازو سامان کے درآمد اور برآمد کے لیے کراچی کی بندرگاہ استعمال کرتے ہیں لیکن اسلحے اور بارود کے لیے کراچی کی بندرگاہ نہ تو امریکی افواج اور نہ ہی نیٹو نے کبھی استعمال کی ہے ۔
    انہوں نے مزید کہا گیا کہ امریکہ اور نیٹو کے جو بھی کنٹینر بندر گاہ سے گزرتے ہیں انھیں پاکستان کے کسٹم حکام کی اجازت سے منظوری حاصل ہوتی ہے اور وہ اس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں ۔
    امریکی سفارت خانے نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو وہی کارگو کمپنایاں استعمال کرتی ہیں جو لائسنس یافتہ اور حکومت سے منظور شدہ ہیں ۔
    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فوجی سازوسامان کی نقل و حمل پر امریکہ کڑی نظر رکھتا ہے ۔
    بیان میں کہا گیا کہ امریکی حکام نے اس سلسلے میں متعلقہ پاکستان حکام سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی کی بندرگاہ سے آنے والے تمام کنٹینر کی گنتی کر لی گئی ہے ۔
    اب اگر کوئی چیز کراچی سے براستہ سڑک افغانستان کبھی گئی ہی نہ ہو تو اس کو چرا کر کیسے چھپایا جاسکتا ہے ؟
    میرے خیاس سے سوال کو ختم ہوجانا چاہیے
    مگر ایسا نہیں ہے نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ کی برآمدگی اور ان کو چرانے کے الزامات اب بھی مخالفین کی طرف سے لگائے جاتے ہیں
    میرا مطلب ہے کہ مخالفین اگر سوال کریں تو ان کے جواب دیے جاسکتے ہیں مگر وہ سوالات نہیں الزامات ہیں جس کو آپ جتنا بھی جھوٹا ثابت کرلو وہ لگتے رہتے ہیں
     
  20. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    کبھی ناچتا ہے اور کبھی گاتا ہے
    الطاف حسین یقینا ایک شخصیت ہے میری نظر میں اچھی ہے تو کئیوں کی نظر میں بری ہوگی مگر ہے ضرور
    اب ایک ایسی شخصیت کے نام لینے پر اس کے بیانات پر یہاں تک کے اس کی تصویر پر بھی پابندی ہے نیشنل میڈیا پر
    اب الطاف حسین کے لیے ایک شخص { نبیل گبول } میڈیا کے پرائم ٹائم پر آکر قسم کھا کر کہتا ہے کہ الطاف حسین کو ایک ایسی بیماری ہوگئی ہے کہ کوئی انسان اس کے پاس نہیں جاسکتا ، اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی ہے اور فلاں فلاں فلاں
    ایک صحافی { رؤف کلاسرا } رینجرز کی میڈیا بریفنگ کی بات کرتے ہوئے کہتا ہے الطاف حسین بس اگلے تین ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں ، خیال رہے یہ بریفنگ جولائی 2016 کو دی گئی تھی
    جیو ، اے آر وائی سمیت تمام بڑے نیوز چینل پر 24 گھنٹے تک الطاف حسین کے مرنے کی خبر چلتی رہی یہاں تک کہ ایک صحافی { مہر بخاری } نے اپنے پروگرام میں دعوی کیا کہ الطاف حسین کو مرے ہوئے کئی ہفتے ہوگئے اور ان کی جو بھی تقاریر سوشل میڈیا پر آرہی ہیں وہ ندیم نصرت کر رہا ہے الطاف حسین کی آواز بنا کر ۔ ۔ ۔
    اب اتنے بڑے بڑے نیوز چینل جن کے نمائندے تقریبا پوری دنیا میں موجود ہیں وہ تصدیق کرنے کے بجائے ایسی خبر 24 گھنٹے تک چلاتے رہے
    حالانکہ صرف ایک کال سے تصدیق ہوسکتی تھی
    اب ایک ستر سال کا انسان جس کو میڈیا پر آنے کی اجازت نہ ہو اس کے مرنے کی یا معذور ہونے کی خبریں چلیں وہ کیا کرے
    ڈانس کر ے ، مکے لہرائے ، کبھی چل کر دکھائے اور کبھی جوڈو اسٹائل دکھائے تاکہ دنیا کو اس کے زندہ ہونے اور معذور نہ ہونے کا یقین ہو
    وہ کرے تو کیا ؟
     
  21. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    الطاف حسین بھی باچا خان کے پیروکاروں میں سے ہیں
    ویسے تو صرف شکریہ لکھ کر گزارا کیا جاسکتا تھا مگر میں دل سے کہہ رہا ہوں آپ کو میرا سلام اور اگر میں دوسری طرف ہوتا تو آپ کے کی بورڈ کو ضرور چوم لیتا
     
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

    اسلحہ کا تو خیر ذکر میں نے نہیں کیا
    البتہ آپ نے بارہا یہاں امریکہ کی دوربینی نگاہ کا ذکر کیا تو اس کے لیے کہونگی کہ
    امریکہ کی انٹیلی جنس ایک ناکام انٹیلی جنس ہے
    اتنے بڑے بڑے جہاز اغوا ہوئے اور بلڈنگز پر گرائے گئے
    اب تک وہ حیران ہیں کہ ہوا کیا تھا؟
    ایک القاعدہ کا سربراہ ڈھونڈنے کےلیے پورا ملک لگا رہا
    اگر پیسوں کے پجاری نہ بتاتے تو ان کو کچھ بھی معلوم نہیں تھا
    ویسے پورٹ قاسم سے نکلنے والے کنٹینرز کا ذکر تھا شاید کہ ان میں سے کنٹینرز غائب کر کے فوجی سازو سامان نکال لیتے تھے
     
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اس بات کی تصدیق آپ الطاف حسین صاحب سے کر سکتے ہیں
    وہ خود اس بات کے معترف ہیں کہ فلسفہ عدم تشدد ہی مسائل کا حل ہے اور نان وائلنٹ سولجر آف اسلام ان کے پیرو مرشد ہیں
     
  24. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بٹ آئی ایم ناٹ کنفیوزڈ
     
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے باچا خان اور ساتواں انسان میں بھی ایک چیز مشترک ہے
    بتاؤ وہ کیا چیز ہے؟
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    آپ بتائیں ؟
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    باچا خان نے جس ملک میں دفن ہونے کی خواہش کی تھی اس کے جھنڈے سے آپ کی محبت دونوں کی مماثلت ظاہر کرتی ہے
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    محبت یا نفرت کی بات نہیں یہ تو محض ایک اتفاق ہے ک ادھر ہم نے افغانستان کا جھنڈا لگایا اور ادھر باچا خان صاحب کی بات چل پڑی
    ہم تقریبا ہر مہینے جھنڈے کو بدلتے رہتے ہیں ، جب فورم پر درجنوں جھنڈے رکھے ہیں تو کیا فائدہ ان کو ویسٹ کرنے کا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا

    جھنڈے کی اہمیت ختم کر دی آپ نے
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں