1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے----برائے اصلاح اور تنقید

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏27 دسمبر 2019۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    فعولن فعولن فعولن فعولن
    -------------
    ترا پیار پانا مرا امتحاں ہے
    میں کیسے مناؤں کہ تُو بدگماں ہے
    ----------
    تجھے دیکھنے کو ترستی ہیں آنکھیں
    بنا تجھ کو دیکھے یہ دن آٹھواں ہے
    -----------
    بہاروں کے دن ہیں یہ کہتی ہے دنیا
    مگر دل پہ میرے تو چھائی خزاں ہے
    ---------
    میں تیرے بنا اب کسے دکھ سناؤں
    مرا کون تیرے سوا رازداں ہے
    --------------
    حسینوں کے ڈیرے ابھی تک ہیں دل میں
    ہوا جسم بوڑھا مگر دل جواں ہے
    --------------
    تجھے کھو دیا جب تری یاد آئی
    مرے آنسوؤں کا سمندر رواں ہے
    ----------
    میں جیتا ہوں کیسے تجھے کیا خبر ہے
    بنی زندگی اب تو بارِ گراں ہے
    ------------
    خدا ہی ملا ہے نہ پایا صنم کو
    ہوئی زندگی یوں مری رائگاں ہے
    --------------
    یوں میت پہ تیری وہ آیا ہے ارشد
    جو بہتی ہیں آنکھیں تو چُپ سی زباں ہے
    ----------
     
    شکیل احمد خان اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ انکل جی


    حسینوں کے ڈیرے ابھی تک ہیں دل میں
    ہوا جسم بوڑھا مگر دل جواں ہے


    کیا خوب کہا ہے
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بیٹی
     
    شکیل احمد خان اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خوش و سلامت رہیں انکل
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    Final-2.png
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جناب زبردست
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    صبح بخیر!
    ذرا کھل کے معائب کے بارے میں ارشاد فرماتے تو اچھا تھا۔اور جناب میری ترسیلات خدانخواستہ اصلاحات نہیں،آپ کی خوبصورت آواز کی بازگشت،خوبصورت خیالات کی بازآفرینیاں ہیں ،اس میں کج بھی رہ سکتا ہے،اِس پر آپ بھی قدرے تفصیل سے تبصرہ فرمایا کیجیے،نوازش ہوگی۔میں خود اُردو کا ایک ادنیٰ طالبعلم ہوں، میری رہنمائی بھی فرمایا کیجیے،شکریہ:
    آرائشِ جمال سے غافل نہیں ہنوز
    پیشِ نظر ہے آئینہ دائم نقاب میں ​
    (غالب)​
     
    Last edited: ‏14 جنوری 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    جنابِ محترم گو میں آپ سے چند سال بڑا ہوں۔ مگر خدا کی دین اور وسیع تر مطالعہ بہت اہمیت کی حال چیزیں ہیں ۔ جیسے میں اپنے اس شعر کو سمجھ رہا تھا شائد میں نے بہت تیر مارا ہے
    حسینوں کے ڈیرے ابھی تک ہیں دل میں
    ہوا جسم بوڑھا مگر دل جواں ہے
    مگر آپ نے جو اصطلاح استمال کی ہے بڑھاپا نہیں یہ ہے تعظیمِ حوراں ۔ میری ناقص عقل میں کہاں ی بات آ سکتی تھی ۔آپ کی شاگردی میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور مزا آ رہا ہے۔ دراصل میرا مطالعہ زیادہ تر مذہبی کتابوں کا رہا ہے ۔ گو شاعری کا شوق نوجوانی سے رہا ہے۔لیکن کوئی استاد نہ مل سکا ۔اس کی وجہ یہ تھی کہ سعودی عرب چلا گیا۔ زیادہ عمر وہیں گزری اور شاعری کی طرف توجہ نہ دے سکا۔پانچ سات سال پہلے پھر شوق جاگا۔ لکھنا شروع کیا تو فیملی نے پسند کیا لیکن جب شائع کرنے کے لئے بیجتا تو کہیں سے جواب نہ آتا پھر ایک دن ایک اخبار کے ادیٹر (مقصود احمد جعفری) صاحب کا فون آیا اور انہوں فرمایا ۔چوہدری صاحب آپ کے خیالات اچھے ہیں مگر آپ کے شعر شاعری کے اصولوں پر پورے نہیں اترتے اس لئے ہم شائع نہیں کر سکتے ۔آپ علمِ عروض سیکھیں۔ پھر لوگوں سے پہچھتا رہا کوئی کتاب ملے۔ بحرحال کمپیوٹر نے مدد کی اور سیکھنے کا مواد مل گیا۔ پختگی تو اب آہستہ آہستہ ہی آئے ۔ آپ جیسے استاد میسّر رہے تو شائد مرنے سے پہلے کچھ اچھی یادیں چھوڑ جاؤں۔ بیٹی زنیرہ کو عروض کا بالکل پتہ نہیں تھا میں نے کچھ ویب سائڈز بتائیں اب ماشاءاللہ کافی بہتر لکھ رہی ہیں۔ پچپن میں میرے ایک ماموں تھے (اسماعیل قلندر) ریشماں نے شروع میں جو گیت گائے تھے ۔ سب ان کے لکھے ہوئے تھے ۔ لاہور ریڈیو پر بھی ہفتہ وار پروگرام میں آتے تھے ۔ان کو دیکھکر یہ شوق پیدا ہوا۔ بحر حال میں آپ کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ رہنمائی فرما رہے ہیں ۔آپ کی طرح ایک اور مہربان ہیں محترم الف عین (اعجاز عبید ) انڈیا سے ہیں دراصل انہوں نے مجھے یہاں تک پہچایا ہے کافی توجہ دیتے ہیں۔
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت بہت شکریہ جناب ،میں ایسے ہی قدرے تفصیلی نوشتہ کا متمنی تھا ۔آپ کی خوبصورت نثر سے یہ تشنگی دورہوئی۔ایک بار پھر بہت بہت بہت شکریہ ۔کبھی فرصت ملے تو اپنے قیامِ امریکہ ،وہاں کی خاص خاص باتوں سے جو ہمارے پاکستانی ماحول سے مناسبت رکھتی ہوں ۔اپنے محسوسات سے آگاہ فرمائیے گا،نظم میں۔ اگر آپ کو یاد ہو آپ ہی نے مجھے عروض ڈاٹ کا پتہ دیا تھا جس سے میں اب تک مستفید ہورہاہوں ۔سیکھنے سکھانے کےاِس عمل میں دیکھیں تو سب برابر ہیں ،اس لیے برائے خدامجھے استاد نہیں اُسی جہاز کا ایک مسافر تصورفرمائیں جس میں خیر سے آپ تشریف فرماہیں ۔یہ جہاز اخذ واکتساب کا جہاز ہے،شکریہ والسلام۔
     
    Last edited: ‏14 جنوری 2020
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی گفتگو دیکھ کر دل خوش ہوا اور رہ نہ پائی کہ کچھ کہوں

    نہ کیوں ہو تیرے دستور العمل سے شادماں عالم
    کرم کرنا تری عادت جفا سے تجھکو بیزاری

    نفسا نفسی کے اس دور میں آپ بزرگوں کی یہ محبت اور ادب سے عقیدت ،یہ الفت یہ مکالمت ، یہ شیریں گفتار اور بے انتہا پیار یہ محبت سے بھرپور گفتگو دیکھ کر دل شادماں ہے

    تلخیوں کے دور میں ،بے کراں اس شور میں
    گفتگوئے دوستاں، گلّ بہت اچھا لگا

    زنیرہ گل
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بیٹی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں