1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہواوے کا سمارٹ فون وائے 9 ایس پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ہواوے کا سمارٹ فون وائے 9 ایس پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا
    upload_2019-11-30_2-12-16.jpeg
    لاہور: (ویب ڈیسک) ہواوے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے، نت نئی موبائل فون کے ساتھ دنیا بھر کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی کا مضبوط ترین حریف بنا ہوا ہے، گزشتہ چند ماہ کے دوران ہواوے کو امریکی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، چین امریکا تجارتی جنگ کے اثرات ہواوے پر بھی پڑ رہے ہیں تاہم اس کے باوجود چینی کمپنی اپنی نت نئی جدت کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

    سال بہ سال کے دوران ہواوے کے ریونیو میں بھی زبردست اضافہ ہوتا جا رہا ہے، رواں سال کمپنی کا منافع 39 فیصد اضافے کے بعد 26.76 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اب کمپنی کے حوالے سے ایک اور خبر ہے جس میں کمپنی نے اپنا نیا سمارٹ فون وائے 9 ایس پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

    لاہور میں ایونٹ کے دوران متعارف کراتے ہوئے کمپنی نے دعویٰ کیا کہ مڈرینج ڈیوائس اپنے ڈسپلے اور کمرے کی بدولت صارفین کے دل جیت لے گی۔ اس فون میں 6.59 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس الٹرا فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔
    upload_2019-11-30_2-12-45.jpeg
    فون میں کمپنی کا اپنا کیرین 710 ایف پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    فون میں کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 9.1 کا امتزاج اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم سے کیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر ایل ای ڈی فلیش کیساتھ 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل سنسر (ایف 1.8 آپرچر) سے لیس ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر لینس بھی موجود ہے۔ فرنٹ پر 16 میگا پکسل پوپ اپ کیمرا دیا گیا ہے۔

    تقریب میں ہواوے کے کنٹری منیجر اسکاٹ ہوانگ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی مارکیٹ میں کمپنی کا شیئر 18.6 فیصد رہا اور وہ دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہی، تمام تر مشکلات کے باوجود اکتوبر تک دنیا بھر میں فونز کی ترسیل 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور ہدف 2018 کے مقابلے میں 64 دن پہلے ہی حاصل کرلیا گیا۔

    پاکستان میں یہ فون 30 نومبر سے 6 دسمبر تک پری آرڈر میں فروخت کیا جائے گا جس کے بعد اس مارکیٹ میں عام فروخت کردیا جائے گا۔ پاکستان میں فون کی قیمت 42 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں