1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں نقص سامنے آ گیا، فون ہیک کرنا ممکن

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں نقص سامنے آ گیا، فون ہیک کرنا ممکن
    upload_2019-10-7_5-21-32.jpeg
    نیویارک: (ویب ڈیسک) گوگل کی سکیورٹی ٹیم نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں موجود بڑے نقص کی نشاندہی کر دی جسکی وجہ سے سمارٹ فون کی ہیکنگ ممکن ہے۔
    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کی ٹیم نے مسلسل مانیٹرنگ کے بعد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں موجود خامی کو تلاش کیا۔ سام سنگ ایس 7 کے بعد کے آنے والے تمام سیٹ، ہواوے اور گوگل کے اپنے فونز میں بھی سنگین کمزوری موجود ہے جس کے باعث ہیکرز کسی بھی فون تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ہیکر ایک ایپلیکیشن یا براؤزر کو استعمال کر کے کسی بھی صارف کے فون کا مکمل کنٹرول حاصل کرسکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی خامی ممکنہ طور پر اسرائیلی ساختہ اسپائی ویئر کمپنی نے فروخت کی اور اسی وجہ سے صارفین کے واٹس ایپ پر بھی سائبر حملے ہوئے۔
    upload_2019-10-7_5-22-17.jpeg
    ماہرین کے مطابق اس بگ کی نشاندہی 27 ستمبر کو ہوگئی تھی البتہ اینڈرائیڈ ٹیم کو دی گئی مہلت ختم ہونے اور خامی پر قابو نہ پانے کے بعد اس کا انکشاف عام صارفین کے سامنے اب کیا گیا تاکہ وہ کمپنی سے اپنے فون کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرسکیں۔

    گوگل ماہرین کی جانب سے اسمارٹ فونز کے ماڈل کی فہرست بھی جاری کی گئی جس کے مطابق گوگل پکسل 1، پکسل ایکس ایل 1، پکسل 2 ایکس ایل، ہواؤے پی 20، ریڈمی فائیو اے، ریڈمی نوٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 7، ایس 8 اور ایس 9 کی ڈیوائسز متاثر ہوسکتی ہیں۔​
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    شکر ہے میرے پاس ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے :)
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں