1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو کے متشابہ الفاظ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏29 فروری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انگریزی زبان کی طرح اردو زبان میں بھی بہت سے ایسے الفاظ موجود ہیں جو ایک ہی طرح بولے یا لکھے جاتے ہیں مگر ان کے معانی فرق ہوتے ہیں۔ ایسے الفاظ کو متشابہ الفاظ کہا جاتا ہے۔ متشابہ کامطلب ہے ملتے جلتے الفاظ۔

    ان الفاظ کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

    1. متشابہ الفاظ آواز کے حوالے سے
    2. متشابہ الفاظ املاکے حوالے سے۔
    1 متشابہ الفاظ آواز کے حوالے سے:
    یہ وہ الفاظ ہیں جو ایک طرح پڑھے جاتے ہیں مگر ان کی املا، یعنی ان کے لکھنے کا طریقہ اور ہجے ایک دوسرے سے فرق ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر:

    ارض:اس لفظ کامطلب ہے’زمین‘

    عرض: اس لفظ کامطلب ہے ’گزارش کرنا‘

    یہ دونوں الفاظ ایک ہی طریقے سے پڑھے جاتے ہیں مگر لکھے مختلف طریقے سے جاتے ہیں۔

    سدا:اس کامطلب ہے ’ہمیشہ‘

    صدا: اس کامطلب ہے ’آواز لگانا یاآواز دینا‘

    اس طرح کے دیگر اور الفاظ ذیل میں دیے گئے ہیں۔

    تولہ: سونے کے زیورات ناپنے والی اکائی

    تولا: تولنا مصدر سے۔تولنا، ناپنا جیسے سبزی تولنا وغیرہ

    میلا: گندا، جوصاف ستھرا نہ ہو۔

    میلہ: علاقائی یا موسم کی مناسبت سے منایا جانے والا تہوار۔ جہاں کھانے، پینے، کپڑے، کھلونے جھولے وغیرہ کے ٹھیلے لگائے جاتے ہیں۔

    عام: اس کا مطلب کوئی بھی چیز جو کچھ خاص نہ ہو۔ خاص کا الٹ عام۔

    آم: پیلے رنگ کا پھل جو گرمیوں کے موسم میں آتا ہے اور ہر بچے بڑے کو انتہائی مرغوب ہے۔

    نذر: اس لفظ کو لوگ کسی مردانہ نام کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور اس کامطلب منّت یا مراد سے بھی لیا جاتا ہے۔

    نظر: اس کا مطلب ہے دیکھنے کی طاقت۔

    گدّا: بستر۔ روئی یا فوم کا بنا ہوا نرم، آرام دہ بستر

    گدھا: ایک جانور جو مال برداری کے کام آتا ہے۔

    دانہ: ایک چھوٹا سا دانہ،کسی دال کا دانہ۔

    دانہ: جسم کے کسی بھی حصے پر ہونے والے چھوٹے چھوٹے پھنسی پھوڑ وغیرہ

    دانا: اس کامطلب ہے عقل مند

    پتہ: کسی جگہ کا پتہ یا ایڈریس

    پتّہ: درخت کا پتّہ

    سارہ: ایک عربی نام جو لڑکیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    سارا: پورا، سب کا سب

    بنا: بنانا مصدر سے۔ کوئی چیزیا تصویر بنانا

    بنّا: محاوراتی زبان میں شادی کی عمر کو پہنچے ہوئے لڑکے یا ہونے والے دولھا کو کہا جاتا ہے۔

    چارہ: علاج

    چارا: جانوروں کی خوراک

    پارا: ٹکڑا

    پارہ: ایک مائع دھات، سیماب (مرکری)

    اَلم: رنج، دکھ، تکلیف

    عَلم: جھنڈا

    گلا: قمیض کا گلا جہاں سے سر قمیض میں ڈالا جاتا ہے۔

    گِلہ: ناراضی کا اظہار کرنا۔ شکوہ شکایت کرنا۔


    2 متشابہ الفاظ املاکے حوالے سے:
    یہ وہ الفاظ ہیں جو لکھنے میں بھی بالکل ایک جیسے ہوتے لیکن ان کامطلب فرق ہوتا ہے۔ کبھی کبھار ان کو پڑھنے میں بھی کچھ فرق ہوتا ہے۔ چند امثال مندرجہ ذیل ہیں۔

    تاریخ: مہینے کادن

    تاریخ: روایات، ہسٹری

    اتفاق: دوستی

    اتفاق: اچانک

    ادا: ناز، نخرہ، انداز، طرز

    ادا: کسی کے پیسے ادا کرنا۔ بل ادا کرنا

    ملکہ: بادشاہ کی مونث

    ملکہ: کسی کام میں کمال حاصل ہونا۔

    ضد: ضد پہ اڑ جانا۔ کسی بچے یا بڑے کا کسی ایک بات پر اڑ جانا۔

    ضد: الٹ لفظ۔ جیسے رات کی ضد دن ہے۔

    کان: جسم کاایک حصہ جس سے آواز سننے کاکام لیا جاتا ہے۔

    کان: کوئلہ، یا سونے یا ہیرے کی کان وغیرہ۔

    ہار: شکست

    ہار: گلے میں پہننے والا زیور

    سونا: ایک قیمتی دھات جس سے زیورات وغیرہ بنتے ہیں۔

    سونا: آرام کرنا۔ نیند لینا

    رہا: رہنا مصدر سے۔ کسی جگہ جا کر رہنا۔

    رِہا: جیل سے یا کسی قید کے اختتام پر باہر نکلنا۔

    ہوا: آب و ہوا جس میں ہم سانس لیتے ہیں۔

    ہُوا: ہونا مصدر سے۔ کوئی واقعہ رونما ہُوا۔

    چھڑا: غیر شادی شدہ مرد، اکیلا مرد

    چُھڑا: چُھڑانا مصدر سے۔ ہاتھ چُھڑانا۔

    جام: پھلوں سے بنائی جانے والی ایک میٹھی ڈش جو روٹی وغیرہ پر لگا کر کھائی جاتی ہے۔

    جام: شراب کا جام۔ پینے کا گلاس یا برتن۔

    آرا: لکڑی کاٹنے والا اوزار

    آراء: رائے کی جمع

    سودا: جنون۔ شوق

    سودا: گھریلو سودا سلف سبزی ترکاری وغیرہ

    تنا: درخت کا تنا۔ جس کے اوپر شاخیں اور پتے وغیرہ اگتے ہیں۔

    تنا: اکڑا ہوا۔ غصے سے تنا ہوا۔
     
    ساتواں انسان اور ماریہ نور .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    واہ سسو زبردست معلومات
    جزاک اللہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
     
  4. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    متشابہ الفاظ آواز کے حوالے سے
    اعلیٰ
    آلہ
    متشابہ الفاظ املاکے حوالے سے
    قلم
    سر قلم کرنا
    لکھنے کے لئے استعمال ہونے والا
    کنپٹی پر جو بال ہوتے ہیں ان کو بھی قلم کہا جاتا ہے
     
    ماریہ نور نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بھی ہے اگر سلسلہ جاری رہا تو بہت سے ایسے الفاظ منظر عام پر آئیں گے
    بہت شکریہ
     
  6. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    متشابہ الفاظ آواز کے حوالے سے
    نعرہ
    ناڑا { پاجامے میں ڈالنے والا ازاربند }
    متشابہ الفاظ املاکے حوالے سے
    دو
    ہندسہ 2
    کوئی چیز مانگتے وقت کہا جاتا ہے
     
    ماریہ نور نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    متشابہ الفاظ آواز کے حوالے سے
    احرام : وہ لباس جو حج یا عمرے کے لیے پہنا جاتا ہے
    اہرام : پرانی عمارتوں کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے جیسے اہرام مصر
    متشابہ الفاظ املاکے حوالے سے
    دست
    ہاتھ کے لیے استعمال ہوتا ہے
    ایک بیماری کا نام
     

اس صفحے کو مشتہر کریں