1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھر دی جھولی میری مصطفٰےﷺ نے, دل میں اب کوئی حسرت نہیں ہے ۔۔ خورشید عالم خورشید

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 فروری 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بھردو جھولی میری یا محمدﷺ
    لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی
    ----
    روضۂ پاک کی حاضری اور فیوض و برکات کے حصول کے بعد اسی وزن پر یہ کلام کہا
    --------------------
    بھر دی جھولی میری مصطفٰےﷺ نے, دل میں اب کوئی حسرت نہیں ہے
    خالی لوٹا دیں وہ اپنے در سے, یہ تو آقاﷺ کی فطرت نہیں ہے

    جتنا مانگو سوا اس سے دیں گے, مسکراتے ہوۓ پھر کہیں گے
    اور کچھ چاہئے وہ بھی دے دوں, اور کچھ تو ضرورت نہیں ہے

    آپ منگتے کو سلطاں بنادیں ,اس کو خیرات میں دوجہاں دیں
    منھ کا لقمہ بھی اپنا کھلا دیں,ان کے جیسی سخاوت نہیں ہے

    باندھ کر پیٹ پر پتھروں کو,آپ دیتے رہے دوسروں کو
    ان کی سیرت بتاتی ہے ہم کو, ان کو دنیا کی رغبت نہیں ہے

    ان کے ہاتھوں میں رب کا خزانہ,فیض پاتا ہے سارا زمانہ
    مختصر ان کا اپنا تھا کھانا,ان کے جیسی قناعت نہیں ہے

    وہ بلائیں شجر دوڑے آئیں,اور حیوان سر کو جھکائیں
    کلمہ پڑھ کر حجر بھی سنائیں,کونسی شئے پہ قدرت نہیں ہے

    پہلے دنیا میں آۓ ہیں آدم, آپ نبیوں,رسولوں خاتم
    خاتم الانبیآء ہیں محمدﷺ, بعد ان کے نبوت نہیں ہے

    نعت کہتا ہوں ان کے کرم سے, فیض پاتا ہوں ان کے حرم سے
    معترف ہوں میں خورشید عالم , میری اپنی ذہانت نہیں ہے
    -----------
    خورشید عالم خورشید
     
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں