1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت رہنے کیلئے دنیا کا 5 واں خطرناک ترین ملک قرار

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏31 جنوری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے بھارت کو دنیا بھر میں رہنے کے لیے بدترین خطرناک ملک قراردے دیا۔

    عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019ء کیلئے دنیا بھر کے 20 خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں برازیل پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نائیجریا تیسرے اور ارجنٹینا چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں بھارت دنیا بھر میں لوگوں کے رہنے کے لیے پانچویں نمبر پر بدترین خطرناک ملک قرارد یا گیاہے۔

    فہرست میں پیرو چھٹے، کینیا ساتویں، یوکرین آٹھویں، ترکی نویں اورکولمبیا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں برطانیہ 12 ویں اور امریکا 16 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست کے مطابق میکسیکو کو گیارہویں نمبر پر دنیا کا خطرناک ترین ملک قرردیا گیا ہے۔

    تیرہویں نمبر پرمصر، چودھویں نمبرپر فلپائن، پندرہویں نمبر پر اٹلی، سترہویں پرانڈونیشیا، اٹھارہویں پر گریک(یونان)، انیسویں پر کویت اور بیسویں نمبر پر تھائی لینڈ شامل ہے۔

    اسپیکٹیٹر انڈیکس نے انسانی حقوق کی پامالی ، عام آدمی کے استحصال، بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کو انڈیکس میں شامل کیا۔ جب کہ شہریوں کے حقوق غصب کرنے، آزادی اظہار پر پابندی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی سروے میں شامل ہے۔

    اسپیکٹیٹر انڈیکس میں تمام معاشرتی پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قانون نافذ کرکے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی حکومت کا نیا شہریت قانون ہندووتوا کی ترویج اور اقلیتوں کی حقوق غصب کرنے کا باعث ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت کو فہرست میں پانچویں نمبر پر خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

    Most dangerous places to live, 2019.

    1. Brazil
    2. South Africa
    3. Nigeria
    4. Argentina
    5. India
    6. Peru
    7. Kenya
    8. Ukraine
    9. Turkey
    10. Colombia
    11. Mexico
    12. UK
    13. Egypt
    14. Philippines
    15. Italy
    16. US
    17. Indonesia
    18. Greece
    19. Kuwait
    20. Thailand

    (InterNations)

    — The Spectator Index (@spectatorindex) January 18, 2020
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں بھارت دنیا بھر میں لوگوں کے رہنے کے لیے پانچویں نمبر پر بدترین خطرناک ملک قرارد یا گیاہے۔آئندہ سروے میں اول نمبر پر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔ الحمدللہ پاکستان کا شمار ان بیس ممالک میں تو نہیں ، معاشی اور سیاسی معاملات میں اتار چڑھاو یہ ملک کا ذاتی معاملہ ہے ان شاء اللہ یہ بھی بہتر ہو جائے ، سیاستدانوں کو ذاتی معاملات کی بجائے ملکی معاملات کو ترجیح دینی ہو گی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ان شاء اللہ

    بہت بہت شکریہ جناب
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں