1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک تازہ غزل : اک پل میں وہ ماشہ پل میں تولہ تھا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏12 نومبر 2019۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    اک پل میں وہ ماشہ پل میں تولہ تھا
    یہ جو زخم ہے پہلے ایک پھپھولا تھا

    اس محفل میں ہم کتنے محتاط رہے
    پہلے سوچا ،پھر تولا، پھر بولا تھا

    یہ عالم تھا اس کی ظاہر داری کا
    ساتھ بٹھایا جس کا اُجلا چولا تھا

    میری ذات پہ تہمت رکھنے سے پہلے
    کس نے خود کو پرکھا اور ٹٹولا تھا

    ہم نے اس کے دستک دینے سے پہلے
    اپنے دل کا ہر دروازہ کھولا تھا

    آخر جنگ میں ایک سپاہی کیا کرتا
    اس کے سنگ تو غداروں کا ٹولہ تھا

    بد عنوانی سے اس کو بھی شکوہ ہے
    جس نے ہلکے باٹ سے سودا تولا تھا

    خوش وہ تھا ،جو تھا ہر شے سے بیگانہ
    ہاتھ میں کاسہ ،نے کاندھے پر جھولا تھا


    سعید سعدی
     
    Last edited: ‏13 نومبر 2019
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیا خوب کہا ہے

    میری ذات پہ تہمت رکھنے سے پہلے
    کس نے خود کو پرکھا اور ٹٹولا تھا
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی کے لئے شکرگزار ہوں ۔۔۔ لیکن کیا بات ہے شاعری کا یہ سیکشن آج کل اس فورم کے ممبران کی توجہ سے محروم لگ رہا ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میری تو ذاتی مصروفیات تھیں
    باقی کا پتہ نہیں
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آخر جنگ میں ایک سپاہی کیا کرتا
    اس کے سنگ تو غداروں کا ٹولہ تھا
    بہت عمدہ
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں